How to use has to have to had to
انگلش لکھنے اور بولنے میں ,have to , has to اور had to کا اکثر استعمال ہوتا ہے۔ اس مضمون میں آپ کو ان کا استعمال اچھی طرح سمجھایا جاۓ گا، مثالوں کی مدد سے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
,have to, has to یا had to ایک phrase کے طور پر استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ ہمیں لکھنے، بولنے، اور سننے میں ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں الفاظ ایک phrase کا حصہ ہیں، کیونکہ یہ ایک ساتھ بولے جاتے ہیں، جو ایک غلط تأثر ہے۔ ,have, has اور had کو auxiliary verb کے طور پر مختلف tenses بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ to بعد میں آنے والے infinitive verb کا حصہ ہوتا ہے۔ جب verbs سے پہلے to لگا کر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ infinitive verb کہلاتے ہیں، جیسے یہ infinitive verbs ہیں:ـ
کھیلنا | to play |
لکھنا | to write |
تیرنا | to swim |
ڈھونڈنا | to find |
کودنا | to jump |
اب یہ sentences دیکھیں:ـ
He has to play football. | اسے فٹبال کھیلنا ہے۔ |
She has to complete her homework. | اسے اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔ |
I have to watch a movie. | مجھے ایک مووی دیکھنی ہے۔ |
They had to fly yesterday. | انہیں کل پرواز کرنی تھی۔ |
آپ کے سامنے موجود یہ تمام sentences ایک pronoun سے شروع ہوے ہیں جنہیں blue یعنی نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے، ان کے بعد ورب had, have, has استعمال ہوے ہیں جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے، اور ان کے بعد infinitive verbs آۓ ہیں جنہیں گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔ اب آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ had, have, has کے بعد میں آنے والا to ان کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ بعد میں آنے والے infinitive verb کا حصہ ہوتے ہیں جنہیں گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔
اب ان کا جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں۔ پہلے has اور have کا استعمال دیکھتے ہیں کیونکہ یہ simple present tense میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے بعد had کا استعمال دیکھیں گے۔
Learn use of has to have to had to in Urdu
Use of has and have with infinitive verbs
has اور have کو infinitive verbs کے ساتھ simple present tense میں اس قسم کے جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں، جانا ہے، لکھنا ہے، پڑھنا ہے، کھیلنا ہے ، وغیرہ وغیرہ، آتا ہو۔ you, we, I کے ساتھ have استعمال ہوتا ہے، it, she, he اورایک نام کے ساتھ has استعمال ہوتا ہے، جب کہ they اور ایک سے زیادہ ناموں کے ساتھ بھی have استعمال ہوتا ہے۔ عام طور پر جملے کا آغاز کسی pronoun یا noun سے ہوتا ہے، پھر has یا have آتا ہے، پھر infinitive verb آتا ہے اور آخر میں باقی جملہ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اس جملے میں I کےساتھ have استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to go” آیا ہے اور باقی جملہ | مجھے اب جانا ہے۔ | I have to go now. |
اس جملے میں we کےساتھ have استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to write” آیا ہے اور باقی جملہ | ہمیں ایک درخواست لکھنی ہے۔ | We have to write an application. |
اس جملے میں you کےساتھ have استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to study” آیا ہے اور باقی جملہ | تمہیں مزید کتابیں پڑھنا ہیں۔ | You have to study more books. |
اس جملے میں they کےساتھ have استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to play” آیا ہے اور باقی جملہ | انہیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ | They have to play good cricket. |
اس جملے میں دو ناموں کےساتھ have استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to fly” آیا ہے اور باقی جملہ | اسلم اور امجد کو یورپ کاروباری دورے پر پرواز کرنی ہے۔ | Aslam and Amjad have to fly to Europe on a business trip. |
اس جملے میں he کےساتھ has استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to reach” آیا ہے اور باقی جملہ | اسے وقت پر آفس پنہچنا ہے۔ | He has to reach office on time. |
اس جملے میں she کےساتھ has استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to wash” آیا ہے اور باقی جملہ | اسے برتن دھونے ہیں۔ | She has to wash the utensils. |
اس جملے میں it کےساتھ has استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to reach” آیا ہے اور باقی جملہ | اسے صحیح ہا تھوں میں پنہچنا ہے۔ | It has to reach in the right hands. |
اس جملے میں ایک نام کےساتھ has استعمال ہوا ہے اور پھر infinitive verb “to skip” آیا ہے اور باقی جملہ | منظر کو ناشتہ چھوڑنا ہے۔ | Manzar has to skip the breakfast. |
آپ کے سامنے موجود ان تمام جملوں میں has یا have کے ساتھ infinitive verbs آۓ ہیں جن سے’’ جانا ہے، لکھنا ہے، پڑھنا ہے، کھیلنا ہے ، وغیرہ وغیرہ،‘‘ جیسے معنی نکل رہے ہیں۔
اس قسم کے جملوں کا زمانہ مستقبل (future tense) میں بھی استعمال ہوتا ہے، جب ’’جانا ہوگا، کھانا ہوگا، دوڑنا ہوگا، لکھنا ہوگا‘‘ جیسے الفاظ جملوں میں استعمال ہوتے ہوں۔ اس صورت میں “will have” کا استعمال ہوتا ہے۔ اس قسم کے جملوں میں will کے ساتھ has کبھی بھی استعمال نہیں ہوتا۔ جملے کے subject میں you, we, I ہو یا it, she, he ہو ، سب کے ساتھ “will have” استعمال ہو گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
مجھے نوکری کے لئیے درخواست دینا ہوگی۔ | I will have to apply for a job. |
ہمیں جلدی چلے جانا ہو گا۔ | We will have to leave early. |
آپ کو ڈاکٹر کے پاس دوبارہ جانا ہو گا۔ | You will have to visit the doctor again. |
انہیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ | They will have to play good cricket. |
اسلم اور امجد کو یورپ کاروباری دورے پر پرواز کرنی ہو گی۔ | Aslam and Amjad will have to fly to Europe on a business trip. |
اسے وقت پر آفس پنہچنا ہوگا۔ | He will have to reach the office on time. |
اسے برتن دھونے ہوں گے۔ | She will have to wash the utensils. |
اسے صحیح ہاتھوں میں پنہچنا ہو گا۔ | It will have to reach the right hands. |
منظر کو لندن کا دورہ منسوخ کرنا ہو گا۔ | Manzar will have to cancel his trip to London |
Learn use of has to have to had to in Urdu
"Difference between “has” and “have
has اور have کے استعمال میں ایک بڑا واضح فرق ہے۔ you, we, I اور plural noun اگر جملےکے subject میں ہوں تو have استعمال ہوتا ہےاور it, she, he اور singular noun کے ساتھ has استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دوبارہ دیکھیں:ـ
اس جملے میں I کےساتھ have استعمال ہوا ہے | مجھے اب جانا ہے۔ | I have to go now. |
اس جملے میں we کےساتھ have استعمال ہوا ہے | ہمیں ایک درخواست لکھنی ہے۔ | We have to write an application. |
اس جملے میں you کےساتھ have استعمال ہوا ہے | تمہیں مزید کتابیں پڑھنا ہیں۔ | You have to study more books. |
اس جملے میں they کےساتھ have استعمال ہوا ہے | انہیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ | They have to play good cricket. |
اس جملے میں plural noun ساتھ have استعمال ہوا ہے | اسلم اور امجد کو یورپ کاروباری دورے پر پرواز کرنی ہے۔ | Aslam and Amjad have to fly to Europe on a business trip. |
اس جملے میں he کےساتھ has استعمال ہوا ہے | اسے وقت پر آفس پنہچنا ہے۔ | He has to reach office on time. |
اس جملے میں she کےساتھ has استعمال ہوا ہے | اسے برتن دھونے ہیں۔ | She has to wash the utensils. |
اس جملے میں it کےساتھ has استعمال ہوا ہے۔ | اسے صحیح ہا تھوں میں پنہچنا ہے۔ | It has to reach in the right hands. |
اس جملے میں singular noun کےساتھ has استعمال ہوا ہے۔ | منظر کو ناشتہ چھوڑنا ہے۔ | Manzar has to skip the breakfast. |
"Difference between “has/have” and “had
has/have کا استعمال حال کے زمانوں (present tenses) میں کیا جاتا ہے، جب کہ had کا استعمال ماضی کے زمانوں (past tenses) میں کیا جاتا ہے۔has/have اور had پر پہلے سے دی گئی مثالوں کو دوبارہ دیکھیں۔
Learn use of has to have to had to
Learn use of has to have to had to