Sounds of vowel i explained in Urdu

Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn the sounds of vowel i. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.

اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی  الفاظ کو کیسے  بولا جاۓ۔صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی  آپ  کی درست انگلش کے لئیے  لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی  زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے،   سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اس مضمون میں ہم انگلش  لیٹر   i  کے تلفظ  پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر i  کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ اِن ساؤنڈز کو سسننے کے لئیے اس صفحے کے آخر میں موجود ویڈیو دیکھیں۔

Sounds of vowel i

دیگر  vowels  کی طرح  i   کی بھی  word  میں مختلف پوزیشنز میں کچھ مختلف  sounds  نکلتی ہیں۔    یہ ساؤنڈز تقریباً  اِن پانچ (5)    اقسام کی ہوتی ہیں:ـ

  1. اِس میں سب سے زیادہ نکلنے والی sound  ’’آئی‘‘  ہے،   جیسے  find  میں  f    کے بعد میں آنے والی  i  سے نکلتی ہے،  یا  kind   میں k  کے بعد آنے والی  i   سے نکلتی ہے۔
  2. اِس سے ہلکی سی اِ  جیسی sound  نکلتی ہے ،   جیسے  sit  میں  s    کے بعد میں آنے والی  i  سے نکلتی ہے،  یا  it   میں t  سے پہلے آنے والی  i   سے نکلتی ہے۔
  3. اِس سے ہلکی سی اَ  جیسی sound  نکلتی ہے ،   جیسے  firm  میں  f    کے بعد میں آنے والی  i  سے نکلتی ہے،  یا  bird   میں b   کے  بعد آنے والی  i   سے نکلتی ہے۔
  4. اِس سے تھوڑی سی لمبی ای کی sound  نکلتی ہے جیسے  ،     taxi  میں  آخر میں  آنے والی  i  سے نکلتی ہے،  یا  elite   میں lکے  بعد آنے والی  i   سے نکلتی ہے۔
  5. اِس سے اے  کی ساؤنڈ نکلتی ہے جب  words  میںi   سے پہلے  a  یا  e  یا  eigh  ایک ساتھ آئیں۔

اب  یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ مختلف ساؤنڈز   i  کی  words  میں کن پوزیشنز میں نکلتی ہیں۔ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔  لیکن اکثر جگہوں پر  i  کی word  میں مخصوص پوزیشنز  پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ  patterns   کو ضرور فالو کیا جا تاہے،   جنہیں ہم قاعدے بھی کہہ سکتے ہیں۔ اِن   قاعدوں یا  patterns  سے  کچھ استثنأ  یعنی  exceptions بھی ہیں۔ اس لئیے یہ ذہن میں رکھئیے گا کہ جہاں ان قواعد کو کثرت سے فالو کیا جاتا ہے تو وہاں ان سے استثنأ بھی موجود ہیں۔

سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ i  سے  آئی کی ساؤنڈ کن مواقع پر نکلتی ہے؟

آئی کی ساؤنڈ نکلنے والی پوزیشنز

  • ایسے words  جن میں  i  کے بعد کوئی  consonant  آۓاور اس کے بعد کوئی  vowel  آۓ

(i + consonant + vowel)

تو ایسے  i   سے آئی کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

ice, icy, price, nice, wise, vice, dice, twice, thrice, time, arrive, bicycle, kite, white

  • ایسے words  جن کے آخر میں  ind  آتا ہے تو اس میں شامل  i  سے   آئی کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

find, mind, kind, behind, wind

اس ہی اسپیلنگ سے ایک   استثنأ بھی ہے۔ اوپر بیان کئیے گۓ  wind  کے معنی ہیں لپیٹنا، چکر دینا۔  wind   سے ایک اور  word بھی ہے، جسے وِنڈ  بولا جاتا ہے، جِس کے معنی ہیں ہوا، ہوا دینا، وغیرہ۔

  • ایسے words  جن میں  igh  ایک ساتھ آتے ہیں تو اِن سے آئی کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

right, fight, night, might, bright, light, slight, sight, sigh, high, thigh, enlighten, fright

  • ایسے words  جن کے آخر میں  ie  آتے ہیں تو اِن سے آئی کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

die, tie, lie, pie

  • ایسے words  جن کے آخر میں  ire  آتا ہے تو اس میں شامل  i  سے   آئی کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

fire, hire, wire, empire, tire, admire, sire

ہلکی سی اِ کی ساؤنڈ نکلنے والی پوزیشنز

  • اِسے short i  بھی کہا جاتا ہے۔  دو یا تین letters    پر مشتمل   words  جن کے شروع میں  i  ہوتا ہے تو  i  سے ہلکی سی  اِ   جیسی آواز نکلتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

if, is, it, in, ill, inn

  • تین letters  پر مشتمل الفاظ جن  کے درمیان میں  i  اور دونوں طرف  consonant  ہوں تو  i   سے ہلکی سی  اِ  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

sit, fit, hit, kit, bit, six, fix, rim, dim

  • ایسے words  جن میں  i  کے فوری بعد دو  consonants  آئیں تو ایسے i  سے  ہلکی سی  اِ  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ الفاظ دیکھیں:ـ

mirror, chicken, kill, cliff, irrational, stiff, shift, rift, crisp, mist, kindle, picture

  • ایسے words   جن کے آخر یا درمیان میں   ing   ہوتا ہے تو اس میں شامل  i  سے ہلکی سی  اِ  کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ   مثالیں دیکھیں:ـ

speaking, listening, charming, singing, doing, being, finger, ginger, mingle, dingle, ring, single, shingle

Learn sounds of vowel i

ہلکی سی اَ کی ساؤنڈ نکلنے والی پوزیشنز

  • ایسے words   جن  میں    i کے بعد r   اور پھر کوئی دوسرا  consonant آتا   ہے تو اس میں شامل  i  سے ہلکی سی   اَ   کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔  یہ   مثالیں دیکھیں:ـ

bird, first, shirt, dirt, girl, thirty, firm, circle, circuit, circus, skirt, girdle

  • ایسے words   جن کے آخر میں  ion   آتا   ہے تو اس میں شامل  i  سے ہلکی سی   اَ   کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔   یہ   مثالیں دیکھیں:ـ

station, relation, motion, recession, mention, emotion, religion

Learn sounds of vowel i

Sounds of vowel i in Urdu

Learn sounds of vowel i

واویل (i)  سے نکلنے والی مختلف ساؤنڈز پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors