Sentences on Travelling and Eating in Urdu

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and understanding English Sentences with Urdu translation on various activities of life, will be very helpful.  If you want to learn English,  you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of English sentences on travelling and eating in Urdu translation. So that you easily understand and learn making useful English sentences on travelling and eating activities.

سفر اور کھانے پینے (Travelling and Eating) پر اردو سے انگریزی عام بول چال کے جملے

انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو  گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی  part of speech  کی کس  category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔  جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔

اگر آپ انگریزی بولنے اور لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو  سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی  کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو  سفر اور کھانے پینے (Travelling and Eating) کی سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔الفاظ بدل کر ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں ۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔

 یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں  انگریزی بولنا  اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary)  میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section  بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں

Sentences on Travelling - سفر پر جملے

English Sentences on Travelling with Urdu meaning

Pay attention to local laws while visiting tourist places.      سیاحتی مقامات کی سیر کے وقت مقامی قوانین پر توجہ دیں۔

There are many tourist places in Pakistan.     پاکستان میں بہت سارے سیاحتی مقامات ہیں۔

Most of the tourist places do not have airports.     زیادہ تر سیاحتی مقامات پر ہوائی اڈے نہیں ہیں۔        

Tourist places are not connected by railways.     سیاحتی مقامات ریلوے کے ذریعے جڑے ہوے نہیں ہیں۔

Many tourist places are not even connected by proper roads.      بہت سے سیاحتی مقامات تک اچھی سڑکیں بھی نہیں ہیں۔

Murree is the only place where you can easily go by road.      مری واحد جگہ ہے جہاں آپ سڑک کے ذریعے جا سکتے ہیں۔

Murree also has good staying facilities.    مری میں ٹھہرنے کی بھی اچھی سہولتیں ہیں۔

It takes about 24 hours to travel from Karachi to Murree.     کراچی سے مری سفر کرنے میں 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

Recently many motorways have been built across Pakistan.     حال ہی میں پاکستان میں بہت سے موٹر ویز بناۓ گۓ ہیں۔

There are too many road accidents these days.    آجکل سڑک کے حادثے بہت ہو رہے ہیں؟

Get your seat reserved on a bus before traveling.    سفر سے پہلے بس میں اپنی سیٹ بک کر وا لیں۔

Traveling by train requires prior seat reservation.   ٹرین کے سفر سے پہلے سیٹ بک کروانی ہوتی ہے۔

Do get a berth reserved while traveling by train.      ٹرین کے سفر میں برتھ ضرور مخصوص کروالیں۔

Availability of berth in train makes the long journies comfortable.     ٹرین میں برتھ کی موجودگی  لمبے سفر کو آرام  دہ  بنا دیتی ہے۔

You have to pay extra charges for booking a berth.     برتھ بک کروانے کے آپ کو  اضافی اخراجات  ادا کرنے ہوں گے۔

Sentences on Travelling and Eating in Urdu language

Check your ticket carefully.       اپنا ٹکٹ احتیاط سے چیک کریں۔

I like a window seat.     مجھے کھڑکی والی سیٹ پسند ہے۔

By the window seat, you can easily see the passing scenes.    کھڑکی والی سیٹ سے آپ گزرتے ہوے مناظر آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

Get your luggage booked.    اپنا سامان بک کروالیں۔

Don’t forget to get your boarding card.     اپنا بورڈنگ کارڈ لینا نہ بھولیں۔

In airplanes, passengers are seated according to their boarding number.      ہوائی جہاز میں مسافر اپنے بورڈنگ نمبر کے حساب سے بیٹھتے ہیں۔

I like to go to Lahore by Express train.       میں لاہور ایکسپریس ٹرین سے جانا پسند کرتا ہوں۔

Smoking is prohibited in public traveling.     پبلک سفر میں سگریٹ نوشی کی ممانعت ہوتی  ہے۔

Hurry up. We are already late.       جلدی کرہ۔ ہمیں پہلے ہی دیر ہو چکی ہے۔

Sentences on Travelling - سفر پر جملے

The train is scheduled to leave at 6 pm.     ٹرین کو  شام 6 بجے روانہ ہونا ہے۔

Be quick lest you should miss the flight.     جلدی کرو، کہیں تمہاری فلائیٹ نہ رہ جاۓ۔

He always travels in business class.     وہ ہمیشہ بزنس کلاس میں سفر کرتا ہے۔

The economy class tickets have also gone high.     اکانومی کلاس کی ٹکٹیں بھی منہگی ہو گئی ہیں۔

The meal is served in some long-route buses.      کچھ لمبے روٹ والی بسوں میں کھانا دیا جاتا ہے۔

The trains do have a dining car.      ٹرینوں میں کھانےکی گاڑی ضرور ہوتی ہے۔

Express trains stop at very few stations.      ایکسپریس گاڑیاں چند ہی  اسٹیشنوں پر رکتی ہیں۔

All the trains stop at junction railway stations.     جنکشن ریلوے اسٹیشنوں پر تمام گاڑیاں رکتی ہیں۔

The trains do have toilets.    ریل گاڑیوں میں بیت الخلاء ضرور ہوتے ہیں۔

Buses usually do not have toilets.    بسوں میں عام طور پر بیت الخلاء نہیں ہوتے۔

After long-running, buses stop at specific places for rest.      لمبا چلنے کے بعد  بسیں مخصوص جگہوں پر آرام کے لیے رکتی ہیں۔

Sentences on Travelling and Eating in Urdu language

He was badly injured in a bus accident.      وہ ایک بس حادثے میں بری طرح زخمی ہوا۔

The trains stop at junctions for more time.      ٹرینیں جنکشن پر زیادہ دیر کے لیے رکتی ہیں۔

Count your packages carefully while leaving the bus or train.      بس یا ٹرین کو چھوڑتے وقت اپنے سامان کو  احتیاط سے گن لیں۔

Do not board a running bus or train.      چلتی ہوئی بس یا ٹرین میں سوار نہ ہوں۔

Traveling by train is more convenient than by bus.     ٹرین کا سفر بس سے  زیادہ آرام دہ ہے۔

Wait till the train stops.    ٹرین کے رکنے کا انتظار کریں۔

There are hardly any chances of survival in a plane crash.      ہوائی جہاز کے گرنے پر بچنے کے امکان بمشکل ہوتے ہیں۔  

Traveling without a ticket is very bad.        بغیر ٹکٹ سفر کرنا  بہت بری بات ہے۔

In developed countries, the doors of trains do not open until the train halts.    ترقی یافتہ ممالک میں ٹرین کے دروازے  ٹرین کے رکنے سے پہلے نہیں  کھلتے۔

The bullet train runs extremely fast.       بلیٹ ٹرین  بہت زیادہ تیز  چلتی ہے۔

Don’t peep out from the running train.     چلتی ہوئی ٹرین سے باہر نہ جھانکیں۔

Beware of pick-pockets in a crowded bus.      بھری ہوئی بس میں جیب کتروں سے ہوشیار رہیں۔

Don’t hang on the door of a running bus or train.       چلتی ہوئی بس یا ٹرین کے دروازے پر نہ لٹکیں۔

How long the train will stop here?    ٹرین یہاں کتنی دیر رکے گی۔

Kindly book 2 return air tickets Karachi to Skardu.     براۓ کرم 2  کراچی سے اسکردو واپسی ہوائی ٹکٹ بک کر دیں۔

The train will depart at 5 pm.    ٹرین شام 5 بجے روانہ ہو گی۔

The engine of the train failed 50 km away from Karachi.    ٹرین کا انجن کراچی سے 50 کلو میٹر دور خراب ہو گیا۔

Who will receive you at Lahore airport.     لاہور ائیر پورٹ پر کون آپ کو لینے آۓ گا؟

You will have to arrange for a taxi from station to our house.     اسٹیشن سے گھر تک کے لیے  آپکو ٹیکسی کا بندوبست کرنا ہو گا۔

I stayed in a hotel at Abbotabad.     میں نے ایبٹ آباد میں ایک ہوٹل میں قیام کیا۔

See Sentences on Travelling and Eating  with Urdu translation

Sentences on Eating and drinking کھانے پینے پر جملے
Sentences on eating with Urdu meaning.

Have you had your dinner?     کیا آپ نے رات کا کھانا کھا لیا ہے؟

Please have some more.    تھوڑا اور لیجیے۔                       

It’s lunchtime. Get ready.     کھانے کا وقت ہو گیا ہے، تیار ہو جاؤ۔

Are you a vegetarian?   کیا آپ سبزی خور ہیں؟

Bring some more, please.        براۓ کرم، کچھ اور لائیں۔

I am still thirsty.   میں اب بھی پیاسا ہوں۔

Let’s dine outside?  چلیں باہر کھانا کھا تے ہیں۔

Naheed is an expert cook.     ناہید ایک ماہر باورچن ہے۔

Prepare the breakfast.   ناشتہ تیار کریں۔

Take something light in your breakfast.     اپنے ناشتے میں کچھ ہلکا لیں۔

Just taste it.         ذرا چکھ کر دیکھو۔

What is there for dessert?  میٹھے میں کیا ہے؟

A beef roast is my specialty.     بیف روسٹ میری اسپیشل ڈش ہے۔

Help yourself, please.     براۓ کرم، اپنی مدد آپ کریں۔

Bring me a cup of tea.    مجھے چاۓ کا ایک کپ لا دیں۔

See Sentences on Travelling and Eating  with Urdu translation

He is a glutton.          وہ پیٹو ہے۔

Do you have any pickles?    کیا آپ کے پاس اچار ہے؟

There is less salt in the curry.     سالن میں نمک کم ہے۔

I have to attend a party.     مجھے ایک پارٹی میں جانا ہے۔

We will start dinner at 9 pm.    ہم رات کا کھانا 9 بجے شروع کر دیں گے۔

I will dine out today.     آج رات کا کھانا باہر کھاؤں گا۔

Pour some sugar, please.    براۓ کرم، کچھ چینی ڈالیے۔

You hardly ate anything.    آپ نے مشکل سے ہی کچھ کھائا ہے۔

Has she finished her meals?     کیا اس نے کھانا کھا لیا ہے؟

Give some fresh butter, please.    براۓ کرم، کچھ تازہ مکھن دیجیے۔

Can you arrange 2 chapatis?     کیا آپ 2 چپاتیاں منگوا سکتے ہیں؟

I like beef qorma very much.    مجھے بیف قورمہ بہت پسند ہے۔

Do you like meatballs?     کیا آپکو کوفتے پسند ہیں؟

What is in breakfast today?     آج ناشتے میں کیا ہے؟

I do take tea for breakfast.   میں ناشتے میں چاۓ ضرور لیتا ہوں۔

Eating outside is very expensive.    باہر کھانا کھانا بہت مہنگا ہے۔

Have some walk after dinner.     رات کے کھانے کے بعد کچھ چل لیا کریں۔

Anything in sweet?    میٹھے میں کچھ ہے؟

Pass me the salt, please.    ذرا نمک پکڑائیں۔

I am not fond of meat.         میں گوشت کا شوقین نہیں ہوں۔

روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-

Daily Use Sentences      –  روزانہ استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Shopping              – شاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے

◊  Sentences on Education                      – تعلیم  سے متعلق جملے

◊ Sentences on Health                                – صحت سے متعلق جملے

◊ Sentences on Manners           – تہذیب اور آداب سے متعلق جملے

◊ Sentences on Sports                    – کھیلو ں سے متعلق جملے

◊ Miscellaneous Sentences          –  مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے