Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

hypocrite meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, hypocrite meaning in Urdu, its use in sentences, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here. 

hypocrite meaning in Urdu

hypocrite  ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو بظاہر جو کچھ کہتا ہو حقیقتاً اس پر عمل نہ کرتا ہو۔  اس لفظ کو  noun  کے  طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔  hypocrite سے مراد ایسا شخص ہوتا ہے جو کچھ فوائد حاصل کرنے کے لئیے اپنی ایک ظاہری شخصیت بنا تا ہے جیسے کوئی مذہبی شخصیت،  یا کوئی اصلاح پسند،  یا کوئی اور پر اثر شخصیت،  مگر حقیقت میں خود ان باتوں پر عمل نہ کرتا ہو،  یعنی ظاہری طور پر کوئی لبادہ اوڑھ رکھا ہو۔   ایسے شخص کو ریا کار،  فریبی،  مکار،  یا منافق ہی کہا جاۓ گا۔   انگلش میں ایسے شخص کو  hypocrite  کہا جاتا ہے۔   اس لفظ کا جملوں میں استعمال دیکھیں:ـ

Examples of “hypocrite” used in sentences

وہ ایک منافق ہے اور کبھی کسی کی مدد کے لیے اپنے آپ کو نہیں  پیش کرتا۔

He is a hypocrite and never exerts himself to help anyone.

وہ آس پاس کا سب سے بڑا منافق اور ہارا ہوا ہے۔

He is the biggest hypocrite and loser around.

وہ ایسا منافق ہے! وہ کبھی بھی اس پر عمل نہیں کرتا جس کی وہ تبلیغ کرتا ہے۔

He’s such a hypocrite! He never practices what he preaches.

ہم لوگوں کو منافق کہنا کب چھوڑیں گے؟

When would we stop calling people hypocrites?

جو چاہو مجھے  کہو لیکن تم مجھے منافق نہیں کہہ سکتے۔

Call me what you will, but you can’t call me a hypocrite.

عدنان جھوٹا اور فریبی تھا جس نے پیسوں کے لیے اس سے شادی کی۔

Adnan was a liar and a hypocrite who married her for money.

انہوں نے اپوزیشن کو اس معاملے پر ریا کار ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

He criticized the opposition for being hypocrites on the issue.

اخبارات نے اسے فریبی قرار دیا۔

The newspapers branded him a hypocrite.

خوف ہم سب کو منافق بنا دیتا ہے۔

Fear makes hypocrites of us all.

وہ نہ تو منافق تھا اور نہ ہی پاکباز۔

He was neither a hypocrite nor a puritan.

hypocrite meaning in Urdu

Synonyms of hypocrite

متعصب آدمی، کٹّر شخص، مکروہ، ہٹ دھرم

bigot

کجی، جھوٹا، بدمعاش

crook

دغا باز، مکار، ٹھگ

imposter

چال باز، دغا باز

trickster

جعلی، نقلی، منافق، دھوکے باز

phony

جھوٹا ڈاکٹر، نیم حکیم

charlatan

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے