Rules of English pronunciation
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce English words. Learn the rules of English pronunciation in Urdu, vowel meaning in Urdu, consonant meaning in Urdu, vowel definition in Urdu, letter meaning in Urdu, and alphabet meaning in Urdu. See words with silent letters including silent d words, silent e words, silent k words, and silent h words.
A large variety of English learning topics can be found on this website to learn English from Urdu.
اچھی انگلش بولنے کا تعلق جہاں اچھی گرامر سے ہے تو اس کا گہرا تعلق اس کو بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی جملوں کو کیسے بولا جاۓ۔صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے دوسرے سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اس مضمون میں ہم انگلش تلفظ (pronunciation) کے کچھ عام اصولوں پر بات کریں گے۔ اپنے اصل موضوع پر آنے سے پہلے کچھ الفاظ جیسے consonant, vowel, letter, pronunciation, کا مختصر مطلب جانتے ہیں تا کہ ان حضرات کو جو ان الفاظ کا مطلب اچھی طرح نہ جانتے ہوں، اس موضوع پر ہونے والی گفتگو اچھی طرح سمجھ میں آ جاۓ۔
Pronunciation meaning in Urdu
کسی لفظ کے بولنے کے انداز کو اردو میں ’’تلفظ‘‘ اور انگریزی میں “pronunciation” کہا جاتا ہے۔ جیسے “play” کو ’’پلے‘‘ بولا جاتا ہے اور “plea” کو ’’پلی‘‘ بولا جاتا ہے۔ جیسے “gate” کو ’’گیٹ‘‘ بولا جاتا ہے، اور “get” کو ’’گٹ‘‘ بولا جاتا ہے۔ جیسے “but” کو ’’بٹ‘‘ بولا جاتا ہے اور “put” کو ’’پُٹ‘‘ بولا جاتا ہے۔ ان الفاظ کی منہ سے اس طرح ادائیگی کو تلفظ (pronunciation) کہا جاتا ہے۔
Letter meaning in Urdu
عام طور پر انگلش لفظ “letter” کے معنی ’’خط‘‘ یعنی چٹھی، رقعہ ، وغیرہ ، لئیے جاتے ہیں۔ لیکن اس کے ایک اور اہم معنی ’’حرف‘‘ بھی ہیں جس کا انگلش گرامر کے لحاظ سے بہت استعمال ہوتا ہے۔ جس طرح الف سے لے کر یے تک اردو حروف تہجی ہیں، اس ہی طرح a سے لے کر z تک انگلش حروف ہیں جنہیں “letter” کہا جاتا ہے، یعنی a ایک letter ہے، b ایک اور letter ہے، c ایک اور letter ہے ، اور اس طرح دیگر letters ہیں۔a سے z تک انگلش حروف کو alphabet بھی کہا جاتا ہے۔
vowel meaning in Urdu
Vowel کے لغوی معنی ہیں حرفِ عّلت۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ a سے لے کر z تک انگلش میں کل 26 (چھبیس) letters ہیں۔ اِن میں سے اِن 5 (پانچ) letters کو vowel کہا جاتا ہے:
a, e, i, o, u
انگلش میں vowel کا وہی کام ہے جو اردو میں زیر زبر پیش کا ہے، یعنی یہ letters کو جوڑ کر لفظ (word) بننے میں مدد کرتے ہیں۔ انگلش میں کوئی بھی با معنی لفظ کسی vowel کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔
Learn rules of English pronunciation in Urdu
consonant meaning in Urdu
consonant کے لغوی معنی ہیں: ہم آہنگ، موافق۔ انگلش گرامر کے لحاظ سے consonant ان انگلش letters کو کہا جاتا ہے جو vowel نہ ہوں۔ یہ حروف (letters) انگلش میں بنیادی sounds نکالتے ہیں۔ جیسے بے کی آواز b سے نکلتی ہے، پے کی آواز p سے نکلتی ہے۔ اس طرح دیگر آوازیں بھی دیگر مختلف consonants سے نکلتی ہیں۔ انگلش کے کل 26 (چھبیس) letters ہیں جن میں 5 (پانچ) vowels ہیں اور باقی 21 (اکیس) consonants ہیں جو یہ ہیں:ـ
b, c, d, f, g, h, j, k, l, m, n, p, q, r, s, t, v, w, x, y, z
Rules of pronunciation
کسی بھی انگلش لفظ کے درست تلفظ کے لئیے سب سے پہلے آپ کو اس لفظ کی spelling آنی چاہئیے اور vowel سے نکلنے والی sound معلوم ہونی چاہئیے۔ انگلش pronunciation کے یہ کچھ اصول ہیں جو لازمی نہیں ہیں کہ ہر حالت میں لاگو ہوں، ان سے استثنا بھی ہیں۔ لیکن کیونکہ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے تو ہم انہیں اصول کہہ سکتے ہیں:ـ
- اگر کسی چھوٹے word میں ایک vowel ہو تو عام طور پر اس vowel کی چھوٹی سی ہلکی sound نکلتی ہے، جیسے:
cat, bat, rat, cut, but, put, rush, ink, this, thin, that
- اگر کسی لفظ میں دو vowel ایک ساتھ آ جائیں تو vowels کی sound تقریباً دگنی لمبی ہو جاتی ہے، جیسے:۔
cool, pool, fool, beat, seat, cheat, receive, perceive, goal, goat, boat, seen
peel, wheel, lie, tie, aero, aerosol, abilities, believe
- دو ایک جیسے consonants ایک ساتھ آئیں تو ان سے ایک consonant کی آواز نکلتی ہے، جیسے:۔
occur, fuzz, middle, little, saddle, rubber, mutter, assist, drizzle, sizzle
- ایک ساتھ ایک جیسے دو consonants سے پہلے آنے والے vowel کی آواز مختصر ہو تی ہے ۔ ابھی دکھاۓ گۓ الفاظ کو اس نظر سے دیکھتے ہیں، جیسے:ـ
occur, fuzz, middle, little, saddle, rubber, mutter, assist, drizzle, sizzle
- ڈبل او (oo) عام طور پر تھوڑے سے لمبے اوُ کی sound دیتا ہے، جیسے:ـ
pool, fool, school, moon, soon, spoon, stool
- لیکن اگر ڈبل او (oo) کے بعد k یا d آ جاۓ تو یہ ہلکے سے اوُ کی sound دیتا ہے، جیسے:ـ
hood, food, good, cook, look, book
Learn rules of English pronunciation in Urdu
- ture ایک ساتھ آنے سے ’’چر‘‘ کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
fracture, manufacture, torture, culture, adventure, fixture
- ویسے تو c سے k کی sound نکلتی ہے لیکن اگر اس کے بعد e, i یا y آۓ تو اس سے s کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
cell, scene, cease, city, civil, circle, privacy, bicycle, cyber
- کسی ورڈ کے آخر میں آنے والا ایسا e جس سے پہلے کوئی consonant ہو، خاموش (silent) ہوتا ہے، جیسے:ـ
slope, same, take, sake, mate, hope, snake, hate, shake
- g اور k سے شروع ہونے والے الفاظ کے بعد میں آنے والے n خاموش (silent) ہوتے ہیں، جیسے:ـ
know, knee, knock, knickers, gnarl, gnosis
- g سے پہلے آنے والا d خاموش (silent) ہوتا ہے جیسے:ـ
bridge, judge, knowledge, cartridge, ridge, dodge
- کچھ words میں h خاموش (silent) ہوتا ہے، جیسے:ـ
hour, honor, honest, heir, vehicle, vehement
- x, w, r, g کے بعد میں آنے والا h خاموش (silent) ہوتا ہے، جیسے:ـ
ghost, ghastly, rhyme, rhythm, what, which, exhume, exhort
- x سے شروع ہونے والے الفاظ میں x زیڈ کی sound دیتا ہے ، جیسے:ـ
xenon, xerus, xenial, xanthic
- ph ایک ساتھ آنے سے f کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
philosophy, alpha, phone, graph, amphibian, alphabet
- th سے کچھ جگہوں پر ’’د‘‘ اور کچھ جگہوں پر ’’تھ‘‘ کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
this, that, there, brother, father, both, bath, author, death, therapy
- اگر s دو vowels کے درمیان آ جاۓ تو عام طور پر یہ z کی sound دیتا ہے، جیسے:ـ
please, music, phase, raise, cease, nose, cause, noise, abuse
- کچھ الفاظ کے آخر میں آنے والا s بھی z کی sound دیتا ہے، خاص طور پر جب words کو plural بنایا جاۓ، یا apostrophe کے بعد استعمال کیا جاۓ، جیسے:ـ
goes, remains, crushes, kings, buses, horses, car’s, Ahmed’s
- g کی sound مختلف حالتوں میں مختلف نکلتی ہے۔ عام طور پر اگر g کے بعد o, a یا u آۓ تو اس سے گاف کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
gate, garbage, goal, goat, gone, gallop, gutter, gun
- g کے بعد اگر i, e, یا y آۓ تو اس سے j کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
gem, age, germ, gentle, logic, rigid, agile, gym, energy, allergy
اس سے کچھ استثنا (exception) بھی ہیں، جہاں g کے بعد e یا i آیا ہے لیکن گ کی sound نکل رہی ہے، جیسے:ـ
get, gift, giggle, gig
- جن الفاظ کے آخر میں ge آتا ہے تو اس سے j کی sound نکلتی ہے، جیسے:ـ
cage, stage, wage, emerge, surge, courage, garage, sponge, emerge
- ہمارے خطے میں gh کو ’غ ‘ کی sound کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انگلش میں ’غ ‘ کی sound کے لئیے کوئی letter نہیں ہے۔ اردو کے مختلف ناموں کو جن میں ’غ ‘ آتا ہے کو انگریزی میں لکھنا ہو تو gh استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:ـ
Ghulam Muhammad, Gharibabad, Ghausia, Agha, Afghan, Ghaziabad
- ہمارے خطے میں kh کو ’خ‘ کی sound کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انگلش میں ’خ‘ کی sound کے لئیے کوئی letter نہیں ہے۔ اردو کے مختلف ناموں کو جن میں ’خ‘ آتا ہے کو انگریزی میں لکھنا ہو تو kh استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:ـ
Khairpur, Khaleeq, Khartoom, Bakhtiar, Khatak, Khalid
- انگلش میں اردو کے حرف ’ق‘ کے لئیے کوئی letter نہیں ہے۔ ایسے نام جن میں ’ق‘ استعمال ہوتا ہے، کے لئیے انگلش حرف ‘q’ کو استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:ـ
Qayum, Qadir, Pakka Qila, Qallat, Qusoor, Qudratullah
Learn rules of English pronunciation in Urdu
Sounds of English alphabets
انگلش حروف کی ساؤنڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لئیے ہمارے یہ صفحات وزٹ کریں:۔
English alphabet (consonants) sounds
How to use of dictionary for pronunciations
Wrongly pronounced English words
Silent letters in English words
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Learn rules of English pronunciation in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔