Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Learn making English Declarative Sentences in Urdu

If you want to learn English in Urdu language,  you will need to learn in Urdu, how the English sentences are formed and what are the types of sentences. Most of the English sentences are declarative sentences.  Here, we will explain in simple Urdu as to what are English declarative sentences and how are they formed? so that you easily learn in Urdu language, making English declarative sentences.

Declarative Sentences کیا ہوتے ہیں؟

کسی بات، حقیقت یا راۓ کو بیان کرنے کے لیے جو جملے استعمال ہوتے ہیں انہیں  declarative sentences  کہتے ہیں۔  یہ بہت ہی بنیادی قسم کے جملے ہوتے ہیں جن کا مقصد کسی بات کو بیان کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے ان کو  statement  بھی کہا جاتا ہے۔ اِس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

ہر جملے کی طرح ان کا آغاز  capital letter سے ہوتا ہے اور اختتام full stop  یا  period  سے ہوتا ہے, جیسے:-

Learn Declarative Sentences in Urdu

Declarative sentences کی دو    (2)  قسمیں ہوتی ہیں:-

    •           Affirmative Sentences
    •  
    •           Negative Sentences

 

affirmative  کے اردو معنی ہیں: مثبت، اقراری۔ انگلش میں جملے یا تو مثبت ہوتے ہیں یا منفی۔ ہم بات چیت میں جو جملے استعمال کرتے ہیں اگر ان میں منفی پہلو نہ ہو تو  وہ مثبت  یعنی اقراری ہوتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں ہم زیادہ تر مثبت جملے استعمال کرتے ہیں۔  یہ سیکشن  affirmative sentences کے بارے میں ہے۔ Affirmative Sentences  تمام  tenses میں بنتے ہیں۔ یہ simple, compound  یا   complex sentences   ہو سکتے ہیں۔

Negative Sentences کیا ہوتے ہیں اور کیسے بنتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے ہمارا negative sentences  کا پیج وزٹ کریں۔

Learn about English Declarative Sentences in Urdu

Formation of declarative (affirmative) sentences

Declarative (affirmative) جملے کیسے بنتے ہیں؟

ہمارے  sentence structure والے سیکشن میں  sentences  بنانے کے طریقے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ Affirmative Sentences بالکل اس ہی طریقے سے بنتے ہیں۔ آپ کی سہولت کے لئیے  جملے بنانے کے طریقے کے اس حصے کو اختصار سے یہاں دوبارہ دہراتے ہیں۔

جملے زیادہ تر ان  patterns  پر بنتے ہیں:ـ

Subject verb patterns in Urdu
Subject + Verb

Aslam  reads.

.Khalid plays

.She  writes

ان جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ  الفاظ  subject ہیں  اور subject  کے بعد  verb  ہیں۔مختلف  parts of speech  کے الفاظ جملوں میں اضافہ کرنے کے لیے verb  کے بعدلگاۓ جا سکتے ہیں۔ ان میں adverb لگایا جا سکتا ہے، جیسے Aslam reads slowly  یا کچھ اور لگایا جا سکتا ہے یا  Aslam reads slowly without specs.

Subject + Verb + Object

انگریزی میں یہ  پیٹرن(Subject+Verb+Object) سب سے زیادہ عام ہے۔

ان جملوں میں اپنی ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاسکتا ہے۔object ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ دونوں object ڈایریکٹ بھی ہوسکتے ہیں، ایک  direct اور ایک indirect بھی ہو سکتا ہے۔ Direct  Object  اور  Indirect Object  آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔

.Aslam is reading a book

.Khalid plays cricket and football

.She wrote a letter with a pencil

Subject + Verb + Adjective

.He is handsome

.She is beautiful

.Ahmed is a tall boy

Subject + Verb + Noun

Ahmed is a Professor

Karachi is a big city

The Indus River is the main river of Pakistan

  • Affirmative Sentences  زیادہ تر subject   یا    subject phrase  سے شروع ہوتے ہیں اور اسکے بعد verb  لگتا ہے۔ عام طور پر  adverbs, adjectives , objects  ورب کے بعد لگتے ہیں مگر ضرورت کے مطابق صحیح معنی دینے کے لیے ان کو آگے پیچھے لگایا جاتا ہے۔انگریزی میں کوئی hard and fast rules نہیں ہیں۔ اصول ضرور ہیں، زیادہ تر ان پر عمل بھی ہوتا ہے مگر اصول سے ہٹ کر بھی جملے بنتے ہیں۔ آپ جتنی زیادہ  practice کریں گے، جتنے زیادہ جملے دیکھیں گے اور سمجھیں گے اتنا ہی عبور آپ حاصل کریں گے۔
  • Sentences  میں الفاظ کو ایک ترتیب میں رکھیں۔ اوپر مختلف  patterns  بیان کیے گۓ ہیں۔ جملے ان کے مطابق بنائیں۔ ان میں ضرورت کے مطابق ردوبدل ہر وقت ممکن ہے۔

Subject Verb Agreement

  Sentence  بناتے وقت subject اور verb کا میچ ہونا بہت ضروری ہے۔  Subject اور  verb کو تعداد (number) میں ایک جیسا ہونا چاہئیے یعنی subject  اگر singular ہوگا تو verb  بھی  singular والا ہو گا اور subject  اگر plural ہو گا تو  verb  بھی plural  والا ہوگا:-

.The dog growls when he is angry


.The dogs growl when they are angry

Subject-Verb Agreement کے بارے میں مزید واقفیت کے لیے ہمارے verb section  کو وزٹ کریں۔

Simple Declarative Sentences کی مثالیں

He runs very fast.

She was singing.

I like climbing and mountaineering.

I am sad today.

My cat is black.

Ducks are very cute.

He is 65 years old.

He has been running a shop for the last ten years.

He loves pizza.

He has a white car.

Children are fond of cold drinks.

Compound Declarative Sentences کی مثالیں

جیسا کہ ہم sentences section  میں پڑھ چکے ہیں کہ دو independent clauses  کو conjunction کے( جیسے and, but, or , so)  ذریعےجوڑنے سے compound sentences بنتے ہیں۔ 

He wanted to play football, but she wanted to play basketball.

Raheela loves the beach, yet she hates the sand.

She plays the piano, and he sings along.

He had to make the next flight; he quickly packed her bag.

The house has new windows; however, the roof still leaks.

It had rained for days; the town was flooded.

Sentences کیسے بنتے ہیں؟ اِن کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں؟ Sentences  کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے  صفحے  Sentences  کو وزٹ کریں۔

Learn about English Declarative Sentences in Urdu