Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

English Sentences on Education

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and understanding English Sentences on education in Urdu and English will be very helpful.  If you want to learn English,  you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. Here, we will provide you a collection of English sentences on education with Urdu translation. So that you easily understand and learn making useful English sentences on education.

تعلیم (Education) پر اردو سے انگریزی عام بول چال کے جملے

انگریزی جملے بنانا سکھانے سے پہلے آپکو  گرامر سے واقفیت کرائی گئی ہے۔ اب تک آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جملے میں شامل الفاظ گرامر کے لحاظ سے انگریزی کی  part of speech  کی کس  category سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جملے میں کس مقام پر لگنا چاہیئے۔  جو حضرات براہ راست یہاں تک پہنچ گۓ ہیں انہیں چاہیے کہ آگے بڑہنے سے پہلے ہمارے گرامر سیکشن کو اچھی طرح سے سمجھ لیں کیونکہ بغیر گرامر کی سمجھ کے آپ جملے نہیں بنا سکتے۔

اگر آپ انگریزی بولنے اور لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ پہلے سے تھوڑی بہت انگریزی سمجھ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو  سب سے پہلے آپ کو انگریزی گرامر اچھی طرح سمجھنی پڑے گی۔ لیکن اگر آپ گرامر کے بارے میں بھی  کچھ علم رکھتے ہیں اور پریکٹس کرنے کے لیے آپ کو کچھ پہلے سےبنے بناۓ جملے چاہیئیں جن کو دیکھ کر آپ ویسے ہی دوسرے جملے بنا سکیں تو ہم نےآپ کے لیے ایسے ہی جملوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جملے ہماری زندگی کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس حصے میں ہم نے ایسے جملوں کا انتخاب کیا ہے جو  تعلیم(Education) کی مختلف سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔الفاظ بدل کر ایسے ہی دوسرے جملے بنانے کی کوشش کریں ۔جتنے زیادہ جملے آپ بنائیں گے اتنی ہی بہتر آپ کی انگریزی ہوتی جاۓ گی۔

 یاد رکھیے اگر آپ اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب وقت دینا ہوگا، دل لگا کر کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ ہم آپکو آسان لفظوں میں  انگریزی بولنا  اور لکھنا سکھائیں۔جملےبنانا سیکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنے الفاظ کے ذخیرے (vocabulary)  میں اضافہ کرتے رہیں۔ ہم نے بھی آپکی مدد کے ؒیے ایک vocabulary section  بنا یا ہے، اسے ضرور وزٹ کریں

نیچے دیے گۓ جملوں کا صحیح تلفظ  (pronunciation)  سننے کے لیے ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔

Good Morning Sir.   صبح کا سلام، سر۔

How are you?           آپ کیسے ہیں؟

Sit down.                       بیٹھ جائیں۔

Attendance please.   حاضری کی طرٖف متوجہ ہوں۔

Who is absent today?    آج کون غیر حاضر ہے؟

Pay attention everybody.     متوجہ ہوں سب۔

Do you understand?   کیا آپ سمجھ رہے ہیں؟

Who would like to read?    کون پڑہے گا؟

You should continue your studies.    تمہیں اپنی تعلیم جاری رکھنی چاہیے۔

Complete your homework by the evening.   شام تک اپنا ہوم ورک مکمل کر لو۔

Come here and write on the blackboard.      یہاں آؤ اور  بلیک بورڈ پر لکھو۔

What is your teacher’s name?     آپ کے استاد کا کیا نام ہے؟

What do you intend to do after graduation?      گریجویشن کے بعد تمہارا کیا کرنے کا اردہ ہے؟

He will again fail in the exam.     وہ امتحان میں دوبارہ فیل ہو جاۓ گا۔

She is not likely to pass the exam.     وہ امتحان پاس نہیں کر پاۓ گی۔

She has been promoted to the next class.      اس کو اگلی کلاس میں ترقی دے دی گئی ہے۔

Someone has stolen my maths copy.     کسی نے میری حساب کی کاپی چرا لی ہے۔

Look at the board.      بورڈ کی طرف دیکھیں۔

Write an essay on elephant.  ہاتھی پر ایک مضمون لکھیں۔

He is a hardworking boy.   وہ ایک محنتی لڑکا ہے۔

Sentences on Education with Urdu translation

Pay attention, everybody.     سب لوگ متوجہ ہوں۔

Look at activity seven.      سرگرمی نمبر سات کو دیکھیں۔

Come to the front desk.    سامنے والی ڈیسک پر آئیں۔

Let us begin today’s lesson.   چلیں آج کا سبق شروع کرتے ہیں؟

Open your books and copies.       اپنی کتابیں اور کاپیاں کھولیں۔  

Stop talking and be quiet.   باتیں کرنا بند کریں اور خاموش ہو جائیں۔

Always read carefully.    ہمیشہ احتیاط سےپڑہیں۔

Always respect your teachers.    ہمیشہ اپنے استادوں کا احترام کرو۔

Keep quiet in the classroom.   جماعت کے کمرہ میں خاموش رہو۔

Listen carefully to your teacher.   اپنے استاد کو غور سے سنو۔

Do your homework regularly.  اپنا ہوم ورک با قاعدگی سے کریں۔

Don’t fight with your fellow students.     اپنے ساتھی شاگردوں سے مت لڑو۔

She is my classmate.  وہ میری ہم جماعت ہے۔

Write the answer to this question.     اس سوال کا جواب لکھیں۔

Who know the answer, raise their hands.     جو جواب جانتے ہیں، ہاتھ اوپر کریں۔

Keep your desks cleaned.    اپنی ڈیسکس صاف رکھیں۔

Draw a picture of a flower.    ایک پھول کی تصویر بنائیں۔

Put your homework copies on the table.     اپنی ہوم ورک کی کاپیاں میز پر رکھ دیں۔

Answer the below mentioned questions.    نیچے دیے گۓ سوالات کے جواب دیجیے۔

Fill in the below mentioned blanks.    نیچے دی گئی خالی جگہوں کو بھریے۔

Learn sentences on Education

Repeat after me.    میرے بعد دہرائیں۔

What did you say?   آپ نے کیا کہا؟

Don’t let it happen again.    دوبارہ ایسا نہ ہونے دیں۔

Are you ready to take the exam?    کیا تم امتحان کے لیے تیار ہو؟

You have 3 hours to solve this paper.      یہ پرچہ حل کرنے کے لیے آپ کے پاس 3گھنٹے ہیں۔

You can take supplementary pages at any time.    آپ اضافی صفحے کسی بھی وقت لے سکتے ہیں۔

Do not use a pen on your answer sheet.     جوابی  صفحے پر بال پین استعمال نہ کریں۔

Keep your copies neat and clean.     اپنی کاپیاں صاف ستھری رکھیں۔ 

Bind your pages carefully before returning the answer sheet.      واپس کرنے سے پہلے  اپنے صفحے احتیاط سے باندھ لیں۔

Attempt any 2 questions from this section.     اس حصے سے کوئی سے 2 سوال حل کریں۔

He is a bookworm.   وہ کتاب کا کیڑا ہے۔

How has he performed in half-yearly exams?     ششماہی امتحان میں وہ کیسا رہا ہے؟

The quality of education is deteriorating day by day.     تعلیم کا معیار  روز بروز گر رہا ہے۔

There are three different systems of education in the country.     ملک میں تعلیم کے تین مختلف سسٹم ہیں۔

More than a quarter of the children never go to school.       ایک چوتھائی سے زیادہ بچے کبھی اسکول نہیں  جاتے ہیں۔

Girls hardly continue their studies after matric.     لڑکیاں مشکل سے ہی میٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھتی ہیں۔

Ask questions any number of times.     جتنی دفعہ چاہیں سوالات پوچھیں۔

Don’t hesitate to ask a question.      سوالات کرنے سے مت ہچکچائیں۔

Questioning shows the curiosity of the student.    سوالات پوچھنا طالب علم کا تجسس ظاہر کرتا ہے۔

Good teachers never mind more questioning.    اچھے استاد  زیادہ سوال پوچھنے کا برا نہیں مناتے۔

See Sentences on Education  with Urdu translation

Are you all ready?   کیا تم سب تیار ہو؟

Did you get it?       کیا تم سمجھ گۓ۔

Any question?             کوئی سوال؟

I am preparing for my exam.     میں اپنے امتحان کی تیاری کر رہا ہوں۔

Ahmad is a distinguished boy in his class.       احمد اپنی جماعت  کا نمایاں لڑکا ہے۔

I hate copying.  مجھے نقل کرنے سے نفرت ہے۔

Mobile phones are not allowed in schools.     اسکولوں میں موبائل فون کی اجازت نہیں ہے۔

Get your copies checked regularly by teachers.      اپنی کاپیاں استاد سے باقاعدگی سے چیک کرائیں۔

Results will be announced after 2 weeks.    نتائج کا اعلان 2 ہفتے کے بعد  کیا  جاۓ گا۔

Do not make noise.    شور نہ کریں۔

Keep your uniform clean.   اپنی یونیفارم صاف رکھیں۔

Come to school properly dressed.    اسکول صحیح ڈریسنگ میں آئیں۔

The test is required for all new admissions.    تمام نۓ داخلوں کے لیے ٹیسٹ لازمی ہے۔

Fees must be paid by the 10th of every month.    فیس ہر مہینے کی 10 تک  لازمی ادا ہو جانی چاہیے۔

A Parent-Teacher meeting will be held at 10 am on coming Saturday.     والدین استاد میٹنگ  آنے والے ہفتے  کے دن صبح 10 بجے ہوگی۔  

She is weak in mathematics.     وہ میتھ میں کمزور ہے۔

See Sentences on Education  with Urdu translation

One more time, Sir.    ایک دفعہ اور، جناب۔

Stand by your desk.    اپنی ڈیسک کے پاس کھڑے ہو جائیں۔

Put your hands up.   اپنے ہاتھ اوپر کریں۔

Is everyone able to see the blackboard?    کیا ہر کوئی بلیک بورڈ دیکھ سکتا ہے۔

Be ready for the test tomorrow.     کل ٹیسٹ کے لیے تیار رہیں۔

I will be late for school today.     آج میں اسکول سے لیٹ ہو جاؤں گا۔

Choose the correct answer.    صحیح جواب منتخب کریں۔

Question No.1 is compulsory.    سوال نمبر 1 لازمی ہے۔

A minimum of 60% marks must be obtained to pass the examination.     امتحان پاس کرنے کے لیے کم سے کم  60 فیصد نمبر لازمی حاصل کرنے ہیں۔

All subjects must be passed to go to the next class.      اگلی کلاس میں جانے کے لیے تمام مضامین میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔

The examination will start at 9 am.     امتحان 9 بجے شروع ہو جاۓ گا۔

All the students are required to show their admit cards.     تمام شاگردوں کو ایڈمٹ کارڈ ضروری دکھانا  ہے۔

Illegal means to solve papers are strictly prohibited.      پیپر حل کرنے کے غیر قانونی ذرائع سختی سے منع ہیں۔

Students caught using illegal means can be rusticated for three years for appearing in the examination.     غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوے پکڑے جانے   والے  طالب علموں  کی 3 سال کے لیے شرکت ممنوع ہو سکتی ہے۔

Aslam cannot pass the Matric examination.    اسلم میٹرک کا امتحان پاس نہیں کر سکتا۔

Obey your teachers.   اپنے استادوں کی بات مانیں۔

Listen to your teacher attentively.     اپنے استاد کو توجہ سے سنیں۔

She wants to take pre-medical subjects in her Intermediate course.    وہ  انٹرمیجیٹ میں پری میڈیکل  کے مضامین لینا چاہتی ہے۔

Learn about English sentences on education in Urdu

روزانہ عام استعمال میں آنے والے مزید جملے دیکھنے کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل صفحے وزٹ کریں:-

Daily Use Sentences      –روزانہ استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Shopping      – شاپنگ میں استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Travelling and Eating      – سفر  اور کھانےمیں استعمال ہونے والے جملے

◊ Sentences on Health                  – صحت سے متعلق جملے

◊ Sentences on Manners      – تہذیب اور آداب سے متعلق جملے

◊ Sentences on Sports                  – کھیلو ں سے متعلق جملے

◊ Miscellaneous Sentences      –  مختلف موقعوں پر استعمال ہونے والے جملے