Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Pronunciation of a explained in Urdu

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce "a” as article and as alphabet. How to pronounce a  explained in Urdu. See how to say a: as an article, and as a letter being part of other English words. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.

اپنی انگلش اسپیکینگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگلش "a”  کا صحیح تلفظ جانئیے۔  Pronunciation  کا  انگلش رائیٹنگ یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق انگلش اسپیکینگ سے ہے۔ جب آپ کو صحیح انگلش لکھنی آتی ہو تو صحیح بولنی بھی آنی چاہییے۔صحیح تلفظ سے بولنا جہاں بولنے والے کا انگلش پر عبور ظاہر کرتا ہے، وہاں سننے والے کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انگلش اسپیکینگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے صحیح  pronunciation  سے انگلش بولنا نہایت ضروری ہے۔ 

اس صفحے پر ہم آپ کو انگلش "a”     کو صحیح طرح بولنا سکھائیں گے۔ یہاں پر ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا  اور سننا ضروری ہے۔

اے کو آرٹیکل کے طور پر بولنے کے الگ انداز ہیں جیسے    اَ یا اے اور دوسرے انگلش الفاظ میں شامل ہونے کے الگ انداز ہیں جیسے apple میں اَ، rate میں اے، fall میں آ   وغیرہ وغیرہ۔  

انگلش میں "a" کا استعمال کس طرح ہوتا ہے؟

انگلش میں “a”   کا استعمال دو طرح سے ہوتا ہے:

  • بطور   word  آرٹیکل “A”   کے طور پر، جیسے :
    • He is a tall boy.
    • This is a red pencil.
    • What a day?
  • اورحرف کے طور پر کسی word  کا حصہ بن کر، جیسے:

about, almost, past, call, waste, merchant, clear, drama, extra,

Sound of article a

"a" کو آرٹیکل کے طور پر کیسے بولا جاتا ہے؟

انگلش میں جب  “A”  کو آرٹیکل کے طور پر بولا جاتا ہے تو اس کی ساؤنڈ   اَ   کی ہوتی ہے۔ اس کی ساؤنڈ ان  جملوں میں ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:

Sentences with article “A”:

What a pleasant weather?

Karachi is a big city.

Nazir is a nice person.

I saw a nice movie yesterday.

Kausar sent him a beautiful gift.

I am planning to purchase a car next month.

Do you have a pen in your pocket?

I sent her a reply last week.

Sound of “A” in words

"a" کوword کے اندر کیسے بولا جاتا ہے؟

جب “A”  کسی  word  کا حصّہ ہوتا ہے تو اس کی   مختلف  پوزیشنز میں مختلف ساؤنڈز ہوتی ہیں جیسے ہلکے زبر کے ساتھ اَ،  تھوڑے سے زیادہ زبر کے ساتھ اَ، مد جیسی ساؤنڈ کے ساتھ آ، لمبا آ، حتّیٰ کے ای کی ساؤنڈ ۔ ویسے تو انگلش میں  pronunciation  کے کوئی ہارڈ اینڈ  فاسٹ رولز نہیں ہیں جیسے بی یو ٹی کو  بٹَ بولا جاتا ہے، ایچ یو ٹی کو  ہٹَ  بولا جاتا ہے، مگر پی یو ٹی کو  پٹُ  بولا جاتا ہے۔ لیکن یہ  exceptions  یعنی استثنا ہیں۔ زیادہ تر رولز کو  فالو  کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کسی ورڈ کی  pronunciation  میں کوئی کنفیوژن ہو تو  کسی  چھپی ہوئی  ڈکشنری یا نیٹ پر موجود ڈکشنری دیکھیں۔

Pronunciation of a explained in Urdu

“A” کی ورڈز میں مختلف  پوزیشنز   میں یہ ساؤنڈز ہوتی ہیں:ـ

  • “A” کے ساتھ چھوٹے سے چھوٹا ورڈ  دو  لیٹرز  یعنی حروف پر مشتمل ہوتا ہے،  جیسے at, as, am  وغیرہ۔ اس صورت میں اس کی ساؤنڈ اے کی ہوتی ہے۔ ان کی ساؤنڈ  ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
amہوں
anایک
atپر
asجیسا
adاشتہار
  • ایسے تین چار حروف پر مشتمل ورڈز جن کے درمیان صرف ایک  واویل ہو اور وہ   “a”  ہو    اور اس کے بعد   “L” یا “R”    یا  “S” نہ ہوتواے کی ساؤنڈ نکلے گی۔ ان کی ساؤنڈ  ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
badخراب
banپابندی
catبلی
labلیبارٹری
lapگود
matچٹائی
ratچوہا
satبیٹھا
vanگاڑی
waxموم
  • ایسے تین چار حروف پر مشتمل ورڈز جن کے درمیان صرف ایک  واویل ہو اور وہ   “a”  ہو    اور اس کے بعد   “L” یا “R”    یا  “S” موجود  ہوتو  آ  کی ساؤنڈ نکلے گی۔ ان کی ساؤنڈ  ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
ballگیند
callبلانا
wallدیوار
carگاڑی
warجنگ
barپابندی
jarمرتبان
castڈھالنا
lastآخری
fastتیز
  • ایسے words جن کے درمیان واویل   “a”  ہو    اور اس کے بعد     “r”    کے علاوہ کوئی اور  consonant ہواوراس کے بعد میں”e”  ہوتواے کی ساؤنڈ نکلے گی۔  ایسے الفاظ میں “e”  خاموش یعنی  silent  ہوتی ہے۔ ان کی ساؤنڈ  ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
fakeجعلی
fameشہرت
fateقسمت
gateدروازہ
lateدیر سے
hateنفرت کرنا
rateشرح
snakeسانپ
intimateاطلاع دینا
migrateہجرت کرنا
privateنجی، ذاتی

Pronunciation of a explained in Urdu

  • ایسے words جن کے درمیان واویل   “a”  ہو    اور اس کے بعد     “r”     ہواوراس کے بعد میں”e”  ہو یعنی   “are”   ہو تو  اے یا   کی ساؤنڈ نکلے گی .ان کی ساؤنڈ  ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
bareبغیر، بے لباس
careخیال  رکھنا
fareکرایہ
rareانوکھا، بے مثل
tareپیکنگ کا وزن
welfareخوشحالی
compareموازنہ کرنا، ملانا
thoroughfareشارع عام
shareحصّہ، تقسیم کرنا
prepareتیار کرنا
Pronunciation of a explained in Urdu
  • ایسے words  جن کے آخر میں  “a” اکیلا  آتا ہے  یعنی اس کے ساتھ کوئی اور واویل نہیں ہوتا ،    تو   اَ  کی ساؤنڈ دیتا ہے ۔  ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:
extraفالتو، مزید
Bonanzaکثرت پیداوار
algebraالجبرا
contraبر عکس، مخالف
eczemaایگزیما
dataحقائق
papaابا
supraماورا، ما قبل
umbrellaچھتری
guerillaگوریلا، جنگلوں میں رہنے والا
flotillaچھوٹا بحری بیڑا

 

Pronunciation of a explained in Urdu

·     ایسے words  جن میں “a” سے پہلے  “e”  آتا ہے، یعنی  “ea”  ہوتا ہے، تو  ’’ای‘‘  کی ساؤنڈ آتی ہے۔  ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو  میں سنیں:ـ

eastمشرق
easeآسانی
pleaseبراۓ مہربانی
peasمٹر
pleaاستدعا، درخواست
feasibilityآسانی، امکانیت
creaseسلوٹ، لکیر
seaسمندر

·     ایسے words  جن میں “a” سے پہلے  “e”  آتا ہے،  اور اس کے بعد “r”   آتا ہےیعنی  “ear”  ہوتا ہے، تو  ’’ای‘‘  کی ساؤنڈ نہیں بلکہ ای آ کی ساؤنڈ آتی ہے ۔  ان الفاظ کی ساؤنڈ ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو  میں سنیں:ـ

earکان
fearخوف
rearعقب
nearنزدیک
wearپہننا
clearصاف، بے داغ
smearملنا، لگانا، لیپنا
pearناشپاتی

·     ایسے words  جن میں “a” کے بعد  “u”  آتا ہے، یعنی  “au”  ہوتا ہے،  اور ان کے ساتھ کوئی اور واویل نہیں ہوتا، تو  ’’آ‘‘  کی ساؤنڈ آتی ہے۔  ۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو  میں سنیں:ـ

autoخود،  آپ
austerityکفائیت شعاری، سادگی
applaudسراہنا، پسندیدگی کا اظہار
clauseدفعہ، شرط، جزو
inaugurateافتتاح کرنا
authenticمستند،  معتبر
laundryدھوبی گھر

·     ایسے words  جن میں “a” سے پہلے  “u”  آتا ہے، یعنی  “ua”  ہوتا ہے، تو  ’’اُواے‘‘  یا  ’’اُاَ‘‘ کی ساؤنڈ آتی ہے۔  ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو  میں سنیں:ـ

actuateحرکت میں لانا
perpetuateدوام بخشنا، جاری رکھنا
perpetualدائمی
ritualرسم، رسمی
actualحقیقی، اصلی
virtualخیالی، تخیلاتی، اصلی
equateبرابر کرنا
equalبرابر
  • ایسے words جن میں آخر میں “ay”   آتا ہے ،  تو  ’’اے‘‘  کی ساؤنڈ آتی ہے۔  ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں
prayدعا کرنا
awayدور
sayکہنا
grayبھورا
trayٹرے
sprayچھڑکنا
rayشعاع
portrayنقاشی کرنا، تصویر کھینچنا

درست تلفظ   یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے