Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Use of a an the in Urdu

A an the articles in English explained in Urdu. See articles a an the examples. Use of a an the described  in Urdu. How to use a an the illustrated with definitions and examples. Go through English articles a an the rules.

Articles a an the are an important part of English Grammar. In order to learn English in Urdu, you have to learn its grammar in Urdu.  We will explain in simple Urdu, how to use a an the? Where are they used? and put light on various other issues related to the use of articles so that you learn articles in Urdu easily.

English Grammar Articles اردو میں سمجھیں

اے، این، دی، کے اردو معنی - Meanings of a, an, the

a کے اردو معنی ہیں:  ایک،   انگریزی حروف تہجّی کا پہلا حرف، پہلا درجہ

an  کے اردو معنی ہیں:  ایک، واحد

the کے اردو معنی:  وہ،   یہ،   اس کا استعمال کسی خاص چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لئیے کیا جاتا ہے۔ آگے چل کر اس پر تفصیل سے بات کی جاۓ گی۔

Articles a an the کیا ہیں؟

انگریزی زبان میں a, an, the تین آرٹیکلز ہیں۔ Article ایک لفظ ہے جو noun کو  modify کرتا ہے یعنی noun کے بارے میں مزید بتاتا ہے کہ یہ noun عام ہے یا خاص۔  انگریزی میں دو قسم کے articles  ہیں – definite اور indefinite.  جب ہم کسی مخصوص  (specific) ناؤن کے بارے میں بات کرتے ہیں تو  "the” جو  ایک definite  article ہے، استعمال کرتے ہیں اور جب کسی عام noun  کے بارے میں بات کرتے ہیں تو a  یا an جو  indefinite article ہیں، استعمال کرتے ہیں:-

Articles  a, an, the, examples

آیۓ کچھ مثالوں سے سمجھتے ہیں:-

یہ کوئی بھی قلم ہو سکتا ہے۔مجھے ایک قلم کی ضرورت ہے۔

I need a pen.

یہ کوئی بھی کالا قلم ہو سکتا ہے۔مجھے ایک کالے قلم کی ضرورت ہے۔

I need a black pen.

یہاں  the  کے ذریعے اس کالے قلم کی طرف اشارہ ہے جس کی ضرورت ہےمجھے اس کالے قلم کی ضرورت ہے۔

I need the black pen.

یہ کوئی بھی چھتری ہو سکتی ہےمجھے ایک چھتری کی ضرورت ہے۔

I need an umbrella.

یہاں اس چھوٹی چھتری کی طرف اشارہ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔مجھے چھوٹی چھتری کی ضرورت ہے۔

I need the small umbrella.

 

Indefinite Articles - a, an

پہلے جملے میں ایک پین کا  ذکر ہے۔ مجھے ایک پین چاہیۓ۔ یہ کوئی بھی پین ہو سکتا ہے، یہ کوئی مخصوص پین نہیں ہے۔ اس لیے یہاں "a” کا استعمال کیا گیا ہے۔ دوسرے جملے میں ایک چھتری کا ذکر ہے۔ یہ بھی  ایک عام چھتری ہے، کوئی سی بھی چھتری ہو سکتی ہے۔ یہاں "an”  استعمال کیا گیا ہے کیوںکہ لفظ umbrella کی شروعات ایک  vowel جو "u”ہے،  سے ہوئی ہے۔  آگے چل کر ہم اس کے بارے میں تفصیل سے پڑہیں گے۔

تیسرے جملے میں ایک خاص کالے پین کا ذکر ہے۔ فرض کریں سامنے کچھ پین مختلف رنگ کے پڑے ہوے ہیں اور مجھے کالے رنگ کا پین چاہیۓ۔ اس کا مطلب ہے کہ سامنے موجود کئی پینوں میں سے مجھے ایک مخسوص  کالا پین چاہیۓ تو یہاں "the”  کا استعمال ہوا ہے۔ ایک اور situation دیکھتے ہیں۔ مجھے ایک کالا پین چاہیۓ، یہ کوئی بھی کالا پین ہوسکتا ہے۔ مارکیٹ  میں،  اور دوسری جگہوں پر بہت سے کالے پین ہیں۔ چوتھا جملہ ایسی ہے situation کو بیان کر رہا ہے۔  اس ہی لیے یہاں "a”  استعمال ہوا ہے

آخری جملے میں یہ فرض کیا گیا ہے کہ سامنے کئی چھتریاں ہیں جو مختلف سائز کی ہیں اور مجھے ایک مخصوص چھوٹی  چھتری  چاہیۓ، اس لیے یہاں "the”  استعمال کیا گیا ہے۔ آگے  ہم ان سب چیزوں کے بارے میں تفصیل سے پڑہیں گے۔

کیوںکہ یہ  کسی مخصوص noun کے لیے استعمال نہیں ہوتے ہیں، یہ indefinite کہلاتے ہیں۔ a اور an  دو  indefinite articles ہیں۔ 

ہم ابتدا میں پڑھ چکے ہیں کہ انگریزی حروف تہجٰی میں a,e,i,o,u  واویل کہلاتے ہیں۔ y کو بھی آدھا vowel  سمجھا جاتا ہے۔ اور باقی تمام حروف consonant  کہلاتے ہیں۔

عام noun کا ذکر کرنے کے لیے indefinite articles استعمال ہوتے ہیں۔ جو singular noun کسی consonant سے شروع ہوتے ہیں , ان سے پہلے a لگایا جاتا ہے اور جو noun کسی vowel سے شروع ہوتے ہیں، سے پہلے an لگایا جاتا ہے:-

"Examples of use of "a” and "an

Examples of use of articles a an the in Urdu

a اور an کا استعمال sound کے ساتھ

ایسے  الفاظ جو اگرچہ vowel سے شروع ہوتے ہیں مگر ابتدائی sound واویل کی نہیں دیتے ، کے ساتھ a لگایا جاتا ہے:-

میں یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتا ہوں۔

I want to join a university.

آپ کو یونیفارم کی ضرورت ہے۔

You need a uniform.

اس ہی طرح  کچھ noun ایسے ہیں جو  consonant سے شروع ہوتے ہیں مگر ابتدائی  sound واویل کی دیتے ہیں، کے ساتھ an  لگایا جاتا ہے:-

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

This is an honor for me.

ہمیں اس پوزیشن کے لیے ایم بی اے کی ضرورت ہے۔

We need an MBA for this position.

a اور an  کے معنی "ایک” ہیں اس لیے ان کا استعمال  singular noun کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ اوپر دی گٰئی  مثالوں میں کیا گیا ہے- plural nouns کے ساتھ یہ استعمال نہیں ہوسکتے ہیں

a اور an کا استعمال countable nouns کے ساتھ ہوتا ہے

اور an کا استعمال countable nouns کے ساتھ ہوتا ہے۔ Countable nouns کے بارے میں ہم Grammar Section کے سب-سیکشن noun میں پڑھ چکے ہیں۔ Uncountable nouns جیسے water, air, rice, milk, cloud, کے ساتھ  a اور an  استعمال نہیں ہوتے ہیں:-

Use of a an the in Urdu with countable nouns

a اور an کا استعمال noun کے adjectiveکی بنیاد پر

جس noun کے ساتھ adjective لگا ہوتا ہے، a یا an کا استعمال adjective  کی ابتدائی sound پر ہوتا ہے:-

وہ اپنی بہن کو ایک چھوٹا سا تحفہ دے گا۔

He will give a small gift to his sister.

میں نے کل ایک دلچسپ واقعہ سنا۔

I heard an interesting story yesterday.

کسی خاص چیز کی طرف پہلا ریفرنس

اگرچہ  a اور an کا استعمال خاص چیزوں کے لیے نہیں ہوتا مگر کسی خاص چیز کی طرف پہلی دفعہ  حوالہ دینے کے لیے a یا an کا استعمال کیا جاتا ہے:-

میں نے آج ایک نایاب پینٹنگ دیکھی۔

I saw a rare painting today.

اس نے گزشتہ ہفتے ایک تاریخی مقام کا دورہ کیا۔

He visited a historic place last week.

Proper Nouns کے ساتھ comparison کے لیے

حالانکہ proper nouns کے ساتھ the استعمال کیا جاتا ہے مگر comparison کے لیے proper nouns کے ساتھ a اور an کا استعمال کیا جاتا ہے:-

وہ دوسرا وسیم اکرم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

He is trying to be a second Waseem Akram.

پاکستانی سیاستدانوں کو قائد کی دانش کی ضرورت ہے۔

Pakistani politicians need the wisdom of a Quaid.

Definite Article - The

جب ہم کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کا حوالہ  دیتے ہیں تو   definite article  – the  کا  استعمال کرتے ہیں۔  noun چاہے singular ہو یا plural ہو، countable ہو یا uncountable ہو، اگر noun  جس   کا حوالہ دیا جا رہا ہے، مخصوص (specific) ہے تو "the”  استعمال ہو گا۔ جب ہمیں یقین ہوتا ہے کہ بولنے والا  یا سننے والا  جانتا ہے کہ کس چیز کا حوالہ دیا جا رہا ہے، the استعمال ہوتا ہے۔ 

Examples

براہ کرم مجھے ہتھوڑا دیں۔

Please give me the hammer.

براہ کرم مجھے کیل دیں۔

Please give me the nail.

براہ کرم مجھے بڑی کیل دیں۔

Please give me the large nail.

آج رات چاند بہت روشن ہے۔

The moon is very bright tonight.

واجد کلاس کا سب سے لمبا لڑکا ہے۔

Wajid is the tallest boy in the class.

پہلے جملے میں hammer  کا ذکر ہے جو ایک عام سی چیز ہے مگر یہاں اس خاص hammer کی طرف اشارہ ہے جسے میں اور سننے والے جانتے ہیں۔ اگر میں کسی بھی عام سی  hammer کا ذکر کرتا تو کہتا "Please give me a hammer”.   اس ہی طرح دوسرے جملے میں ایک خاص nail اور تیسرے جملے میں خاص large nail کا ذکر ہے۔

آگے چل کے ہم دیکھیں گے کہ the کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے۔

The کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟

مقدس کتابوں کے نام سے پہلے:
کیا آپ نے قرآن پڑھا ہے؟

Have you read the Quran?

کیا آپ نے بائبل پڑھی ہے؟

Have you read the Bible?

کیا آپ نے رامائن پڑھی ہے؟

Have you read the Ramayana?

Adjectives کی Superlative Degrees سے پہلے:
ریحانہ بہترین مقرر ہیں۔

Rehana is the best speaker.

اسلم تیز ترین دوڑنے والا ہے۔

Aslam is the fastest runner.

ہانیہ ہماری ٹیم کی سب سے کم عمر ممبر ہے۔

Hania is the youngest member of our team.

منفرد (unique) چیزوں کے ساتھ:-
سورج ایک ستارہ ہے۔

The sun is a star.

ہم نے آسمان کے تمام ستاروں کو دیکھا۔

We looked up at all the stars in the sky.

وہ ہمیشہ انٹرنیٹ پر رہتا ہے۔

He is always on the Internet.

  TV Channels,  Magazines, Newspapers کے ناموں کے ساتھ:-
میں جیو ٹی وی دیکھ رہا تھا۔

I was watching the Geo TV.

میں ٹریبیون اخبار پڑھ رہا ہوں۔

I am reading the Tribune newspaper.

وہ ہورائزن میگزین پڑھ رہی ہے۔

She is reading the Horizon magazine.

  عدد ترتیبی (ordinals) سے پہلے:-
اس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

She secured the first position.

احمد دوسرا انعام جیت سکتا تھا۔

Ahmed could win the second prize.

وہ کمرے میں داخل ہونے والا آخری شخص تھا۔

He was the last to enter the room.

The اور کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟

جب کسی چیز  کے نام کا دوبارہ استعمال ہو:-
میں نے ایک کتا دیکھا۔ کتا بھونک رہا تھا۔

I saw a dog. The dog was barking.

اس نے ایک طالب علم کو بلایا۔ طالب علم ذہین تھا۔

She called a student. The student was intelligent.

احمد نے اپنے والد کو خط لکھا۔ خط دو ہفتوں کے بعد پہنچایا گیا۔

Ahmed wrote a letter to his father. The letter was delivered after two weeks.

Adjectives جو  plural noun کے طور پر استعمال ہوں:-

امیر دنیا کی آبادی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔

The rich constitute a small percentage of the world’s population.

عوام کی اکثریت غریبوں کی ہے۔

The majority of the people belong to the poor.

معذور افراد کے لیے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔

New laws are being framed for the disabled persons.

Singular Nouns جو پوری Class کہ ظاہر کریں:-

بھیڑیا واقعی کوئی خطرناک جانور نہیں ہے۔

The wolf is not really a dangerous animal.

میں نے آسٹریلیا میں کینگرو کو دیکھا۔

I saw the kangaroo in Australia.

دل جسم کے گرد خون پمپ کرتا ہے۔

The heart pumps blood around the body.

گلاب کی خوشبو  پیاری ہوتی ہے۔

The rose smells sweet.

کسی ملک کے شہریوں کے بطور قوم کے:ـ

آسٹریلوی لوگ کھیلوں کے شوقین ہیں۔

The Australians are passionate about sports.

اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

The stadium was full with the Indian spectators.

خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Gulf countries have a large number of the Pakistani laborers.

ایسے adverbs  جو comparative situation ظاہر کریں:-
جتنا جلدی اتنا بہتر۔

The sooner the better.

جتنا زیادہ اتنی خوشی۔

The more the merrier.

کسی خاص شخص  یا چیز کا حوالہ دیتے ہوے:-

غریب بھکاری کو خیرات نہیں ملی۔

The poor beggar could get no alms.

لوگ زخمی شخص کو ہسپتال لے گئے۔

People took the injured person to the hospital.

آگ بجھانے والے متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکے۔

Firefighters could not reach the affected area.

تصوراتی جغرافیائی حدود کا حوالہ دیتے ہوے :ـ

the Equator; the Tropic of Cancer; the Tropic of Capricorn; the latitude; the longitude; the Line of Control; the Working Boundary

Musical Instruments کے ساتھ:ـ
عالیہ پیانو واقعی اچھی بجاتی ہے۔

Aalia plays the piano really well.

وہ گٹار سیکھ رہی ہے۔

She is learning the guitar.

Families کے ناموں کے ساتھ:ـ

the Syeds, the Mughals, the Jamots, the Sharifs, the Marhattas, the Abbasids, the Amvis

کسی system یا service کا حوالہ دیتے ہوے:ـ

ٹرین میں کتنا وقت لگتا ہے؟

How long does it take on the train?

میں نے یہ ریڈیو پر سنا۔

I heard it on the radio.

آپ کو پولیس کو بتانا چاہیے۔

You should tell the police.

جغرفیائی خصوصیات جیسے سمندر، دریا، جزیرے، جھیلیں، پہاڑے سلسلے کے حوالے:ـ

the Himalayas, the Atlantic, the Indus River, the Arabian sea, the Amazon, the Panama Canal. the Nile, the Suez Canal, the Alps, the West Indies, the Pacific, the Persian Gulf, the Middle East, the Thames، the Great Lakes, 

Plural ملکی ناموں کے حوالے:ـ

اگرچہ countries کے ناموں کے ساتھ  articles نہیں لگتے ہیں مگر جن ملکوں کے نام  plural میں لیے جاتے ہیں ان کے ساتھ the لگایا جاتا ہے:-

The People’s Republic of China”, “The Netherlands”, “The United States of America”. "The Islamic Republic of Pakistan”. "The Philippines”.

Abbreviations کے ساتھ:-

                  “the UN”, “the USA”,  “the IMF”  

مشہور buildings, hotels, organizations کے ناموں کے ساتھ:ـ

the Empire State Building، the Taj Mahal، the Mona Lisa، the United Nations، the Seamen’s Union، the Ritz Hotel، the King’s Head، the Sheraton Hotel, the Pearl Continental, the Déjà Vu

the, an, a پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

کہاں articles نہیں لگتے؟

مندرجہ ذیل صورت حال میں articles نہیں لگتے ہیں

Names of continents: Asia, Europe, Australia, Africa, South America, North America, Antarctica.

Names of countries: Australia, Bolivia, England, France, Spain, etc

Names of states, cities, or towns: Los Angeles, Alaska, Sydney, London

Names of streets: George street, Albion Street, New town street

Names of singular lakes and bays: Lake Carey, Lake Eyre, Lake Hillier, Shark Bay

Names of single mountains: Mount Everest, Mount Solitary, Mount Bindo, Mount Fuji, etc

Names of single islands: Easter Island, Bare Island, Bird Island, Fatima Island

Names of languages: Spanish, Russian, English,  (When ‘the’ precedes these nouns, they refer to the population of those languages.)

Names of sports: cricket, football, basketball

Names of discipline/subject of studies: biology, history, computer science, mathematics

بیماریوں کے ناموں کے ساتھ articles نہیں لگتے ہیں

اسے اپینڈیسائٹس ہو گیا ہے۔

He has got appendicitis.

وہ بخار میں مبتلا ہے۔

She is suffering from fever.

عام بولے جانے والے abstract nouns اور uncountable nouns کے ساتھ نہیں لگتے

ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

Necessity is the mother of invention.

دودھ کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

Milk is a good source of calcium.

اسلم جوان اور بہادر ہے۔

Aslam is young and brave.

Class کے طور پر استعمال ہونے والے plural countable noun سے پہلے

کتابیں میری بہترین دوست ہیں۔

Books are my best friends.

مینوفیکچرنگ یونٹس کو بڑی تعداد میں کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Manufacturing units need a large number of workers.

ووٹ ڈالنے کے لیے متعدد ووٹرز اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

A number of voters are awaiting their turn to cast vote.

کھانوں کے نام سے پہلے articles نہیں لگتے

میں ناشتہ نہیں چھوڑ سکتا۔

I cannot skip breakfast.

میرے والد رات کے کھانے میں سبزیاں لینا پسند کرتے ہیں۔

My father likes to take vegetables in dinner.

انگلش آرٹیکلز  the, an, a کو صحیح تلفظ (pronunciation)  سے بولیے۔  اے،  این، اور دی کا درست تلفظ سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو دیکھئیے۔