c sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce "c”. Learn about 3 c sounds. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
اپنی انگلش اسپیکینگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگلش لیٹر "c” کا صحیح تلفظ جانئیے۔ Pronunciation کا انگلش رائیٹنگ یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق انگلش اسپیکینگ سے ہے۔ جب آپ کو صحیح انگلش لکھنی آتی ہو تو صحیح بولنی بھی آنی چاہییے۔صحیح تلفظ سے بولنا جہاں بولنے والے کا انگلش پر عبور ظاہر کرتا ہے، وہاں سننے والے کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انگلش اسپیکینگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے صحیح pronunciation سے انگلش بولنا نہایت ضروری ہے۔
انگلش کے 26 حروف میں سے ایک “c” ہے۔ c سے مختلف مواقع پر مختلف ساؤنڈز پیدا ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں c سے نکلنے والی تمام ساؤنڈز پر ر وشنی ڈالی جاۓ گی۔اس صفحے پر ہم آپ کو انگلش لیٹر "c” کو صحیح طرح بولنا سکھائیں گے۔ یہاں پر ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا اور سننا ضروری ہے۔
C سے نکلنے والی ساؤنڈز
انگلش میں C کو ان چار (4) طریقوں سے استعمال کیا جا تا ہے:ـ
- اس سے ’’س‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔
- اس سے ’’ک‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔
- اس سے ’’ش‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔
- اس سے کوئی آواز نہیں نکلتی ہے، یعنی اسے silent letter کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
“C” سے ’’س‘‘ کی ساؤنڈ
اگر کسی انگلش word میں c کے بعد i, e یا y آۓ تو اس سے س کی ساؤنڈ نکلتی ہے:
c + e, or i, or y = s / س
C کے بعد میں e کے آنے سے بننے والے یہ الفاظ دیکھیں:
cell, central, certain, nice, ice, price, cent, scent, twice, thrice,
C کے بعد میں i کے آنے سے بننے والے یہ الفاظ دیکھیں:
city, civil, circle, cinema, concise, exercise, precise,
C کے بعد میں y کے آنے سے بننے والے یہ الفاظ دیکھیں:
cyclone, cynic, cycle, cyclical,
“C” سے ’’ک‘‘ کی ساؤنڈ
- اگر کسی انگلش word میں c کے بعد o, a یا u آۓ تو اس سے ک کی ساؤنڈ نکلتی ہے:
c + a, or o, or u = k / ک
C کے بعد میں a کے آنے سے بننے والے یہ الفاظ دیکھیں:
can, cause, call, cat, cap,
C کے بعد میں o کے آنے سے بننے والے یہ الفاظ دیکھیں:
cost, corner, come, contra,
C کے بعد میں u کے آنے سے بننے والے یہ الفاظ دیکھیں:
cute, cube, cut, cult, cutlery,
Learn c sounds
2. اگر کسی انگلش word میں c ورڈ کے آخر میں آۓ تو اس سے ک کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ word کے آخر میں c آنے والے الفاظ کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
music
pacific
sonic
basic
garlic
academic
pathetic
prolific
Learn c sounds
3. اگر کسی انگلش word میں c کے فوراً بعد ایک اور consonant آجاۓ تو اس سے ک کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ c کے فوراً بعد ایک اور consonant آنے والے الفاظ کی یہ مثالیں دیکھیں۔ ان مثالوں میں c کے فوراً بعد آنے والے consonants کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے:ـ
clever
perfect
fact
sect
class
clamp
crown
across
“C” کا بطور silent letter استعمال
اگرچہ کہ یہ عام نہیں ہے، مگر کبھی کبھار letter c کچھ الفاظ میں silent یعنی خاموش رہتا ہے۔ اس کی کوئی ساؤنڈ نہیں نکلتی۔ ایسے الفاظ کی کچھ یہ مثالیں ہیں۔ ان الفاظ میں silent letters کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
muscle
Czar
indictment
crescent
acknowledge
Liecestre
Worcester
Connecticut
Learn c sounds
درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔