Examples of English Tenses in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading, and writing skills, reading and understanding English Sentences with Urdu translation on various activities of life, will be very helpful.  If you want to learn English,  you will need to understand in Urdu, how English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of examples of English Tenses with Urdu translation, so that you easily understand English Grammar and learn to make useful English sentences on various activities of life.

انگریزی کے 12 tenses پر عام بول چال کے جملے اردو ترجمے کے ساتھ

انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو  گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی  part of speech  کی کس  category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔  جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔

اگر آپ انگریزی بولنے اور لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو  سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی  کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو انگریزی کے تمام 12 tenses سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ انہیں پڑہیے، سمجھیے اور غور کریں کہ verb کو کیسے استعمال کیا گیا ہے۔ ان verbs اور دیگر words کو تبدیل کر کے نۓ جملے بنانے کی کوشش کریں۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔

 یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں  انگریزی بولنا  اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary)  میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section  بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں

Examples of English Tenses in Urdu
سورج مشرق سے نکلتا ہے اور مغرب میں غروب ہوتا ہے۔

The sun rises in the east and sets in the west.

احمد ایک لمبا لڑکا ہے۔Ahmed is a tallboy.
فہمیدہ بہت موٹی ہے۔Fahmida is very fat.
میرے دو بھائی ہیں۔I have two brothers.
اس کے پاس ایک کالی اسپورٹس کار ہے۔He has a black sports car.
کیا تم بیڈمنٹن کھیلتی ہو؟Do you play badminton?
وہ نہیں گاتی ہے۔She does not sing.
میں اس کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتا ہوں۔I do not want to quarrel with him.
کیا وہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے ہیں۔Do they not help each other?
کیا تم آسانی سے یہ سڑک پار کر سکتی ہو؟Can you cross the road easily?
تمہارا پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟What is your favorite color?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Present Continuous Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

I am listening to radio.میں ریڈیو سن رہا ہوں۔
We are waiting for the tutor.ہم ٹیوٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔
You are flying a kite.تم ایک پتنگ اڑا رہے ہو۔
He is writing a letter.وہ ایک خط لکھ رہا ہے۔
She is sleeping.وہ سو رہی ہے۔
They are dancing.وہ ناچ رہے ہیں۔
Are you coming with us?کیا آپ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں؟
She is not following us.وہ ہمارے پیچھے نہیں آ رہی ہے۔
کیا وہ اپنے والد کے ساتھ نہیں جا رہی ہے؟Is she not going with her father?
تم اپنے والد ین کی تابعداری کیوں نہیں کر رہے ہو؟Why are you not obeying your parents?
کیا وہ میدان سے باہر جا رہے ہیں؟Are they going out of the field?
کیا میں آپ کے ساتھ نہیں آ رہا ہوں؟Am I not accompanying you?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Present Perfect Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں نے ایک شکائت لکھی ہے۔I have written a complaint.
ہم نے امتحان پاس کر لیا ہے۔We have passed the examination.
آپ نے اسے معاف کر دیا ہےYou have forgiven her.
اس نے ایک پرندہ مار دیا ہے۔He has killed a bird.
اس نے نیلا سوٹ پہنا ہے۔She has worn a blue suit.
وہ بمبئی پرواز کر گۓ ہیں۔They have flown to Bombay.
اس نے تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔It has dashed all the hopes.
کیا میں اس سے پہلے ملا ہوں؟Have I met him before?
کیا اس نے آخری کلاس میں شرکت کی تھی؟Has she attended the last class?
کیا آپ نے ہمارے گھر آنے کا وعدہ نہیں کیا ہے؟Have you not promised to come to our house?
اس نےکوئی ادھار نہیں لیا ہے۔He has not borrowed any money.
وہ یہاں کبھی نہیں آئی ہے۔She has never come here.
کیا انہوں نے دریا پار نہیں کیا ہے؟Have they not crossed the river?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Present Perfect Continuous Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں صبح سے کرکٹ کا میچ دیکھتا  رہا ہوں۔I have been watching cricket match since morning.
ہم تین گھنٹے سے شطرنج کھیلتے رہے ہیں۔We have been playing chess for 3 hours.
تم پچاس منٹ سے کپڑے دھو تی رہی ہو۔You have been washing clothes for fifty minutes.
وہ ایک گھنٹے سے زیادہ سے اپنا کمرہ صاف کرتا رہا ہے۔He has been cleaning his room for more than an hour.
وہ گذشتہ دو گھنٹے سے آپ کا انتظار کرتی رہی ہے۔She has been waiting for you for the last two hours.
گذشتہ دو دن سے بارش ہوتی رہی ہے۔It has been raining for the last 2 days.
وہ گذشتہ کئی سالوں سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔They have been violating local laws for many years.
آپ معاہدے کی شرائط قبول نہیں کرتے رہے ہیں۔You have not been accepting the terms of the contract.
کیا تم یہ کاغذات  نہیں ڈھونڈتی رہی ہو؟Have you not been finding these papers?
کیا وہ تمہیں یاددہانی نہیں کراتی رہی ہے؟Has she not been reminding you?
آپ کس چیز کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں؟What have you been talking about?
کیا وہ کھانا نہیں مانگتا رہا ہے؟Has he not been asking for the food?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Past Indefinite (Simple) Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں 10 بجے کے بعد دفتر گیا۔I went to Office after 10 am.
ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ  کھیل کھیلا۔We played a game with our friends.
آپ نے حلف لیا۔You administered the oath.
اس نے ایک  درخت سے چھلانگ لگائی۔He jumped from a tree.
اس نے لباس تبدیل کیا۔She changed the dress.
وہ امتحان میں حاضر ہوے۔They appeared in the examination.
یہ میز سے نیچے گری۔It fell down from the table.
معیز نے اپنے والد کے ٹرانسفر کے بعد اسکول چھوڑ دیا۔Moiz left the school after the transfer of his father.
وہ سوال کا جواب دے سکی۔She could answer the question.
ظہیر بہت مشہور تھا۔Zaheer was very famous.
رات میں ستارے عیاں تھے۔Stars were visible in the night.
وہ 100 میٹر سے آگے نہیں دیکھ سکا۔He could not see beyond 100 meters.
کیا میں نے تمہیں کچھ کہا؟Did I say you something to you?
کیا ہم نے چڑیا گھر میں کسی جانور کو نقصان پنہچایا؟Did we harm any animal in the zoo?
کیا مبین بہت لمبا نہیں تھا؟Was Mubeen not very tall?
کیا تم نے اس کا برا منایا؟Did you mind this?
وہ رات میں باہر نہیں گئی۔She did not go out in the night.
کیا وہ ہمارے ساتھ آنے پر تیار  نہیں ہوئی؟Did she not agree to come with us?
وہ کیوں امتحان پاس نہیں کر سکا؟Why couldn’t he pass the examination?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Past Continuous Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں دو پہر میں سو رہا تھا۔I was sleeping in the afternoon.
ہم ساحل پر چل رہے تھے۔We were walking at the beach.
تم پارٹی میں ناچ رہے تھے۔You were dancing in the party.
وہ باہر سگریٹ پی رہا تھا۔He was smoking outside.
وہ شام کے پانچ بجے پڑھ رہی تھی۔She was studying at 5 pm.
یہ رات کے دوران بج رہی تھی۔It was ringing during the night.
وہ اسکول یونیفارم پہن رہے تھے۔They were wearing school uniform.
کیا آپ لطف اندوز ہو رہے تھے؟Were you enjoying?
کیا ہم آج سمندر کی طرف جا رہے تھے؟Were we going to seaside today?
کیا میں اسمارٹ لگ رہا تھا؟Was I looking smart?
وہ اپنے والدین کی نہیں سن رہا تھا۔He was not listening to his parents.
وہ دوڑ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔They were not participating in the race.
وہ کیوں کالج نہیں جارہی تھی؟Why was she not attending the college?
کیا ہو رہا تھا جب آپ جگہ پر پنہچے؟What was happening when you reached at the spot?
کیا وہ پیسے نہیں چرا رہا تھا؟Was he not stealing the money?
کیا تم استاد کو  نہیں سن رہے تھے ؟Were you not listening to the teacher?

Examples of English Tenses in Urdu

Examples of Past Perfect Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں نے معاملے کی تفتیش کی تھی۔I had investigated the matter.
ہم نے ٹیسٹ پاس کر لیا تھا۔We had passed the test.
تم نے جرم کی جگہ کا دورہ کیا تھا۔You had visited the crime scene.
اس نے پوری کہانی بیان کی تھی۔He had narrated the whole story.
اس نے سڑے ہوے انڈے باہر پھینک دیے تھے۔She had thrown the rotten eggs outside.
انہوں نے یورپ نقل مکانی کر لی تھی۔They had migrated to Europe.
صائمہ نے پوری مووی دیکھی تھی۔Saima had watched the whole movie.
اس مقام تک پہنچنے میں اس نے بہت سخت جدوجہد کی تھی۔He had struggled very hard to reach at this position.
ہم نے اس کے لیے کچھ نقدی جمع  کی تھی۔We had collected some cash for her.
کیا وحید نے اسے اس کےگھر پر نہیں اتارا تھا؟Had Waheed not dropped her at her house?
کیا  ہم نے بازار جانے کا منصوبہ بنا یا تھا؟Had we planned to go to market?
کیا انہوں نے تمہیں ووٹ  نہیں دیا تھا؟Had they not voted to you?
آپ نے اسے کلاس سے باہر کیوں نکالا تھا؟Why had you expelled him from the class?
گزشتہ رات آپ کو کس نے فون کیا تھا؟Who had called you last night?
کیا اس نے تمہارا مشورہ نظرانداز کر دیا تھا؟Had she ignored your advice?

Examples of Past Perfect Continuous Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

ایک سال سے زیادہ سے  میں ایک قابل بھروسہ  معاون کو  تلاش کر رہا تھا۔I had been looking for a dependable assistant for more than a year.
ہم چھ گھنٹے سے بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔We had been trying to restore electricity for 6 hours.
آپ شام سے ڈاکٹر کا انتظار کر رہے تھے۔You had been waiting for the doctor since evening.
وہ ہمیں کافی وقت سے دھوکہ دے رہا تھا۔He had been cheating us for a long time.
وہ صبح سے ڈرائنگ روم سیٹ کر رہی تھی۔She had been setting the drawing-room since morning.
وہ کئی سالوں سے سالانہ حدف  خطا کر رہے تھے۔They had been missing the annual target for many years.
علی 2000 سے متحدہ ریاستوں کا دورہ کرتا رہا تھا۔Ali had been visiting the United States since 2000.
فاطمہ پانچ سال سے اپنے شوہر  کو سہارا دیتی رہی تھی۔Fatima had been supporting her husband for five years.
اعظم کئی دہائیوں سے انتخابات جیت رہے تھے۔Azam had been winning the elections for many decades.
کیا آپ 2015 سےکام کے لیے درخواست دیتے رہے تھے؟Had you been applying for the job since 2015?
کیا وہ کافی عرصے سے لڑتے رہے تھے؟Had they been fighting for long?

کیا وہ باقاعدگی سے بل نہیں دیتی رہی تھی؟

Had she not been paying the bills regularly?
کیا میں گزشتہ پانچ سال سے مدد کی درخواست نہیں کرتا رہا تھا؟Had I not been asking you for the help for last five years?

کیا چیز آٹھ مہینے سے تمہارے دیر سے آنے کا باعث بن رہی تھی؟

What had been causing you to come late for eight months?
تمہیں مدد لینے سے کون روکتا رہا تھا؟Who had been preventing you to ask for help?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Future Indefinite (Simple) Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں فٹبال  کھیلوں گا۔I will play football.
ہم چہل قدمی کے لیے پارک جائیں گے۔We will go to park for a walk.
تم اگلے ہفتے لندن پرواز کر جاؤ گے۔You will fly to London next week.
وہ ائرپورٹ پر انکا استقبال کرے گا۔He will greet them at the airport.
بہت جلد وہ ایک ڈاکٹر سے مشورہ کرے گی۔She will consult a doctor very soon.
وہ سمندر میں تیریں گے۔They will swim in the sea.
چودہ (14) اپریل 2025  کو  میں 50 سال کا ہو جاؤں گا۔I will be 50 years old on April 14, 2025.
سورج ہمیشہ مغرب میں غروب ہو گا۔The sun will always set in the west.
رات میں بہت تیز بارش ہو گی۔It will rain heavily in the night.
تم کیا کرو گے جب بارش ہو گی؟What will you do when the rain comes?
کیا تم آج بازار جاؤ گے؟Will you go to the market today?
کیا وہ ہمیں اسٹیشن پر لینے آۓ گی؟Will she receive us at the station?
کیا وہ عدالتی کارروائی  میں شرکت کریں گے؟Will they attend the court proceedings?
کیا انہیں ووٹ ڈالنے دیا جاۓ گا؟Will they not be allowed to vote?
کیا وہ مریض کا علاج نہیں کرے گی؟Will she not treat the patient?
اگر میں کل نہ آؤں تو کیا ہو گا؟What will happen if I do not come tomorrow?

See examples of English Tenses with Urdu translation

Examples of Future Continuous Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں پیر کے دن اپنے والدین سے مل رہا ہوں گا۔I will be meeting my parents on coming Monday.
ہم اگلے ہفتے مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہوں گے۔We shall be surveying the market next week.
تم جلد دبئی پرواز کر رہے ہوں گے۔You will be flying to Dubai soon.
تم 15 مارچ کو سیمینار میں شرکت کر رہے ہو گے۔You will be attending the seminar on March 15.
وہ آنے والے دنوں میں  شمالی علاقوں کو سفر کر رہا ہو گا۔He will be travelling to northern areas in the coming days.
وہ آج شام ساحل پر لطف اندوز ہو رہی ہو گی۔She will be enjoying at the beach this evening.
آنے والے انتخابات میں پاکستانی ایک نیا وزیرآعظم چن رہے ہونگے۔Pakistanis will be selecting a new prime minister in the coming elections.
پاکستان اگلے سال ٹی-20 ایشیا کپ منعقد کر رہا ہو گا۔Pakistan will be holding the Asia Cup T-20 next year.
یو این او بہت جلد ماحولیاتی تحفظ پر قرار داد پاس کر رہا ہوگا۔UNO will be passing a new resolution on environment protection very soon.
میں اس کی شرائط تسلیم نہیں کر رہا ہوں گا۔I will not be accepting his conditions.
وہ خالی ہاتھ واپس نہیں آ رہا ہو گا۔He will not be returning empty-handed.
وہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں سو رہی ہو گی۔She will not be sleeping for more than 8 hours.
وہ گاؤں سے باہر کیوں جا رہا ہو گا؟Why will he be going out of town?
میچ کی نگرانی کون کر رہا ہو گا؟Who will be supervising the match?
کیا وہ وقت پر دوائیں نہیں لے رہا ہوگا؟Will he not be taking medicines on time?
کیا وہ اپنے مریضوں کا علاج نہیں کر رہے ہوںگے؟Will they not be treating their patients?

Examples of Future Perfect Tense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

میں صبح کے 8 بجے تک لاہور پہنچ گیا ہوںگا۔I will have reached Lahore by 8 am.
ہم نے شام تک اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہوگا۔We will have completed our homework by the evening.
آپ نے دوائی کی پہلی خوراک لے لی ہو گی۔You will have taken the first dose of the medicine.
اس نے 2025 تک گریجیویشن پاس کر لی ہو گی۔He will have passed his graduation by 2025.
اس وقت تک اس نے شادی کر لی ہوگی۔She will have married by that time.
شہزور نے اپنے مخالف پہلوان کو ہرا دیا ہو گا۔Shehzore will have defeated his rival wrestler.
انہوں نے 15 منٹ میں گنتی چیک کر لی ہو گی۔They will have checked the counting within 15 minutes.
پاکستان نے اپنا پہلا سونے کا تمغہ  پہلے دن جیت لیا ہو گا۔Pakistan will have won its first gold medal on the first day.
کیا وہ آفس وقت پر پہنچ گئی ہو گی؟Will she have arrived the office on time?
کیا اس نے فلائٹ بک  کر لی ہوگی؟Will he have booked the flight?
کیا  انہوں نے پہاڑ کی چوٹی فتح کر لی ہو گی؟Will they have conquered the peak of the mountain?
کیا تم نے نۓ جوتے نہیں خرید لیے ہونگے؟Will you not have purchased new shoes?
کیا وہ درخت پر نہیں چڑھ گۓ ہونگے؟Will they not have climbed on the tree?
تمہیں اسکی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔You will not have to worry about this.
تمہیں مزید پیسے جمع نہیں کرنے ہوں گے۔He will not have to collect more funds.
تم فائنل تک کیوں نہیں پنہچے ہونگے؟Why will you have not reached the final?
اجازت کے لیے کس کے پاس جانا ہوگا؟Who will have to be approached for permission?

Examples of Future Perfect ContinuousTense

مثالیں اردو ترجمے کے ساتھ

پہلی مارچ 2021 کو  میں 3 مہینے سے پڑھا رہا ہوں گا۔I will have been teaching for 3 months on March 1, 2021.
صبح کے 11 بجے ہم 2 گھنٹے سے تیر رہے ہونگے۔We will have been swimming for 2 hours at 11 am.
تم گزشتہ  گرمیوں سے بارشوں کا انتظار کر رہے ہو گے۔You will have been waiting for the rains since last summer.
وہ  2018    سے وکیل کی پریکٹس کر رہا ہو گا۔He will have been practicing as lawyer since 2018.
وہ 2022  میں 10 سال سے اپنی والدہ کا خیال رکھ رہی ہوگی۔She will have been taking care of her mother for 10 years in 2022.
مبین 2021  سے گریجیویشن پاس کرنے کی جدوجہد کر رہا ہو گا۔Mubeen will have been struggling to pass the graduation since 2021.
وہ جون 2021  سےملک کے لیے  کھیل رہے ہوں گے۔They will have been playing for the country since June 2021.
اپنی رٹائرمنٹ کے بعد وہ جاب نہیں کر رہی ہوگی۔She will not have been doing a job after her retirement.
میٹرک پاس کرنے کے بعد وہ اسکول نہیں جا رہا ہو گا۔He will not have been going to school after passing the Matric.
کیا 60 سال کی عمر کے بعد میں کام کر رہا ہوں گا؟Will I have been working after the age of 60 years?
کیا کمپنی چلانے میں انہیں کوئی مشکل آ رہی ہوگی؟Will they have been facing any problem in running the company?
اس سال کے بعد کون کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر  رہا ہو گا؟Who will have been captaining the cricket team after this year?
سیاسی محاذ پر 2023 میں کیا ہو رہا ہو گا؟What will have been happening on political front after 2023?
کیا اپنی شادی کے بعد وہ  ڈاکٹر کے طور پر پریکٹس کر رہی ہوگی؟Will she not have been practicing as doctor after her marriage?
کیا 2023 میں ، میں اس کمیٹی کے ممبر کے طور پر جاری نہیں رہا ہوں گا؟Will I not have been continuing as member of this committee in 2023?

Tenses کیا ہوتے ہیں؟ ان کی کتنی قسمیں ہیں؟ کیسے بنتے  ہیں؟  یہ سب جاننے کے لیے ہمارا صفحہ Tenses  وزٹ کریں۔