Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

the" meaning in Urdu"

"the” is the word used most in the English language. It is used as an article. For Urdu-speaking persons, the meaning in Urdu along with its uses and pronunciations is being provided on this page. Visit our other pages and posts to learn English from Urdu.

انگریزی زبان میں "the”  سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ہے،  کیونکہ یہ لفظ انگلش آرٹیکل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس صفحے پر آپ کو  "the”  کے معنی،  اس کے استعمال، اور  اسے دی بولا جاۓ یا دا بولا جاۓ،  پر ویڈیوز کی مدد سے   روشنی ڈالیں گے۔

the" meaning in Urdu"

اردو معنی

English word

یہ،   وہ،

the

 

the کے اردو لغوی معنی ہیں:    یہ، وہ۔   جب اسے لکھا یا بولا جاتا ہے تو اس لفظ کے اپنے کوئی معنی نہیں لکھے یا بولے جاتے ہیں۔ اسے کسی خاص چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

دی کا استعمال

the  کا انگلش میں عام استعمال ہے۔ شائد ہی کوئی جملہ ہوتا ہو  جہاں دی استعمال نہ ہوتا ہو۔ اسے خاص چیزوں کی طرف اشارہ کرنے یعنی حوالہ دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔  آپ کو   the  کے بغیر اور  the  کے ساتھ کچھ جملے دکھاتے ہیں  تا کہ آپ the  کا استعمال سمجھ جائیں۔ مثال کے طور پر   پہاڑ کو انگلش میں  mountain    کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی بھی پہاڑ ہو سکتا ہے۔ انگلش جملوں میں اس لفظ  کا استعمال اس طرح ہو سکتا ہے۔ ان جملوں میں  the  استعمال نہیں ہوا ہے:

ہم نے راستے میں بہت سے پہاڑ دیکھے۔We saw many mountains on the way.
ہمارے شمالی علاقے  اونچے اور برفانی پہاڑوں سے بھرے ہوۓ ہیں۔Our northern areas are full of high and icy mountains.
بہت سے پہاڑوں میں قیمتی دھاتیں ہوتی ہیں۔Many mountains contain precious metals.

 

لیکن اگر ہم کسی خاص پہاڑ کی طرٖف اشارہ کرنا چاہیں، یعنی حوالہ دینا چاہیں تو اس سے پہلے  the  کا اضافہ کیا جاۓ گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

the meaning in Urdu

آپ نے دیکھا کا  ایسے پہاڑوں جن کی طرٖف خاص کر کے اشارہ کیا جا رہا ہے،   سے پہلے  the  کا استعمال کیا گیا ہے۔

the  پر مزید اور مفصل معلومات جاننے کے لئیے ہمارے صفحے Use of a, an, the کو وزٹ کریں۔ 

Learn the meaning in Urdu with the help of examples.

"Use of "the

the   کا انگلش جملوں میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے،  ہماری  اس ویڈیو سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں:ـ

دی یا دا کا تلفظ - "Pronunciation of "the

انگلش سیکھنے والوں کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہےکہ اسے ’’دی‘‘ بولا جاۓ یا ’’دا‘‘ بولا جاۓ۔  اس مسئلے پر ہماری اس ویڈیو میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، جس سے آپ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں:ـ

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش کے اہم   phrases,  sentences اور questions answers  اور ان کے اردو معنی جاننے کے لئیے ہمارے صفحے English to Urdu meaning  وزٹ کریں اور  عام استعمال میں آنے والے اہم انگلش الفاظ اور ان کے معنی جاننے کے لئیے ہمارے صفحے English words with Urdu meaning  وزٹ کریں۔

 اہم انگلش الفاظ اور ان  کے اردو معنی پر ہماری  videos  دیکھنے کے لئیے ہمارے چینل  Taskeen Academy  پر ہماری پلے لسٹ Meaning in Urdu وزٹ کریں ـ

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

learn "the" meaning in Urdu

learn "the" meaning in Urdu