quarantine meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, quarantine meaning in Urdu, its use in sentences, and its synonyms with Urdu meanings are presented here.
quarantine کے اردو معنی ہیں قرنطینہ ۔ quarantine کو noun اور verb دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔Noun کے طور پر اس کے معنی ہوتے ہیں: ایسی کیفیت، مدت، یا جگہ، جہاں انسانوں اور جانوروں کو جو کسی بیماری میں مبتلا ہوں، علیحدہ کر کے رکھا جاتا ہے تا کہ وہ بیماری دوسروں تک منتقل نہ ہو۔ جراثیم سے متأثرہ اشیأ یا متأثرہ اشیأ سے لدے جہازوں کو بھی علیحدہ کیا جاتا ہے جس کے لئیے quarantine کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔حال ہی میں جو کووِڈ کی مہلک بیماری ساری دنیا میں پھیل گئی تھی اس میں متأثرہ اشخاص کو قرنطینہ (quarantine) میں رکھا گیا تھا۔
noun کے طور پر quarantine کےاستعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Use of quarantine as noun in sentences
کوویڈ سے متاثرہ افراد کو علیحدگی میں ڈال دیا گیا۔ | The COVID-infected people were put into quarantine. |
گایوں کو دو ہفتے کے لیے الگ جگہ میں رکھا گیا تھا۔ | The cows were kept in quarantine for two weeks. |
کتے کو فوری طور پر قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔ | The dog was immediately put in quarantine. |
جہاز کو علیحدہ جگہ میں رکھا گیا ہے۔ | The ship is detained in quarantine. |
اسے ایک ماہ کے لیے تنہائی میں رکھا گیا تھا۔ | She was put in quarantine for a month. |
محکمہ صحت کے حکام نے جہاز کے عملے کو قرنطینہ میں رکھا۔ | The health officials placed the ship’s crew in quarantine. |
بندروں کو 31 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا۔ | The monkeys were kept in quarantine for 31 days. |
اس مسئلے کو قرنطینہ کےقانون سے حل کیا گیا۔ | The issue was resolved by an act of quarantine. |
Learn quarantine meaning in Urdu
verb کے طور پر quarantine کے معنی ہوتے ہیں ’’علیحدہ رکھنا، الگ کرنا، قرنطینہ کرنا‘‘۔ اس کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Use of quarantine as verb in sentences
انہیں متاثرہ گھرانوں کوعلیحدہ کرنا پڑا۔ | They had to quarantine infected households. |
میں تمام نئی مچھلیوں کو ایک ماہ کے لیے علیحدہ جگہ پر رکھتا ہوں۔ | I quarantine all new fish for one month. |
کسی شخص یا جانور کو علیحدہ جگہ رکھنے میں بہت زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے۔ | It costs a lot of money to quarantine a person or animal. |
حکام نے بہت سے مویشیوں کو قرنطینہ میں رکھا جنہوں نے مویشیوں کی ضمنی مصنوعات پر مشتمل چارہ کھایا تھا۔ | Authorities quarantined a lot of cattle that had eaten feed containing cattle byproducts. |
میرے ایک دوست نے علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کوعلیحدہ رکھنے کے بجائے معمول کے مطابق کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ | A friend of mine having symptoms instead of quarantining himself, decided to carry on as normal. |
تمام بین الاقوامی آمد، چاہے وہ کہیں سے آئیں، کی آمد پر قرنطینہ ہونا ضروری ہے۔ | All international arrivals, regardless of where they come from, must quarantine upon their arrival. |
ہوائی جہاز میں سوار مسافروں میں پھیلی ہوئی وبا کے اثرات ظاہر ہونے کے بعد انہیں علیحدگی میں رکھنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ | It’s not uncommon to quarantine passengers after a widespread illness appears to be present on board a plane. |
Synonyms of quarantine
محدود کرنا، حد سے آگے نہ بڑہنے دینا، روک رکھنا، قید کرنا | confine |
الگ رکھنا، تنہا رکھنا، علیحدہ رکھنا | isolate |
الگ کرنا، جدا کرنا، تقسیم کرنا | separate |
پابند کرنا، محدود رکھنا، روکنا، باز رکھنا | restrict |
علیحدہ کرنا، الگ کرنا، جدا کرنا | detach |
قید کرنا، حراست میں رکھنا، باز رکھنا | detain |
الگ کرنا یا رکھنا، ناطہ توڑنا، میل جول ختم کر دینا | seclude |
علیحدگی میں رکھنا، تنہائی میں ڈال دینا | put in isolation |
اِس ورڈ کی درست pronunciation یعنی تلفظ سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
Learn quarantine meaning in Urdu
دیگر اہم انگلش الفاظ کے اردو معنی اور جملوں میں استعمال ہماری videos اس پلے لسٹ میں دیکھیں:ـ
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ