Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Verb Forms in Urdu

Learn verb forms in Urdu. Base form of verb, infinitives, bare infinitive, present form of verb, present participle, past participle and gerund explained in Urdu. See Gerund meaning in Urdu, Gerund definition and gerund examples in English and Urdu.

Verb forms in Urdu are being presented here for Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu, and are learning English Grammar in Urdu.  We have prepared this lesson in easy Urdu so that readers can understand Verbs in Urdu, verb forms, and their formation in Urdu.

Verb کی قسموں اور یہ کیسے بنتے ہیں،  پر ہماری  اِس  ویڈیو بھی دیکھیں۔

Verb forms کی اہمیت

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کسی بھی  sentence  میں  verb  کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔  verb جملے میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ کہیں پر یہ tense  بناتے ہیں، کہیں یہ  noun کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تو کہیں   adjective ، کہیں negative sentences اور  interrogative sentences  بنانے میں مدد کرتے ہیں تو کہیں مختلف  قسم کے  expressions جیسے possibility, intention, request, command  وغیرہ وغیرہ۔ بنیادی طور پر تو  verbs  بیس فارم میں ہوتے ہیں مگر مختلف کام لینے کے لیے ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ تمام verbs  میں یہ تبدیلیاں نہیں کی جا سکتی ہیں ۔  to do verbs   یا  modal auxiliary verbs کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔   Action Verbs  کو تبدیل کرکے  مختلف کام  لیے جاتے ہیں جیسا  کہ  پہلے بیان کیا گیا ہے۔  Action Verbs  کو   نیچے بیان کی گئی  8 قسموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Verb Forms کی 8 قسمیں

  • Base
  • Infinitives
  • Bare Infinitives
  • Present
  • Present Participle
  • Past
  • Past Participle
  • Gerunds

Base Form

تمام  action verbs  بنیادی طور پر  base form  میں ہوتے ہیں، جیسے:

read,   write,   listen,   speak,   run,   walk,   see,   punish,   admire,   receive,   deliver, وغیرہ وغیرہ۔

انگلش میں ہزاروں  action verbs  ہیں۔ انہیں بنانے کے لیے کچھ نہیں کرنا پڑتا کیونکہ یہ ہوتے ہی اس فارم میں ہیں۔  انہیں نیچے بتائی گئی جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے:۔

  • Future Indefinite Tense کے جملوں میں۔
  • Present/Past/Future Tenses کے negative  اور  interrogative  جملوں میں۔
  • modal verbs کے ساتھ ۔

ان کا مثالوں میں استعمال دیکھیں:

I will play football.میں فٹبال کھیلوں گا۔Future Indefinite Tense
Will you go to the zoo?کیا تم چڑیا گھر جاؤگے؟Interrogative in Future Indefinite Tense
Does Rashid help you?کیا راشد تمہاری مدد کرتا ہے۔Interrogative in Present Indefinite Tense.
May I come in?کیا میں اندر آسکتا ہوں؟Used with a modal verb.
You cannot swim in the sea.تم سمندر میں نہیں تیر سکتے۔Negative with a modal verb.
I did not agree with him.میں اس سے متفق نہیں ہواNegative in Past Indefinite Tense

ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ  words  ورب کی  base form  میں استعمال کیے گۓ ہیں۔ ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اوپر کی ٹیبل میں دائیں کالم میں بتایا گیا ہے کہ یہ  base form  میں کیوں استعمال ہوے ہیں۔

Learn Verb forms in Urdu

Infinitive

Verb کی  base form  سے پہلے “to”  لگانے سے  infinitive  بن جاتا ہے جیسے  

  to run, to write, to speak, to listen,   

جس کے معنی ہیں سننا، بولنا، لکھنا اور بھاگنا وغیرہ ۔     Infinitives  جملے میں اضافی  verb  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ  Non-Finite Verb  ہوتے ہیں اور جب استعمال ہوتے ہیں جب سننا، بولنا ، لکھنا ،بھاگنا جیسے الفاظ بولنے یا لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جملوں میں ان کا استعمال  دیکھیں۔ آپ غور  کریں،  جہاں جہاں  جانا، دیکھنا، دوڑنا، پڑہنا جیسے الفاظ جن کے آخر میں "نا ” لگا ہے  infinitives  استعمال ہوے ہیں۔

 

میں اب گھر جانا چاہتا ہوں۔

.I want to go home now

وہ ایک مووی دیکھنا چاہتی ہے۔

.She wants to watch a movie

جیتنے کے لیے اُسے تیز دوڑنا ہوگا۔

.To win, he will have to run fast

فالتو وقت میں اُسے کتابیں پڑہنا پسند ہے۔

.He likes to read books in his spare time

Bare Infinitive

Infinitives سے اگر “to”  نکال دیا جاۓ یعنی “to read” کے بجاۓ “read”، “to speak” کے بجاۓ “speak”، “to listen” کے بجاۓ “listen”  بولا یا لکھا جاۓ تو بغیر”to”  کے ایسے الفاظ bare infinitives کہلاتے ہیں۔ آج کل کچھ مواقع پر “to” کو اضافی سمجھ کر ہٹا دیا جاتا ہے جیسا ان جملوں میں کیا گیا ہے۔

شمیم اپنی بہن کی کپڑے دھونے میں مدد کرتی ہے۔

.Shamim helps her sister wash the clothes

میں نے شبانہ کو روتے  سُنا۔

.I heard Shabna weep

سہیل سونے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا۔

.Sohail does nothing but sleep

والدہ ہمیشہ رخسانہ سے  اس کی پلیٹ صاف کر واتی ہیں۔

.Mother always makes Rukhsana clean her plate

Learn Verb forms in Urdu

Present form

Verb کی present form  بالکل  base form  کی طرح ہوتی ہے۔ فرق صرف اس وقت ہوتا ہے جب انہیں  third person singular  کے ساتھ استعمال کرنا ہوتا ہے۔ ۔ انہیں  Present Indefinite Tense  کے جملے بنانے میں استعمال کیا جا تا ہے۔اگر  سبجیکٹ  third person singular  ہو تو  verb  کے آخر میں  “s”  یا  “es”  کا اضافہ کیا جاتا ہے۔  Verb  کی infinitive form, base form یا  present form  ایک ہی ہوتی ہیں۔ ان کی پہچان ان کے استعمال کے مقام سے ہوتی ہے۔ ان کا  جملوں میں استعمال دیکھیں۔ یہ تمام جملے  Present Indefinite Tense  میں ہیں:۔

Verb کو  base form  میں بغیر تبدیل کیے ہوے استعمال کیا گیا ہے۔

میں بہت تیز دوڑتا ہوں۔

.I run very fast

Verb کو  base form  میں بغیر تبدیل کیے ہوے استعمال کیا گیا ہے۔

ہم  سرگرم موضوعات پر بات چیت کرتے ہیں۔

.We discuss hot topics

Subject کے third person singular ہونے کی وجہ سے verb  کی  base form میں  es  کا اضافہ کیا گیا ہے

وہ ایک اسکول میں پڑہاتا ہے۔

.He teaches in a school

Subject کے third person singular ہونے کی وجہ سے verb  کی  base form میں  s  کا اضافہ کیا گیا ہے

وہ اپنے بچوں  سے محبت کرتی ہے۔

.She loves her children

Verb کو  base form  میں بغیر تبدیل کیے ہوے استعمال کیا گیا ہے۔

وہ سڑک پار کرتے ہیں۔

.They cross the road

Present Participle

Verb کی  base form  کے آخر میں  “ing” کا اضافہ کرنے سے  verb  کی  present participle form  بن جاتی ہے۔ جیسے   read  سے  reading ،  walk  سے  walking ،  mean  سے  meaning  وغیرہ وغیرہ۔ انہیں تمام   اقسام کے  continuous tenses  اور  perfect continuous tenses بنانے اور  adjectives  کے طور پر  استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:۔

Waseem is playing cricket. وسیم کرکٹ کھیل رہا ہے۔ Present Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے
Raja was fighting with a neighbor. راجہ ایک پڑوسی سے لڑ رہا  تھا۔ Past Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے
Khalid has been living in London for five years. خالد  5 سال سے لندن میں رہ رہا ہے۔ Present Perfect Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے
She will be playing for her country very soon. وہ بہت جلد اپنے ملک کے لیے کھیل رہی ہوگی۔ Future Continuous Tenseبنانے میں استعمال کیا گیا ہے
Khalida likes playing tennis. خالدہ کو ٹینس کھیلنا پسند ہے۔ Adjective کے طور پراستعمال
All existing business models are wrong. تمام موجودہ بزنس ماڈلز  غلط ہیں۔ Adjective کے طور پراستعمال
The lady wearing the red hat is my sister. سُرخ ہیٹ پہنے ہوے خاتون میری بہن ہے۔ Adjective کے طور پراستعمال

Learn Verb forms in Urdu

Past form

Verb کی  base form  میں عام طور پر  “d” ، “ed”  ،  “t”  اور دوسرے حروف کا اضافہ کرنے سے  verb  کی  past form  بن جاتی ہے، جیسے  receive  سے  discuss   ، received  سے   like    ، discussed  سے   build    ،   liked سے  built  وغیرہ وغیرہ۔ ایک قسم  irregular verbs  کی بھی ہوتی ہے جو بغیر کسی قاعدے کے تبدیل ہوتے ہیں۔     Verb   کی اس تبدیل شدہ فارم کو   verb  کی   second    form  بھی کہتے ہیں۔ Verb  کی  past form  یا   second form  کو   جملوں کو  Past Tense میں  بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔ نیچے دیے گۓ تمام   جملے    Past Indefinite Tense  میں ہیں:۔

I wrote a letter. میں نے ایک خط لکھا۔  write  ایک   irregular verb  ہے جو بغیر کسی قاعدے کے wrote   میں تبدیل کیا گیا  ہے۔
She received a gift from her mother. اس نے  والدہ سے ایک تحفہ وصول کیا۔ receive  کے آگے  ed  لگا کر  received  میں تبدیل کیا گیا ہے
We enjoyed a visit to the seaside. ہم نے  سمندر کی جگہ کی سیر کا لطف اُٹھایا۔ enjoy  کے آگے  ed  لگا کر  enjoyed  میں تبدیل کیا گیا ہے۔
Waheed threw a ball. وحید نے ایک گیند پھینکی۔  throw  ایک irregular verb ہے جو بغیر کسی قاعدے کے  threw   میں تبدیل کیا گیا  ہے۔
Who built Guddu Barrage? گڈّو بیراج کس نے تعمیر کیا؟  build کے آخر سے  d  ہٹا کر t    لگا کر  built  میں بدلا گیا ہے۔
She cut her hand. اُس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔  cut  ایک  irregular verb ہے    جس  کی  past form  بھی  cut   ہے۔

Past Participle

عام طور پر  verb  کی  past participle form  پاسٹ فارم ہی کی طرح ہوتی ہے  بلکہ ہو بہو وہی ہوتی ہے سواۓ  irregular verbs  کے۔ انہیں  verb  کی  third form بھی کہا جاتا ہے۔  انہیں  perfect   tenses   کے جملے  اور   passive voice  میں جملے  بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے استعمال کے جملے دیکھیں۔ یہ وہی جملے ہیں جو  verb  کی  past form  میں استعمال کیے گۓ تھے تا کہ آپ دیکھ سکیں کہ سواۓ  irregular verbs  کے verbs  کی  past form  اور  past participle form  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے:۔

I have written a letter. میں نے ایک خط لکھا ہے۔  یہ جملہ  present perfect tense میں ہے۔ writeکے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  written  ہے۔
She has received a gift from her mother. اس نے  والدہ سے ایک تحفہ وصول کیا ہے۔ یہ جملہ  present perfect tense میں ہے۔ receive کے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  received  ہے۔
We have enjoyed a visit to the seaside. ہم نے  سمندر کی جگہ کی سیر کا لطف اُٹھایا ہے۔ یہ جملہ  present perfect tense میں ہے۔ enjoyکے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  enjoyed  ہے۔
Waheed will have thrown a ball. وحید   ایک گیند پھینک چُکا ہو گا۔  یہ جملہ  future perfect tense میں ہے۔ throwکے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  thrown  ہے۔
Who had built Guddu Barrage? گڈّو بیراج کس نے تعمیر کیا تھا؟  یہ جملہ  past perfect tense میں ہے۔ buildکے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  built  ہے۔
She had cut her hand. اُس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا۔ یہ جملہ  past perfect tense میں ہے۔ cut   کے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  cut  ہے۔
The meeting was addressed by the chairman. اجلاس کو چیئرمین کے ذریعےمخاطب کیا  گیا تھا۔ یہ جملہ  passive voice  میں ہے۔ address   کے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  addressed  ہے۔
The culprits were sent to jail. مجرموں کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ یہ جملہ  passive voice  میں ہے۔ send   کے  past participle کو استعمال کیا گیا ہے جو  sent  ہے۔

Learn Verb forms in Urdu

Formation of Verbs from base to Past form and Past Participle form

Gerund

Verb کی  base form  کے آخر میں  ing  کا اضافہ کرنے سے  gerund  بنتا ہے۔ اسے جملوں میں  noun کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ بالکل  present participle  کی طرح ہوتے ہیں  مگر   sentence  میں ان کی پوزیشن  اور استعمال بتاتا ہے کہ یہ gerund  ہے یا  present participle۔ آئیے ان کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔ ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ gerund ہیں:

Running often is tough on the knees.دوڑنا اکثر گھٹنوں  پر دباؤ ہوتا ہے۔
Gambling is considered bad in some societiesجوا کھیلنا کچھ معاشروں میں بُرا سمجھا جاتا ہے۔
Is laughing good for health?کیا ہنسنا صحت کے لیے مفید ہے؟
Helping others is good for society.دوسروں  کی مدد کرنا معاشرے کے لیے اچھّا ہے۔
Playing for the country is an honor.ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔
A person has to be good at reading, writing, listening, and speaking, if he is learning a language.ایک شخص کو اگر وہ کوئی زبان سیکھ رہا ہو تو اسے پڑہنے، لکھنے، سننے اور بولنے میں اچھا ہونا چاہئیے۔
He was punished for stealing.اُسے چوری کرنے پر سزا دی گئی۔
She is afraid of flying.وہ ہوائی سفرکرنے سے خوفزدہ ہے۔

ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ جملوں میں  noun  کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان کا یہ استعمال  Gerund  کہلاتا ہے۔ عام طور پر تو یہ جملوں کے شروع میں آتے ہیں مگر بطور  subject  یا  direct object یا  object of  the preposition    یہ  sentence  میں کسی جگہ بھی آ سکتے ہیں  ۔