h wh ph ch th sh sounds

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce h  wh ph kh ch th sh sounds.   To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.

انگلش بولنے میں الفاظ کی ادئیگی کی بہت اہمیت ہے۔ اگر آپ اچھی اور صحیح انگلش بولنا چاہتے ہیں تو آپ کا تلفظ (pronunciation)    یعنی  الفاظ کی منہ سے ادائیگی بالکل درست ہونی چاہئیے۔    اپنی انگلش اسپیکینگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگلش لیٹر  h  اور  اس سے مل کر بننے والی دوسری ساؤنڈز جیسے  ch,  th,  sh,  wh,  ph,  kh,   کا  کا صحیح تلفظ جانئیے۔ 

Pronunciation  کا  انگلش رائیٹنگ یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق انگلش اسپیکینگ سے ہے۔ جب آپ کو صحیح انگلش لکھنی آتی ہو تو صحیح بولنی بھی آنی چاہییے۔صحیح تلفظ سے بولنا جہاں بولنے والے کا انگلش پر عبور ظاہر کرتا ہے، وہاں سننے والے کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انگلش اسپیکینگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے صحیح  pronunciation  سے انگلش بولنا نہایت ضروری ہے۔ 

اس صفحے کے آخر میں ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی  ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا  اور سننا ضروری ہے۔

Letter h کا انگلش میں استعمال

آپ جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کل  26 letters   ہیں جن میں  a,e,i,o,u  پانچ  vowels   ہیں،   y    ہاف واویل ہے اور  باقی  21 consonants  ہیں۔   h   بھی ایک  consonant   ہے جس کا انگلش میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ کبھی یہ لفظ کے شروع میں آتا ہے، اورکبھی درمیان میں آتا ہے۔  کبھی یہ اکیلا  consonant   ہوتا ہے اور کبھی اس کے ساتھ دوسرے   consonant  بھی جڑے ہوتے ہیں۔ h   کی ان مختلف پوزیشنز کی وجہ سے اس کی مختلف ساؤنڈز نکلتی ہیں۔  ایک ایک کرکے ان پوزیشنز پر  h  کی ساؤنڈ کا جائزہ لیں گے۔

سب سے پہلے  h  کے بالکل اکیلے  ہونے کی صورت میں اس کی ساؤنڈ کا جائزہ لیتے ہیں۔

اکیلے h کی ساؤنڈ

کسی بھی لفظ میں جب  h   اکیلا  consonant   ہوتا ہے تو اس میں سے  ’’ہ‘‘ کی آواز نکلتی ہے،  چاہے یہ لفظ کے شروع میں آۓ،  یا درمیان میں آۓ۔   کچھ الفاظ میں یہ ساؤنڈ خاموش   بھی ہو جاتی ہے جس کے بارے میں ابھی کچھ دیر میں بتایا جاۓ گا۔  یہ الفاظ دیکھئیےاور ان کی  pronunciation  اس صفحے کے آخر میں موجود ویڈیو میں  سنیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

خوش ہونا

ہیپی

happy

بڑا

ہیوج

huge

بھوکا

ہنگری

hungry

گھر

ہاؤس

house

دہرانا، دوبارہ مشق کرنا

ری ہرسل

rehearsal

کے بجاۓ، کے بدلے

بی ہاف

behalf

سلوک کرنا

بی ہیو

behave

عقب میں، پیچھے

بی ہائینڈ

behind

عام طور پر اکیلا  h  انگلش ورڈز کے آخر میں نہیں آتا،  لیکن اگر اکیلا h    کسی لفظ کے آخر میں آجاۓ تو وہ بولا  نہیں جاتا  یعنی خاموش رہتا ہے۔

Learn h wh ph ch th sh sounds

h ph wh ch th sh sounds explained in Urdu

اب  جانتے ہیں   h   کی ساؤنڈ ایسے  words  میں  جہاں ایک اور  consonant  بھی  h   کے ساتھ جڑا ہے۔  ایسے جڑے ہوے  letters  کو  digraph  (ڈائی گراف) کہتے ہیں۔

Digraph کسے کہتے ہیں؟

ایسے  2 letters  جن کو ملانے سے ان  2 letters  کی بنیادی ساؤنڈ سے ہٹ کر ایک نئی ساؤنڈ پیدا ہوتی ہے  digraph  کہلاتا ہے۔  جیسے انگلش کا ورڈ ہے cheap ۔ اس ورڈ کے شروع کے  2 letters  جو  c  اور h   ہیں،    سے چ کی ساؤنڈ نکل رہی ہےاگرچہ   c سے ک  کی آواز اور h  سے  ہ  کی آواز نکلتی ہے۔ انگلش میں  digraphs  کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔

List of digraphs with h

انگلش میں  h  کے ساتھ بننے والے یہ  digraphs استعمال ہوتے ہیں:ـ

ch,   ph,   sh,   th,   wh,   gh,  kh

h wh ph ch th sh کی ساؤنڈز سیکھئیے

Sound of ch

c + h = ک    یا  چ

جن  words   میں  ch  ایک ساتھ آتے ہیں،  ان سے ’’چ‘‘  یا ’’ک‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔   پہلے ’’چ ‘‘ کی ساؤنڈ پیدا کرنے والے یہ الفاظ دیکھئیے اور ان کا تلفظ اس صفحے کے آخر میں موجود ویڈیو میں سنئیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

سستا، ارزاں، کمتر

چیپ

cheap

دھوکہ دینا

چیٹ

cheat

کون سا

وچ

which

شہر کا نام

کراچی

Karachi

شرارت

مِس چِف

mischief

مال، سودا

مر چین ڈائز

merchandise

پہنچنا

اپروچ

approach

استاد

ٹیچر

teacher

تبادلہ کرنا

ایکس چینج

exchange

                                         اب ch   سے  ’’ک‘‘ کی آواز نکالنے والے یہ ورڈز دیکھئیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

کیمیا

کیمسٹری

chemistry

دانت کا درد

ٹوتھ ایک

toothache

شہنشاہ، سلطان

مانارک

monarch

مدرسہ، اسکول

اسکول

school

مستری

میکینک

mechanic

منصوبہ، حکمت

اسکیم

scheme

دیرینہ، پرانی، سخت، شدید

کرانک

chronic

موسیقی بجانے والوں کا گروہ

آرکیسٹرا

orchestra

ساتھ ساتھ واقع ہونا

سِنکرو نائز

synchronize

 کہاں  ’’چ‘‘ کی آواز نکلے گی اور کہاں ’’ک‘‘ کی، اس کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔ آپ کو زبانی یاد کرنا ہو گا یا ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔ڈائی گراف سے بننے والے الفاظ کی بھر مار ہے۔ تمام الفاظ  بتانے کی نہ تو گنجائش ہے نہ ضرورت۔ آپ کو سمجھانے کے لئیے کچھ الفاظ مثال کے طور پر بیان کئیے جا رہے ہیں۔

Learn h wh ph ch th sh sounds

Sound of ph

p + h = f =  پھ    یا   ف

جن  words   میں  ph  ایک ساتھ آتے ہیں،  ان سے ’’ف‘‘   کی آواز نکلتی ہے۔   یہ الفاظ سنئیے:ـ
اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

ہاتھی اے لی فینٹ

elephant

تصویر فوٹو گراف

photograph

دستخط، اپنے ہاتھ کی تحریر آٹو گراف

autograph

فلسفہ فلاسفی

philosophy

ٹیلیفون فون

phone

ایک امریکی شہر کا نام فلا ڈیلفیا

Philadelphia

ایک فرضی پرندہ فی نکس

phoenix

پیغمبر پرا فیٹ

prophet

زور دینا،  اہمیت دینا ایم فے سائز

emphasize

Learn h wh ph ch th sh sounds

Some exceptions from “ph” sound

ph  کی ’’ف‘‘   والی  ساؤنڈ سے کچھ استثنا بھی ہیں یعنی ان سے ’’ف‘‘  کی ساؤنڈ نہیں نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

گڈریا، مویشی چرانے والا

شیپ ہرڈ

shepherd

بے ترتیب

ہیپ ہے زرڈ

haphazard

چھوٹا سوراخ دوسری طرف دیکھنے کے لئیے

پیپ ہول

peephole

دراصل یہ الفاظ دو لفظوں کو جوڑ کر بناۓ گۓ ہیں۔ پہلا لفظ  sheep  اور  herd  سے لیا گیا ہے، دوسرا لفظ  happen   اور  hazard  سے اخذ کیا گیا ہے، جبکہ تیسرا لفظ صاف طور پر  peep  اور  hole  کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

انگلش میں اردو کے ’’پھ‘‘ کے لئیے کوئی متبادل نہیں ہے۔ اگر اردو کے پھ کو انگریزی رسم الخط میں لکھنا ہو تو  ph   کا سہارا لیا جاتا ہے۔ جیسے ایک شہر کا نام پھالیہ ہے تو اسے  phalia   لکھا جاتا ہے۔ یا کہیں  انگریزی  رسم الخط میں پھول لکھنا ہو تو  phool   لکھا جاۓ گا۔

Sound of sh

s + h =  ش

جن  words   میں  sh  ایک ساتھ آتے ہیں،  ان سے ’’ش‘‘   کی آواز نکلتی ہے۔   یہ الفاظ دیکھئیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

شکل

شیپ

shape

دکان

شاپ

shop

شائع کرنا

پبلِش

publish

بجھانا

ایکس ٹنگوئش

extinguish

قائم کرنا

اس ٹیب لِش

establish

دھکیلنا

پُش

push

وظیفہ

اسکالرسپ

scholarship

شرمانا

شائی

shy

گھات لگانا

ایم  بُش

ambush

sh    سے بننے والے الفاظ کا بھی ایک انبار ہے۔ آپ کو سمجھانے کے لئیے یہاں  چند الفاظ پیش کئیے گۓ ہیں۔

Learn h wh ph ch th sh sounds

Sound of th

t + h =  تھ    یا  د

جن  words   میں  th  ایک ساتھ آتے ہیں،  ان سے ’’د‘‘  یا  ’’تھ‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔   پہلے’’ د‘‘   کی ساؤنڈ پیدا کرنے والے یہ الفاظ دیکھئیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

وہاں

دیئر

there

یہ

دِس

this

چمڑہ

لیدر

leather

باپ

فادر

father

کوئی سا

ای در

either

اگرچہ

آل دو

although

ایک ساتھ

ٹو گیدر

together

موسم

وے در

weather

پر، پنکھ

فے در

feather

                         اب th   سے  ’’تھ‘‘ کی آواز نکالنے والے یہ ورڈز دیکھئیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

سوچنا

تھنک

think

نظریہ،  قیاس،   اصول

تھیوری

theory

خیال

تھاٹ

thought

پیدائش کا دن

برتھ ڈے

birthday

اخلاقی

اےتھیکل

ethical

دسواں

ٹینتھ

tenth

دونوں

بوتھ

both

نسلی

ایتھ نِک

ethnic

ران

تھائی

thigh

Sound of wh

w + h =  و

جن  words   میں  wh  ایک ساتھ آتے ہیں،  ان سے ’’و‘‘   کی آواز نکلتی ہے اور  h   خاموش یعنی  silent   رہتا ہے۔   یہ الفاظ دیکھئیے:ـ

 

 

 

آپ نوٹ کریں ان تمام الفاظ میں  wh  الفاظ کے شروع میں آیا ہے۔ یہ کبھی درمیان میں نہیں آتا۔ اگر یہ آپ کو درمیان میں نظر آۓ تو یقیناً  وہ لفظ دو الفاظ کو جوڑ کر بنایا گیا ہوگا اور وہاں بھی  wh    دوسرے لفظ کے شروع میں ہی ہو گا۔

 

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word
کہاںویئرwhere
کیوںوائیwhy
کبوینwhen
سفیدوائیٹwhite
وہیل مچھلیویلwhale
سیٹیوِسلwhistle
پہیہوِیلwheel
سرگوشیوِس پرwhisper
جبکہوائیلwhile

لیکن جن  words   میں  wh  کے بعد  o  آتا ہے،  وہاں ’’w‘‘      خاموش یعنی  silent   رہتا ہے  اور “h”   کی ساؤنڈ ’’ہ‘‘ نکلتی ہے۔   یہ الفاظ دیکھئیے:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word
کونہوwho
کس کاہوزwhose
کس کو، جس کوہوُمwhom
تمامہولwhole

Learn h wh ph ch th sh sounds

Sound of gh

gh کے استعمال سے بننے والے الفاظ سے چار (4)  مختلف ساؤنڈز نکل سکتی ہیں جو یہ ہیں:ـ

(1)  جب gh  کسی لفظ کے شروع یا درمیان میں آتا ہے تو اس سے صرف ’’گ‘‘ کی آواز نکلتی ہے اور  “h”  خاموش یعنی silent  رہتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

خوفناک، ڈراؤنا۔ ہولناک

گاسٹلی

ghastly

بھوت

گوسٹ

ghost

ایک ملک کا نام

گانا

Ghana

سویوں کی طرح کا کھانا

اسپاگیٹی

spaghetti

دہشت زدہ، سراسیمہ، حیرت زدہ

اگاسٹ

aghast

یہود بستی

گیٹو

ghetto

دینی ،مذہبی، روحانی

گول

ghoul

(2)کچھ جگہوں پر جب  gh  کسی لفظ کے آخر میں آتا ہے تو اس سے ’’ف‘‘ کی آواز نکلتی ہے ۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

کھانسی

کف

cough

کھردرا، سخت، بد اخلاق

رف

rough

کافی

اے نف

enough

ہنسنا

لاف

laugh

سخت، جفا کش

ٹف

tough

(3)    کچھ جگہوں پر جب  gh  کسی لفظ کے آخر میں یا درمیان میں آتے ہیں تو  یہ  silent   ہو جاتے ہیں ۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

خشک سالی،  قحط سالی

ڈراؤٹ

drought

ذبح کرنا

سلاٹر

slaughter

خوشی، مسرت

ڈیلائیٹ

delight

درست،  صحیح

رائیٹ

right

طاقت، شائد، ممکن ہے

مائیٹ

might

آہ بھرنا

سائی

sigh

سیدھا

اسٹریٹ

straight

شرارتی

ناٹی

naughty

ران

تھائی

thigh

پکڑا

کاٹ

caught

(4)     چوتھے استعمال کا تعلق  پیدائشی انگریزی بولنے والوں سے نہیں ہے بلکہ ہمارے خطے میں اردو اور دوسری زبانیں بولنے والوں سے ہے جہاں ’’غ‘‘ استعمال ہوتا ہے۔   ’’غ‘‘   کی ساؤنڈ کو انگلش میں لکھنے کے لئیے “gh”  کا استعمال کیا جاتا ہے۔   یہ الفاظ دیکھیں:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

ایک ملک کا نام

افغانستان

Afghanistan

ایک شخص کا نام

غالب

Ghalib

ایک شخص کا نام

غیور

Ghayoor

ایک جگہ کا نام، پھول پھلواری کی جگہ

باغ

Bagh

ایک شخص کا نام

غلام رسول

Ghulam Rasool

Sound of kh

k + h  =  خ

انگلش میں  ’’خ‘‘  کی ساؤنڈ کے لئیے کوئی   letter  یا  digraph   نہیں ہے۔   ہمارے خطے میں  اردو،  فارسی  اور عربی میں  ’’خ‘‘   کا کافی استعمال ہے۔  ہمارے علاقے کے لوگوں اورجگہوں کے نام  یا   دوسرے الفاظ جن میں  ’’خ‘‘  شامل ہوتا ہے،   انگلش میں لکھنے کے لئیے  kh   استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

اردو معنی

Pronunciation

تلفظ

Word

ایک شخص کا نام

خلیل

Khalil

افغانستان میں ایک صوبے کا نام

خوست

Khost

ایک شخص کا نام

مختار

Mukhtar

ایک شخص کا نام

بختیار

Bakhtiar

پشاور میں ایک بازار کا نام

قصہ خوانی بازار

Qissa Khwani Bazar

اکثر ناموں کا حصہ ہوتا ہے

خان

Khan

ایک مذہبی عہدہ یا شخص کا نام

خلیفہ

Khalifa

ایک ذات کا نام

شیخ

Shaikh

Learn h wh ph ch th sh sounds

h sh ch th wh ph sounds – explained in Urdu | h brothers digraphs | phonics letter h sh ch th wh ph

What is consonant blends and digraphs? Hear phonics letter h, sh ch th wh, ch th sh sounds, ch phonics, sh phonics, th phonics, ph phonics. Learn what is a ...consonant digraph and what is digraphs and examples. H brothers digraphs explained in Urdu. Hear sounds of h, sh ch th wh, ch th sh in English words.
Our videos on pronunciation are available at our playlist https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmgjmYp1r1l0gqLu-Gi5kUva
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available at https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website at https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More