Use of dictionary for pronunciation

Learn the use of dictionary for pronunciation, how to find spelling of a word in dictionary, and how to pronounce an English word.  See pronunciation meaning in Urdu, dictionary, letter, syllable meanings in Urdu. Pronunciation symbols, use in words, phonetic spelling explained in Urdu. IPA phonetic symbols described in Urdu. See pronunciation guides pronouncing vowel sounds and consonant sounds.

To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.

ڈکشنری میں الفاظ کی اسپیلنگ اور معنی تلاش کرنا تو تقریباً ہر شخص جانتا ہے۔لیکن اگر کسی لفظ کا تلفظ دیکھنا ہو تو مشکل پیش آتی ہے کیونکہ  تلفظ (pronunciation) بتانے کے لئیے کچھ علامات کا استعمال کیا جاتا ہے جن کا سمجھنا نہائیت ضروری ہے۔  اس مضمون میں  آپ کو ڈکشنری میں  pronunciation کا اظہار کرنے والی علامات کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے لئیے جنہیں ڈکشنری دیکھنے میں کچھ دشواری محسوس ہوتی ہے،  ڈکشنری  میں الفاظ ، ان کی اسپیلنگ اور معنی  دیکھنے  کے طریقے پر روشنی ڈالیں گے۔  اگرچہ نیٹ نے زندگی بہت آسان کر دی ہے مگر کچھ مشکل اوقات میں ڈکشنری سے رہنمائی حاصل کرنی پڑتی  ہے۔ آپ کی سہولت کے لئیے  اس صفحے کے آخر میں اس آرٹیکل کا  ویڈیو ورژن موجود ہے۔

اس مضمون کا آغاز  اس موضوع میں استعمال ہونے والی اہم اصطلاحات کے اردو معنوں سے کرتے ہیں۔ 

Dictionary meaning in Urdu

ڈکشنری کے اردو معنی ہیں:  لغت۔   لغت ایسی کتاب کو کہا جاتا ہے جس میں  کسی زبان کے الفاظ  حروف تہجی  کی ترتیب سے درج ہوتے ہیں۔  لغت میں  الفاظ کے درست ہجے (spelling)  درج ہوتے ہیں،  اس کو بولنے کا انداز یعنی تلفظ (pronunciation)  درج ہوتا ہے،  اور اس کے معنی  درج ہوتے ہیں۔

Pronunciation meaning in Urdu

Pronunciation  کے اردو معنی ہیں : تلفظ۔    کسی لفظ کے بولنے کے انداز کو  تلفظ  (pronunciation)  کہا جاتا ہے۔  فرض کریں ایک انگلش لفظ ہےجس کی  spelling  ہے tomb  ۔ اب اسے کیا بولا جاۓ ، ٹامب یا ٹومب۔  ڈکشنری یہ بتاتی ہے کہ اسے ٹوُم بولا جاۓ ،  اس کے معنی ہیں ’مقبرہ‘۔  اس لفظ میں  b  لیٹر خاموش ہے،  یعنی اسے بولا نہیں جاتا۔  دوسرے  o  لیٹر سے کیا آواز نکلنی ہے،  ’او‘  یا  ’آ‘ یا  ’اے‘،  یہ ہمیں ڈکشنری بتاۓ گی۔  ایک اور مثال دیکھتے ہیں،   flour  اسے کیا بولا جاۓ ،  فلور،  یا   فلوُر،  یا  فلواُر۔  ڈکشنری میں اس کی  pronunciation  ہے فلااَر۔   اس کے معنی ہیں’آٹا‘۔

letter meaning in Urdu

  1. عام طور پر تو  letter  کے معنی ’خط‘ لئیے جاتے ہیں،  مگر اس کے ایک اور معنی بھی ہیں۔  انگلش کے حروف تہجیّ جو  a  سے لے کر  z   تک 26   حروف پر مشتمل ہیں، letter   کہلاتے ہیں۔  انہیں  alphabet  بھی کہا جاتا ہے،  لیکن زیادہ تر  letter  کہلاتے ہیں۔ یہ   word   کی بنیادی اکائی ہیں۔  ان کو جوڑ کر ہی word  بنتا ہے۔  ان میں سے  5  حروف  (letters)  جو a, e, i, o, u,   ہیں vowel    کہلاتے ہیں،  باقی تمام  consonant  کہلاتے ہیں۔   انگلش میں کوئی بھی  word  کسی  vowel   کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔  دراصل یہ  vowel  ہی ہوتے ہیں جو کسی لفظ کی   pronunciation    بناتے ہیں۔   ان کا کردار ایسا ہی ہے جیسا اردو میں اعراف کا ہے، یعنی زیر، زبر، پیش، وغیرہ کا۔ vowel   ہی  consonants  کو جوڑتے ہیں اور  word  کی  pronunciation  بناتے ہیں۔

Learn use of dictionary for pronunciation

syllable meaning in Urdu

کسی انگلش  word  کا تلفظ سمجھنے کے لئیے  syllable  کے معنی سمجھنا ضروری ہیں۔  syllable  کے معنی ہیں ’’word   کا ایسا جزو جو ایک ساتھ ادا ہو‘‘۔  مثال کے طور پر انگلش کا ایک  word  ہے  pot  ۔  ہم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔  ایسے بے شمار  words  ہیں  جیسے  big, far, my, his, her,  وغیرہ وغیرہ۔   یہ  one-syllable  یا  single-syllable  یا  monosyllable     والے  words  کہلائیں گے۔ 

اب ایک دوسری مثال لیتے ہیں: publish ۔  اسے ہم دو حصوں میں بولتے ہیں pub  اور  lish   (pub-lish)  ایسے الفاظ  two-syllable words  یا  double syllable words  کہلاتے ہیں۔ two-syllable words  کی یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں۔ ان الفاظ کے درمیان لگی ہوئی ڈیش صرف آپ کو سمجھانے کے لئیے لگائی گئی ہے:

Kid-nap, nap-kin, hel-met, hec-tic, lo-cal, pub-lic, Tur-kish, pic-nic

اس ہی طرح 3  حصوں میں  بولے جانے والے الفاظ  three-syllable words  ہوتے ہیں، جیسے:

Vol-ca-nic, he-si-tent, cla-ssi-cal, as-to-nish, in-va-lid, ca-pi-tal

4 حصوں میں بولے جانے والے کچھ الفاظ  (four-syllable words) کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Es-tab-lish-ment, in-con-sis-tent, a-ca-de-mic, un-ex-pec-ted

اب آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ  syllable  سے کیا مراد ہے؟

Learn use of dictionary for pronunciation

Uses of dictionary

ڈکشنری کے یہ  عام  4  استعمال ہیں۔ کچھ ڈکشنریوں میں ان کے علاوہ بھی کچھ مزید تفصیل درج ہوتی ہے۔:ـ

  1. Words   کی ہجےّ (spelling)  دیکھنا۔
  2. Words   کے معنی (meaning)  دیکھنا۔
  3. Words   کا تلفظ (pronunciation)   دیکھنا۔
  4.  Words   کا  part of speech  سے تعلق دیکھنا،  یعنی وہ ورڈ  noun  ہے،  pronoun  ہے،  یا  کچھ اور۔

?How to find a word and its spelling

ڈکشنری میں کسی  word  کا ڈھونڈنا نہائت ہی آسان ہے اور آپ سب اس سے واقف ہیں۔  ڈکشنری میں  words  حروف (letters)  کی ترتیب سے دئیے ہوتے ہیں یعنی جس ترتیب میں  a  سے لے کر  z  تک حروف ہیں۔a    کے بعد  b  آۓ گا،  اس کے بعد  c   آۓ گا، اس کے بعد  d  آۓ گا،  اور اس طرح آگے بڑہتے ہوۓ آخر کار  z   آۓ گا۔  فرض کریں آپ کو ایک انگلش ورڈ  polish  ڈھونڈنا ہے تو سب سے پہلے  آپ جہاں سے  p  کے  words  شروع ہوتے ہیں،  پنہچیں گے۔  p   پر پنہچنے کے بعد  آگے بڑھتے ہوۓ آپ  po  سے شروع ہونے والے الفاظ تک پنہچین گے،  پھر  pol  سے شروع ہونے والے الفاظ تک پنہچین گے،  اور اس طرح  آپ اپنے مطلوبہ لفظ   polish   تک پنہچ جائیں گے۔  اب آپ اس لفظ کی درست ہجےّ (spelling)   دیکھ سکتے ہیں۔

?How to find meaning of a word

جیسا کہ ابھی بتایا گیا، کسی بھی  word  کو  English letters  کی ترتیب کے لحاظ سے ڈکشنری میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ اُس  word  کے سامنے اُس کے معنی درج ہوتے ہیں۔

Learn use of dictionary for pronunciation

How to read pronunciation of a word in the dictionary

اوپر بتاۓ گۓ طریقے  سے جب آپ کسی  word  کو ڈھونڈ لیں گے تو سب سے پہلے اُس  word  کی  spelling  درج ہو گی۔  spelling کے فوری بعد اُس  word  کی  pronunciation  درج ہوتی ہے جو   parentheses (),  یا  brackets {}, یا  slashes \—\  کے درمیان   syllables  کی شکل میں اس طرح درج ہو گی۔ایک انگلش ورڈ  alternative  کی مثال  لیتے ہیںـ

مشہور عالم  Merriam Webster  ڈکشنری اس طرح  words  کا  part of speech,  پھر  spelling,    پھر  pronunciation,  اور اس کے بعد  meaning  دکھاتی ہے۔ pronunciation  کو backslashes   کے درمیان  syllables  کو ڈیشز سے الگ کر کے دکھایا گیا ہے۔

Adjective

al·​ter·​na·​tive | \ȯl-ˈtər-nə-tiv\   

offering or expressing a choice

Cambridge Dictionary اس ہی لفظ کو اس طرح دکھاتی ہے:ـ

Adjective

UK /ɒlˈtɜː.nə.tɪv/ US  /ɑːlˈtɝː.nə.t̬ɪv/

An alternative plan or method is one that you can use if you do not want to use another one

کیمبرج نے pronunciation   کے لئیے  backslashes  کے بجاۓ  slashes  استعمال کی ہیں۔

 

 Collins Dictionary تلفظ کو اس طرح  parentheses  میں دکھاتی ہے:  

 (ɔːltɜːʳnətɪv)   

Pronunciation دیکھنے میں دو چیزیں اہم ہوتی ہیں۔  ایک تو اُس لفظ کے  syllables  کو  ڈیش کے ذریعے الگ کر کے دکھایا جاتا ہےتاکہ  word  کے مختلف حصوں کو درست طریقے سے بولا جا سکے۔  دوسری اہم چیز   علامات کا استعمال ہے۔   کچھ  English letters   جو کہ تمام  consonant ہیں  کی  sound  میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،  جیسے:ـ

b, d, f, j, k, l, m, n, p, s, t, z

اِن  letters  سے نکلنے والی  sounds  سب جانتے ہیں۔  ان میں کوئی تنازعہ یا مسئلہ نہیں ہے۔   مسئلہ ہوتا ہے  vowels  کی  sounds   پر  یا    کچھ  consonants  کی  sounds  پر جب انہیں کچھ دوسرے  letters  کے ساتھ  استعمال کیا جاتا ہے، جیسے c  کہیں   ’س‘ کی آواز نکالتا ہے، کہیں ’ک‘ کی۔   تمام  vowels  مختلف حالتوں میں مختلف  sounds  نکالتے ہیں۔ t   کی اپنی ایک آواز   ’ٹ‘  کی ہے،  مگر اس کے ساتھ  h  استعمال کرنے سے  اِس سے  ’د‘   یا    ’تھ‘  کی آواز نکلتی ہے۔ ان تمام  مختلف  sounds  کا اظہار مختلف  علامات کے ذریعےکیا جاتا ہے۔

International Phonetic Alphabet

IPA  ایک بین الاقوامی  ادارہ ہے،  جو مخفف ہے  International Phonetic Alphabet  کا، جس نے  English letters  کی  sounds  کی علامات تیار کی ہیں،   جنہیں  دنیا بھر میں  بشمول عالمی ڈکشنریوں کے،  مستند علامات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان علامات کا دنیا بھر میں pronunciation  کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ IPA   کے علاوہ  کچھ اور اداروں جیسے    Webster’s New World اور American Heritage نے بھی اس سلسلے میں کچھ علامات تخلیق کی ہیں۔

Use of dictionary for pronunciation explained in Urdu
Use of dictionary for pronunciation of consonants explained in Urdu

Finding part of speech through dictionary

ڈکشنری میں  part of speech  کا تعلق دکھانے کے لئیے یا تو  part of speech  کا پورا نام لکھ دیا جاتا ہے یا یہ  abbreviations استعمال ہوتی ہیں۔

n       –        for noun

pro   –        for the pronoun

v       –        for the verb

adj.  –        for adjective

adv. –        for adverb

prep.-       for preposition

conj.-        for conjunction

interj.-      for interjection

Use of dictionary in Urdu | How to pronounce | pronunciation meaning in Urdu | Pronunciation Guide

How to search pronunciation in dictionary explained in Urdu. Pronunciation meaning in Urdu. Dictionary, letter, syllable meanings in Urdu. Pronunciation symbols, use in words, phonetic spelling explained in Urdu. IPA ...phonetic symbols described in Urdu. Learn how to use dictionary, how to use dictionary for word search, how to find spelling of a word in dictionary, and how to pronounce an English word. See pronunciation guides pronouncing vowel sounds and consonant sounds.
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available on https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available on https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website on https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More