Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

How to use because, since, as, explained in Urdu

Learn in Urdu, how to use because since as. In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the proper use of because, since, and as. Knowledge of using because, since, and as, will greatly improve your English writing and speaking skills.

انگلش میں  since, because,  اور  as  کے استعمال میں اکثر کنفیوژن ہوتا ہے کہ ان میں سے کس کا استعمال درست ہے۔ اس مضمون میں اس کنفیوژن کا  تفصیل سے جائزہ لیا جاۓ گا۔  اس مضمون کو پڑھنے کے  بعد  امید کی جا سکتی ہے کہ آپ ان کا درست استعمال کر سکیں گے۔ تو آئیے  آغاز ان کے اردو معنوں سے کرتے ہیں:ـ

because" meaning in Urdu"

because  کے اردو معنی  :   کیونکہ،چونکہ،   اس وجہ سے،

since” meaning in Urdu"

since کے اردو معنی:  تب سے،  جب سے، بعد سے،   (کسی وقت) سے،  کیونکہ،  چونکہ،

as” meaning in Urdu"

as کے اردو معنی:   ایسا،  ویسا، اتنا، جتنا، جیسا،  ویسا، جیسا کہ،  کیونکہ،

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

کنفیوژن کیا ہے؟

ان تینوں انگلش الفاظ کے کچھ ملتے جلتے اور  کچھ مختلف معنی ہیں،  لیکن ایک معنی  ’’کیونکہ‘‘  ان میں مشترک ہے،  اور یہی کنفیوژن کی وجہ ہے۔  یعنی جن جملوں میں   ’’کیونکہ‘‘  کا استعمال ہوتا ہے تو انگلش میں کہیں  because  استعمال ہوتا ہے،  کہیں  since  استعمال   ہوتا ہے،  اور کہیں as   استعمال ہوتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

وہ خوش ہے کیونکہ اس نے تمام مضامین میں امتیازات حاصل کیے ہیں۔

He is happy because he got distinctions in all the subjects.

وہ خوش ہے جیسا کہ اس نے تمام مضامین میں امتیازات حاصل کیے ہیں۔

He is happy as he got distinctions in all the subjects.

وہ خوش ہے کیونکہ اس نے تمام مضامین میں امتیازات حاصل کیے ہیں۔

He is happy since he got distinctions in all the subjects.

ان مثالوں میں تینوں جملے تقریباً  ایک جیسے ہی ہیں سواۓ اس کے کہ ایک جملے میں کیونکہ کے لئیے  because  استعمال ہوا ہے،  دوسرے میں  as  استعمال ہوا ہے،  اور تیسرے میں  since  استعمال ہوا ہے۔   ان تینوں جملوں کے ایک ہی معنی ہیں۔   البتہ  دوسرے جملے میں as  کے معنی   ’’جیسا کہ‘‘  بھی لئیے جا سکتے ہیں اور  ’’کیونکہ‘‘  بھی۔

کچھ اور مثالیں دیکھئیے:ـ

وہ آج نہیں کھیل سکی کیونکہ اس کے ہاتھ میں فریکچر تھا۔

She could not play today because her hand was fractured.

وہ آج نہیں کھیل سکی جیسا کہ اس کے ہاتھ میں فریکچر تھا۔

She could not play today as her hand was fractured.

وہ آج نہیں کھیل سکی کیونکہ اس کے ہاتھ میں فریکچر تھا۔

She could not play today since her hand was fractured.

ان مثالوں میں بھی تینوں جملے تقریباً  ایک جیسے ہی ہیں سواۓ اس کے کہ ایک جملے میں کیونکہ کے لئیے  because  استعمال ہوا ہے،  دوسرے میں  as  استعمال ہوا ہے،  اور تیسرے میں  since  استعمال ہوا ہے۔   ان تینوں جملوں کے ایک ہی معنی ہیں۔   البتہ  دوسرے جملے میں as  کے معنی   ’’جیسا کہ‘‘  بھی لئیے جا سکتے ہیں اور  ’’کیونکہ‘‘  بھی۔

بظاہر ایسا لگ رہا ہے  کہ   as, because,  اور  since  کو ایک دوسرے کی جگہ آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہے بھی اور نہیں بھی۔  اب  اس کا تفصیلی جائزہ لیں گے کہ کن مواقع پر ان کا استعمال گرامر کے لحاظ سے درست ہے؟

Learn how to use because since as

"Use of “because

  • because  کو زیادہ تر  conjunction  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،  یعنی یہ دو  clauses  کو جوڑنے کے لئیے subordinate clause  کو متعارف کرنے کے لئیے  استعمال کیا جاتا ہے۔   اسے خاص طور پر وجہ (reason)   بتانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انگلش میں اسے “by cause of”   یا  “due to”  یا  “as a result of”  کے معنی دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر  because  کو جملوں کے درمیان میں استعمال کیا جاتا ہے، اگرچہ یہ  جملوں کے شروع میں بھی آسکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Examples of using because from how to use because since as in Urdu

Learn how to use because since as

  • because کو  prepositional phrase – “because of”  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح  یہ ایک ہی   clause کے  sentence  میں استعمال ہوتا ہے،  یعنی دو  clauses  کو جوڑنے کے لئیے conjunction  کے طور پر استعمال نہیں ہوتا۔  Prepositional Phrase  کی صورت میں استعمال ہونے پر اس کے معنی ’’کیونکہ‘‘ کے بجاۓ ’’کی وجہ سے‘‘ ہو جاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
ہم نے بارش کی وجہ سے سفر منسوخ کر دیا۔

We canceled the trip because of the rain.

ٹریفک جام کی وجہ سے مجھے دیر ہوئی۔

I was late because of the traffic jam.

وہ اپنی بیماری کی وجہ سے چل نہیں سکتا۔

He can’t walk because of his illness.

اس کی بدتمیزی کی وجہ سے اسے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔

He lost his job because of his misconduct.

وہ ہماری وجہ سے یہاں ہیں۔

They are here because of us.

اس کی بیوی کے وہاں ہونے کی وجہ سے میں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

Because of his wife being there, I said nothing about it.

  • because کا ایک تیسرا استعمال جو کہ بہت ہی کم استعمال ہوتا ہے،  یہ ہےکہ،  اسے   preposition  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔  یہاں بھی یہ ایک clause-  والے  sentences  میں استعمال ہوتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں جلدی سونے جا رہا ہوں کیونکہ تھک گیا ہوں۔

I am going to bed way early because exhausted.

بلاشبہ، ارتقاء سچ ہے، کیونکہ سائنس۔

Of course evolution is true, because science.

کل چھٹی کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہے۔

No work tomorrow because holiday.

میں آج رات باہر نہیں آ سکتا کیونکہ بہت زیادہ گھر کا کام ہے۔

I can’t come out tonight because lots of homework.

کھانا پکانے کی وجہ سے میں اب بات نہیں کر سکتی۔

I can’t talk now because cooking.

Learn how to use because since as

"Use of “since

since کو انگلش میں تین (3)   طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔  ایک  conjunction  کے طور پر،  دوسرے   adverb  کے طور پر ،  اور تیسرے  preposition  کے طور پر۔
  • Conjunction کے طور پر اسے دو  clauses   کے جوڑنے اور  subordinate clause  کو متعارف کرانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔  اسے بھی وجہ (reason)   بتانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔  کچھ جگہوں پر اس کے معنی  ’’کیونکہ‘‘  نکلتے ہیں اور کچھ جگہوں پر  اس کا تعلق وقت سے ہوتا ہے تو اس کے معنی  ’’جب سے‘‘یا  ’’بعد سے‘‘   نکلتے ہیں۔  اسے جملوں کے درمیان اور شروع دونوں جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔
  • یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں نے کافی لی کیونکہ یہ دکان پر دستیاب واحد مشروب تھا۔

I had coffee since it was the only beverage available at the shop.

چونکہ آپ اپنا کام ختم کر چکے ہیں، آپ جا کر دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

Since you have finished your work, you can go and play with friends.

فارغ التحصیل ہونے کے بعد سے اس کے پاس دو ملازمتیں ہیں۔

He has had two jobs since he graduated.

جب سے میں نے ورزش کرنا چھوڑ دی ہے میں نے سات کلو گرام وزن بڑھایا ہے۔

I have gained seven kilograms since I stopped exercising.

چونکہ میں کسی کام کے بیچ میں ہوں، میں ابھی نہیں آ سکتا۔

Since I am in the middle of something, I cannot come right now.

  • اگر کسی کام کے ہونے کا تعلق وقت سے ہو تو since  کو adverb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اس نے تین سال قبل گریجویشن کیا تھا اور تب سے اس نے شادی کر لی ہے۔

She graduated three years ago and has since married.

پچھلی دہائی سے سب کچھ بہت بدل گیا ہے۔

Everything has changed so much since the last decade.

اس نے 1990 میں اپنا گھر چھوڑا تھا اور تب سے وہ نظر نہیں آیا۔

He left his home in 1990 and has not been seen since.

مجھے پہلی نوکری 2003 میں ملی اور میں تب سے کام کر رہا ہوں۔

I got my first job in 2003 and I have been working ever since.

اصل عمارت کافی عرصے سے منہدم ہو چکی ہے۔

The original building has long since been demolished.

  • sinceکو preposition کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جب یہ ایک خاص وقت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں نے انہیں 2012 سے نہیں دیکھا۔

I haven’t seen them since 2012.

جب سے ہم ملے ہیں، میں نے تمہارے بارے میں سوچنا نہیں چھوڑا۔

Since we met, I haven’t stopped thinking of you.

صبح سے بارش ہو رہی ہے۔

It has been raining since morning.

میں نے چھ بجے سے کچھ نہیں کھایا۔

I have not eaten anything since six o’clock.

میں پیر سے یہاں ہوں۔

I have been here since Monday.

Learn how to use because since as

"Use of “as

as کو  adverb, conjunction  اور  preposition  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

  • conjunction کے طور پر as   کو دو  clauses   کے جوڑنے  اور  subordinate clause  کو متعارف کرانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔   conjunction  کے طور پر کچھ جگہوں پر اس کے معنی  ’’جیسا کہ‘‘  نکلتے ہیں اور کچھ جگہوں پر  اس کے معنی  ’’جب کہ ‘‘ نکلتے ہیں۔  اسے جملوں کے درمیان اور شروع دونوں جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
حرف "k” کبھی کبھی خاموش ہوتا ہے، جیسا کہ یہ "knee” میں ہوتا ہے

The letter “k” is sometimes silent, as it is in “knee”.

جیسا کہ سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں، تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔

As everyone already knows each other, there’s no need for introductions.

اس سے دودھ چھلک گیا جب کہ وہ اُٹھ رہی تھی۔

She spilled the milk just as she was getting up.

جیسا کہ اب سردی ہے، ہمیں اندر رہنا چاہئے.

As it is cold, we should stay inside.

میں اس سے ملا جبکہ میں جا رہا تھا۔

I met her as I was leaving.

  • as کو adverb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جب یہ کسی verb  کے بارے میں مزید معلومات دیتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
محمود غصے میں تھا مگر وحید بھی ویسا ہی ناراض تھا۔Mahmood was angry, but Waheed was just as angry.
مسعود کو موسیقی پسند ہے، جیسا کہ میں کرتا ہوں۔

Masood enjoys music, as I do.

آپ ایسے ہی لمبے ہیں جیسے آپ کے والدہیں۔

You are as tall as your father.

یہ اتنا مشکل نہیں جتنا میں نے سوچا تھا۔

It’s not as hard as I thought.

وہ اتنا نہیں کماتا جتنا میں کماتا ہوں۔

He doesn’t earn as much as me.

  • since  کو preposition  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جب  کسی چیز  کو کو ئی مناسبت   دی جاتی ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
جب وہ طالب علم تھا تو اس نے ویٹر کے طور پر کام کیا۔

He worked as a waiter when he was a student.

مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر، ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موثر قیادت فراہم کریں گے۔

As managing director, he is expected to provide effective leadership.

الیکٹرک ڈرل کو سکریو ڈرایور کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

An electric drill can also be used as a screwdriver.

بم ایک پیکج کے بھیس میں(کے طور پر) تھا۔

The bomb was disguised as a package.

خبر ایک صدمے کے طور پر آئی۔

The news came as a shock.

Learn how to use because since as

Summary

  • اگر کسی جملے میں وجہ (reason)   پر زیادہ زور دینا ہو تو  because  کو استعمال کریں یعنی  اگر آپ کہیں کیونکہ یا  چونکہ کو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو کوشش کریں کہ  because  کا استعمال کیا جاۓ۔
  • because کو زیادہ تر جملوں کے درمیان میں استعمال کیا جاتا ہے۔
  • سوالیہ جملوں میں وجہ  (reason)  کے لئیے  یعنی ’’کیونکہ‘‘ کے لئیے  because  استعمال کیا جاتا ہے۔
  • اگر since کو  وجہ (reason)   کے لئیے استعمال کرنا ہو یعنی ’’کیونکہ یا چونکہ‘‘ کے لئیے تو  since  کو  جملے کے شروع میں استعمال کریں۔
  • since کا بہتر استعمال وقت سے تعلق جوڑنے میں ہے جہاں اس کے معنی  ’’جب سے، تب سے، سے‘‘  نکلتے ہیں۔
  • جہاں ’’جیسا، جیسا کہ، ویسا، اتنا، جتنا‘‘ جیسے الفاظ استعمال کرنے ہوں تو as  استعمال کیا جاتا ہے۔
  • since, because, اور  as  کے بہتر استعمال کے لئیے ان کا جملے میں part of speech  کے جاننے سے گہرا تعلق ہے۔ انہیں جانے بغیر  ان کے غلط استعمال کا امکان رہے گا۔

Learn how to use because since as

Learn how to use because since as

Learn how to use because since as

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے