Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Bare Infinitives in Urdu

Learn bare infinitives in Urdu. See bare infinitive meaning in Urdu, and its definition in Urdu. See uses of bare infinitives in sentences. 

In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the use of bare infinitives. Knowledge of using bare infinitives will greatly improve your English writing skills.

انگلش میں ورب کوسات  (7)  مختلف forms  میں  استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک فارم    bare infinitive  کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس مضمون میں مثالوں کے ذریعے آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  bare infinitives  کیا ہوتے ہیں اور انہیں کن مقاصد کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Forms of Action Verbs

Action Verbs کی یہ سات  (7)  forms   ہیں۔

  • Base
  • Infinitive
  • Bare Infinitive
  • Present
  • Present Participle
  • Past
  • Past Participle
  • Gerunds

یعنی کچھ جگہوں پر یہ  base form  میں استعمال ہوتے ہیں،   کچھ جگہوں پر  infinitive form  میں استعمال ہوتے ہیں،   کچھ جگہوں پر present form میں ،  اور دیگر جگہوں پر دیگر  forms  میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس مضمون میں صرف  bare infinitives  پر بات کی جاۓ گی۔

bare infinitive کے اردو معنی یعنی اس سے کیا مراد ہے؟

bare infinitive کا اردو مطلب جاننے سے پہلے  یہ جاننا  کہ  infinitive  کسے کہا جاتا ہے،  سے bare infinitive   سمجھنا آسان ہو جاۓ گا۔Verb    کی ایک خاص حالت جب اسے adjective, noun,  یا  adverb  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئیے  verb  کی  base form  سے پہلے  to  لگایا جاتا ہے،  تو اسے  infinitive  کہا جاتا ہے،  جیسے:۔

to write, to speak, to listen, to see

جب infinitives  کو بغیر  to  کے استعمال کیا جاتا ہے تو یہ  bare infinitive  کہلاتے ہیں۔  اوپر دئیے گۓ  infinitives  کے  bare infinitive یہ ہونگے:           write, speak, listen, see            

bare کے  اردومعنی  ہیں ’’علاوہ‘‘۔   یہاں  bare  سے مراد  ’’to کے علاوہ‘‘ ہے۔   دیکھنے میں bare infinitive    ورب   کی  base form   جیسا لگتا ہے مگر یہ base form  سے مختلف ہوتا ہے۔   یہ دراصل   non-finite verb  ہوتے ہیں یعنی  ان  کا tense  بنانے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

Examples of bare infinitives in Urdu

Learn Bare Infinitives in Urdu

Uses of bare infinitives

bare infinitives ان مقاصد کے لئیے استعمال ہوتے ہیں:ـ
  • انہیں modal verbs   جیسے : might, may, should, shall, would, will, could, can, must  کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اگر آپ کو ضرورت ہو تو میں آپ کو کچھ پیسے دے سکتا ہوں۔

I can give you some money if you need.

can

آپ آسانی سے صورتحال کو سنبھال سکتے تھے۔

You could easily handle the situation.

could

آپ کو دوبارہ کوشش کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

You may get a chance to try again.

may

وہ شاید آج آفس نہ آئے۔

She might not come to office today.

might

اسے اپنا عہد پورا کرنا چاہیے۔

He must fulfil his commitment.

must

وہ آج ضرور کھیلے گا۔

He will definitely play today.

will

وہ روزانہ صبح ورزش کرتا تھا۔

He would daily exercise in the morning.

would

کل تک ان کو پتہ چل جائے گا۔

They shall know by tomorrow.

shall

انہیں اپنا کام خود کرنا چاہیے۔

They should do their work themselves.

should

  • انہیں perception verbs   جیسے:      notice, watch, feel, taste, hear, see   وغیرہ  کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔  اس صورت میں جملوں کی ساخت کچھ اس طرح ہوتی ہے۔ 

subject →  main verb →  object → bare infinitive→ remaining sentence

یہ مثالیں دیکھیں
ہم نے چور کو دیوار پر چڑھتے دیکھا۔

We saw the burglar climb over the wall.

see

میں نے گاڑی کو دیکھنے سے پہلے ہی اسے آتے سنا۔

I heard the car arrive before I saw it.

hear

میں اپنے ماتھے پر چیونٹیوں کو رینگتے ہوئے محسوس کر رہا ہوں۔

I am feeling the ants crawl on my forehead.

feel

اس نے اپنی ماں کو سڑک پار کرتے دیکھا۔

She watched her mother cross the road.

watch

چوکیدار کو ڈاکوؤں کے گھر کے اندر آنے کا احساس ہوا۔

The watchman sensed the dacoits come inside the house.

sense

میں نے دیکھا کہ تم چھوٹے موٹے معاملات پر جھگڑتے ہو۔

I notice you quarrel over petty issues.

notice

بلی سونگھ سکتی ہےکہ آپ کھا رہے ہیں۔

The cat can smell you eat.

smell

  • do, make, let کے ساتھ ہمیشہ  bare infinitive   استعمال ہوتے ہیں۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اسے اندر آنے دو۔

Let him come in.

انہیں خود جواب دینے دو۔

Let them answer themselves.

اس نے اس سےاچھا سلوک کرنے کا وعدہ لیا۔

He made him promise to behave.

اس نے اپنی ماں کو رلا دیا۔

She made her mother cry.

براہ کرم یہاں دوبارہ  ضرور آئیں۔

Please do come here again.

جانے سے پہلے کام ضرور  مکمل کر لیں۔

Do finish the work before leaving.

  • مشورہ یا تجویز دینے والے why کے ساتھ  bare infinitive   استعمال ہوتے ہیں۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
مدد کیوں نہیں مانگتے؟

Why not ask for help?

کیوں لکھیں جب آپ ٹائپ کر سکتے ہیں ؟

Why write when you can type?

اب کیوں جائیں؟

Why go now?

جب بس دستیاب ہے تو ٹیکسی کیوں کریں؟

Why hire a taxi when the bus is available?

برساتی کیوں پہنیں جب باہر سورج نکلا ہوا ہے۔

Why wear a raincoat when it’s sunny outside?

  • better اور rather  کے فوری بعد استعمال ہونے والے  ورب  bare infinitive    ہوتے ہیں۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
تم بہتر ہے کہ ڈاکٹر کو بلا لو۔

You would better call a doctor.

تم بہتر تھا کہ اس کی اجازت لے لو۔

You had better ask his permission.

میں مر جاؤں گا بجاۓ اس کے کہ ہتھیار ڈال دوں۔

I would rather die than surrender.

وہ  آرام کے بر عکس کام کرے گا۔

He would rather work than rest.

  • but, except   اور   than جیسی  prepositions   کے ساتھ  bare infinitive   استعمال ہوتے ہیں۔   یہ مثالیں دیکھیں
وہ سب کچھ کر لے گا سواۓ پڑھائی کے۔

He will do anything except study.

وہ کچھ نہیں کرتی  سواۓ رونے کے۔

She does nothing but cry.

وہ سینیما جانے پر کتاب پڑھنے کو ترجیح دے گی۔

She would prefer reading a book than go to the cinema.

Learn Bare Infinitives in Urdu

Learn Bare Infinitives in Urdu

Learn Bare Infinitives in Urdu

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے