Transitive and Intransitive verbs
Learn transitive and intransitive verbs in Urdu and the difference between a transitive and intransitive verb. See transitive verb examples and intransitive verb examples. What is a transitive verb and what is an intransitive verb explained in Urdu? See the definition of a transitive and intransitive verb. Learn how to identify transitive and intransitive verbs. Transitive verb vs intransitive verb explained in Urdu.
In order to improve English, learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms. Knowledge of using transitive and intransitive verbs will significantly improve your English writing skills.
انگلش کے طالب علموں اور انگلش سیکھنے والوں کو transitive verbs اور intransitive verbs کے بارے میں بھی جاننا چاہئیے۔ ان کے بارے میں جاننے سے آپ وربز کا درست استعمال کر سکیں گے، جملے گرامر کے مطابق بنا سکیں گے۔ اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ transitive verb اور intransitive verbs کیا ہوتے ہیں۔ کون سے verb صرف transitive ہوتے ہیں اور کون سے ورب صرف intransitive ہوتے ہیں۔ یہ بھی جانیں گے کہ کیا کچھ وربز transitive اور intransitive دونوں ہو سکتے ہیں۔ transitive verb اور intransitive verb کی پہچان بھی جانیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Learn Transitive and Intransitive verbs
?What is a transitive verb
انگلش میں action verb یا تو transitive ہوتا ہے یا intransitive ہوتا ہے۔ ایسا verb جو جملے کے subject کا ایکشن اس جملے کے object پر منتقل کرے transitive verb کہلاتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں اگر جملے میں verb کے بعد object آۓ تو وہ transitive verb کہلاتا ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے جانتے ہیں کہ جملے کا object کسے کہتے ہیں۔
object کسے کہتے ہیں؟
انگلش میں جملے عام طور پر تین حصوں پر مشمل ہوتے ہیں ـ
subject + verb + object
انگلش میں کسی جملے کے وہ الفاظ جن پر subject کام کرتا ہے اور وہ action وصول کرتے ہیں ، اس جملے کے object کہلاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Aslam is reading a book. | اسلم ایک کتاب پڑھ رہا ہے۔ | اس جملے میں پڑہنے کا کام ہو رہا ہے ۔ ایکشن کون وصول کر رہا ہے, book۔ یہی اس جملے کا object ہے۔ |
Khalid plays cricket and football. | خالد کرکٹ اور فٹ بال کھیلتا ہے۔ | اس جملے میں کھیلنے کا کام ہو رہا ہے۔ کیا کھیلا جا رہا ہے۔ کرکٹ اور فٹبال۔ یہ دونوں اس جملے کے objects ہیں |
The car collided with a rock. | گاڑی ایک چٹان سے ٹکرا گئی۔ | اس جملے میں ٹکرانے کا کام ہو رہا ہے۔ایکشن کون وصول کر رہا ہے۔ راک۔ یہ اس جملے کا object ہے۔ |
object پر ایک مکمل اور تفصیلی مضمون پیش کیا جا چکا ہے جو اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔
- یہ کچھ اور مثالیں دیکھیں جن میں استعمال ہونے والے ورب transitive verb نہیں ہیں ۔ ان سے transitive verb کی مزید وضاحت ہو جاۓ گی:ـ
She smiled. وہ مسکرائی۔ اس جملے میں ورب smiled ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ The dog ran. کتا دوڑا۔ اس جملے میں ورب ran ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ They jumped. انہوں نے چھلانگ لگائی۔ اس جملے میں ورب jumped ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ He died on Sunday night. وہ اتوار کی رات انتقال کر گۓ۔ اس جملے میں ورب died ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ ورب died کے بعد میں آنے والے الفاظ object نہیں بلکہ prepositional phrase ہیں۔ The birds sang in the trees. پرندے درختوں میں گاۓ۔ اس جملے میں ورب sang ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ ورب sang کے بعد میں آنے والے الفاظ object نہیں بلکہ prepositional phrase ہیں۔ He eats quickly. وہ جلدی کھاتا ہے۔ اس جملے میں ورب eats ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ ورب eats کے بعد میں آنے والا لفظ object نہیں بلکہ adverbہیں۔ We walked freely. ہم آزادی سے چلے۔ اس جملے میں ورب walked ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ ورب walked کے بعد میں آنے والا لفظ object نہیں بلکہ adverbہیں۔ The stars were shining in the sky. آسمان پر ستارے چمک رہے تھے۔ اس جملے میں ورب were shining ایک transitive verb نہیں ہے۔ کیونکہ جملے میں object نہیں ہے۔ ورب were shining کے بعد میں آنے والے الفاظ object نہیں بلکہ prepositional phrase ہیں۔
Learn Transitive and Intransitive verbs
?What is an intransitive verb
Intransitive verb کو معنی خیز ہونے کے لئیے object کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ آسان لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس verb کے بعد میں object نہیں ہوتا وہ intransitive verb کہلاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Examples of intransitive verb
The baby cried. | بچہ رو پڑا۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب intransitive ہے۔ |
It snowed heavily. | شدید برف باری ہوئی۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والا لفظ adverb ہے۔ |
They died. | وہ انتقال کر گئے. | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب intransitive ہے۔ |
The child ran to hide. | بچہ چھپنے کے لئیے بھاگا ۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ prepositional phrase ہیں۔ |
Her cheeks were glowing. | اس کے گال تمتما رہے تھے۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب intransitive ہے۔ |
When did they arrive? | وہ کب پہنچے؟ | اس سوالیہ جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ اس لئیے یہ ورب intransitive ہے۔ |
We laughed loudly. | ہم زور سے ہنسے۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والا لفظ adverb ہے۔ |
Munsab drives in a company. | منصب ایک کمپنی میں گاڑی چلاتا ہے۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ prepositional phrase ہیں۔ |
She walked on the beach. | اس نے ساحل سمندر پر چہل قدمی کی۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ prepositional phrase ہیں۔ |
The temperature rose too much. | درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ گیا۔ | اس جملے میں ورب کے بعد کوئی آبجیکٹ نہیں ہے۔ ورب کے بعد آنے والے الفاظ adverb ہیں۔ |
ان جملوں میں استعمال کیۓ گۓ وربز : rose, walked, drives, laughed, snowed, cried اور دیگر verbs جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیاہے intransitive verb ہیں، کیونکہ ان تمام verbs کے بعد object استعمال نہیں ہوا ہے۔
Verbs that are both transitive and intransitive
کچھ verbs ایسے ہیں جو transitive بھی ہو سکتے ہیں، اور intransitive بھی ہو سکتے ہیں۔ یعنی جب کسی verb کے بعد object ہو گا تو وہ transitive verb کہلاۓ گا، اور جب اس verb کے بعد کوئی object نہیں ہو گا تو وہ intransitive verb کہلاۓ گا۔ ایسے لا تعداد verbs ہیں۔
یہ مثالیں دیکھیں:ـ
agree | The employee agreed the terms of the management. ملازم نے انتظامیہ کی شرائط سے اتفاق کیا۔ | Transitive | agree اس جملے میں transitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔ |
Furqan agreed today. فرقان نے آج اتفاق کیا۔ | Intransitive | agree اس جملے میں intransitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے میں آبجیکٹ موجود نہیں ہے۔ | |
play | Riaz will play the piano. ریاض پیانو بجاۓ گا۔ | Transitive | play اس جملے میں transitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔ |
Shazia will play tonight. شازیہ آج رات کھیلے گی۔ | Intransitive | play اس جملے میں intransitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے میں آبجیکٹ موجود نہیں ہے۔ | |
eat | Let’s eat something. چلو کچھ کھا لیتے ہیں۔ | Transitive | eat اس جملے میں transitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔ |
Let’s eat. آؤ کھائیں۔ | Intransitive | eat اس جملے میں intransitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے میں آبجیکٹ موجود نہیں ہے۔ | |
walk | Rahila walks the dog in the evening. راحیلہ شام کو کتے کو سیر کراتی ہے۔ | Transitive | walk اس جملے میں transitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔ |
Zaheer is walking there. ظہیر وہاں ٹہل رہا ہے۔ | Intransitive | walk اس جملے میں intransitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے میں آبجیکٹ موجود نہیں ہے۔ | |
touch | A smile touched her lips. ایک مسکراہٹ اس کے ہونٹوں کو چھو گئی۔ | Transitive | touch اس جملے میں transitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے کا آبجیکٹ موجود ہے۔ |
The ship touched at several ports. جہاز کئی بندرگاہوں پر لگا۔ | Intransitive | touch اس جملے میں intransitive verb ہے، کیونکے verb کے بعد جملے میں آبجیکٹ موجود نہیں ہے۔ |
Learn Transitive and Intransitive verbs
How to identify transitive and intransitive verbs
- transitive اور intransitive verbs کو شناخت کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر آپ جملے کے object کو پہچان سکتے ہیں۔ اگر کسی verb کے بعد جملے کا object موجود ہو تو وہ transitive verb ہوگا، اور اگر verb کے بعد جملے میں object نہ ہو تو اس verb کو intransitive verb کہا جاۓ گا۔
- اگر transitive اور intransitive verb کو پہچاننے میں دشواری ہو تو کسی اچھی ڈکشنری سے مدد لی جا سکتی ہے۔ ہر اچھی ڈکشنری میں بتایا جاتا ہے کہ ورب transitive ہے یا intransitive ہے، یا دونوں ہے، یا ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے۔
verb کا transitive یا intransitive ہونا جاننا کیوں ضروری ہے؟
- درست verb کا استعمال کرنا گرامر کے لحاظ سے ضروری ہے۔ اگر کسی verb کو جو transitive ہو تو اسے بغیر object کے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
- اس ہی طرح اگر کسی verb کو جو intransitive ہو تو اسے object کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
- جن جملوں میں intransitive verb استعمال ہوتے ہیں، یعنی جن میں object نہیں ہوتا، ان کے passive voice نہیں بن سکتے ہیں۔
Learn Transitive and Intransitive verbs
Learn Transitive and Intransitive verbs