Wrongly pronounced English words explained in Urdu
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to correctly pronounce 30 English words that are commonly wrongly pronounced in the subcontinent. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
انگلش میں کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں غلط بولا جاتا ہے۔ ان میں کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں عام طور پر غلط بولا جاتا ہے اور کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں کم پڑہے لکھے افراد غلط بولتے ہیں لیکن سمجھدار لوگ جنہیں صحیح الفاظ جاننے اور بولنے میں دلچسپی ہوتی ہے، صحیح بولتے ہیں۔ انگلش سیکھنے والوں کو چاہئیے کہ گرامر سیکھنے کے ساتھ ساتھ الفاظ کی صحیح ادائیگی یعنی pronunciation پر بھی توجہ دیں۔ ایسے ہی کچھ انگلش الفاظ جنہیں عام طور پر غلط بولا جاتا ہے پر ایک مضمون جو ایسے کنفیوزنگ 30 الفاظ پر مشتمل ہے، پیش کیا جا چکا ہے۔
آپ کی سہولت کے لیے اس مضمون میں ایسے ہی مزید 30 الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں عام طور پر غلط بولا جاتا ہے۔ امید ہے کہ بہت سے افراد کو اس سے انکی انگلش اسپیکنگ صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
اِس صفحے کے آخر میں ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا اور سننا ضروری ہے۔
ہمارا پہلا لفظ ہے handkerchief اسے عام طور پر ہینڈ کرچیف بولا جاتا ہے۔ اس میں دراصل “d” خاموش ہے۔ صحیح تلظ ہے ہین کرچِف۔
Learn wrongly pronounced English words in Urdu
بغاوت، چوٹ، بھرپور وار، غیر قانونی قبضہ | coup |
| ku |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
کوُپ | کوُ |
Coup کوُـ اسکے معنی ہیں بغاوت، چوٹ، بھرپور وار، غیر قانونی قبضہ ۔ اسکا صحیح pronunciation ہے کوُ۔ اس میں p سائیلنٹ ہے۔ اسے کوُپ نہ بولئیے گا۔
ملبہ | debris |
| dub-re |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ڈیب رِس | ڈَب ری |
Debris اسے عام طور پر ڈیب رِس بولا جاتا ہے جو غلط ہے۔اسکے معنی ہیں ملبہ۔ اس میں s خاموش ہے۔ اسکا صحیح pronunciation ہے ’’ ڈَب ری‘‘
طلاق، علیحدگی | divorce |
| Day-vors |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ڈائی وورس | ڈےوورس |
divorce اسے عام طور پر ڈائی وورس بولا جاتا ہے۔ اس کی صحیح pronunciation ہے ڈےوورس۔ اس کے معنی ہیں طلاق، علیحدگی۔
ہولناک، مکروہ، کریہہ | heinous |
| hay-nas |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ہی نو اَس | ہے نَس |
heinous اس کے معنی ہیں ہولناک، مکروہ، کریہہ۔ اسے بھی غلط طور پر لوگ ہی نواَس بولتے ہیں ۔ اسکا صحیح pronunciation ہے ’’ہے نَس‘‘
سفری منصوبہ | itinerary |
| i-tena-raree |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
اِٹینی ریری | آئی ٹینریری |
itinerary اسے کچھ لوگ اِٹینی ریری بولتے ہیں۔ یہ غلط تلفظ ہے۔ اس کا صحیح تلفظ ہے آئی ٹینریری اسکے معنی ہیں سفری منصوبہ۔
Learn wrongly pronounced English words in Urdu
نمونہ، مثال | paradigm |
pera-dim | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
پیرا ڈِگم | پیرا ڈائم |
paradigm اسکے معنی ہیں نمونہ، مثال۔ اسے پیرا ڈِگم بھی پڑہا جا سکتا ہے جو غلط pronunciation ہے۔ اس میں g سائیلینٹ ہے۔ اس کی صحیح pronunciation ہے ’’پیرا ڈائم‘‘
ایک قسم کی مچھلی کا نام | salmon |
say-men | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
سیلمن | سے مین |
salmon ایک قسم کی مچھلی کا نام ہے۔ اس لفظ کو کچھ حضرات سیلمن بولتے ہیں جو غلط ہے۔ اس کا صحیح pronunciation ہے سے مین۔
گاڑی، سواری | Vehicle |
We-e-kal | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
وہیکل | وی ای کل |
Vehicle اس لفظ کو ہم لوگ عام طور پر وہیکل بولتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔ اس کی صحیح انگلش pronunciation وی ای کل ہے۔
کھیرا | cucumber |
kyu-kam-ber | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
کوُ کمبر | کیو کمبر |
cucumber اس کے معنی ہیں کھیرا۔ اسے کوُ کمبر نہ بولئیے گا۔ اس کا صحیح تلفظ ہے کیو کمبر۔
ایک قسم کا سلاد پتّہ | lettuce |
lay-tas | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
لے ٹوس | لے ٹَس |
lettuce ایک قسم کے سلاد پتّے کو کہتے ہیں اسے لے ٹوس نہ بولئیے گا۔ اس کا درست تلفظ ہے لے ٹَس
رہن، گروی | mortgage |
mor-gej | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
مارٹ گیج | مارگیج |
mortgage اس کے معنی ہیں، رہن، گروی۔ اس میں t سائلینٹ ہے۔ اسےمارٹ گیج نہ پڑہئیے گا۔ اسکی صحیح pronunciation ہے مارگیج۔
رسید، وصولی | receipt |
Re-seet | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ری سیپٹ | ری سیٹ |
receipt اس کے معنی ہیں رسید، وصولی۔ اس میں p سائلینٹ ہے۔ اس کا صحیح pronunciation ہے ری سیٹ ۔
دمہّ | asthma |
az-ma | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
آستھما | آزمہ |
asthma اسکے معنی ہیں دمہّ یعنی دمےّ کی بیماری۔ اسے آستھما نہ بولئیے گا۔ اس میں th سائلینٹ ہے، اور s سے ز کی آواز نکل رہی ہے۔ اس کی صحیح pronunciation ’’ آزمہ ‘‘ ہے۔
بادام | almond |
aa-mend | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ایلمنڈ | آمینڈ |
almond اسکے معنی ہیں بادام۔ اسے ایلمنڈ نہ بولئیے گا۔ اس میں l سائلینٹ ہے ۔ اس کی صحیح pronunciation ’’ آمینڈ ‘‘ ہے۔
چالاک، نازک، ہلکا | subtle |
satal | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
سب ٹل | سٹل |
subtle اسکے معنی ہیں چالاک، نازک ، ہلکا۔ اس میں b سائلینٹ ہے۔ اسے سب ٹل نہ پڑہئیے گا۔ اسکا صحیح تلفظ ’’ سٹل ‘‘ ہے۔
بدُھ کا دن | wednesday |
Vens-day | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ویڈنس ڈے | وینس ڈے |
Wednesday بدُھ کے دن کو کہتے ہیں۔ اس میں d خاموش ہے۔ اسے ویڈ نس ڈے نہ پڑہئیے گا۔ صحیح pronunciation ہے ’’وینس ڈے‘‘
قرضہ | debt |
det | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ڈیبٹ | ڈٹ |
Debt کے معنی ہیں قرضہ ۔ اس میں b خاموش ہے۔ اسے ڈیبٹ نہ پڑہئیے گا۔ اسکی درست pronunciation ’’ ڈٹ ‘‘ ہے۔
مشکل انگلش الفاظ کا صحیح تلفظ جانیں
فرد جرم لگانا | indict |
In-dite | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
انڈِکٹ | اِن ڈائیٹ |
indict کے اردو معنی ہیں، فرد جرم لگانا۔ اس میں c خاموش ہے ۔ انگلش میں اس کی صحیح pronunciation ہے ’’ اِن ڈائیٹ ‘‘
ریستوران، ہوٹل جہاں کھانا بھی ملتا ہو | restaurant |
resto-raant | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ریسٹورینٹ | ریسٹورانٹ |
restaurant انگلش میں ریستوران یا ایسے ہوٹل کو کہتے ہیں جہاں کھانا بھی ملتا ہو۔ اس کی درست pronunciation ہے ’’ ریسٹورانٹ ‘‘۔
دفن کرنا، زمین میں دبانا | bury |
bay-ree | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
بری | بیری |
bury اس کے معنی ہیں ’’دفن کرنا، زمین میں دبانا‘‘۔ عام طور پر لوگ اسے بری بولتے ہیں لیکن اس کی درست pronunciation ہے ’’ بیری ‘‘۔
مالیات، مالی | finance |
fe-nans | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
فائنینس | فی نینس |
Finance اس کے معنی ہیں ’’مالیات، مالی‘‘۔ عام طور پر لوگ اسے فائننس بولتے ہیں ، جبکہ اس کی درست انگلش pronunciation ہے ’’ فی نینس ‘‘۔
Wrongly pronounced English words explained in Urdu
یاد داشت، حافظہ | memory |
mem-re | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
میموری | مے مری |
memory اس کے معنی ہیں ’’یاد داشت، حافظہ‘‘۔ اسے عام طور پر میموری بولا جاتا ہے جو غلط ہے۔ انگلش میں اس کی درست pronunciation ہے ’’مے مری‘‘۔
ایک قسم کی چٹنی، انگلینڈ میں ایک ضلع کا نام | worcester |
woster | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ووسیسٹر | ووسٹر |
Worcester ایک قسم کی چٹنی کو کہتے ہیں ۔ انگلینڈ میں ایک ضلع بھی اس نام سے جانا جاتا ہے۔ اسے ووسیسٹر نہیں بولاجاۓ گا۔ اسکی درست pronunciation ہے ’’ ووسٹر ‘‘۔
محاسب، حساب جانچنے والا | comptroller |
contro-ler | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
کامپ ٹرولر | کنٹرولر |
Comptroller اس کے معنی ہیں محاسب، حساب جانچنے والا۔ اسے کامپ ٹرولر نہیں بولا جاۓ گا۔ اس لفظ میں موجود m کو n بولا جاتا ہے۔ اس کی درست pronunciation ہے ’’ کنٹرولر ‘‘
کسی اہم علاقے میں شاندار کمرہ، استقبالیہ کمرہ، فن پاروں کی نمائش کی جگہ | salon |
sa-lon | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
سیلون | سےلان |
Salon اسکے معنی ہیں کسی اہم علاقے میں شاندار کمرہ، استقبالیہ کمرہ، فن پاروں کی نمائش کی جگہ ۔ اسے سیلون نہ بولئیے گا۔ درست pronunciation ہے ’’ سےلان ‘‘۔
معاوضہ، اجرت | remuneration |
re-myu-na-raytion | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
رے مو ن ریشن | ری میو نہ ریشن |
remuneration اس کے معنی ہیں معاوضہ، اُجرت۔ اسکی pronunciation ’’ رے مو ن ریشن ‘‘ نہیں بلکہ ’’ ری میو نہ ریشن ‘‘ ہے۔
پیمائش کرنا، ماپنا | gauge |
gej | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
گاؤج | گیج |
Gauge اس کے اردومعنی ہیں پیمائش کرنا، ماپنا۔ اسے گاؤج نہ بولئیے گا۔ اس کی درست pronunciation ہے گیج۔
لب لباب، نچوڑ، مختصر صورت | epitome |
api-to-me | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ایپی ٹوم | ایپی ٹومی |
epitome اس کے معنی ہیں لب لباب، نچوڑ، مختصر صورت۔ اسے ایپی ٹوم بولنا درست نہیں ہے۔ اسکا درست تلفظ ہے ’’ ایپی ٹومی ‘‘۔
مبالغہ، حد سے زیادہ تعریف | hyperbole |
hypar-balee | |
غلط تلفظ | صحیح تلفظ |
ہائپر بول | ہائپر بلی |
hyperbole اسکے معنی ہیں ’’مبالغہ، حد سے زیادہ تعریف‘‘ ۔ اسے ہائپر بول نہیں بولنا چاہئیے۔ اسکی درست pronunciation ہے ’’ ہائپر بلی ‘‘۔ اس کے آخری حصے کو ’’بول‘‘ کے بجاۓ ’’بلی‘‘ بولنا چاہئیے۔
مشکل انگلش الفاظ کا صحیح تلفظ جانیں
اِن انگلش ورڈز کا درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔