Closed Compound Words in Urdu

Learn closed compound words in Urdu. In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the proper use of closed compound words. Knowledge of using closed compound words properly will greatly improve your English writing and speaking skills.

انگلش میں  کمپاؤنڈ ورڈز  کو لکھنے کے  کچھ اصول ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں  تو  کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ کمپاؤنڈ ورڈز کے علم اور ان کے صحیح استعمال سے آپ کی لکھائی میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔ الفاظ کو جوڑ کر نۓ الفاظ بنانے سے آپ کے پاس مزید الفاظ آ جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنی بات زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں  سمجھا سکیں گے۔انگلش میں کمپاؤنڈ ورڈز کو لکھنے  کے تین طریقے ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ کمپاؤنڈ ورڈز کیا ہوتے ہیں۔ ان کی کتنی قسمیں ہیں اور ان تین قسموں میں سے ایک  closed  compound words    پر تفصیلی روشنی ڈالی جاۓ گی، مثالوں کی مدد سے۔

 اس موضوع پر یہ ویڈیو  بھی دیکھیں۔

Compound Words کیا ہوتے ہیں؟

2  یا  2     سے زیادہ  words   کوجوڑ کر جو  ایک نیا   word   بنا یا جاتا ہے،  اسے  Compound Word   کہا جاتا ہے۔  اس  طرح بناۓ گئے  compound word کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔  عام طور پر یہ  2  الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔  کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں   جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔  دو الفاظ کو جوڑ کر آپ کسی چیز کے بارے میں بہت سی معلومات دے سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر دو  words   ہیں  sun   اور  flower ۔   Sun   کے معنی ہیں سورج اور flower  کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو  یہ  sunflower   بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا  پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ  اپنے  مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا  ہے۔

ایک اور مثال  دیکھیں foot    اور  ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  foot   کے معنی  پاؤں ہیں اور  ball   کے معنی   گیند ہیں۔  جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ  football   بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔  ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔  فٹبال ایک مخصوص کھیل  ہے جس کے کھیلنے کے  اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔

ایک تیسری مثال ہے  brainstorm  جو دو الفاظ  brain   اور  storm   کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  brain   کے معنی ہیں دماغ اور  storm  کے معنی ہیں   طوفان۔  لیکن  brainstorm   کے معنی دماغی طوفان  نہیں ہیں۔  اس کے معنی ہیں کسی چیز پر  زیادہ  سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔

Compound words  میں شامل الفاظ کا تعلق  nouns, verbs, adjectives, adverbs  حتیٰ کہ  prepositions سے ہو سکتا ہے۔

Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے

Compound Words  کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی  جاتی ہیں:ـ

  • Closed Form  ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
  • Open Form   ـ  دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان   اسپیس دی جاتی ہے۔
  • Hyphenated Form    ـ  دو الفاظ کے درمیان  hyphen   لگایا جاتا ہے۔

Closed Compound Words

Closed compound words with Urdu meanings

Learn about closed compound words in Urdu

کوئی بھی نہیں، کوئی شخص  بھی نہیں

nobody

کوئی چیز

anything

چاند کی روشنی

moonlight

ڈاک کا ڈبہ

mailbox

شائد

maybe

ہر شخص

everybody

دادی،  دادی اماں

grandmother

کھیل کا میدان

playground

پاؤں کی چھاپ،  قدم کا نشان

footprint

نشانی

bookmark

Learn about closed compound words in Urdu

  • بھنی ہوئی مکئی

    popcorn

    باسکٹ بال

    basketball

    کمپیوٹر کا  ٹائیپنگ بورڈ

    keyboard

    نوٹ کرنے کا پیڈ

    notepad

    فٹبال کا کھیل

    football

    فوق البشر،  ایک تخیلاتی شخص

    superman

    واسکٹ، صدری

    waistcoat

    کتابوں کی دکان

    bookstore

    آگ بجھانے والا آدمی

    fireman

    دنیا بھر میں

    worldwide

Learn about closed compound words in Urdu

شمال مشرق

northeast

جھاڑیوں  کی آگ

bushfire

پیدائش کا دن

birthday

تختہ سیاہ

blackboard

کلاس کا ساتھی

classmate

طلوع آفتاب

sunrise

سورج کی چمک

sunshine

بغیر کسی سے منسلک ہوۓ کام کرنا

freelance

آنکھ کی پتلی

eyeball

آنکھ کی بھوں

eyebrow

Learn about closed compound words in Urdu

آنکھ کی پلک

eyelash

بغل

armpit

جماعتی کام

teamwork

قوس و قزح

rainbow

سونے کا کمرہ

bedroom

روشنی کا مینار

lighthouse

دائرہ نور، کسی مخصوص جگہ پر روشنی ڈالنا

spotlight

دماغ سے ہٹا دینا

brainwash

غلطی ڈھونڈنے کے لئیے پڑہنا

proofread

نمایاں کرنا، روشنی ڈالنا

highlight

سنوارنا، سنگھارنا

makeup



Learn about closed compound words in Urdu

کون سی form لکھنی ہے؟ کیسے پتہ چلے؟

  • Compound Words  کو ملا کر لکھنا ہے،  علیحدہ لکھنا ہے،  یا  hyphen   کے ساتھ لکھنا ہے،  کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ انہیں کس طرح لکھنا ہے،  جاننے کے لئیے آپ کو انہیں زبانی یاد رکھنا ہوگا ،  یا،  ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔   بہت سے ایسے  compound words   ہیں جنہیں تینوں طریقوں یا دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے،  مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ درست طریقہ جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری کی مدد لینا ہو گی۔ ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔

Learn about closed compound words in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors