Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Use of do does did explained in Urdu

Learn the use of ” do does did ” in Urdu.   See the difference in the use of do, does, and did. In order to improve  English, learn the use of do, does, and did. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

انگلش میں  did, does, do  کا استعمال عام ہے۔انگلش سیکھنے والوں کو  ان کے معنی اور استعمال  اچھی طرح معلوم ہونے چاہئیں۔ اس مضمون میں آپ کو  did, does, do  کے اردو معنی بتاۓ جائیں گے اور ان کے استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتایا جاۓ گا۔  تو  مضمون  کا آغاز کرتے ہیں  did, does, do کے اردو معنوں سے:۔

Learn use of do, does, did, explained in Urdu

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

do meaning in Urdu

do  کے معنی ہیں:   کرنا،  کام کرنا،   جیسے “I do exercise daily”  جس کے معنی ہیں ’’میں روزانہ کثرت کرتا ہوں‘‘ ۔ do  کو سوالیہ جملے بنانے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں اس کے معنی ہوتے ہیں ’’کیا‘‘،  جیسے “Do you want to go home”  ،   جس  کے معنی ہیں  ’’کیا آپ گھر جانا چاہتے ہیں‘‘، اور اس کے معنی ہوتے ہیں ’’ضرور‘‘ جب اسے  emphasis   (کسی بات پر زور دینے کے لئیے)   استعمال کیا جاتا ہے،  جیسے “Please do come again.”   جس کا مطلب ہے  ’’براۓ مہربانی دوبارہ ضرور آئیے گا‘‘۔

does meaning in Urdu

does  کے معنی ہیں:   کرتا ہے،  کام کرتا ہے،   ،   جیسے “He does exercise daily”  جس کے معنی ہیں ’’وہ  روزانہ کثرت کرتا ہے‘‘۔ does زمانہ حال میں  it, she, he, کے ساتھ استعمال کیس جاتا ہے۔  آگے چل کے  does  کا استعمال تفصیل سے سمجھایا جاۓ گا۔

did meaning in Urdu

did  کے معنی ہیں:   کیا،  کام  کیا،   ،   جیسے “He did his job satisfactorily”  جس کے معنی ہیں ’’اس نے اپنا کام تسلی بخش کیا‘‘۔   یہ زمانہ ماضی میں استعمال کیا جاتا ہے۔    آگے چل کے  did  کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا جاۓ گا۔

difference between do, does, did

does, do  اور  did  کے معنوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔   فرق ان کے  مختلف زمانوں  اور  persons  کے ساتھ استعمال میں ہے۔

 do اور  does  دونوں کو  present indefinite tense  میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ do   کو we, I,      you   اور plural nouns  یا plural pronouns   کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جب کہ  does  کو  it, she, he  اور  singular nouns  اور  singular pronouns  کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

Examples of use of do from do does did in Urdu

does  کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔ 

"Examples of use of “does

وہ یہ با قاعدگی سے کرتا ہے۔

He does it regularly.

وہ یہ آپ کے لئیے کرتی ہے۔

She does it for you.

وہ یہ آسانی سے کرتا یا کرتی ہے۔

It does it easily.

اظہر   یہ  موئثر طریقے  سے کرتا ہے۔

Azhar does it efficiently.

آپ نے دیکھا کہ ان مثالوں میں  does  کو بھی  present indefinite tense  میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا گیا ہے اور انہیں  it, she, he   اور singular nouns   اور  singular pronouns  کے ساتھ استعمال کیا گیا ہےجنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

did    کو زمانہ ماضی past indefinite tense   میں استعمال کیا جاتا ہے،  معنی وہی ہوتے ہیں،   یعنی   ’’کام کیا‘‘۔  یہاں  person  سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،  you, we, I  ہو  یا   it, she, he  ہو  یا  singular  اور  plural nouns/pronouns  ہوں،  سب کے ساتھ  did  استعمال ہوتا ہے۔

did  کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔ 

"Examples of use of “did

میں نے یہ با قاعدگی سے کیا۔

I did it regularly.

ہم  نے یہ آپ کے لئیے کیا۔

We did it for you.

تم  نےیہ آسانی سے کیا۔

You did it easily.

اظہر اور صدیق  نےیہ  موئثر طریقے  سے کیا۔

Azhar and Siddique did it efficiently.

انہوں نےیہ اکثر کیا۔

They did it quite often.

اس نےیہ با قاعدگی سے کیا۔

He did it regularly.

اس نے یہ آپ کے لئیے کیا۔

She did it for you.

اظہر    نےیہ  موئثر طریقے  سے کیا۔

Azhar did it efficiently.

آپ نے دیکھا کہ ان مثالوں میں  did  کو   past indefinite tense  میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا گیا ہے اور بغیر کسی  person  کے تعلق کے ہر جگہ  did  ہی استعمال کیا گیاہے،  یعنی  you, we , I  ہو  یا      it, she, he  ہو، singular noun/pronoun   ہو   یا  plural noun/pronoun  ہو ،  سب کے ساتھ  did  استعمال کیا گیا ہے۔

Learn use of do, does, did, explained in Urdu

"Use of “do, does, did

اِن کو  to do verbs  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔   اِن کا  مین ورڈ ہے “do”  ۔  do    کو  ان  پانچ   (5)    حالتوں   (forms)   میں استعمال کیا جاتا ہے:۔

  •      do – present tense (with first and second persons, and third person plural)
  •      does – present tense (with third person singular only)
  •      doing – present participle
  •      did – past tense
  •      done – past participle

ان کے یہ تین  (3)  استعمال ہیں

  • Main Verb
  • Auxiliary Verb
  • Substitute Verb

اب باری باری ان تینوں استعمالوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

Learn use of do, does, did, explained in Urdu

Use as a main verb

Main verb کے طور پر یہ کئی معنوں میں استعمال ہوتے ہیں۔   جیسے کوئی کام کرنا یا کسی کام میں حصہ لینا۔   ہم  do  کا  عام استعمال کرتے ہیں جب  ہم  کسی مخصوص کام کی نشاندہی نہیں کرتے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
آج آپ کیا کر رہے ہیں؟ کوئی دلچسپ چیز؟

What have you been doing today, anything interesting?

کیا میں مدد کے لئیے کچھ کر سکتا ہوں؟

Can I do anything to help?

ہمارے کرنے کے لئیے کچھ بھی نہیں ہے سواۓ اس کے کہ انتظار کریں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

There is nothing we can do except wait and see what happens.

کچھ حاصل کرنے،  مکمل کرنے،  یا معاملہ کرنے کے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
آج میں کچھ دھلائی کروں گی۔

I will do some washing today.

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن  350  رنز کئیے۔

They did 350 runs on the first day of the test cricket match.

وہ روزانہ ہوم ورک کی کاپیوں کی جانچ کرتی ہے۔

She does the checking of homework copies daily.

گھر کا کام یا کوئی اور کام کرنے کے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
منزّہ کو آج رات بہت سارا گھر کا کام کرنا ہے۔

Munazza has a lot of homework to do tonight.

اقبال کو اس ہفتے کے آخر میں بغیچہ میں کچھ کام کرنا ہے۔

Iqbal has to do some work in the garden this weekend.

کسی کے پیشے یا اس کا کام پوچھنے کے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
آپ کے والد صاحب کیا کرتے ہیں؟

What does your father do?

آج کل آپ کیا کر رہے ہیں۔

What are you doing these days?

پڑھائی کے مضامین کے بارے میں بات  کرنےکے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
آپ نے یونیورسٹی میں کیا کیا (پڑھا)؟

What did you do at university?

اس نے اپنی پی ایچ ڈی نفسیات میں کی۔

He did his PHD in Psychology.

تمام بچوں کو پرائمری اسکول میں انگلش کرنی (پڑھنی)  ہوتی ہے۔

All children have to do English in primary school.

کسی کارروائی میں حصہ  لینے کے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
عتیق نے اپنے والدین کے ساتھ  گزشتہ مہینے امریکہ کا دورہ کیا۔

Ateeq did a trip to America with his parents last month.

میں نے بہت ساے سماجی کام کئیے جب میں نوجوان تھا۔

did a lot of social works when I was younger.

کچھ تخلیق کرنے،  وجود میں لانے،  ڈیزائین کرنے،  بنانے   کے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
ویب سائیٹ کو کس نے ڈیزائین کیا؟

Who did the design for the website?

کیا آپ اس دستاویز کی تین نقول مجھے بنوا کر دے سکتے ہیں؟

Can you do me three photocopies of this document?

اس نے اس جھیل کی جہاں ہم  نےگرمیوں میں قیام کیا تھا،  ایک خوبصورت پینٹنگ کی۔

She did a lovely painting of the lake where we stayed last summer.

صفائی ستھرائی کرنے اور سنوارنے  کے لئیے۔  یہ مثالیں دیکھیں
صفائی کرنے والا میرا کمرہ کر رہا تھا جب میں والپس آیا۔

The cleaner was doing my room when I came back.

میں ذرا اپنے بال کر( بنا) لوں پھر میں تیار ہوں گی۔

I will just do my hair and then I will be ready.

Learn use of do, does, did, explained in Urdu

Use as an auxiliary verb

انہیں auxiliary verb  کے طور پرpresent indefinite tense   اور  past indefinite tense  میں سوالیہ جملے(interrogative sentences)  ،  انکاریہ جملے(negative sentences)،  اور  کسی بات پر زور دینے (emphasis)  کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • انہیں present indefinite tense  اور  past indefinite tense  میں ایسے  interrogative  sentences   بنانے میں جن کا جواب  yes  یا  no  ہو سکتا ہے،     استعمال کیا جاتا ہے۔   اِس صورت میں انہیں جملے کے شروع میں لگایا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
کیا آپ اب جانا چاہتے ہیں؟

Do you want to leave now?

کیا آپ کو ہماری کسی مدد کی ضرورت ہے؟Do you need any help from us?
کیا وہ باقاعدگی سے دیر سے آتی ہے؟Does she regularly come late?
کیا منصور نے  تمہیں  اس معا ملے پر کچھ بتایا تھا؟Did Mansoor tell you anything on this issue?

انہیں  wh-questions  یعنی ایسے سوالات جو  which, where, what, why  جیسے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں،  بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں انہیں wh-questions  کے فوری بعد لگایا جاتا ہے۔  ایسے سوالات مزید معلومات حاصل کرنے کے لئیے کئیے جاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

آپ یہ پیکیج کہاں بھیجنا چاہتے ہیں؟Where do you want to send the package?
وہ گھر کب پنہچے؟When did they arrive home?
آپ اِس کمپنی میں کیوں آنا چاہتے ہیں؟Why do you want to join this company?
وہ گھر پنہچنے کے بعد کیا کرتا ہے؟What does he do after reaching home?
  • انہیں present indefinite tense  اور  past indefinite tense  میں   negative sentences  بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔   اِس صورت میں انہیں  not  سے پہلے لگایا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
میں اس کے ساتھ نہیں جانا چاہتا ہوں۔I do not want to go with him.
تمہیں اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔You do not need to worry about it.
مجھے آپ کی ای میل نہیں ملی۔I did not get your email.
وہ روانی سے انگلش نہیں بولتا ہے۔He does not speak English fluently.
  • انہیں کسی بات پر زور دینے (emphasis) کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں۔
میں کثرت کرنا ضرور پسند کرتا ہوںdo like to exercise.
میں نے سفر کا لطف ضرور اٹھایا۔did enjoy the trip.
ہاں، بچہ اکثر ضرور روتا ہے۔Yes, the baby does cry often.
ہماری طرف  دوبارہ ضرور آئیے گا۔Do visit us again.

Learn use of do, does, did, explained in Urdu

Use as a substitute verb

ہم اکثر ایک جملےمیں تمام الفاظ کو دہرانے کے بجائے  do  کا استعمال کرتے ہیں۔  دہراتے نہیں ہیں۔  مثال کے طور پر کسی نے کہا:

We went to the seaside last month. ہم پچھلے مہینے سمندر کے کنارے گئے تھے۔

اب اگر سننے والا یہ کہے کہ:

We also went to the seaside last month. ہم  پچھلے مہینے سمندر کے کنارے گئے تھے۔

تو یہ الفاظ کا دوبارہ دہرنا کہلاۓ گا جو مناسب نہیں ہے۔  اسے بہتر انداز میں  do  کا استعمال کر کے ایسے بھی کہا جا سکتا ہے:

Yes, we did too.     ہاں، ہم بھی گۓ تھے۔

ایک اور مثال دیکھتے ہیں۔   فرض کریں آپ کے افسر آپ سے کہیں:

Would you do the assignment on time in the future?

یعنی’’ کیا آپ مستقبل میں اسائنمنٹ وقت پر کر دیں گے؟‘‘

ہو سکتا ہے،  آپ جواب میں کہیں :

Yes, I will do the assignment on time in the future?

 Yes, I will do.  مگر اس سے بہتر جواب ہے      

اس طرح الفاظ کو دہرانے سے بچا جا سکتا ہے  جو بولنے اور سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔

Learn use of do, does, did, explained in Urdu

Learn use of do, does, did, in Urdu