?What is determiner

What is determiner? – explained in Urdu with the help of examples in English and their translation in Urdu. See the difference between adjectives and determiners. In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that includes the knowledge and use of determiners.

انگلش میں  determiners  کا دو طرح سے استعمال ہے،  ایک عام لفظی معنوں میں اور دوسرے گرامر کے لحاظ سے۔  اس مضمون میں determiner کے لغوی معنی بھی بتائیں گے اور گرامر کے لحاظ سے   determiner  کا مطلب اور استعمال بھی سمجھائیں گے،  تو آئیے ابتدا کرتے ہیں  determiner  کے لغوی معنوں سے۔

Determiner meaning in Urdu

Determiner  کے اردو معنی ہیں:  تعیّن کرنے والا۔  طے کرنے والا شخص  یا  شے۔  عام گفتگو میں جب ہم  determiner  کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے مراد ہے ’’تعین کرنے والا شخص یا چیز‘‘۔   

?Learn in Urdu What is determiner

Definition of “determiner” in English grammar explained in Urdu

انگریزی زبان میں جملے میں متعدد لسانی عناصر(linguistic elements)    استعمال ہوتے ہیں جو مختلف افعال انجام دیتے ہیں اور جملے کو سمجھمیں آنے والا  اور معنی خیز  بناتے ہیں۔ determiners      لسانی اجزاء (linguistic components)   میں سے ایک ہیں جو جملے میں noun    کا تعین کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

determiners  وہ  الفاظ  ہوتے ہیں جو ہمیشہ  noun  سے پہلے آتے ہیں اور ان کی مقدار،  قطعیت،  یا  ملکیت کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں۔    

What is determiner explained in Urdu

Examples of determiners

1: حوالہ دینے یا ملکیت ظاہر کرنے کی مثالیں:۔
بائیں طرف کی  پینٹنگ  ہماری دلپسند ہے

The painting on the left is our favorite.

اس جملے میں painting   جو کہ ایک  noun ہے،  سے پہلے آنے والا لفظ  the  ایک مخصوص پینٹنگ  کا حوالہ دے رہا ہے۔     left جو کہ ایک  noun  ہے،  سے پہلے آنے والا  ورڈ  the  ایک مخصوص سمت کا حوالہ دے رہا ہے۔ favorite   جو کہ ایک  noun  ہے، سے پہلے آنے والا لفظ  our  تعلق ظاہر کر رہا ہے۔  اس  sentence  میں  the  اور determiners  ،  our  ہیں۔
یہ مووی  دلچسپ ہے

This movie is interesting.

اس جملے میں  movie  جو کہ ایک  noun  ہے ،  سے پہلے ورڈ  this  آیا ہے جو یہ بتا کر کہ  ’’یہ مووی‘‘  اِس مووی کا خاص حوالہ دے رہا ہے۔  اس لئیے  this  اس جملے میں  determiner  ہے۔ 2: تعداد یا مقدار ظاہر کرنے کی مثالیں
میں نے کچھ سیب اور آم خریدے۔

I bought some apples and mangoes.

اس جملے میں apple   جو کہ ایک  noun ہے،  سے پہلے آنے والا لفظ  some  ایک مقدار ظاہر کر رہا ہے۔ اس  لئیے   some   ایک  determiner  ہے۔ ایک اور مثال دیکھیں
ظہیر نوڈل کے تین پیکٹ لایا

Zaheer brought three packets of noodle.

اس جملے میں  packets  جو کہ ایک  noun  ہے ،  سے پہلے ورڈ  three  آیا ہے جو  تعداد ظاہر کر رہا ہے۔ اس لئیے  three  اس جملے میں  determiner  ہے۔

?Learn in Urdu What is determiner

Types of determiners

determiners  کی یہ سات (7)   قسمیں ہیں

articles

demonstrative determiners

distributive determiners

interrogative determiners

possessive determiners

numbers

quantifiers

 

?Learn in Urdu What is determiner

articles

Articles   (a, an, the)  ایک تعین کنندہ ہیں جو noun    یا noun phrase  سے پہلے آتےہیں اور  noun  کو مخصوص یا غیر مخصوص کے طور پر شناخت کرتےہیں۔  the  ایک  definite article  یعنی معینہ اور   a, an    غیر متعینہ آرٹیکلز ہیں ۔ article   noun   سے پہلے اکیلے بھی   آ  سکتا ہے  یا  ایک یا  ایک سے زیادہ  descriptive adjectives  کے ساتھ مل کربھی۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

شہناز نے اس لباس کو پسند کیا جو میں نے اسے دیا۔Shehnaz liked the dress I gave her.
ظفر نے میٹھا بنانے کی پیشکش کی۔Zafar offered to make the dessert.
کیا آپ کے پاس ایک اضافی قلم ہے؟Do you have an extra pen?
یہ آپ کے لیے  ایک سنہری موقع ہے۔This is a golden opportunity for you.

demonstrative determiners

demonstrative determiners  جو  demonstrative adjectives  کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں،  ایک noun  کی جگہ کا تعین وقت یا  جگہ کے لحاظ سے کرتے ہیں۔ thesethatthis, اور  those   ایسے ورڈز ہیں جو    demonstrative  determiners  ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

یہ وہ کتاب ہے جو میں آپ کو دکھانا چاہتا تھا۔

This is the book I wanted to show you.

آئیے اس فلم کو دوبارہ دیکھتے ہیں۔

Let’s see that movie again.

مجھے اکثر اپنے بچپن کے وہ دن یاد آتے ہیں۔

I often recall those days of my childhood.

یہ جوتے میرے نہیں ہیں۔

These shoes are not mine.

distributive determiners

distributive determiners  گروپ کے اندر کسی گروپ یا  انفرادی حصوں کا حوالہ دیتے ہیں ۔ alleveryhalfeach,  اور  both ایسے ورڈز ہیں جو     distributive determiners  ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

یقینی بنائیں کہ آج رات دونوں بچے نہا لیں۔

Be sure both kids get a bath tonight.

لائبریری میں ہر کتاب کی مناسب جلد ہے۔

Each book in the library has a proper binding.

تمام انڈے سڑے ہوے تھے۔

All eggs were rotten.

ہر مجرم کو لازمی پکڑا جائے۔

Every culprit must be apprehended.

آدھے بلے باز دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکے۔

Half the batsmen couldn’t reach the double figures.

interrogative determiners

interrogative determiners  ایسے ورڈز ہوتے ہیں  جوبراہ راست یا بالواسطہ سوال پوچھ کر noun   کی صفات بیان کرتے ہیں۔  whose, what    اور  which   ایسے ورڈز ہیں جو    interrogative determiners  ہیں ۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

کس کے جوتے باہر لان میں رہ گئے؟

Whose shoes were left outside on the lawn?

حبیب پلازہ کی عمارت کی اونچائی کتنی ہے؟

What height is the Habib Plaza Building?

میں حیران ہوں کہ اس نے کون سا ہاتھ توڑا۔

I wonder which hand he broke.

possessive determiners

possessive determiners جنہیں possessive adjectives  بھی کہا جاتا ہے ایسے ورڈز ہوتے ہیں  جوکسی    noun   یا تعلق کی ملکیت ظاہر کرتے ہیں۔  their, our, its, her, his, your, my  اور  whose   ایسے ورڈز ہیں جو    possessive determiners  ہیں ۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

میری قمیض کہاں ہے؟

Where is my shirt?

میں نے آپ کے والد کو بہت دنوں سے نہیں دیکھا۔

I haven’t seen your father for many days.

درخت اپنے پتے جھاڑ رہا ہے۔

The tree is shedding its leaves.

ماں نے اپنے بیٹے کو گلے لگانے کے لیے بازو کھولے۔

Mother opened her arms to hug her son.

کس کی پتلون باہر لٹک رہی ہے؟

Whose pants are hanging outside?

فہرست سے ان کے نام غائب ہیں۔

Their names are missing from the list.

?Learn in Urdu What is determiner

numbers

numbers  چاہے  cardinal  ہوں جیسے one, two, three, etc   یا ordinal   ہوں جیسے  first, secondthird   وغیرہ ،  تو انہیں determiners  کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہےجب انہیں  noun  سےپہلے لگا کراس کی تعدادظاہر کی جاۓ۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

سمیرا نے کل دس کلو چاول خریدے ۔

Sameera purchased ten kilograms of rice yesterday.

مبشر نے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Mubashir stood in first position in the annual exams.

رضوان اس مہینے میں تین بار آفس دیر سے آیا تھا۔

Rizwan was late to the office three times this month.

زبیر کو آخری موقع دیا گیا کہ وہ اپنا طرز عمل درست کر لے۔

Zubair was given the last opportunity to mend his conduct.

اظہر اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

Azhar is trying hard to reach the first rank in his class.

quantifiers

quantifiers   ایسے الفاظ ہوتے ہیں جو مقدار کو ’’ کچھ،  کئی،  چند،  بہت سارے،  تمام ، وغیرہ،   جیسے الفاظ سے ظاہر کرتے ہیں جن کے لئیے انگلش میں all, any, few, some   اور   several   جیسےالفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ quantifiers   جب  noun  سےپہلے لگا کر   انکے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہیں تو یہ  determiner  ہوتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔

میں نے محسن کو بہت دنوں سے نہیں دیکھا۔

I haven’t seen Mohsin for many days.

رانی نے اپنے بچے کے لیے کچھ دودھ خریدا۔

Rani bought some milk for her baby.

سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔

The annual exam results will be announced in a few days.

پہلے ہی کئی مریض ڈاکٹر کے انتظار میں ہیں۔

There are already several patients waiting for the doctor.

پیسہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

Money is the root of all evil.

?Learn in Urdu What is determiner

List of common determiners

Articles: a, an, the,

Demonstrative determiners: this, that, these, those,

Distributive determiners: ۔ all, every, half, each, both,

Interrogative determiners: what, whose, which,

Possessive determiners: my, our, your, his, her, its, their,

Numbers: one, two, three,…  …, first, second, third, …   …last, middle,

Quantifiers: all, any, few, some, little, many, much, several,

Confusion between determiners and adjectives

ہم جانتے ہیں کہ وہ ورڈز جو کسی  noun  کے بارے میں مزید معلومات دیں  adjective  کہلاتے ہیں  اور اکژ یہ  adjectives  ناؤن سے پہلے لگے ہوتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

Shazia is a beautiful girl.

Maqsood is a brave soldier.

Amjad is a tall person.

ان تینوں مثالوں میں سرخ رنگ میں دکھاۓ گۓ ورڈز  adjective  ہیں جو نیلے رنگ میں دکھاۓ گۓ   nouns  سے بالکل پہلے لگاۓ گۓ ہیں۔  ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ ’’ determiners  وہ الفاظ  ہوتے ہیں جو ہمیشہ  noun  سے پہلے آتے ہیں اور ان کی مقدار،  قطعیت،  یا  ملکیت کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں۔    اب یہ کیسے پہچانا جاۓ کہ   noun  سے پہلے لگا ورڈ  adjective  ہے  یا  determiner  ہے۔

?Learn in Urdu What is determiner

Difference between determiners and adjectives

determiners   کو بعض اوقات ایک قسم کا  adjective  سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ noun    اور pronoun   میں ترمیم کرتے ہیں۔ adjectives    اور determiners  کے کام ایک  دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔  وہ noun کی وضاحت کرتے ہیں اور ہمیں ان کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہیں۔  تاہم،  ان کی پوزیشننگ اور استعمال کے لحاظ سے ان میں فرق ہے۔

1:  adjectives   کو noun سے پہلے اور بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن determiners    صرف noun   سے پہلے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

2:  adjectives کسی noun  کی خوبیاں بیان کرتے ہیں جب کہ  determiners  کسی  noun  کی تعداد،  مقدار  یا  ملکیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

3:  ایک noun  کے  کئی  adjectives  ہو سکتے ہیں لیکن  determiner  ایک ہی ہوگا۔

4:  Adjectives کی  degrees  ہوتی ہیں،   جیسے  superlative degree, comparative degree, positive degree  جب کہ  determiners  کی کوئی  degree  نہیں ہوتی ہے۔

5:  Adjective کو جملے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے جبکہ  determiner  کو جملے سے ہٹایا نہیں جا سکتا ہے۔

?Learn in Urdu What is determiner

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

?Learn in Urdu What is determiner

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors