English alphabet sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn English alphabet sounds and specifically how to pronounce 21 English consonants. Learn phonics sounds A to Z .
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
اگر آپ اچھی اور درست انگلش بولنا چا ہتے ہیں تو آپ کو انگلش جملوں کی ادائیگی جسے اردو میں تلفظ اور انگلش میں pronunciation کہتے ہیں، پر توجہ دینا ہوگی۔ اس مضمون میں انگلش consonants جن کی تعداد 21 ہے کی pronunciation پر ایک طائرانہ نظر ڈالی جاۓ گی۔اہم انفرادی حروف پر الگ الگ مضامین میں روشنی ڈالی جاۓ گی۔
انگلش حروف - English letters or alphabets
کسی بھی زبان میں حروف بنیادی کردار ادا کرتے ہیں جن کے ذریعے مختلف آوازوں کی پہچان پیدا ہوتی ہیں اور الفاظ اور جملے بنتے ہیں۔اردو میں الف سے لے کر یے تک کے حروف سے مختلف الفاظ بنتے اور بولے جاتے ہیں۔ اس ہی طرح حروف جنہیں انگلش میں letter اور alphabet کہا جاتا ہے، سے انگلش الفاظ بنتے ہیں۔ انگلش میں A سے لے کر Z تک کل 26 حروف (alphabets) ہیں جن سے مختلف آوازیں نکلتی ہیں۔ اِن(26) چھبیس alphabets میں سے یہ (5) vowels ہیں:۔
a, e, i, o, u
انگلش میں کوئی بھی لفظ ان میں سے کسی بھی ایک vowel کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ یہ vowel بنیادی حروف کو جوڑنے اور زیر زبر پیش جیسی آوازیں نکالنے میں کام آتے ہیں۔ Vowels کو ہٹا کر انگلش کے باقی (21) اکیس alphabets جنہیں consonant کہا جاتا ہے، بنیادی ساؤنڈز پیدا کرتے ہیں، جیسے b ب کی ساؤنڈ پیدا کرتا ہے، p پ کی ساؤنڈ پیدا کرتا ہے، f ف کی ساؤنڈ پیدا کرتا ہے، اور اس طرح دیگر alphabets کچھ دوسری آوازیں پیدا کرتے ہیں۔
Sounds of English consonants
"Sounds from alphabet “B
B (b) سے ’ب‘ ( بے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | word |
بہادر | برے و | brave |
کے متعلق | اے باآؤٹ | about |
جذب کرنا | ایب زارب | absorb |
Learn English alphabet sounds
"Sounds from alphabet “C
انگلش میں C سے یہ چار (4) ساؤنڈز نکلتی ہیں:ـ
- اس سے ’’س‘‘ (سین) کی آواز نکلتی ہے۔جیسے:cell, civil, city, cyclone
- اس سے ’’ک‘‘ (کاف) کی آواز نکلتی ہے۔ جیسے: can, cost, basic
- اس سے ’’ش‘‘ (شین) کی آواز نکلتی ہے۔ جیسے:special, appreciate, financial
- اس سے کوئی آواز نہیں نکلتی ہے، یعنی اسے silent letter کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:
muscle, indictment, crescent
Learn English alphabet sounds
"Sounds from alphabet “D
D (d) سے ’ڈ‘ (ڈال) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | Word |
کتا | ڈاگ | dog |
دلہن | برائیڈ | bride |
خراب، برا | بیڈ | bad |
D خاموش یعنی silent بھی ہوتا ہے اگر کسی لفظ میں d کے بعد میں g آ جاۓ جیسے یہ ورڈز ہیں:۔
bridge, fridge, ridge, hedge, ledger
انگلش حروف کی ساؤنڈز سمجھیں
Sounds from alphabet “F”
F (f) سے ’ف‘ (فے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | Word |
موٹا | فیٹ | fat |
سخت | اسٹف | stiff |
نرم | سافٹ | soft |
See our another article on g sounds with more details.
"Sounds from alphabet “H
H (h) سےعام طور پر ’ھ‘ (ہے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
host, house, ahead, behave, behold, earth, both, coherent
کچھ مواقع پر (ہر جگہ نہیں) جب h کسی لفظ کے شروع میں آتا ہے اور اس کا بعد o یا e آتا ہے تو ایسا h خاموش ہوتا ہے، جیسے:
hour, honor, homage, honest, heir, herb
اگر h کسی لفظ کے درمیان میں یا آخر میں gh کا حصہ ہو اور اس سے پہلے i آیا ہو تو ایسا h خاموش (silent) ہوتا ہے، جیسے:
light, slight, bright, sigh, thigh, weigh
Learn English alphabet sounds
"Sounds from alphabet “J
J (j) سے ’ج‘ (جیم) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
judge, joke, jaw, object, subject, reject, just, June, jib, Jew, enjoy
"Sounds from alphabet “K
K (k) سے ’ک‘ (کاف) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
joke, fake, sake, make, crack, jack, break, take, soak, pack
کسی بھی ورڈ کے شروع میں آنے والا k جب اس کے فوری بعد n آۓ تو ایسا k خاموش ہوتا ہے، جیسے:
knife, knee, knob, knack, knit, knowledge, knot, knight, knuckle, kneel
"Sounds from alphabet “L
L (l) ’ل‘ (لام) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
light, lamb, line, lucky, alone, cycle, flight, pole, roll, mall, fall
ایسے الفاظ جن میں l کے فوری بعد d یا k یا f آۓ تو ایسا l خاموش ہوتا ہے، جیسے:
should, could, would, talk, walk, folk, yolk, chalk, half, calf
"Sounds from alphabet “M
M (m) سے ’م‘ (میم) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
moon, mom, employ, am, small, among, monster, mince, mint
"Sounds from alphabet “N
N (n) سے’ن‘ (نون) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
night, next, no, name, none, nun, alone, fan, ban, bean
ایسے الفاظ جن میں n سے فوری پہلے m آۓ تو ایسا n خاموش ہوتا ہے، جیسے:
autumn, column, solemn, condemn, damn
"Sounds from alphabet “P
P (p) سے ’پ‘ (پے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
Police, position, part, pistol, pen, post, poll, parity, par, pillar
اکثرایسے الفاظ جو p سے شروع ہوتے ہیں اور p کے فوری بعد sy یا s یا n آتا ہے تو ایسا p خاموش ہوتا ہے، جیسے:
psychology, psychiatrist, pseudo, pneumonia
کچھ الفاظ میں اگر p کے فوری بعد کوئی دوسرا consonant آ جاۓ تو ایسا p خاموش ہوتا ہے، جیسے:
receipt, cupboard
"Sounds from alphabet “Q
Q (q) سےعام طور پر ’ک‘ (کاف) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
quick, question, queen, quit, qualify, quest, queue, squad, squash, opaque
آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ایسے تمام الفاظ جن میں q آتا ہے تو q کے بعد u ضرور آتا ہے۔
"Sounds from alphabet “R
R (r) سے ’ر‘ (رے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
ray, rise, rust, arrive, pray, pirate, poor, arrest, burst, prove
"Sounds from alphabet “S
S (s) سےعام طور پر ’س‘ (سین) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
say, sale, sister, sense, expense, pulse, first, second, last
s سے ’ز‘ (زے) کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے ، خاص طور پر جب کسی لفظ کے آخر میں se آۓ اور اس s سے پہلے کوئی vowel آ جاۓ، جیسے:
cease, increase, promise, arise, cause, amuse, chase, phase, choose, expose
s اِن الفاظ میں بھی silent ہے:
debris, isle, island, apropos
"Sounds from alphabet “T
T (t) سےعام طور پر ’ٹ‘ (ٹے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
at, attack, alter, attitude, attire, moto, neat, note, anti, want, paint
t کچھ الفاظ میں silent بھی ہوتا ہے جیسے اِن فرانسیسی زبان سے اخذ کیے گۓ الفاظ میں خاموش ہے:
ballet, gourmet, rapport, buffet, debut, crochet, beret
اِس کے علاوہ بھی t کچھ اور الفاظ میں silent ہے، جیسے:
asthma, mortgage, tsunami, soften, listen, moisten, fasten, glisten
"Sounds from alphabet “V
V (v) سے ’و‘ (واؤ) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
valet, volley, avail, velvet, very, prove, arrive, thrive, above
"Sounds from alphabet “W
W (w) سےعام طور پر ’و‘ (واؤ) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
was, worse, west, waste, where, with, win, away, awake, beware
aw سے ’آ ‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے ، جب w کسی لفظ کے آخر میں آۓ اور w سے پہلے a لگا ہو ، جیسے:
draw, claw, paw, saw, raw, rickshaw, jaw, jigsaw, straw, flaw, law
جب w کسی لفظ کے آخر میں آۓ اور w سے پہلے e لگا ہو ، تو ew سے ’ایو‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے ، جیسے:
threw, few, mew, crew, brew, sew, new, screw, view
جب w کسی لفظ کے آخر میں آۓ اور w سے پہلے o لگا ہو ، تو ow سے ’او‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے ، جیسے:
throw, arrow, sorrow, crow, elbow, window, borrow, below, follow
جب w کسی لفظ کے درمیان میں آۓ اور w سے پہلے o لگا ہو اور w کے بعد کوئی consonant ہو ،تو ow سے ’آؤ‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے ، جیسے:
bowl, fowl, rowdy, down, crown, brown, browse, crowd, dowry
w سے پہلے اگر r آجاۓ تو عام طور پر w خاموش (silent) ہوتا ہے جیسے ان الفاظ میں ہے:
wrinkle, wrong, wrist, write, wreck, wrapper, wrestle, wrath
کسی لفظ میں w کے بعد اگر h آ جاۓ تو عام طور پر ایسا w خاموش ہوتا ہے، جیسے:
who, whole, whom, whose, wholesaler, whosoever
اِن کے علاوہ بھی کچھ ورڈز ہیں جن میں w خاموش ہے۔ جیسے:
answer, sword, two, awry
"Sounds from alphabet “X
X (x) سے ’ایکس‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
box, fox, vex, wax, axe, ox, excel, affix, fix, mix, climax, text, expert, x-ray
اگر x کے دونوں طرف vowel ہو تو عام طور پر x سے ’زے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
exit, exert, exist, exempt, exorbitant
جب کوئی لفظ x سے شروع ہوتا ہے، اگرچہ ایسے چند ہی الفاظ ہیں تو x سے ’ز‘ (زے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
xylophone, xylograph, xenon
"Sounds from alphabet “Y
Y (y) سےعام طور پر ’یے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
yet, yes, yellow, you, your, yesterday, yield, young, yard, yacht, yoke buyer, dryer, lawyer, prayer,
اکثر ایسے ورڈز جن کے آخر میں y ہو اور y سے پہلے consonant ہو تو y سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
copy, mercy, fancy, angry, empty, bulky, busty, handy, dirty
ایسے ورڈز جن کے آخر میں y ہو اور y سے پہلے a ہو تو ay سے ’اے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
bay, clay, way, say, ray, day, away, tray, play, gray
ایسے ورڈز جن کے آخر میں y ہو اور y سے پہلے e ہو تو ey سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
money, monkey, honey, chocolatey, journey, trolley, valley, jersey, donkey
ایسے ورڈز جن کے آخر میں y ہو اور y سے پہلے o ہو تو oy سے ’اواۓ‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:
boy, toy, alloy, enjoy, envoy, savoy
See our another article on y sounds in Urdu
"Sounds from alphabet “Z
Z (z) سے’ز ‘ (زے) کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ جیسے:
zip, zigzag, zone, zebra, lazy, prize, graze, crazy, lizard, drizzle, amaze
اس مضمون میں a, e, i, o, u سے نکلنے والی ساؤنڈز پر گفتگو نہیں کی گئی ہے کیونکہ ان واویلز پر پہلے ہی مضمون پیش کیے جا چکے ہیں جو ہمارے pronunciations والے سیکشن میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس مضمون کے ذریعے آپ اکیس انگلش consonants کی ساؤنڈز کے بارے میں جان گۓ ہوں گے۔
a سے z تک انگلش حروف (کانسونینٹس) کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
Learn English alphabet sounds
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔