Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

?What is a main verb

Learn what is a main verb in Urdu.  In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech including what is a main verb. 

انگلش میں اکثر جملوں میں ایک سے زیادہ verbs   ہوتے ہیں۔   انگلش سیکھنے والوں کو گرامر کے لحاظ سے  درست جملے بنانے کے لئیے یہ جاننا ضروری ہے کہ جملے کے   main verb  اور helping verb   کون سے ہیں۔  اس مضمون  میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ   main verb  سے کیا مراد ہے اور جملے میں ایک سے زیادہ  verbs  ہونے کی صورت میں  main verb  کو کو کیسے پہچانا جاۓ ؟   یہ سب کچھ آپ مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔   تو سب سے پہلے  جانتے ہیں کہ  main verb  سے کیا مراد ہے؟

Main Verb meaning in Urdu

main verb  کے اردو معنی ہیں:  مرکزی فعل،  اہم فعل،  اصلی فعل

جملے کےمین ورب کو پہچاننا سیکھیں

Main Verb definition in Urdu

انگلش جملوں میں ضرورت کے مطابق ایک  verb  بھی استعمال ہوتا ہے اور ایک سے زیادہ بھی۔  جب ایک  verb  استعمال ہوتا ہے تو  main verb   کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جب ایک  verb  ہوتا ہے تو آپ چاہیں تو اسے   صرف  verb   کہہ لیں  یا  main verb  کہہ لیں، ایک ہی بات ہے۔ ایک  verb والے جملوں کی یہ مثالیں دیکھیں:

اسلم ایک استاد ہیں۔

Aslam is a teacher.

وہ ایک اسکول میں پڑھاتے ہیں۔

He teaches in a school.

ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔

He has two brothers and a sister.

وہ سادہ  زندگی گزارتے ہیں۔

He lives a simple life.

شاگرد ان کی بہت  عزت کرتے ہیں۔

Students respect him very much.

  • ان تمام جملوں میں ایک ایک  verb  ہے جسے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ آپ چاہیں تو انہیں  main verb  بھی کہہ سکتے ہیں،  ویسے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

     main verb کا سوال جب پیدا ہوتا ہے جب  جملے میں ایک سے زیادہ  verbs  ہوتے ہیں۔  ایک سے زیادہ  verbs  والے جملوں کی یہ مثالیں دیکھیں:۔

بہت تیز بارش ہو رہی ہے۔

It is raining heavily.

اسد آج اسکول نہیں آیا ہے۔

Asad has not come to school today.

 نثار نے اوّل انعام جیتا ہے۔

Nisar has won the first prize.

بچہّ رات سے رو رہا ہے۔

The baby has been crying since night.

کیا آپ مجھے ایک گلاس پانی دے سکتے ہیں؟

Can you give me a glass of water?

ان جملوں میں  verbs  ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہیں جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔  ان جملوں میں ایک ایک  main verb  ہے اور باقی مددگار فعل (helping verb)   ہیں۔

جملے کےمین ورب کو پہچاننا سیکھیں

What is a main verb? explained in Urdu.

main verb  اور   helping verb  کا فرق سمجھنے کے لئیے آخری ٹیبل میں دکھائی گئ مثالوں کو دوبارہ دیکھتے ہیں:۔

اس جملے میں  rain   مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا  action  ہے یعنی بارش ہونا۔   جملے کو  present continuous tense  میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل  is   کو استعمال کیا گیا ہے اور  rain  کو  present participle  میں تبدیل کرنے کے لئیے اس  میں  ing  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

It is raining heavily.

اس جملے میں  come   مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا  action  ہے یعنی آنا۔   جملے کو   present perfect tense  میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل  has  کو استعمال کیا گیا ہے اور  come   کو  past participle  میں  تبدیل کیا گیا ہے،  جو کہ  come   ہی ہے۔

Asad has not come to school today.

اس جملے میں  win   مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا  action  ہے یعنی  جیتنا۔   جملے کو  present perfect tense  میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل  has  کو استعمال کیا گیا ہے اور  win   کو  past participle  میں  تبدیل کیا گیا ہے،  جو  کہ  won     ہے۔

Nisar has won the first prize.

اس جملے میں  cry   مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا  action  ہے یعنی  رونا یا چیخنا چلانا۔   جملے کو  present perfect continuous tense  میں بیان کرنے کے لئیے مددگار فعل  has been  کو استعمال کیا گیا ہے اور  cry   کو  present participle   میں  تبدیل کیا گیا ہے،  جو  کہ  crying     ہے۔

The baby has been crying since night.

اس جملے میں  give     مین ورب ہے جو کہ اس جملے کا  action  ہے یعنی دینا۔   جملے   میں اہلیت   ظاہر کرنے کے لئیےmodal verb “can”   کو استعمال کیا گیا ہے

Can you give me a glass of water?

آپ نے دیکھا کہ  جملوں میں  action  یا  ability,  یا  intention,   یا possibility   کے اظہار کے لئیے main verbs  کی مدد کے لئیے  helping verbs  کو استعمال کیا گیا ہے جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

?How to identify the main verb

has/have  کا استعمال  حال کے زمانوں (present tenses)   میں کیا جاتا ہے،  جب کہ  had  کا استعمال ماضی کے زمانوں (past tenses)  میں کیا جاتا ہے۔has/have   اور had    پر پہلے سے دی گئی مثالوں کو دوبارہ دیکھیں۔

main verbs  کو پہچاننا کچھ مشکل نہیں ہے انہیں ان طریقوں سے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے:۔

  1. 1.     اگر جملے میں صرف ایک verb  ہے،   جسے پہچاننا کچھ مشکل نہیں ہے،  تو وہی اس جملے کا  main verb   ہے،  جیسا کہ پہلی ٹیبل میں دکھاۓ گۓ جملے ہیں۔  جملے کے  subject  کا action   یا  state of being  ظاہر کرنے والا لفظ  verb  ہوتا ہے۔
  2.  
  3. 2.     اگر جملے میں verb  ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل  ہے جسے  verb phrase  بھی کہا جاتا ہے،  تو   main verb  کے علاوہ دیگر وربز  helping verb  ہوتے ہیں جنہیں پہچاننا کچھ مشکل نہیں ہے۔   were, was, are, am, is,  یا be,   being, been,  یا do  اور  did  یا  has   اور  have  اگر جملے میں  اکیلے نہ ہوں تو یہ  helping verbs  ہوتے ہیں۔  helping verb  کے علاوہ  جو بھی  verb  جملے میں ہو گا،   وہ  main verb  ہو گا۔
  4.  
  5. 3.     جملے میں ایک سے زیادہ verb  ہوں تو جو  verb  جملے کے  subject  کا  action  ظاہر کر رہا ہوگا،  وہی  main verb  ہوگا۔یہ مثالیں دوبارہ  دیکھیں:۔
اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  is   اور raining  ۔ سبجیکٹ  it  کا  action کون ظاہر کر رہا ہے؟ raining  ایکشن   ظاہر کر رہا ہے۔  یہی جملے کا  main verb  ہے۔

It is raining heavily.

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  has   اور come  ۔ سبجیکٹ  Asad   کا  action  کون ظاہر کر رہا ہے؟ come  ایکشن   ظاہر کر رہا ہے۔  یہی جملے کا  main verb  ہے۔

Asad has not come to school today.

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  has   اور won  ۔ سبجیکٹ  Nisar    کا  action  کون ظاہر کر رہا ہے؟ won  ایکشن   ظاہر کر رہا ہے۔  یہی جملے کا  main verb  ہے۔

Nisar has won the first prize.

اس جملے میں تین  verbs  ہیں،  has, been,   اور crying  ۔ سبجیکٹ  The baby    کا  action  کون ظاہر کر رہا ہے؟ crying  ایکشن   ظاہر کر رہا ہے۔  یہی جملے کا  main verb  ہے۔

The baby has been crying since night.

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  can   اور give  ۔ سبجیکٹ  you    کا  action  کون ظاہر کر رہا ہے؟ give  ایکشن   ظاہر کر رہا ہے۔  یہی جملے کا  main verb  ہے۔

Can you give me a glass of water?

  1.  
  2. 4.     جن جملوں میں modal verbs  جیسے , should, shall, would, will, must, might, may, could, can   موجود ہوں ،  تو  modal verbs  کبھی بھی  main verb  نہیں ہو سکتے۔  ان کا علاوہ  جملے میں موجود    verb   اس جملے کا  main verb  ہوگا۔     یہ مثالیں دیکھیں
اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  would   اور swim  ۔ would  ایک  modal verb  ہے ۔  modal verb  کبھی بھی  main verb  نہیں ہوسکتا۔  اس لئیے  swim اس جملے کا main verb  ہے۔

Mansoor would swim in the pool.

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  might   اور attend  ۔ might  ایک  modal verb  ہے ۔  modal verb  کبھی بھی  main verb  نہیں ہوسکتا۔  اس لئیے  attend اس جملے کا main verb  ہے۔

I might attend today’s meeting.

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  can   اور meet  ۔ can  ایک  modal verb  ہے ۔  modal verb  کبھی بھی  main verb  نہیں ہوسکتا۔  اس لئیے  meet    اس جملے کا main verb  ہے۔

Can we meet today?

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  may   اور drop  ۔ may  ایک  modal verb  ہے ۔  modal verb  کبھی بھی  main verb  نہیں ہوسکتا۔  اس لئیے  drop    اس جملے کا main verb  ہے۔

His father may drop her at the school.

اس جملے میں دو  verbs  ہیں،  could   اور pass  ۔ could  ایک  modal verb  ہے ۔  modal verb  کبھی بھی  main verb  نہیں ہوسکتا۔  اس لئیے  pass  اس جملے کا main verb  ہے۔

He could not pass the entry test.

اس جملے میں تین  verbs  ہیں،  should, have   اور done  ۔ should   ایک  modal verb  ہے اور  have  ایک helping verb    ہے ۔   modal verb    اور  helping verb  کبھی بھی  main verb  نہیں ہوسکتے۔  اس لئیے  done اس جملے کا main verb  ہے۔

You should have done as asked by your boss.

  1.  
  2. 5.     compound sentences میں دو  independent clauses   ہوتی ہیں،  یعنی دونوں  clauses  کے اپنے اپنے علیحدہ  subject  اور  verb  ہوتے ہیں۔  اس صورت میں دونوں  clauses  کے   وربز  main verb  ہوتے ہیں۔  یعنی دو  independent clauses  والے جملے میں دو  main verb  ہوں گے اور اس ہی طرح تین  independent clauses  والے جملوں میں تین  main verbs  ہوں گے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
یہ جملہ دو  independent clauses  پر مشتمل ہے۔   دونوں جملوں کے اپنے اپنے  subject  اور verb  ہیں۔ اس جملے کے دونوں وربز  plays  اور  watches  اپنی اپنی  clause  کے  main verb  ہیں۔

Aslam plays hockey in the ground but Riaz watches games on television.

یہ جملہ بھی  دو  independent clauses  پر مشتمل ہے۔   دونوں جملوں کے اپنے اپنے  subject  اور verb  ہیں۔ اس جملے کے دونوں وربز  reads   اور  plays  اپنی اپنی  clause  کے  main verb  ہیں۔

Fakhira reads books and Maha plays with dolls.

  1.  
  2. 6.     انگلش میں کچھ جملوں میں compound verbs   ہوتے ہیں یعنی جملے کا  subject  دو مختلف  actions  کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے۔ اس صورت میں  action  ظاہر کرنے والے دونوں   وربز  main verbs  کہلائیں گے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
اس جملے کا  subject  دو  actions  کو ظاہر کر رہا ہے،  runs  اور  plays۔  یہ دونوں  verbs   اس جملے کے  main verb  ہیں۔

Asif runs and plays outside his house.

اس جملے کا  subject  دو  actions  کو ظاہر کر رہا ہے،  cooking  اور  cleaning۔  یہ دونوں   verbs  اس جملے کے  main verb  ہیں۔

My wife has been cooking and cleaning all the day.

اس جملے کا  subject  دو  actions  کو ظاہر کر رہا ہے،  talked  اور  laughed۔  یہ دونوں   verbs  اس جملے کے  main verb  ہیں۔

All the friends talked and laughed whole the night.

ان چھے  (6)   طریقوں سے آپ  کسی بھی جملے کے  main verb  کو شناخت کر سکتے ہیں۔