h wh ph ch th sh sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce h wh ph kh ch th sh sounds. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
انگلش بولنے میں الفاظ کی ادئیگی کی بہت اہمیت ہے۔ اگر آپ اچھی اور صحیح انگلش بولنا چاہتے ہیں تو آپ کا تلفظ (pronunciation) یعنی الفاظ کی منہ سے ادائیگی بالکل درست ہونی چاہئیے۔ اپنی انگلش اسپیکینگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگلش لیٹر h اور اس سے مل کر بننے والی دوسری ساؤنڈز جیسے ch, th, sh, wh, ph, kh, کا کا صحیح تلفظ جانئیے۔
Pronunciation کا انگلش رائیٹنگ یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق انگلش اسپیکینگ سے ہے۔ جب آپ کو صحیح انگلش لکھنی آتی ہو تو صحیح بولنی بھی آنی چاہییے۔صحیح تلفظ سے بولنا جہاں بولنے والے کا انگلش پر عبور ظاہر کرتا ہے، وہاں سننے والے کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انگلش اسپیکینگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے صحیح pronunciation سے انگلش بولنا نہایت ضروری ہے۔
اس صفحے کے آخر میں ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا اور سننا ضروری ہے۔
Letter h کا انگلش میں استعمال
آپ جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کل 26 letters ہیں جن میں a,e,i,o,u پانچ vowels ہیں، y ہاف واویل ہے اور باقی 21 consonants ہیں۔ h بھی ایک consonant ہے جس کا انگلش میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ کبھی یہ لفظ کے شروع میں آتا ہے، اورکبھی درمیان میں آتا ہے۔ کبھی یہ اکیلا consonant ہوتا ہے اور کبھی اس کے ساتھ دوسرے consonant بھی جڑے ہوتے ہیں۔ h کی ان مختلف پوزیشنز کی وجہ سے اس کی مختلف ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ ایک ایک کرکے ان پوزیشنز پر h کی ساؤنڈ کا جائزہ لیں گے۔
سب سے پہلے h کے بالکل اکیلے ہونے کی صورت میں اس کی ساؤنڈ کا جائزہ لیتے ہیں۔
اکیلے h کی ساؤنڈ
کسی بھی لفظ میں جب h اکیلا consonant ہوتا ہے تو اس میں سے ’’ہ‘‘ کی آواز نکلتی ہے، چاہے یہ لفظ کے شروع میں آۓ، یا درمیان میں آۓ۔ کچھ الفاظ میں یہ ساؤنڈ خاموش بھی ہو جاتی ہے جس کے بارے میں ابھی کچھ دیر میں بتایا جاۓ گا۔ یہ الفاظ دیکھئیےاور ان کی pronunciation اس صفحے کے آخر میں موجود ویڈیو میں سنیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
خوش ہونا | ہیپی | happy |
بڑا | ہیوج | huge |
بھوکا | ہنگری | hungry |
گھر | ہاؤس | house |
دہرانا، دوبارہ مشق کرنا | ری ہرسل | rehearsal |
کے بجاۓ، کے بدلے | بی ہاف | behalf |
سلوک کرنا | بی ہیو | behave |
عقب میں، پیچھے | بی ہائینڈ | behind |
عام طور پر اکیلا h انگلش ورڈز کے آخر میں نہیں آتا، لیکن اگر اکیلا h کسی لفظ کے آخر میں آجاۓ تو وہ بولا نہیں جاتا یعنی خاموش رہتا ہے۔
Learn h wh ph ch th sh sounds
اب جانتے ہیں h کی ساؤنڈ ایسے words میں جہاں ایک اور consonant بھی h کے ساتھ جڑا ہے۔ ایسے جڑے ہوے letters کو digraph (ڈائی گراف) کہتے ہیں۔
Digraph کسے کہتے ہیں؟
ایسے 2 letters جن کو ملانے سے ان 2 letters کی بنیادی ساؤنڈ سے ہٹ کر ایک نئی ساؤنڈ پیدا ہوتی ہے digraph کہلاتا ہے۔ جیسے انگلش کا ورڈ ہے cheap ۔ اس ورڈ کے شروع کے 2 letters جو c اور h ہیں، سے چ کی ساؤنڈ نکل رہی ہےاگرچہ c سے ک کی آواز اور h سے ہ کی آواز نکلتی ہے۔ انگلش میں digraphs کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔
List of digraphs with h
انگلش میں h کے ساتھ بننے والے یہ digraphs استعمال ہوتے ہیں:ـ
ch, ph, sh, th, wh, gh, kh
h wh ph ch th sh کی ساؤنڈز سیکھئیے
Sound of ch
c + h = ک یا چ
جن words میں ch ایک ساتھ آتے ہیں، ان سے ’’چ‘‘ یا ’’ک‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔ پہلے ’’چ ‘‘ کی ساؤنڈ پیدا کرنے والے یہ الفاظ دیکھئیے اور ان کا تلفظ اس صفحے کے آخر میں موجود ویڈیو میں سنئیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
سستا، ارزاں، کمتر | چیپ | cheap |
دھوکہ دینا | چیٹ | cheat |
کون سا | وچ | which |
شہر کا نام | کراچی | Karachi |
شرارت | مِس چِف | mischief |
مال، سودا | مر چین ڈائز | merchandise |
پہنچنا | اپروچ | approach |
استاد | ٹیچر | teacher |
تبادلہ کرنا | ایکس چینج | exchange |
اب ch سے ’’ک‘‘ کی آواز نکالنے والے یہ ورڈز دیکھئیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
کیمیا | کیمسٹری | chemistry |
دانت کا درد | ٹوتھ ایک | toothache |
شہنشاہ، سلطان | مانارک | monarch |
مدرسہ، اسکول | اسکول | school |
مستری | میکینک | mechanic |
منصوبہ، حکمت | اسکیم | scheme |
دیرینہ، پرانی، سخت، شدید | کرانک | chronic |
موسیقی بجانے والوں کا گروہ | آرکیسٹرا | orchestra |
ساتھ ساتھ واقع ہونا | سِنکرو نائز | synchronize |
کہاں ’’چ‘‘ کی آواز نکلے گی اور کہاں ’’ک‘‘ کی، اس کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔ آپ کو زبانی یاد کرنا ہو گا یا ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔ڈائی گراف سے بننے والے الفاظ کی بھر مار ہے۔ تمام الفاظ بتانے کی نہ تو گنجائش ہے نہ ضرورت۔ آپ کو سمجھانے کے لئیے کچھ الفاظ مثال کے طور پر بیان کئیے جا رہے ہیں۔
Learn h wh ph ch th sh sounds
Sound of ph
p + h = f = پھ یا ف
جن words میں ph ایک ساتھ آتے ہیں، ان سے ’’ف‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ سنئیے:ـاردو معنی |
Pronunciation تلفظ |
Word |
ہاتھی | اے لی فینٹ |
elephant |
تصویر | فوٹو گراف |
photograph |
دستخط، اپنے ہاتھ کی تحریر | آٹو گراف |
autograph |
فلسفہ | فلاسفی |
philosophy |
ٹیلیفون | فون |
phone |
ایک امریکی شہر کا نام | فلا ڈیلفیا |
Philadelphia |
ایک فرضی پرندہ | فی نکس |
phoenix |
پیغمبر | پرا فیٹ |
prophet |
زور دینا، اہمیت دینا | ایم فے سائز |
emphasize |
Learn h wh ph ch th sh sounds
Some exceptions from “ph” sound
ph کی ’’ف‘‘ والی ساؤنڈ سے کچھ استثنا بھی ہیں یعنی ان سے ’’ف‘‘ کی ساؤنڈ نہیں نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
گڈریا، مویشی چرانے والا | شیپ ہرڈ | shepherd |
بے ترتیب | ہیپ ہے زرڈ | haphazard |
چھوٹا سوراخ دوسری طرف دیکھنے کے لئیے | پیپ ہول | peephole |
دراصل یہ الفاظ دو لفظوں کو جوڑ کر بناۓ گۓ ہیں۔ پہلا لفظ sheep اور herd سے لیا گیا ہے، دوسرا لفظ happen اور hazard سے اخذ کیا گیا ہے، جبکہ تیسرا لفظ صاف طور پر peep اور hole کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔
انگلش میں اردو کے ’’پھ‘‘ کے لئیے کوئی متبادل نہیں ہے۔ اگر اردو کے پھ کو انگریزی رسم الخط میں لکھنا ہو تو ph کا سہارا لیا جاتا ہے۔ جیسے ایک شہر کا نام پھالیہ ہے تو اسے phalia لکھا جاتا ہے۔ یا کہیں انگریزی رسم الخط میں پھول لکھنا ہو تو phool لکھا جاۓ گا۔
Sound of sh
s + h = ش
جن words میں sh ایک ساتھ آتے ہیں، ان سے ’’ش‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھئیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
شکل | شیپ | shape |
دکان | شاپ | shop |
شائع کرنا | پبلِش | publish |
بجھانا | ایکس ٹنگوئش | extinguish |
قائم کرنا | اس ٹیب لِش | establish |
دھکیلنا | پُش | push |
وظیفہ | اسکالرسپ | scholarship |
شرمانا | شائی | shy |
گھات لگانا | ایم بُش | ambush |
sh سے بننے والے الفاظ کا بھی ایک انبار ہے۔ آپ کو سمجھانے کے لئیے یہاں چند الفاظ پیش کئیے گۓ ہیں۔
Learn h wh ph ch th sh sounds
Sound of th
t + h = تھ یا د
جن words میں th ایک ساتھ آتے ہیں، ان سے ’’د‘‘ یا ’’تھ‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔ پہلے’’ د‘‘ کی ساؤنڈ پیدا کرنے والے یہ الفاظ دیکھئیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
وہاں | دیئر | there |
یہ | دِس | this |
چمڑہ | لیدر | leather |
باپ | فادر | father |
کوئی سا | ای در | either |
اگرچہ | آل دو | although |
ایک ساتھ | ٹو گیدر | together |
موسم | وے در | weather |
پر، پنکھ | فے در | feather |
اب th سے ’’تھ‘‘ کی آواز نکالنے والے یہ ورڈز دیکھئیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
سوچنا | تھنک | think |
نظریہ، قیاس، اصول | تھیوری | theory |
خیال | تھاٹ | thought |
پیدائش کا دن | برتھ ڈے | birthday |
اخلاقی | اےتھیکل | ethical |
دسواں | ٹینتھ | tenth |
دونوں | بوتھ | both |
نسلی | ایتھ نِک | ethnic |
ران | تھائی | thigh |
Sound of wh
w + h = و
جن words میں wh ایک ساتھ آتے ہیں، ان سے ’’و‘‘ کی آواز نکلتی ہے اور h خاموش یعنی silent رہتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھئیے:ـ
آپ نوٹ کریں ان تمام الفاظ میں wh الفاظ کے شروع میں آیا ہے۔ یہ کبھی درمیان میں نہیں آتا۔ اگر یہ آپ کو درمیان میں نظر آۓ تو یقیناً وہ لفظ دو الفاظ کو جوڑ کر بنایا گیا ہوگا اور وہاں بھی wh دوسرے لفظ کے شروع میں ہی ہو گا۔
| اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
کہاں | ویئر | where | |
کیوں | وائی | why | |
کب | وین | when | |
سفید | وائیٹ | white | |
وہیل مچھلی | ویل | whale | |
سیٹی | وِسل | whistle | |
پہیہ | وِیل | wheel | |
سرگوشی | وِس پر | whisper | |
جبکہ | وائیل | while |
لیکن جن words میں wh کے بعد o آتا ہے، وہاں ’’w‘‘ خاموش یعنی silent رہتا ہے اور “h” کی ساؤنڈ ’’ہ‘‘ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھئیے:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
کون | ہو | who |
کس کا | ہوز | whose |
کس کو، جس کو | ہوُم | whom |
تمام | ہول | whole |
Learn h wh ph ch th sh sounds
Sound of gh
gh کے استعمال سے بننے والے الفاظ سے چار (4) مختلف ساؤنڈز نکل سکتی ہیں جو یہ ہیں:ـ
(1) جب gh کسی لفظ کے شروع یا درمیان میں آتا ہے تو اس سے صرف ’’گ‘‘ کی آواز نکلتی ہے اور “h” خاموش یعنی silent رہتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
خوفناک، ڈراؤنا۔ ہولناک | گاسٹلی | ghastly |
بھوت | گوسٹ | ghost |
ایک ملک کا نام | گانا | Ghana |
سویوں کی طرح کا کھانا | اسپاگیٹی | spaghetti |
دہشت زدہ، سراسیمہ، حیرت زدہ | اگاسٹ | aghast |
یہود بستی | گیٹو | ghetto |
دینی ،مذہبی، روحانی | گول | ghoul |
(2)کچھ جگہوں پر جب gh کسی لفظ کے آخر میں آتا ہے تو اس سے ’’ف‘‘ کی آواز نکلتی ہے ۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
کھانسی | کف | cough |
کھردرا، سخت، بد اخلاق | رف | rough |
کافی | اے نف | enough |
ہنسنا | لاف | laugh |
سخت، جفا کش | ٹف | tough |
(3) کچھ جگہوں پر جب gh کسی لفظ کے آخر میں یا درمیان میں آتے ہیں تو یہ silent ہو جاتے ہیں ۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
خشک سالی، قحط سالی | ڈراؤٹ | drought |
ذبح کرنا | سلاٹر | slaughter |
خوشی، مسرت | ڈیلائیٹ | delight |
درست، صحیح | رائیٹ | right |
طاقت، شائد، ممکن ہے | مائیٹ | might |
آہ بھرنا | سائی | sigh |
سیدھا | اسٹریٹ | straight |
شرارتی | ناٹی | naughty |
ران | تھائی | thigh |
پکڑا | کاٹ | caught |
(4) چوتھے استعمال کا تعلق پیدائشی انگریزی بولنے والوں سے نہیں ہے بلکہ ہمارے خطے میں اردو اور دوسری زبانیں بولنے والوں سے ہے جہاں ’’غ‘‘ استعمال ہوتا ہے۔ ’’غ‘‘ کی ساؤنڈ کو انگلش میں لکھنے کے لئیے “gh” کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
ایک ملک کا نام | افغانستان | Afghanistan |
ایک شخص کا نام | غالب | Ghalib |
ایک شخص کا نام | غیور | Ghayoor |
ایک جگہ کا نام، پھول پھلواری کی جگہ | باغ | Bagh |
ایک شخص کا نام | غلام رسول | Ghulam Rasool |
Sound of kh
k + h = خ
انگلش میں ’’خ‘‘ کی ساؤنڈ کے لئیے کوئی letter یا digraph نہیں ہے۔ ہمارے خطے میں اردو، فارسی اور عربی میں ’’خ‘‘ کا کافی استعمال ہے۔ ہمارے علاقے کے لوگوں اورجگہوں کے نام یا دوسرے الفاظ جن میں ’’خ‘‘ شامل ہوتا ہے، انگلش میں لکھنے کے لئیے kh استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
اردو معنی | Pronunciation تلفظ | Word |
ایک شخص کا نام | خلیل | Khalil |
افغانستان میں ایک صوبے کا نام | خوست | Khost |
ایک شخص کا نام | مختار | Mukhtar |
ایک شخص کا نام | بختیار | Bakhtiar |
پشاور میں ایک بازار کا نام | قصہ خوانی بازار | Qissa Khwani Bazar |
اکثر ناموں کا حصہ ہوتا ہے | خان | Khan |
ایک مذہبی عہدہ یا شخص کا نام | خلیفہ | Khalifa |
ایک ذات کا نام | شیخ | Shaikh |
Learn h wh ph ch th sh sounds
درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔