Learn Verb in Urdu

Learn verb in Urdu, verb meaning in Urdu, and verb explanation in Urdu.  See verb definition and examples in Urdu. This article throws light on verb and its kinds in Urdu.   You can easily understand action verbs in Urdu, verb words in Urdu, possession verb in Urdu.  

We have prepared lessons in easy Urdu to facilitate you to learn Verb in Urdu. This will also help you understand English Grammar in Urdu. Verb is the vital part of the eight parts of speech. There cannot be a grammatically correct sentence in English without Verb. We will explain in simple Urdu as to what is Verb, what are its kinds, subject-verb  agreement, finite and non-finite verbs, gerunds, helping verbs, modal verbs and put light on various other issues related to learning about verb.

Verb پر ہماری یہ تفصیلی ویڈیو ضرور دیکھیں۔

اس صفحے پر آپ نیچے بیان کیے گۓ topics کے بارے میں جانیں گے۔  ان topics  پر براہ  راست جانے کے لیے انہیں کلک کریں:-

پہلے subject کے بارے میں جانیں

Verb سمجھنے سے پہلے ہمیں subject کے بارے میں کچھ جاننا ہوگا، ویسے ہم subject  کے بارے میں  Sentences Section میں تفصیل سے پڑہیں گے۔انگریزی میں بیانیہ جملے  (affirmative sentences) زیادہ تر  subject   سے شروع ہوتے ہیں۔  "Ahmed is playing”. اس جملے میں  Ahmed ایک subject  ہے۔Subject  ناؤن یا پروناؤن  ہوتا ہے، شروع میں آتا ہے  اور جملہ اس ہی کے بارے میں ہوتا ہے۔  ورب subject  کے بعد لگتا ہے۔

Verbs meaning in Urdu

Verb کیا ہے؟

Verb کسی بھی جملے میں ایسا  word  یا  words   ہوتے ہیں جو کسی شخص یا چیز کے بارے میں کچھ بتاتا ہے۔  اردو میں اسے ’’فعل‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک یا ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے اور  کسی  action   (کام کرنا)  , state of being or condition (حالت)   ,  یا   possession   (ملکیت) کے بارے میں بتاتا ہے۔ نیچے دیے ہوے جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ verb ہیں:-

Action:

علی ہاکی کھیلتا ہے۔

Ali plays hockey.

ہوا چل رہی ہے۔

The wind is blowing.

وہ جلد ہی ظاہر ہوگی۔

She will appear soon.

مسئلہ حل کر لیاگیا۔

The problem was solved.

  
 

State of being or condition:

اس کا مزاج اچھا لگتا ہے۔

Her mood seems good.

زمین گول ہے۔

The earth is round.

پچ اچھی لگ رہی ہے۔

The pitch looks nice.

  
 

Possession:

اسلم کے پاس ایک بنگلہ اور گاڑی ہے۔

Aslam has a bungalow and a car.

جانوروں کی عام طور پر چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔

Animals usually have four legs.

میری جیب میں کچھ نہیں ہے۔

have nothing in my pocket.

انگریزی میں کوئی  جملہ verb  کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ اگر کوئی جملہ ایک لفظ پر مشتمل ہو، جیسے "stop”, "sing”, "dance”  تو وہ لفظ  verb  ہو گا۔ verb  پارٹز آف اسپیچ کا ایک پیچیدہ حصہ ہے جس میں tenses, numbers, aspects, moods, voices آتے ہیں۔  ورب subjectکے بعد لگاۓ جاتے ہیں۔

Learn Verb in Urdu

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ  verb ہمیں action, state of being, condition اور  possession  کے بارے میں بتاتا ہے۔ اگرچہ action verb کا زیادہ استعمال ہوتا ہے مگر انگریزی میں دوسرے verb  بھی استعمال ہوتے ہیں۔ Action Verb والے جملوں میں action verb ہی main verb ہوتے ہیں جبکہ  جو جملے action  ظاہر نہیں کرتے ان میں  دوسرے ورب  main verb  بن جاتے ہیں جن کے بارے میں ہم آگے چل کر پڑہیں گے۔

Action Verb کی مندرجہ ذیل  حالتیں (forms) ہوتی ہیں:-

Forms of Action Verb

      • Base Form
      • Infinitives
      • Bare Infinitives
      • Present
      • Present Participle
      • Past
      • Past Participle
      • Gerunds

Action Verb Forms کی تفصیل

بغیر کسی اضافے اور ترمیم کے اپنی اوریجنل حالت میں verb  کی base form    کہلائی جاتی ہے، جیسے:-sing, work, catch وغیرہ. 

Base form سے پہلے اگر to  کا اضافہ کیا جاۓ تو انکو  infinitives  کہا جاتا ہے، جیسے:-  to sing, to work, to catch وغیرہ۔ Infinitives سے اگر to ہٹا دیا جاۓ تو یہ  bare infinitives  کہلاتے ہیں۔ Base form اور  bare infinitives  ایک ہی چیز ہے۔  Simple Present Tense میں subject  اگر plural  ہو تو verb  اپنی  base form میں استعمال ہوتا ہے، جیسے "They play football, Girls usually play with dolls”

Base Form اور present form ایک ہی بات ہے ۔ Simple Present Tense  بنانے کے لیے verb کی  present form کے ساتھ third person singular کی صورت میں s یا es کا اضافہ کیا جاتا ہے،  جیسے:=  He sings –  She works – Aslam catches –   جبکہ باقی تمام صورتوں میں verb اپنی  present form میں  بغیر کسی تبدیلی کے استعمال ہوتا ہے۔  

Base Form میں ing کا اضافہ کرنے سے  Present Participle بن جاتا ہے جن کا استعمال continuous tenses میں ہوتا ہے، جیسے

"He is singing She has been playing,  They were catching

یاد  رکھیں یہ اکیلے  tense   ظاہر  نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ لگنے والے دوسرے  verb ٹینس  ظاہر کرتے ہیں۔

Verb کی Base Form  میں   "d   یا  ed”   کا اضافہ کرنے سے  Past Form  بن جاتی ہے, جیسے

"play  سے receive” ,played  سے received”  وغیرہ۔

Irregular Verb  کی صورت میں دوسرے letters  استعمال ہوتے ہیں۔  ان کا استعمال جملوں کو  Past Tense  بنانے میں ہوتا ہے، جیسے

وغیرہ    "He played cricket,  She worked at home 

Past Participle بنانے کے لیے  verb  کی  base form  میں "d یا ed” کا اضافہ کیا جاتا ہے جس طرح verb کی  Past Form  بنائی جاتی ہے۔ عام طور پر past form  اور past participle form میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہےسواۓ irregular verbs  کے۔ جملوں کو  Perfect Tense میں بنانے کے لیے verb کی  past participle form استعمال کی جاتی ہے اور اس سے پہلے  has, have, had لگاۓ جاتے ہیں، جیسے:-

اس نے ہاکی کھیلی ہے۔

He has played hockey.

انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

They have violated the law.

وہ گھر کا کام مکمل کر چکی تھی۔

She had completed the work at home.

Base form  کے آگے  "ing”  لگانے سے اور noun کے طور پر استعمال کرنے سے  Gerund   بنتا ہے، جیسے:-

اداکاری ایک فن ہے۔

Acting is an art.

اچھی پڑھائی اچھی تحریر کا باعث بنتی ہے۔

Good reading leads to good writing.

اس کے بارے میں ہم بعد میں مزید جانیں گے-

Learn Verb in Urdu

Verb کی آٹھ  forms اور انہیں کیسے بنایا جاتا ہے، پر ہماری یہ  ویڈیو دیکھیں:ـ

Learn formation of Verb Forms in Urdu

Past اور Past Participles کیسے بنائیں؟

Verb کی present form سے past form اور  Past Participle form  بنانے کے  لیے عام طور پر  base form میں  ” ed ”  کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ جن verbs  کا اختتام "e” پر ہوتا ہے، ان میں صرف  "d”  کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ سواۓ irregular verbs  کے past  اور past participles  میں تقریباً  وہی الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔

Past Participle

Past

Present

boiled

boiled

boil

acted

acted

act

crossed

crossed

cross

researched

researched

research

wedded

wedded

wed

walked

walked

walk

laughed

laughed

laugh

played

played

play

advised

advised

advise

arrived

arrived

arrive

changed

changed

change

confused

confused

confuse

کچھ  verbs   کی form   تبدیل کرنے کے لئیے   verb  کے آخر میں  t  کا اضافہ کیا جاتا ہے، جیسے:ـ

Past Participle

Past

Present

learnt

learnt

learn

burnt

burnt

burn

leapt

leapt

leap

lost

lost

lose

smelt

smelt

smell

کچھ  verbs   جن کے آخر میں "y”  آتا ہے،   کی  form   تبدیل کرنے کے لئیے آخر میں آنے والی "y”     کو ہٹا کر "ied”   لگایا جاتا ہے، جیسے:ـ

Past Participle

Past

Present

copied

copied

copy

verified

verified

verify

justified

justified

justify

cried

cried

cry

occupied

occupied

occupy

qualified

qualified

qualify

applied

applied

apply

کچھ  verb   بغیر کسی قاعدے کے  form  تبدیل کرتے ہیں۔ ایسے  verbs    کو iregular verb   کہا جاتا ہے۔  یہ کچھ مثالیں دیکھیں:ـ

Past Participle

Past

Present

run

ran

run

sat

sat

sit

become

became

become

come

came

come

known

knew

know

stuck

stuck

stick

told

told

tell

written

wrote

write

won

won

win

eaten

ate

eat

fallen

fell

fall

hidden

hid

hide

کچھ  verb    تینوں  forms   میں بغیر تبدیل ہوۓ استعمال ہوتے ہیں،   یعنی  ایک جیسے وہی استعمال ہوتے ہیں۔   یہ کچھ مثالیں دیکھیں:ـ

Past Participle

Past

Present

shut

shut

shut

cost

cost

cost

put

put

put

Cast

Cast

Cast

burst

burst

burst

quit

quit

quit

read

read

read

set

set

set

Cut

Cut

Cut

split

split

split

 

آپ کو یہ تمام  forms  زبانی یاد کرنی پڑیں گی یا ڈکشنری دیکھنی  ہو گی، کیونکہ ان کے لئیے انگریزی میں کوئی ایک طے شدہ قاعدہ نہیں ہے۔

Learn Verb in Urdu

Irregular Verbs پر ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔

Finite  اور  Non -Finite Verbs  پر ہماری یہ ویڈیو   دیکھیں  ۔

Transitive and Intransitive Verbs پر ہمارا مضمون دیکھیں۔

Learn Verb in Urdu

Examples of finite verbs

آییے جملوں کی مدد سے  finite  اور  non-finite verb  سمجھتے ہیں۔  نیچے دیے گۓ جملوں میں بولڈ الفاظ    finite verb   ہیں۔ ان جملوں میں verb   ہمیں ان جملوں کا tense  بتا رہے ہیں:-

وہ آج لاہور گئے۔

They went to Lahore today.

اس نے گیند کے لیے چھلانگ لگائی۔

He leaped for the ball.

کشتی پانی کے اوپر پھسلتی ہے۔

The boat glides over the water.

اسلم ایک نجی اسکول میں پڑھاتا ہے۔

Aslam teaches in a private school.

Examples of non-finite verbs
نیچے دیے گۓ جملوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  non-finite verb  اور  نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  finite verb  ہیں:-
دوڑنا اکثر تھکا دینے والا ہوتا ہے۔

To run is often tiresome.

وہ اس کی مدد کے لیے آگے آیا۔

She came forward to help him.

وحید کو فلمیں دیکھنا پسند ہے۔

Waheed likes to watch movies.

نادرہ گھر کی صفائی میں اپنی بہن کی مدد کرتی ہے۔

Nadira helps her sister to clean the house.

گاڑی چلاتے ہوئے اس نے فون پر بات کی۔

He talked on the phone while driving the car.

ایک تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی۔

speeding car hit the pole.

ہم سب نے خالدہ کو روتے دیکھا۔

All of us saw Khalida weeping.

یہ کتاب دلکش ہے۔

This book is engaging.

وہ دھلے ہوئے کپڑے اوپر لے گئی۔

She carried the washed clothes upstairs.

اس نے سوکھے کپڑے رسی سے ہٹائے۔

She removed the dried clothes from the rope.

اظہر نے پنکچر والا  ٹائر بدلا۔

Azhar changed the punctured tire.

وہ آنکھیں مضبوطی سے بند کیے بستر پر لیٹ گیا۔

He lay on the bed with eyes tightly closed.

ان جملوں میں  سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  non-finite verbs  ہیں ،  کیونکہ یہ جملوں کا  tense  نہیں بتا رہے ہیں۔  ان جملوں میں tense    ظاہر کرنے والے الفاظ نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ ہیں جو ان جملوں کے  finite verb  ہیں۔

Gerunds

اس کے علاوہ  verbal nouns  جو  base verb میں ‘ing” کا اضافہ کرکے بناۓ جاتے ہیں  اور  Gerund  کہلاتے ہیں، بھی non-finite verb ہیں۔ Gerund اور  Present Participle  بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں کیونکہ دونوں  verb میں "ing” کا اضافہ کر کے بناۓ جاتے ہیں۔ انکی  sentence  میں position بتاتی ہے کہ یہ gerund  ہیں یا present participle. نیچے دیے گۓ جملوں میں  دونوں کا استعمال واضح کیا گیا ہے:-

صبح دوڑنا صحت کے لئیے مفید ہے۔

Running in the morning is good for health.

دوسروں کی مدد کرنا معاشرے کے لئیے اچھا ہے۔

Helping others is good for society.

ان جملوں میں  "running” اور  "helping” ناؤن کے طور پر  استعمال ہو رہے ہیں۔ یہاں یہ  gerund  ہیں  اور  non-finite  verb  ہیں۔ دونوں جملوں میں  "is”   ایک  finite verb  ہے۔

.

اسلم گھاس پر دوڑ رہا ہے۔

Aslam is running on the grass.

احمد اپنی والدہ کی مدد کر رہا تھا۔

Ahmed was helping his mother.

ان جملوں میں  "running" اور "helping"  کا استعمال present participle   کے طور پر ہو رہا ہے   یہاں بھی یہ  non finite verb  ہیں  اور  "is  اور  was” یہاں finite verb  ہیں۔

 

Learn Verb in Urdu language

Subject-Verb Agreement

Verb کا subject سےnumber اور person  میں میچ ہونا لازمی ہے۔  نیچے دی ہوئی ٹیبل میں  فرسٹ پرسن، سیکنڈ پرسن، اور تھرڈ پرسن  میں آنے والے  words  دیکھئیے۔:-

Plural

Singular

Person

we

I

First person

you

you

Second person

 

 

they

he

she

it

Aslam

Zahida

Third person

یعنی subject اگر  singular ہو تو verb  بھی  singular ہو گا   جیسے:

وہ ایک خط لکھ رہا ہے۔

He is writing a letter.

میں ایک خط لکھ رہا ہوں۔

I am writing a letter.

Subject اگر  plural  میں ہو تو  verb  بھی  plural  ہو گا جیسے:
ہم ایک خط لکھ رہے ہیں۔

We are writing a letter.

وہ ایک خط لکھ رہے تھے۔

They were writing a letter.

Singular اور  plural کے ساتھ ساتھ  subject  کے  verb کا first person, second person اور third person کے ساتھ  agree  ہونا بھی لازمی ہے, جیسے:-

.

میں کھیل رہا ہوں۔

I am playing.

ہم کھیل رہے ہیں۔

We are playing.

تم کھیل رہے ہو۔

You are playing.

وہ کھیل رہا ہے۔

He is playing.

وہ کھیل رہی ہے۔

She is playing.

بلی کھیل رہی ہے۔

Cat is playing.

اسلم کھیل رہا ہے۔

Aslam is playing.

زاہدہ کھیل رہی ہے۔

Zahida is playing.

وہ کھیل رہے ہیں۔

They are playing.

آپ نے دیکھا کہ  Present Continuous Tense میں first person singular  میں "am”,  اور  second person میں "are” اور third person   میں  "are” استعمال ہوا ہے۔ Tenses Section  میں ہم اسکاتفصیل سے جائزہ لیں گے-

Subject-Verb   Agreement پر ہماری یہ ویڈیو دیکھیں:ـ

Collective Noun کے ساتھ verb کا استعمال

Collective Noun  اگر  singular ہے تو verb  بھی  singular  ہو گا:-

انگلش کرکٹ ٹیم آج پہنچ رہی ہے۔

English Cricket Team is reaching today.

صوبائی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

Provincial Committee is meeting today.

جیوری نے اپنے چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔

The jury has elected its chairman.

Collective Noun  اگر plural  ہوگا یا اسکا  sense  اگر  plural ہو گا تو  verb  بھی plural  ہو گا:ـ

کرکٹ ٹیمیں آج پہنچ رہی ہیں۔

Cricket teams are reaching today.

مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

Various committees have been formed.

فیصلے پر جیوری تقسیم ہوگئی۔

The jury were divided over the verdict.

either, neither, someone ۔۔۔جیسے الفاظ

نیچے دیے ہوے الفاظ اور ان جیسے الفاظ  singular کے  طور  پر  استعمال  ہوتے ہیں:-

any, someone, everyone, either, neither each, each one, everybody, anybody, nobody somebody, no one, none

ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں:ـ

سب اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

Everybody has left for home.

آپ میں سے ہر ایک اس نقصان کا ذمہ دار ہے۔

Each of you is responsible for this loss.

ہر ایک کو الیکشن میں حصہ لینا ہے۔

Each one has to take part in elections.

دروازے پر کوئی ہے۔

Somebody is at the door.

کوئی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا۔

No one is claiming responsibility.

آپ میں سے کوئی بھی بیرون ملک نہیں جا رہا ہے۔

None of you is going abroad.

More than 2 nouns/pronouns connected with and

Subject میں اگر دو یا دو سے زیادہ noun یا pronoun  ہوں اور وہ  "are” کے ذریعے  connected  ہوں تو یہ  plural  تصور کیے جائیں گے، جیسے:-

احمد اور سلمیٰ لاہور جا رہے ہیں۔

Ahmed and Salma are going to Lahore.

کراچی اور لاہور بڑے شہر ہیں۔

Karachi and Lahore are big cities.

آپ اور وہ منتخب ہو چکے ہیں۔

You and she have been selected.

More than 2 nouns/pronouns connected with or/nor

Subject میں اگر دو یا دو سے زیادہ noun یا pronoun  ہوں اور وہ  "or/nor” کے ذریعے  connected  ہوں تو یہ  singular  تصور کیے جائیں گے، جیسے:-

یاجنید یا عبید ٹیم کا حصہ ہیں۔

Either Junaid or Ubaid is part of the team.

میرے والد یا والدہ آج آرہے ہیں۔

My father or mother is arriving today.

موسم سرما کے لیے کوٹ یا سویٹر ضروری ہے۔

A coat or sweater is essential for Winter.

نہ اسلم اور نہ ریاض آج شرکت کر رہے ہیں۔

Neither Aslam nor Riaz is participating today.

نہ وہ اور نہ ہی میں چڑیا گھر جا رہا ہوں۔

Neither she nor I am going to the zoo.

نہ لوہا  نہ پتھر کھانے کے قابل ہے۔

Iron nor stone is edible.

اگر subject   کے دو  noun/pronoun  میں سے ایک singular  اور ایک  plural ہو اور وہ or/nor کے ذریعے  connected  ہوں  تو  verb  آخر میں آنے والے noun/pronoun کے ساتھ میچ کرے گا:-

یا تو میرا بھائی یا میرے والدین مجھے لینے آ رہے ہیں۔

Either my brother or my parents are coming to pick me up.

یا تو میرے والدین یا میرا بھائی مجھے لینے آرہا ہے۔

Either my parents or my brother is coming to pick me up.

اگر  subject اور  verb  کے درمیان ایسا phrase  آ جاۓ جو plural  کا تائثر دے  جیسے  along with, accompanied by, including, in addition to, as well as  تو subject  اگر  singular ہے تو verb  بھی  singular  ہو گا۔

.

مسلم تین دوستوں کے ساتھ آج آرہا ہے۔

Muslim along with three friends is arriving today.

کراچی پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ دہشت گردی کی زد میں رہا۔

Karachi in addition to Peshawar and Quetta was hit by terrorism.

پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھی کرکٹ کھیلنے والا ملک ہے۔

India as well as Pakistan is a cricket playing nation.

کچھ  noun  دیکھنے میں plural  لگتے ہیں جیسے ” news, physics ,mathematics, civics, measles,  mumps” مگر   singular ہوتے ہیں اس لیے  ان کے ساتھ  singular verb   استعمال ہوتا ہے:-

ریاضی ایک مشکل مضمون ہے۔

Mathematics is a difficult subject.

تازہ ترین خبر کسی بھی وقت آنے والی ہے۔

The latest news is due at any moment.

ممپس ایک پھیلنے والی بیماری ہے۔

Mumps is a viral disease.

Learn Verb in Urdu language

Auxiliary Verbs پر ہماری یہ ویڈیو دیکھئیے:ـ 

Auxiliary Verbs

Auxiliary Verbs جنہیں helping verbs  بھی کہا جاتا ہے، main verbs  یا  full verbs کو مزید وسعت دیتے ہیں۔ یہ  tenses  بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ  negative sentences اور  interrogative sentences  بنانے میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ جملوں میں کسی چیز پر زور دینے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

Auxiliary Verbs کی اقسام

Auxiliary Verbs  کو  دو بڑے   groups   ,  Primary Auxiliary Verb  اور  Modal Auxiliary Verb میں تقسیم کیا جاتا ہے:-

Primary Auxiliary Verbs

to be

am, are, is

was, were

be, been, being

 

to have

has, have, had

 

to do

do, does, did

Modal Auxiliary Verbs

may, might, must

can, could

will, would

shall, should

Semi-Modal Auxiliary Verbs

need, dare

ought to

used to

Learn Verb in Urdu

آئیے اب ان کو تفصیل سے جانتے ہیں۔

Primary Auxiliary Verbs

TO BE VERBS

am, are, is, was, were کا استعمال

Be ورب گروپ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس میں آٹھ  verb  ہیں  اور خود لفظ  be بھی اس کا حصہ ہے۔ اکثر یہ کنفیوژن کا سبب بنتا ہے، اس کو ذہن میں رکھیں۔  To be ورب main verb اور   auxiliary verb  دونوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔   am, are, is, was اور were  کو  main verbکے طور پر   facts, condition, state of being اور  simple present , simple past tenseکے اظہار لیے استعمال کیا جاتا ہے.  یہاں پر یہ  Linking Verbs  بھی کہلاتے ہیں:-

زمین گول ہے۔

Earth is round.

لوہا ایک سخت مادہ ہے۔

Iron is a hard substance.

میں لمبا ہوں.

am tall.

احمد گھر پر تھا۔

Ahmed was at home.

وہ دوست ہیں.

They are friends.

ہمیں دیر ہو چکی تھی۔

We were late.

Verbs of action کے ساتھ انہیں بطور  auxiliary verb  کے  continuous tenses اور  Passive Voice بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ نیچے دیے ہوے جملوں میں نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  verbs of action ہیں اور main verb  ہیں جبکہ سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ الفاظ  to be  کے  verb ہیں اور یہاں پر   auxiliary verb کے طور پر استعمال ہوے ہیں۔

وہ خط لکھ رہا ہے۔

He is writing a letter.

وہ آج کھیل رہے ہیں۔

They are playing today.

وہ کپڑے سلائی کر رہی تھی۔

She was sewing clothes.

اسلم اور جنید ہوائی جہاز سے آرہے تھے۔

Aslam and Junaid were coming by air.

میں آپ کاانتظار کر رہا ہوں

am waiting for you.

گاڑی بھگا دی گئی۔

The car was driven away.

(Passive voice)

انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا۔

They were badly beaten.

(Passive Voice)

ایک کیچ اس نے لیا ہے۔

A catch is taken by him.

(Passive Voice)

مجھے ہر روزفون کیا جا رہا ہے

I am being phoned every day.

(Passive Voice)

be کا استعمال

be ورب  be کی base form ہے۔ اسکا present participle  ہے  being اور اسکا  past participle ہے been. اسے infinitive کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے  to be جس کے اردو میں معنی ہیں "ہونا”:-

میں انجنئیر بننا چاہتا ہوں۔

I want to be an engineer.

وہ مشہور ہونا چاہتی ہے۔

She wants to be famous.

اس زیادہ صبر کرنے  کا مشورہ دیا گیا ہے۔

He has been advised to be more patient.

ایک اچھا  لکھنے والا بننے کے لئیے بہت پڑہنا  ہوتا ہے۔

To be a good writer requires lot of reading.

 آنے والے وقت میں زور سے اظہار کرنے کے لیے be کو  will اور shall کے بعد  لگایا جاتا ہے، جیسے:-

ہمیں آج دیر ہو جاۓ گی۔

We will be late today.

یہ آپ کے لئیے بہت خوشگوار ہو گا۔

It will be very pleasant for you.

سب ٹھیک ہو جاۓ گا۔

It will be all right.

Future Continuous Tense  بنانے کے لیے be  کو  will  یا shall  کے بعد اور  present participle  سے پہلے لگایا جاتا ہے، جیسے:-
وہ کل پشاور جا  رہی ہوگی۔

She will be going to Peshawar tomorrow.

وہ آج کھیل رہا ہوگا۔

He will be playing today.

وہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہوں گے۔

They shall be attending the meeting.

ان کا استعمال حکمیہ جملوں (Imperative Sentences) کو بنانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ یہاں پر یہmain verb ہوتے ہیں،  جیسے:-

بہادر بنو۔

Be brave.

اس پوسٹ پر پہلا تبصرہ کرنے والا بنیں۔

Be the first to comment on this post.

اپنے والدین سے شفقت سے پیش آؤ۔

Be nice to your parents.

Learn about Verb in Urdu language

being کا استعمال

being کے بعد past participle استعمال کر کے passive voice  بناۓ جاتے ہیں. Passive Voice کے بارے میں ہم بعد میں تفصیل سے پڑہیں گے :-

رات کا کھانا اماں بنا رہی ہیں۔

Dinner is being cooked by mother.

چھت کی مرمت کی جا رہی ہے۔

The roof is being repaired.

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

I feel that I am being followed.

being کے بعد adjective  لگا کر  کسی action یا  behavior کا اظہار کیا جا سکتا ہے:-

تم اتنے بے وقوف کیوں ہو رہے ہو؟

Why are you being so silly?

وہ ان دنوں بہت مددگار ہو رہا ہے۔

He is being very helpful these days.

آپ سنگدل ہوتے ہیں جب آپ اپنے الفاظ سے دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں۔

You are being cruel when you hurt others with your words.

اسکو because/as/since کے بدلے میں  جملے کے شروع میں adverb کےساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے:-
دیر ہونے کی وجہ سے وہ اسمبلی میں شرکت نہیں کر سکا۔

Being late, he could not attend the assembly.

کافی پتلا ہونے کی وجہ سے میں دیوار کے سوراخ سے گزرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Being quite slim, I managed to pass through a wall hole.

میرا ایک دوست ہونے کی وجہ سے میں نے اسلم کو اپنی شادی پر بلایا۔

Being a friend of mine, I invited Aslam to my wedding.

been کا استعمال

been کو perfect tenses  اور  perfect continuous tenses بنانے میں has, have, had اور having کے بعد لگا کر استعمال  کیا جاتا ہے، جیسے:-

ہم ایک گھنٹے سےتیار ہو چکے ہیں۔

We have been ready for an hour.

میں دس سال سے شادی شدہ ہوں۔

I have been married for ten years.

میں گزشتہ سال پیرس گیا تھا۔

I had been to Paris last Year.

کتا شرارتی رہا ہے۔

The dog has been naughty.

میں یہاں ایک سال سے کام کرتا رہا ہوں۔

I have been working here for a year.

میں 40 سال سے کراچی  میں رہ رہا ہوں۔

I have been living in Karachi for 40 years.

وہ کئی گھنٹوں سے چل رہے تھے۔

They had been walking for many hours.

دوبارہ منتخب ہونے کے بعدوہ چیئرمین کی طرح جاری رکھیں گے۔

Having been re-elected he will continue as Chairman.

اگلے مہینے ہم گیارہ مہینےسے کام کر رہے  ہوں گے۔

Next month we will have been  working for eleven months.

طلباء اپنی  کتابیں پڑھ رہے ہوں گے۔

The students shall have been reading their books.

Learn about Verb in Urdu language

To have verbs  کا استعمال تمام  perfect continuous continuous tenses میں ہوتا ہے:-
وہ 1947  سے پاکستان میں رہ رہا ہے۔

He has been living in Pakistan since 1947.

حفیظ کئی سالوں سے پاکستان کے لئیے کھیل رہا ہے۔

Hafeez has been playing for Pakistan for many years.

میں تین گھنٹے سے  مختلف موضوعات پر مضامین لکھ رہا تھا۔

had been writing articles on various topics for three hours.

بارش شروع ہونے سے پہلے وہ  اس میدان میں فٹبال کھیل رہے تھے۔

They had been playing football in that field before it started to rain.

اگلے سال میں یہاں چار سال سے کام کر رہا ہوں گا۔

Next year I will have been working here for four years.

2021 تک  میں کراچی میں 50  سال  سے رہ رہا ہوں گا۔

By 2021 I will have been living in Karachi for 50 years.

Modal Verb کے طور پر یہ   has to   یا  have to   کی شکل میں  استعمال ہوتے ہیں:-
اسے روزانہ لکھنا ہے۔

She has to write daily.

مجھے روزانہ چلنا ہے۔

have to walk daily.

فریدہ کو یونیفارم پہننی ہے۔

Fareeda has to wear uniform.

انہیں کینیڈین شہریت  چھوڑنی پڑی تھی۔

They had to abandon Canadian nationality.

Action  verb کے طور پر اس طرح بھی استعمال ہوتے ہیں:-
کچھ صبر کریں۔

Have some patience.

نہا لیں۔

Have a bath.

ناشتہ کر لیں۔

Have a breakfast.

بات چیت کریں۔

Have a discussion.

دعوت کریں۔

Have a party.

Learn about Verb in Urdu language

To do verbs کا استعمال

To do verbs کے کئی استعمال ہیں۔ یہ مین ورب, auxiliary verb  اور عام استعمال کے  سوالیہ جملوں  کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

main verb کے طور پر

کسی کام کرنے کے اظہار کے لیے  do  کو  main verb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:-

میں اپنا ہوم ورک شام میں کروں گا۔

I will do my homework in the evening.

میں مستقبل میں کاروبار کروں گا۔

I will do business in future.

وہ صبح سویرے ورزش کرتی ہے۔

She does exercise early in the morning.

احمد نے آج صبح دو گھنٹے یوگا کیا۔

Ahmed did yoga for two hours this morning.

ٰ

کام کرنے سے متعلق عام سوالات  بھی main verb کے طور پر کیے جاتے ہیں:-

تم کیا کر رہے ہو؟

What are you doing?

تم آج کیا کرو گے؟

What will you do today?

تم اتوار کو کیا کرتے ہو؟

What do you do on Sundays?

تم نے کیا کیا ہے؟

What have you done?

auxiliary verb کے طور پر

auxiliary verb کے طور پر اس کا استعمال جملوں کو سوالیہ (interrogative) اور انکاریہ  (negative)  بنانے میں ہوتا ہے:-

مجھے شطرنج پسند نہیں ہے۔

do not like chess.

وہ اب گڑیوں سے نہیں کھیلتی ہے۔

She does not play with dolls now.

انہوں نے عدالتی کارروائی میں شرکت نہیں کی۔

They did not attend court proceedings.

کیا اس نے ویزا کے لئیے درخواست دی؟

Did she apply for the visa?

کیا تم سفاری پارک کی سیر کرنا چاہتے ہو؟

Do you want to visit Safari Park?

Meanings and uses of do does did

Modal Auxiliary Verbs

Modal verbs کا استعمال  main verb کو اضافی معنی، جیسے،   ability  (سکت)، obligation (ذمہ داری، فرض)، possibility (امکان)،  request(درخواست),وغیرہ،   کے  اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔

ان کی ایک ہی base form ہوتی ہے، کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔  یہ main verb یا  auxiliary  verb سے پہلے لگتے ہیں۔ اگر یہ بغیر کسی دوسرے auxiliary Verb کے ہوں تو verb  کی صرف base form لگتی ہے۔ Auxiliary Verbsکبھی اکیلے استعمال نہیں ہوتے۔

Learn about Verb in Urdu

Modal Auxiliary Verbs  پر ہماری  یہ  ویڈیو دیکھیں:۔

Learn Verb in Urdu

might, may اور must کا استعمال

may کا استعمال امکان (possibility) اور  اجازت (permission) کے لیے کیا جاتا ہے:-

ہو سکتا ہے وہ  آج آجاۓ۔

She may come today.

ہوسکتا ہے کہ عاقب میچ میں حصہ لے۔

Aaqib may participate in the match.

کیا میں آپ کی ڈکشنری لے سکتا ہوں؟

May I borrow your dictionary?

کیا میں آج آپ کے جوتے استعمال کر سکتا ہوں؟

May I use your shoes today?

might بے یقینی یا کم امکان ظاہر کرتا ہے:-

فاطمہ شائد ہمارے ساتھ جاۓ

Fatima might go with us.

انتخابات  شائد اس سال ہو جائیں۔

Elections might be held this year.

must "لازمی” اور "ہر حالت میں ضرورٰی” کی کیفیت دکھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے:-

تم ہرگز کلاس میں خلل نہ ڈالنا۔

You must not disturb the class.

انہیں لازمی اپنی گرامر بہتر کرنی چاہئیے۔

They must improve their grammar.

اسے کم سے کم  80 فیصد نمبر ضرور حاصل کرنے ہیں۔

She must get at least 80% marks.

can اور could کا استعمال

can کو  permission, ability اور   offer  کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. 

احمد پڑھا سکتا ہے۔

ability

Ahmed can teach.

کیا میں آپ کے ساتھ آ سکتا ہوں؟

permission

Can I come with you?

کیا میں آپ کی مدد کروں؟

offer

Can I help you?

could ہے ماضی can  کا۔ اسے past میں possibility  اور requests, permission کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ Permission اور request کے لیے can بھی استعمال ہو سکتا ہے لیکن  could  کچھ polite انداز سمجھا جاتا ہے:-

کہانی سچی ہو سکتی ہے۔

possibility

The story could be true.

کیا میں آپ کا فون استعمال کر سکتا ہوں۔

permission

Could I use your phone, please?

کیا آپ مجھے اسٹیشن کا راستہ بتا سکتے ہیں؟

request

Could you tell me the way to the station, please?

ندیم جب چار سال کا تھا، تیر سکتا تھا۔

Past ability

Nadeem could swim when he was four years old.

will کا استعمال

will کے بہت استعمال ہیں۔ بنیادی طور پر یہ  future tenses بنانے میں کام آتا ہے۔

میں کل  50  سال کا ہو جاؤں گا۔

will turn 50 tomorrow.

وہ کل کی کلاس میں شرکت کرے گی۔

She will attend tomorrow’s class.

میرے والد اگلے ہفتے گھر واپس آ رہے ہوں گے۔

My father will be coming back home next week.

اگلے مہینے  علی کی شادی ہوے وے دس سال ہوجائیں گے۔

Ali will have been married for ten years next month.

دوپہر کے 12  بجے تک اسے انتظار کرتے ہوۓ تین گھنٹے ہو جائیں گے۔

By 12 noon, she will have been waiting for three hours.

Learn Verb in Urdu

requests اور polite offers  کے لیے will کو سوالیہ انداز میں استعمال کیا جاتا ہے:

کیا تم میرے سر پر  کچھ پانی ڈال دو گے؟

Will you pour some water on my head?

کیا آپ ایک کپ چاۓ لیں گے،    احمد۔

Will you have a cup of tea, Ahmed?

Will کو  حکمیہ (command) یا  زور دینے کے انداز کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں:-

تم یہ کام ایک گھنٹے میں ختم کرو گے۔

You will finish this work within an hour.

آپ یہ گھر تجارتی مقاصد کے لئیے استعمال نہیں کریں گے۔

You will not use this house for commercial purposes.

would کا استعمال

اسے will کی جگہ ایسی چیزوں کےلیے لگایا جاتا ہے جو ماضی میں ہوئی ہوں یا شروع ہوئی ہوں:-

ہم سمجھے وہ اب تک یہاں ہوگا۔

We thought he would be here by now.

عزیز کو معلوم تھا کہ وحید وقت پر شو میں نہیں آئے گا۔

Aziz knew Waheed would not make it to the show in time.

polite requests کے لیے would کا استعمال کیا جاتا ہے:-
کیا آپ براۓ مہربانی آگے بڑہیں گے؟

Would you please move ahead?

کیا اسے کمرے  کی صفائی  میں میری مدد کرنا برا لگا گا؟

Would she mind helping me clean the room?

خواہش کے اظہار کے لیے would کو  main verb ‘like’ کے ساتھ  ملا  کر استعمال کیا جاتا ہے:-
میں آج کی کارروائی میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔

would like to attend today’s proceedings.

وہ کہاں اپنی شادی منانا پسند کرے گی؟

Where would she like to celebrate her wedding?

کیا آپ  ایک کپ چاۓ پسند کریں گے۔

Would you like a cup of tea?

would کو that کے ساتھ ملاکرفرضی یا امید والی کیفیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:-
کاش  ہم سمندر کے قریب رہتے ہوتے۔

Would that we lived near the sea.

کاش  میرا  گھربرفانی پہاڑ پر ہوتا۔

Would that I had a house in icy mountains.

Learn Verb in Urdu language

shall کا استعمال

shall کا استعمال تقریباً will ہی کی طرح ہے۔  امریکن  will  کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ shall عام طور پر”  I” اور "We”       کے ساتھ future simple اور  future continuous tenses بنانے میں استعمال ہوتا ہے، جیسے:-

میں ائرپورٹ سے فون کروں گا۔

shall call from the airport.

ہم ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے۔

We shall be staying in a five star hotel.

ہم آج موجود نہیں ہوں گے۔

We shall not be present today.

suggestions, polite offers  اور advice کے لیے بھی shall کا سوالیہ انداز استعمال ہوتا ہے:-
کیا ہم ساحل کے ساتھ ساتھ چلیں گے؟

Shall we walk along the beach?

کیا میں ڈشیں صاف کروں گی؟

Shall I wash the dishes?

کسی مستقبل کے فیصلےمیں   شائیستگی سے مشورہ  یا   را ۓلینے لے shall  کا استعمال  سوالیہ جملوں میں کیا جاتا ہے، جیے:-
ہم کہاں سے شروع کریں گے؟

Where shall we begin?

میں کسے رات کے کھانے پر بلاؤں گا؟

Who shall I invite to the dinner?

میں اس فالتو وقت کا کیا کروں گا؟

What shall I do with this spare part?

Commands اور  obligations کو  شائیستگی  سےکہنے کے لیےبھی shall استعمال ہوتا ہے:-
تم فوراً یہ  بے وقوفی کرنا بند کرو گے۔

You shall cease this foolishness at once.

انہیں ان کی خلاف ورزی کی سزا دی جاۓ گی۔

They shall be punished for their transgression.

Learn Verb in Urdu

should کا استعمال

فرائض، ذمہ داری،  مشورہ، تجویز اور سفارش کو شائستگی سے کہنے کے لیے should  استعمال ہوتا ہے۔  اردو میں جس طرح لفظ "چاہیے”استعمال ہوتا ہے، انگریزی میں "should” استعمال ہوتا ہے۔ یہاں اس سے مراد  وہ "چاہیے” نہیں ہے جو انگریزی میں  "want” یعنی "طلب” کے معنی رکھتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

تمہیں یہ گھر خالی کر دینا چاہئیے۔

You should vacate this house.

اس اب داخلہ لینا چاہئیے۔

He should get admission now.

تمہیں یہ تحفہ نہیں لینا چاہئیے۔

She should not take this gift.

should سے پہلےwhy لگا کر کسی چیز کی وجہ جاننے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:-
میں نسرین کی جگہ کیوں ادا کروں؟

Why should I pay for Nasreen?

ہمیں کیوں نہیں  کلاس میں شرکت کرنے دینا چاہئیے؟

Why should not we be allowed to attend the class?

کوئی مشورہ یا راۓ لینے کے لیے  should کو سوالیہ جملے میں استعمال کیا جاتا ہے:-

کیا کوئی ایسی چیز ہے جس پر ہمیں تشویش ہونی چاہئیے؟

Is there anything we should be concerned about?

مجھے کیا دیکھنا چاہئیے جب  میں لاہور میں ہوں گا؟

What should I see while I am in Lahore?

کسی توقع کے اظہار کے لیے should کو be  کے ساتھ ملا کر استعمال کرتے ہیں:-

وہ  کسی بھی لمحے پہنچ رہے ہوں گے۔

They should be arriving any moment.

اسے اب تک یہاں ہونا چاہئیے۔

She should be here by now.

be کے علاوہ دوسرے verb  کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں:-

ہمیں جلد ہی نتائج دیکھنے چاہئیں۔

We should see the results shortly.

انہیں یہ رپورٹ مفید لگنی چاہئیے۔

They should find this report useful.

need کا modal verb کے طور پر استعمال

need کو main verb اور  modal verb دونوں  طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ main verb کے طور پر اس کا استعمال یوں ہے:-

مجھے ایک قلم کی ضرورت ہے۔

need a pen.

اسے یہ کرنے کی ضرورت ہے۔

He needs to do it.

کیا اسے جانے کی ضرورت ہے؟

Does he need to go?

modal verb کے طور پر یہ base form میں استعمال ہوتا ہے۔  ان کے ساتھ  s یا es نہیں لگتا ہے۔ ان کی past form یعنی "needed”   بھی نہیں ہوتی۔ یہ صرف negative اور  interrogative جملوں میں استعمال ہوتا ہے۔

کیا مجھے کچھ اور کہنے کی ضرورت ہے؟

Need I say more?

کیا مجھے تم سے دوبارہ پوچھنے کی ضرورت ہے؟

Need I ask you again?

اسے  یہ خط لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

She need not write this letter.

کیا تمہیں اتنا شور کرنے کی ضرورت ہے؟

Need you make so much noise?

تمہیں اپنے والد سے اس کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

You need not mention this to your father.

اگر positive statement میں need کو  modal verb کے طور پر  منفی جملوں میں استعمال کرنا ہو تو جملے میں کوئی ایسا لفظ جس سے negative sense نکلتا ہو جیے  only, never, hardly شامل ہونا چاہیے:-

اسے صرف پوچھنے کی ضرورت ہے اور میں اسے بتادوں گا۔

He needs only ask and I will tell him.

کسی کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ ہم امیر ہیں۔

Nobody needs think that we are rich.

تمہیں دوبارہ اس معاملے پر لکھنے کی ضرورت نہیں۔

You need never to write again on this issue.

انہیں  مشکل سے دوبارہ اس  مسئلے کو اٹھانے  کی ضرورت ہے۔

They need hardly to take up this matter again.

Learn Verb in Urdu Language

dare کا modal verb کے طور پر استعمال

dare   کو   main verb اور  modal verb دونوں  طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ main verb کے طور پر اس کا استعمال یوں ہے:-

میری جراَت نہیں کہ میں اس قسم کا خط لکھوں۔

dare not to write this type of letter.

اس کی جراَت ہے کہ اس بارے میں بولے۔

He dares to speak about it.

کیا اس میں سنیما جانے کی جراَت ہے؟

Dare she go to cinema?

modal verb کے طور پر یہ base form میں استعمال ہوتا ہے۔  ان کے ساتھ  s یا es نہیں لگتا ہے۔ ان کی past form یعنی "dared”کبھی کبھار modal verb کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ صرف negative اور  interrogative جملوں میں استعمال ہوتے ہیں:-

کیا میں یہ پوچھنے کی جراَت کر سکتا ہوں کہ پروجیکٹ کیسا چل رہا ہو؟

Dare I ask how the project is going?

کیا تم میں اتنی جراَت ہے  کہ دوبارہ یہ پوچھو؟

Dare you ask this again?

اس میں اتنی جراَت نہیں کہ اس طرح بات کرے۔She dare not speak like this?
تم میں اتنی جراَت کہ اتنا شور مچاؤ؟

Dare you make so much noise?

تمہیں اپنے والد سے اس کا ذکر کرنے کی جراَت نہیں ۔

You dare not mention this to your father?

اگر positive statement میں dare  کو modal verb کے طور پر منفی انداز میں  استعمال کرنا ہو تو جملے میں کوئی ایسا لفظ جس سے negative sense نکلتا ہو جیسے  only, never, hardly شامل ہونا چاہیے:-

کوئی بھی ذی شعور ڈرائیور  وہ خطرہ مول نہیں لے گا۔

No sensible driver dare risk that chance.

کسی بھی شخص میں اتنی جراَت نہیں کہ چئیرمین کی موجودگی میں اتنا زور سے بولے۔

Nobody dare speak so loudly in the presence of chairman.

تم  میں اتنی جراَت نہیں کہ کبھی دوبارہ اس معاملے پر لکھو۔

You dare never to write again on this issue.

ان میں  مشکل سے اتنی جراَت ہے کہ اس مسئلے کو دوبارہ اٹھائیں۔

They dare hardly to take up this matter again.

Learn Verb in Urdu

ought to کا استعمال

ought to کا استعمال should  کی طرح ہوتا ہے  مگر بہت کم استعمال میں ہے۔  اس کی بھی کوئی past form نہیں ہوتی۔ یہ صرف present اور future  میں استعمال ہوتا ہے۔  Negative اور  Interrogative جملوں میں یہ بہت کم استعمال ہوتا ہے:-

تمہیں  ہوشیاری سے سننا چاہئیے۔

You ought to listen carefully.

ہمیں اب چلنا چاہئیے۔

We ought to leave now.

فاطمہ کو خود  جانا چاہئیے۔

Fatima ought to go by herself.

رئیس کو یہاں  دو گھنٹے سے ہونا چاہئیے۔

Raees ought to be here by two hours.

Negative جملوں میں ought اور to  کے درمیان not لگایا جاتا ہے:-
مجھے اس سے  وہ  باتیں نہیں  کہنی چاہئیں تھیں۔

ought not to have said those things to her.

تمہیں وہ  تبصرے دہرانے نہیں چاہئیں تھے۔

She ought not to have repeated those remarks.

سوالیہ جملوں میں  subject  کو  ought اور to کے درمیان لگایا جاتا ہے:-
کیا ہمیں ایسی قربانی دینی چاہئیے؟

Ought we to make such sacrifice?

کیا اسے آج کے اجلاس میں آنا چاہئیے؟

Ought she to attend today’s meeting?

Ought to کے ساتھ   have اور  main verb کے past participle  کو لگانے سے کسی کام کےنہ ہونے پر افسوس کے اظہار کیا جاتا ہے:-
تمہیں  مدد کی پیشکش کرنی چاہئیے تھی۔

You ought to have offered to help.

مجھے اس سے پہلے  اس پر بولنا چاہئیے تھا۔

ought to have spoken up earlier.

Learn Verb in Urdu

Use to کا استعمال
کسی کام کو تواتر سے کرنے یعنی با قاعدہ لگاتار کرنے کےاظہار کے لیے use to   کا  استعمال کیا جاتا ہے۔ کام کا  یہ لگاتار کرنا  کسی عادت کی وجہ سے ہوسکتا ہے، کسی مشق کا حصہ ہو سکتا ہے، یا کوئی  اور وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ جملے دیکھیں:ـ
اس کے والد روزنہ صبح میں ورزش کیا کرتے ہیں۔

His father use to exercise in the morning.

وہ اپنا ہوم ورک شام سے پہلے ختم کر لیا کرتی ہے۔

She use to finish her homework before evening.

میں رات کے ساڑھے نو بجے تک سو جایا کرتا ہوں۔

use to sleep by 9:30 pm.

used to کا استعمال
used to کا  استعمال صرف past tense میں ہوتا ہے، یعنی ہم اسے "use to” یا "will use to” کے طور پراستعمال نہیں کر سکتے ہیں۔  اسے ماضی میں کسی چیز کے متواتر ہونے کےاظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:-
میں صبح میں چلا کرتا تھا جب میں جوان تھا۔

used to walk in the morning when I was young.

اسّی کی دہائی میں،  میں جرمنی میں رہا کرتا تھا۔

used to live in Germany in 80s.

دو سال قبل وہ اخبار ڈالا کرتا تھا۔ He used to deliver newspapers two years ago.
Negative اور Interrogative جملے بنانے کے لیے"did notاور  "did”  کا استعمال کیا جاتا ہے:-
اسلم بچوں کو پسند نہیں کیا کرتا تھا۔

Aslam did not use to like children.

ستّر کی دہائی میں ٹیچرز  بورڈ مارکر استعمال نہیں کیا کرتے تھے۔

Teachers did not use to use board markers in 70s.

کیا آپ ساٹھ کی دہائی میں ٹی وی دیکھا کرتے تھے؟

Did you use to watch TV in 60s?

کیا وقار جب وہ گاؤں میں تھا،   کرکٹ کھیلا کرتا تھا؟

Did Waqar use to play cricket when he lived in a village?

Tenses

Tenses اور verb کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انگریزی میں tense کے بغیر کوئی جملہ نہیں بنتا ہے اور tense کا اظہار verb  کے ذریعے ہوتا ہے۔

Tenses کو تفصیل سے جاننے کے لیے ہمارا  Tenses Section وزٹ لریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors