Modal Auxiliary Verbs
Modal Auxiliary Verbs, Modal Verbs, Modals explained in Urdu. See Modal verbs definition, modal verb examples in English and Urdu. Primary Modal Verbs, can and could, may, might and must, will vs would, shall vs should and semi modal verbs need, dare, ought to, used to, explained in detail with definitions and examples in Urdu. Learn verb forms to understand parts of speech in English grammar.
There are two types of auxiliary verbs – Primary Auxiliary Verbs and Modal Auxiliary Verbs. We have already published a post on Primary Auxiliary Verbs. For Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu, we have prepared this lesson in easy Urdu so that they understand Modal Auxiliary Verbs. Our pages on learning English Grammar in Urdu, and Verbs in Urdu, are available on this website.
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Modal Auxiliary Verbs کیا ہوتے ہیں؟
Auxiliary Verbs کی دو قسمیں ہیں۔
- Primary Auxiliary Verbs
- Modal Auxiliary Verbs
Primary Auxiliary Verbs پر ہم تفصیل سے روشنی ڈال چکے ہیں۔
Modal Auxiliary Verbs کو modals بھی کہا جاتا ہے۔ انہیں modal اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ speaker یعنی بولنے والے کے مختلف modes جیسے ’’سکت ـability‘‘، ’’ضرورتـnecessity‘‘، ’’امکانـpossibility‘‘، اِرادہـintention‘‘وغیرہ کا اظہار کرتے ہیں جس کے لیےیہ main verbs کو اضافی معنی دیتے ہیں۔ جن سے یہ مختلف قسم کے اظہار کیے جا سکتے ہیں ۔ ان کی ایک ہی base form ہوتی ہے، ان میں زمانے کے لحاظ سے یا کسی اور وجہ سےکوئی تبدیلی نہیں ہوتی جیسے write سے wrote اور written بن جاتے ہیں۔ Verb Phrase کی صورت میں Modal Verbs کسی دوسرے auxiliary verb یا main verb سے پہلے آتے ہیں۔ اور اگر ان کے ساتھ کوئی دوسرا auxiliary verb نہیں ہوتا تو بعد میں آنے والا verb بیس فارم میں استعمال ہوتا ہے۔
Modal Auxiliary Verbs کی دو قسمیں ہیں:
- Primary Modal Auxiliary Verbs
- Semi-Modal Verbs
Learn about Modal Auxiliary Verbs
Primary Modal Auxiliary Verb کے طور پر استعمال ہونے والے words
can, could, may, might, must, will, would, shall, should,
اوپر بیان کیۓ گۓ الفاظ زیادہ تر modal verbs کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ main verbs کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔ آئیے ان کا بطور Primary Modal Verbs ایک ایک کر کے استعمال دیکھتے ہیں۔
could کا استعمال
Could ماضی ہے can کا۔ اس کو ماضی کے ’’امکان ـpossibility‘‘، گذشتہ صلاحیت۔past ability‘‘، ’’اجازت۔permission‘‘، اور ’’درخواست۔request‘‘ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مثالوں میں استعمال دیکھیں۔
His side of the story could be true. | possibility | کہانی کا اسکا رُخ درست ہو سکتا ہے۔ |
Wazir could swim when he was five years old. | past ability | وزیر جب پانچ سال کا تھا تو تیر سکتا تھا |
Could I use your pen, please? | permission | کیا میں آپ کا پین استعمال کر سکتا ہوں؟ |
Could you tell me the way to the bank? | request | کیا آپ مجھے بینک جانے کا راستہ بتا سکتے ہیں؟ |
Learn about Modal Auxiliary Verbs
may کا استعمال
may کو possibility کے اظہار کے لیے اور permission کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:
She may come today. | possibility | وہ آج آ سکتی ہے۔ |
Aaqib may participate in the match. | possibility | عاقب میچ میں شریک ہو سکتا ہے۔ |
May I come in? | permission | کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ |
May I use your shoes today? | permission | کیا میں آج آپ کے جوتے استعمال کر لوں؟ |
یہاں پر ایک بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ کچھ حضرات can کو may کی جگہ permission کے لیے استعمال کرتے ہیں جو غلط ہے۔ can کچھ کر سکنے کی صلاحیت کا اظہار کرتا ہے۔ Can I come in میں can کا استعمال غلط ہے۔ اگر کوئی شخص چلنے پھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اندر بھی آ سکتا ہے۔ اگر میرے پاؤں چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو میں اندر آسکتا ہوں۔ یہاں پر اجازت لینے کا صحیح لفظ may ہے۔ ہمیں کہنا چاہئیے May I come in
might کا استعمال
might کو شک، امکان، تجویز اور درخواست (request, suggestion, possibility, doubt) کرنے کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے جملے دیکھیں:
Fatima might go with us. | possibility | ہوسکتا ہے کہ فاطمہ ہمارے ساتھ جاۓ۔ |
You might have caught a taxi. | suggestion | آپ نے ایک ٹیکسی پکڑ لی ہوتی۔ |
Your mobile phone might be in the kitchen. | Doubt, possibility, | ہو سکتا ہے کہ آپ کا موبائیل فون کچن میں ہو۔ |
We might win the match. | Doubt, possibility, | ہوسکتا ہے کہ ہم میچ جیت جائیں۔ |
Might I borrow the scissors? | Permission | کیا میں قینچی لے سکتی ہوں؟ |
must کا استعمال
must انتہائی لازمی چیزوں، ضروری چیزوں، حکم یا ہر حال میں کرنے کی تاکید کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:
We must reach home before night. | necessity | ہمیں لازمی رات سے پہلے گھر پہنچنا ہے |
You must leave now. | order | اب آپ چلے جائیں |
Ghazala must get 85% marks to get admission to a medical university. | requirement | غزالہ کو میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کے لیے 85% نمبر لازمی لینے ہیں۔ |
You must not disturb the class. | essential | آپ کلاس کو ڈسٹرب نہیں کریں |
Learn about Modal Auxiliary Verbs
will کا استعمال
will کو Future Tenses بنانے کے لیے auxiliary verb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ Modal Verb کے طور پرinvitations, commands, requests, offers, کے لیے استعمال ہوتا ہے۔مثالیں دیکھیں:
I will turn 50 next Monday. | Future tense | اگلے پیر کو میں پچاس سال کا ہو جاؤں گا۔ |
Won’t you come with us? | invitation | کیا تم میرے ساتھ نہیں آؤ گے؟ |
Will you join us for tea? | offer | کیا آپ ہمارے ساتھ چاۓ پر چلیں گے؟ |
Will you pour some water on my head? | request | کیا آپ میرے سر پر پانی ڈال دیں گے؟ |
You will finish this work within an hour. | command | تم یہ کام ایک گھنٹے کے اندر کرو گے۔ |
would کا استعمال
would کو شائستگی سے درخواست کرنے، امید یا خواہش کے اظہار کے لیے اور ان چیزوں کے لیے جو ماضی میں ہو گئی ہوں یا ماضی میں شروع ہو گئی ہوں، کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:
Would you please close the door? | Polite request | کیا آپ مہربانی کر کے دروازہ بند کر دیں گے؟ |
We thought he would be here by now. | hope | ہم سمجھے کہ وہ اب تک یہاں ہو گا۔ |
Would that we lived near the sea. | wish | کاش ہم سمندر کے قریب رہ رہے ہوتے! |
Aziz would have gone by now. | past | عزیز اب تک چلا گیا ہو گا۔ |
Learn about Modal Auxiliary Verbs
shall کا استعمال
shall کو شائستگی سے پیشکش کرنے، تجویز دینے، مشورہ کرنے، commands اور فرائض ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔زیادہ تر برطانوی لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔ امریکن اس کے بجاۓ will کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسے اکثر “I” اور “we” کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکے استعمال کی مثالیں دیکھیں:
Shall I clean the room? | offer | کیا میں کمرہ صاف کر دوں؟ |
Shall we begin the meeting now? | suggestion | کیا ہم اب میٹنگ کا آغاز کردیں؟ |
Who shall I invite to the dinner? | advice | میں کسے ڈنر پر مدعو کروں؟ |
You shall cease this foolishness at once. | command | تم یہ حماقت ابھی ختم کرو گے۔ |
They shall be punished for their misconduct. | obligation | انہیں اپنے غلط کام کی سزا دی جاۓ گی۔ |
should کا استعمال
should توقع، مشورے، امید اور تجویز دینے کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو میں جیسے ہم کہتے ہیں کرنا چاہئیے، پڑہنا چاہئیے، رہنا چاہئیے وغیرہ وغیرہ جیسی کیفیتوں کا اظہار should سے کیا جاتا ہے۔ آئیے should کا استعمال جملوں میں دیکھتے ہیں:
Pervez should be here by now. | expectation | پرویز کو اب تک یہاں ہونا چاہئیے۔ |
Why should I pay his bills? | advice | مجھے یہ بل کیوں دینا چاہئیے۔ |
You should take an umbrella. | advice | آپ کو ایک چھتری لے لینی چاہئیے۔ |
They should find this report useful. | hope | انہیں یہ report مفید لگنی چاہئیے۔ |
Why should he not be banned to enter the kitchen? | suggestion | اس کے کچن میں داخل ہونے پر پابندی کیوں نہیں لگنی چاہئیے؟ |
Semi-Modal Verbs کیا ہوتے ہیں؟
ایسے verbs جو modal verb اور main verb دونوں طرح سے استعمال ہوتے ہیں Semi-Modal Verb کہلاتے ہیں۔
Semi-Modal Verb کے طور پر استعمال ہونے والے words
need, dare, ought to, used to
need اور dare کو زیادہ تر modal verb کے طور پر negative اور interrogative sentences میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ base form میں استعمال ہوتے ہیں۔ نہ تو ان کے ساتھ “s” یا “es” لگتا ہے نہ انہیں past form میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا بھی ایک ایک کر کے جائزہ لیتے ہیں۔
need کا استعمال
need کو negative اور interrogative sentences بنانے کے لیے استعمال کرنے کی مثالیں دیکھیں:
Need I say more? | کیا مجھے کچھ اور کہنے کی ضرورت ہے؟ |
Need I ask you again? | کیا مجھے دوبارہ پوچھنے کی ضرورت ہے؟ |
Need you to make so much noise? | کیا تمہیں اتنا شور کرنے کی ضرورت ہے؟ |
She need not write this letter. | اسے یہ خط لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ |
You need not mention this to your father. | تمہیں اپنے والد سےیہ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ |
اگر need کو بطور modal verb مثبت جملوں positive sentences میں استعمال کیا جاۓ تو منفی تائثر دینے والا کوئی لفظ جملے میں شامل کر دیا جاۓ جیسا کہ ان مثالوں میں کیا گیا ہے۔
ان جملوں میں منفی الفاظ جیسے hardly, never, nobody, only جنہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے کومنفی تائثر دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
He needs only ask and I will tell him. | اُسے صرف پوچھنے کی ضرورت ہے، اور میں اسے بتا دوں گا۔ |
Nobody needs to think that we are rich. | کسی کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم امیر ہیں۔ |
You need never write again on this issue. | تمہیں دوبارہ اس معاملے پر لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ |
They need hardly take up this matter again. | انہیں بمشکل اس معاملے کو دوبارہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ |
Need کو main verb کے طور پر تو استعمال کیا ہی جاتا ہے۔جیسا ان مثالوں میں کیا گیا ہے۔
I need a pen. | مجھے ایک پین کی ضرورت ہے۔ |
He needs to do it. | اسے یہ کرنے کی ضرورت ہے۔ |
Does he need to go? | کیا اسے جانے کی ضرورت ہے؟ |
Learn about Modal Auxiliary Verbs
dare کا استعمال
dare کو بھی modal verb کے طور پر negative اور interrogative sentences بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے استعمال کی مثالیں دیکھیں:
Dare I ask how the project is going? | کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ پروجیکٹ کیسا چل رہاہے؟ |
Dare you ask this again? | تمہیں یہ سوال کرنے کی جرأت کیسے ہوئی؟ |
She dare not speak like this. | وہ اس طرح بولنے کی جرأت نہیں کر سکتی۔ |
Dare you make so much noise? | تمہیں اتنا شور مچانے کی جرأت؟ |
You dare not mention this to your father. | تمہیں اپنے والد کو یہ ذکر کرنے کی جرأت نہیں۔ |
اگر dare کو بطور modal verb مثبت جملوں positive sentences میں استعمال کیا جاۓ تو منفی تائثر دینے والا کوئی لفظ جملے میں شامل کر دیا جاۓ جیسا کہ ان مثالوں میں کیا گیا ہے۔
ان جملوں میں منفی الفاظ جیسے hardly, never, nobody, no جنہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے کو منفی تائثر دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
No sensible driver dare risk that chance. | کوئی بھی سمجھدار ڈرائیور یہ خطرہ لینے کی جرأت نہیں کرے گا۔ |
Nobody dare speaks so loudly in the presence of the chairman. | کوئی بھی شخص چئرمین کی موجودگی میں اتنا زور سے بولنے کی جرأت نہیں کرے گا۔ |
You dare never to write again on this issue. | تم دوبارہ اس معا ملے پر لکھنے کی جرأت نہ کرنا۔ |
They dare hardly to take up this matter again. | وہ مشکل سے ہی یہ معاملہ دوبارہ اٹھانے کی جرأت کریں گے۔ |
dare کو main verb کے طور پر تو استعمال کیا ہی جاتا ہے۔جیسا ان مثالوں میں کیا گیا ہے۔
I do not dare to write this type of letter. | میں اس قسم کا خط لکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ |
He dares to speak about it. | وہ اس کے بارے میں بولنے کی جرأت رکھتا ہے۔ |
Does she dare to go to a cinema? | کیا وہ کسی سینما جانے کی جرأت کر سکتی ہے۔ |
ought to کا استعمال
Ought to بالکل should کی طرح استعمال ہوتا ہے۔ اس کا استعمال بہت ہی کم ہے۔ Negative اور Interrogative Sentences میں بھی اس کا استعمال بہت کم ہے۔ اسے صرف present اور future tenses میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال کی مثالیں دیکھیں:
You ought to listen carefully. | تمہیں احتیاط سے سننا چاہئیے۔ |
We ought to leave now. | ہمیں اب چلنا چاہئیے۔ |
Fatima ought to go by herself. | فاطمہ کو خود جانا چاہئیے۔ |
Raees ought to be here by two hours. | رئیس کو دو گھنٹے میں یہاں ہونا چاہئیے تھا۔ |
Ought to کے negative sentences بنانے کے لیے ought اور to کے درمیان not لگایا جاتا ہے جیسا کہ ان جملوں میں کیا گیا ہے:
I ought not to have said those words to her. | مجھے اُسے وہ الفاظ نہیں کہنے چاہئیے تھے۔ |
She ought not to have repeated those remarks. | اُسے وہ کلمات دہرانے نہیں چاہئیں تھے۔ |
to ought کے interrogative sentences بنانے کے لیے subject کو ought اور to کے درمیان لگایا جاتا ہے جیسا کہ ان جملوں میں کیا گیا ہے:
Ought we to make such sacrifice? | کیا ہمیں ایسی قُربانی دینی چاہئیے؟ |
Ought she to attend today’s meeting? | کیا اُسے آج کی میٹنگ میں شرکت کرنی چاہئیے؟ |
Ought to کے ساتھ have اور main verb کے past participle کو لگانے سے کسی کام کےنہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے، جیسا ان جملوں میں کیا گیا ہے:
You ought to have offered to help. | تمہیں اُسے مدد کی پیشکش کرنی چاہئیے تھی۔ |
I ought to have spoken up earlier. | مجھے اس پر پہلے بولنا چاہئیے تھا۔ |
Learn about Modal Auxiliary Verbs
used to کا استعمال
used to کا استعمال زیادہ تر past tense میں ہوتا ہے۔ اسے ماضی میں کسی چیز کے متواتر ہونے کےاظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:۔ مثالوں میں اس کا استعمال دیکھیں:
I used to walk in the morning when I was young. | جب میں جوان تھا، صبح میں چہل قدمی کیا کرتا تھا۔ |
I used to live in Germany in 80s. | اسّی کی دہائی میں، میں جرمنی میں رہا کرتا تھا۔ |
He used to deliver newspapers two years ago. | دو سال قبل، وہ اخبار پنہچایا کرتا تھا۔ |
Negative sentences بنانے کے لیے”did not” کو “use to” سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ‘did” کے استعمال کی وجہ سے “used to” کے بجاۓ “use to” لگایا جاتا ہے یعنی used کو present tense میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس کے جملے دیکھیں:
Aslam did not use to eat vegetables. | اسلم سبزیاں نہیں کھایا کرتا تھا۔ |
Teachers did not use to use marker boards in 70s. | ستّر کی دہائی میں اُستاد بورڈ مارکرز استعمال نہیں کرتے تھے۔ |
Interrogative sentences بنانے کے لیے”did” کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہےاور “used to” کے بجاۓ “use to” لگایا جاتا ہے ۔ جملے دیکھیں:
Did you use to watch TV in the 70s? | کیا آپ ستّر کی دہائی میں ٹی وی دیکھا کرتے تھے؟ |
Did Waqar use to play cricket when he lived in a village? | کیا وقار ،جب وہ گاؤں میں رہتا تھا، کرکٹ کھیلا کرتا تھا؟ |