Sentences on Health in Urdu

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and understanding English Sentences with Urdu translation on various activities of life,  will be very helpful.  If you want to learn English,  you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of English sentences on health in Urdu translation. So that you easily understand and learn making useful English sentences on health.

صحت (Health) پر اردو سے انگریزی عام بول چال کے جملے

انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو  گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی  part of speech  کی کس  category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔  جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔

اگر آپ انگریزی بولنے اور لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو  سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی  کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو  صحت (Health) کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔الفاظ بدل کر ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں ۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔

 یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں  انگریزی بولنا  اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary)  میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section  بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں

English Sentences on Health with Urdu meaning

The fever will be down tomorrow.   بخار کل اتر جاۓ گا۔

He is lame of one leg.  وہ ایک ٹانگ سے لنگڑا ہے۔

I am worried about your health.      میں آپ کی صحت کے بارے میں فکر مند ہوں ۔   

I often have constipation.      مجھے اکثر قبض رہتا ہے

Smallpox is raging havoc in the city.      شہر میں چیچک زوروں پر ہے۔

Eat when you must.      کھانا صرف جب کھائیں جب اس کی ضرورت ہو۔

X-Rays reveal affected unner body parts.       ایکس رے اندرونی متائثرہ جسمانی حصوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

Over sleeping is not good for health.       زیادہ سونا صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

Cleanliness can help avoiding spread of diseases.      صفائی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔

There is scarcity of rabbies medicines these days.      آجکل  پاگل کتے کے کاٹے کی دوا کی قلت ہے۔

She died of severe burns.     وہ  شدید جلنے سے مر گئی۔

Unripe or overripe  fruits are not good for health.      کچے یا زیادہ پکے پھل صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہیں۔

She is not blind by birth.  وہ پیدائشی اندھی نہیں ہے۔

My mother is a heart patient.     میری والدہ دل کی مریضہ ہیں۔

He is deaf by birth.   وہ پیدائشی بہرہ ہے۔

Sentences on Health in Urdu language

I am dead tired.   میں بہت تھکا ہوا ہوں۔

Doctor couldn’t diagnose his disease.      ڈاکٹر اس کے مرض  کی تشخیص نہیں کر پایا۔

I went to Swat for a change of climate.     میں آب وہوا کی تبدیلی کے لیے سوات گیا۔

I feel like vomiting.   مجھے متلی سی محسوس ہو رہی ہے۔

Hajira is very weak.   ہاجرہ بہت کمزور ہے۔

I have recovered from a fever.   میرا بخار اتر گیا ہے۔

The doctor examined the pulse.     ڈاکٹر نے نبض دیکھی۔

A disease is diagnosed through symptoms.      مرض علامتوں سے پہچانا جاتا ہے۔

Her eyes were badly running.      اس کی آنکھیں بہت بہہ رہی تھیں۔

He is feeling giddy and nauseous.     اس کا سر چکرا رہا ہےاور متلی محسوس ہو رہی ہے۔

I have high temperature.   مجھے تیز بخار ہے۔

The doctor has prescribed him a purgative.      ڈاکٹر نے اسے جلاب لکھ کر دیا ہے۔

T.B. patients require great care and attention.     ٹی بٰی کے مریضوں کو بہت احتیاط اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

The patients should always eat light food.      مریضوں کو ہلکی غذا کھانا چاہیے۔

She lost one arm in an accident.     ایک حادثہ میں اس کا ایک بازو ضائع ہو گیا۔

Saleem will have to undergo an operation for the removal of affected parts.     متائثرہ حصوں کی علحیدگی کے لیے سلیم کا آپریشن ہو گا۔

Specialists in almost all diseases are available these days.      آجکل تقریباً ہر مرض کے ماہر موجود ہیں۔

Let me examine your stomach and pulse.      -مجھے آپ کے پیٹ اور نبض کو جانچنے دیں

Do you know any surgeon specialist.      کیا آپ کسی ماہر جراحت کو جانتے ہیں؟

Pressing the head relieves some headaches.     سر دبانے سے کچھ سر درد کم ہوتا ہے۔

Sentences on Health in Urdu language

He is blind of one eye.     وہ ایک آنکھ سے کانا ہے۔

How is he today?    وہ آج کیسا ہے؟

I have hurt my toe.            میرا انگوٹھا زخمی ہو گیا ہے۔

His body is covered with boils.     –اس کا جسم چھالوں سے بھرا ہوا ہے

He is an eye specialist.  .وہ آنکھوں کا ماہر ہے

He has a chronic fever.  اسے پرانا بخار ہے

This medicine works miracles.    یہ دوا جادو کا اثر رکھتی ہے۔

Why are you hoarse?   آپ کیوں خڑخڑا رہے ہیں؟

Regular morning walk is beneficial for health.      باقاعدگی سے صبح چلنا صحت کے لیے مفید ہے۔

He has indigestion.    اسے بدہضمی ہے۔

You should exercise regularly.    تمہیں باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے۔

The patient is out of danger now.     مریض اب خطرے سے باہر ہے۔

Swimming is a very good exercise.     تیرنا ایک بہت اچھی ورزش ہے۔

Cycling is also a good exercise.      سائکل چلانا بھی ایک اچھی ورزش ہے۔

He is enjoying a sound health.     وہ خوب صحتمند ہے۔

He died of cancer.   وہ کینسر سے مر گیا۔

Dengy has broken out in the city.     شہر میں ڈینگی پھیل گیا ہے۔

Mosquito bites are the main cause of Malaria.     مچھر  کا  کاٹنا ملیریا کی بنیادی وجہ ہے۔

Mosquitos breed malaria.    مچھر ملیریا پھیلاتے ہیں۔

Stabbing caused him multiple injuries.      چاقو  مارنے سے اسے کئی زخم آۓ۔

See Sentences on Health  with Urdu translation

Learn about English sentences on health.

He has a headache.   اس کے سر میں درد ہے۔

He is running down in health.     اس کی صحت خراب ہورہی ہے۔

Many people died of cholera.    بہت سے لوگ ملیریا سے مر گئے۔

Take a dose of medicine every 6 hours.     ہر 6 گھنٹے کے بعد دوائی کی ایک خوراک لیں۔

My uncle is suffering from intestine disorder.      میرے چچا آنتوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

This child is dumb by birth. یہ بچہ پیدائشی گونگا ہے۔

Rash driving can result in severe accident.       اندھادھند ڈرائیونگ  سے شدید  حادثہ ہو سکتا ہے۔

Many boys have died due to one wheeling accidents.        کئی لڑکے ایک پہیے پر  بائیک چلانے کے حادثہ سے مر گۓ ہیں۔

His wounds need immediate dressing.       اس کے زخموں کو فوراً پٹی کی ضرورت ہے۔

He broke his leg in a severe accident.       ایک شدید حادثہ میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

She could not survive of burn injuries and died.      وہ جلنے کے زخموں  کی تاب نہ لا سکی اور مر گئی۔ 

Severe heat wave is expected for 3 days.     تین دن تک شدید لو چلنے کا امکان ہے۔

Deaf by birth can remain dumb as well for the whole life.       پیدائشی بہرے تمام عمر  کے لیے گونگے بھی رہ سکتے ہیں۔

He sprained his leg playing football.      فٹ بال کھیلتے ہوے اسکے پاؤں میں موچ آ گئی۔

Smoking badly affects lungs.      سگریٹ پینے سے پھیپڑوں پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔

See Sentences on Health  with Urdu translation

My arm bone has got fractured.     میرے بازہ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔

I am worried about your health.    .میں آپ کی صحت کے بارے میں فکر مند ہوں

Consult a doctor.      ڈاکٹر سے مشورہ کرو

The patient is shivering with cold.    مریض ٹھںڈ سے کانپ رہا ہے۔

This medicine will bring your fever down.      یہ دوا آپ کا بخار اتار دے گی۔

Call the ambulance immediately.     ایمبولینس فوراً بلائیں۔

Today he is better than yesterday.      وہ آج کل سے بہتر ہے۔

He was not well yesterday.    کل اس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

His feet are swellen because of walking.      چلنے سے اس کے پاؤں سوج گۓ ہیں۔

Prevention is better than cure.       علاج پرہیز سے بہتر ہے۔

Overwork has ruined his health.     کام کی کثرت نے اس کی صحت بگاڑ دی ہے۔

We get vitamin "D” from sun rays.     سورج کی شعاؤں سے ہمیں وٹامن ڈی ملتے ہیں۔

Humans take oxygen and release carbon dioxide.     انسان آکسیجن لیتے ہیں اور کاربن ڈائی آ کسائیڈ خارج کرتے ہیں۔

Plants absorb carbon dioxide and release oxygen.     پودے کاربن ڈائی آ کسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے ہیں۔

We must save our eyes from dust and smoke.       ہمیں اپنی آنکھوں کو گرد اور دھویں سے لازمی بچانا چاہیے۔

Due to cataract, part of eye becomes cloudy and one cannot see well.     موتیے کی وجہ سے  آنکھ میں دھندلاپن آ جاتا ہے اور صاف نظر نہیں آتا۔

Ophthalmologist is a doctor who treats problems of eye.     آفتھل مولوجسٹ ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جو آنکھ کی بیماریوں کا علاج کرتاہے۔

Pediatrician is a doctor who treats babies and children.       پیڈیا ٹریشن ایک  ڈاکٹر ہوتا ہے جو  بچوں کا علاج کرتا ہے۔

The profession of doctor should be adopted only by the persons interested to help humanity.      ڈاکٹر کا پیشہ صرف ان لوگوں کو اپنانا چاہیے  جو انسانیت کی مدد کرنا چاہتےہیں۔

A doctor is not interested in the language and religion of the patient.      ایک ڈاکٹر کو مریض کی زبان اور مذہب میں کوئی دلچسپی نہیں   ہوتی۔

روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-

Daily Use Sentences      –روزانہ استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Shopping         – شاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Travelling and Eating        – سفر  اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے

Sentences on Education                   – تعلیم  سے متعلق جملے

◊ Sentences on Manners               – تہذیب اور آداب سے متعلق جملے

◊ Sentences on Sports                                – کھیلو ں سے متعلق جملے

◊ Miscellaneous Sentences      –  مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے