How to pronounce the
How to pronounce a an the, explained in Urdu. See how to pronounce the, how to pronounce a an, What is the pronunciation of the and what is the pronunciation of a an. This video contains pronunciation meaning in Urdu, pronunciation of articles and pronounce meaning in Urdu.
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce the and other English articles. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
‘The’ کو دی بولا جاۓ یا دا۔ ‘a’ کو اَ بولا جاۓ یا اے۔ ‘an’ کو این بولا جاۓ یا اَن۔ اپنی انگلش اسپیکینگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگلش آٹیکلز کا صحیح تلفظ جانئیے۔ Pronunciation کا انگلش رائیٹنگ یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق انگلش اسپیکینگ سے ہے۔ جب آپ کو صحیح انگلش لکھنی آتی ہو تو صحیح بولنی بھی آنی چاہییے۔
اس صفحے پر ہم آپ کو انگلش آرٹیکلز ‘a, an, the’ کو صحیح طرح بولنا سکھائیں گے۔ یہاں پر ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا اور سننا ضروری ہے۔
اے کو آرٹیکل کے طور پر بولنے کے الگ انداز ہیں جیسے اَ یا اے اور دوسرے انگلش الفاظ میں شامل ہونے کے الگ انداز ہیں جیسے apple میں اَ، rate میں اے، fall میں آ وغیرہ وغیرہ۔ an میں un یا این، ٹی ایچ ای کو دی یا دا بولا جاتا ہے۔ یہاں پر ہم ان تمام پہلووں پر روشنی ڈالیں گے.
آگے بڑہنے سے پہلے آپ کا English Articles ‘a, an, the’ کے استعمال کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمارے صفحے Articles کو ضرور وزٹ کریں۔
درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
Learn how to pronounce a an the
آرٹیکل’a’ کو اَ کہہ کر بولا جاتا ہےـ اسے مثالوں سے سمجھتے ہیں:
A book | اَ بک |
A copy | اَ کاپی |
A photo | اَ فوٹو |
A place | اَ پلیس |
A pencil | اَ پیینسل |
A flower | اَ فلاور |
Pronunciation اوپر والی ویڈیو (link) میں سنیں۔
Article a کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
He is a tallboy.
This is a red pencil.
Let us have a discussion.
What a day.
We need a solution to this problem.
ان جملوں میں ‘a’ کی ساؤنڈ سننے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو دیکھیں۔
Learn how to pronounce a an the
Article (an) کو کیسے بولا جاتا ہے
آرٹیکل ‘an’ کو اَن کہہ کر بولا جاتا ہےـ اسے مثالوں سے سمجھتے ہیں:
An apple | اَن ایپل |
An ice cube | اَن آئیس کریم |
An excellent idea | اَن ایکسیلینٹ آئیڈیا |
An option | اَن آپشن |
An example | اَن ایگزیمپل |
An owl | اَن آول |
Pronunciation اوپر والی ویڈیو میں سنیں۔
Article an کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
What an idea.
Give an easy example.
Michael is an American citizen.
She wanted an egg sandwich.
An apple a day keeps the doctor away.
ان جملوں میں ‘an’ کی ساؤنڈ سننے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو دیکھیں۔
اب آپ سمجھ گۓ ہونگے کہ آرٹیکل ‘a’ کو اَ اور آرٹیکل ‘an’ کو اَن بولا جاتا ہے۔
how to pronounce the
Article (the) کو کیسے بولا جاتا ہے
ایسے تمام آرٹیکلز جو کسی ایسے specific noun سے پہلے لگتے ہیں جن کی شروعات کسی consonant sound جی میں repeat کر رہا ہوں consonant sound سے ہوتی ہے، کو ’دا‘ بولا جاتا ہے اور جن specific nouns کے شروع میں واویل کی ساؤنڈ نکلتی ہے، ’دی‘ بولا جاتا ہے۔ ان کو مثالوں کی مدد سے سمجھتے ہیں۔ پہلے consonant sound والے words :
اوپر دیے گۓ الفاظ میں اگرچہ یونیورسٹی کا word واویل ‘u’ سے شروع ہو رہا ہے مگر اس کی ساؤنڈ consonant وائی کی نکل رہی ہے اس لیے یہاں بھی آرٹیکل کی آواز ’دا‘ نکلے گی۔ اس کے بعد والے الفاظ the one and only میں one اگرچہ واویل ‘o’ سے شروع ہو رہا ہے مگر ساؤنڈ ‘w’ کی دے رہا ہے۔ اس لیے یہاں بھی ’دا‘ بولا جاۓ گا۔ Article – the کا ۔دا۔ ساؤنڈ والےجملوں میں استعمال دیکھیں:۔
I have seen Saleem sitting in the cafeteria.
The fan in my room is not working.
I want to get the ceiling painted with an off-white color.
There is no water in the jug.
The sandwich is not smelling good.
آرٹیکل ’دا ‘ اور ساتھ والے ناؤن میں بولنے میں فاصلہ نہیں ہونا چاہییے۔ان جملوں میں ‘the’ کی ساؤنڈ سننے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو دیکھیں۔
ایسے specific nouns جنکی vowel sound پہلےنکلکتی ہےکےساتھ استعمال ہونے والے آرٹیکل کو ’دی‘ بولا جاتا ہے۔ مثالوں سے سمجھتے ہیں:۔
The oranges | دی اورینجیز |
The egg | دی ایگ |
The umbrella | دی امبریلا |
The MBA degree | دی ایم بے اے ڈگری |
The audience | دی آڈی اینس |
The ice-cream | دی آئس کریم |
ان کیPronunciation اوپر والی ویڈیو میں سنیں۔ چوتھی لائین میں ایم بی اے اگرچہ کانسونینٹ سے شروع ہو رہا ہے مگرساؤنڈ واویل اے کی دے رہا ہے اس لیے یہاں ’دی‘ کی آواز نکلے گی۔
اب ’دی‘ کی ساؤنڈ والےجملے دیکھتے ہیں۔ ساؤنڈ سننے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو دیکھیں۔
I like the oranges.
She put the egg on her plate.
Aasim took the umbrella before going out.
Waseem has got the MBA degree from a foreign university.
Kids enjoyed the ice cream.
آپ نے دیکھا کہ کانسونینٹ ساؤنڈ سے شروع ہونے والے specific nouns کے ساتھ لگنے والے آرٹیکل کو ’دا‘ بولا جاتا ہے اور واویل ساؤنڈ سےشروع ہونے والے specific nouns کے ساتھ لگنے والے آرٹیکل کو ’دی‘ بولا جاتا ہے۔
how to pronounce the
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔