Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Hyphenated Compound Words with Urdu translation

Learn in Urdu about hyphenated compound words. In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the proper use of hyphenated compound words. Knowledge of using hyphenated compound words properly will greatly improve your English writing skills.

انگلش میں  کمپاؤنڈ ورڈز  کو لکھنے کے  کچھ اصول ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں  تو  کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ کمپاؤنڈ ورڈز کے علم اور ان کے صحیح استعمال سے آپ کی لکھائی میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔ الفاظ کو جوڑ کر نئیے الفاظ بنانے سے آپ کے پاس مزید الفاظ آ جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنی بات زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں  سمجھا سکیں گے۔انگلش میں کمپاؤنڈ ورڈز کو لکھنے  کے تین طریقے ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ کمپاؤنڈ ورڈز کیا ہوتے ہیں۔ ان کی کتنی قسمیں ہیں اور ان تین قسموں میں سے ایک  compound words with hyphen   پر تفصیلی روشنی ڈالی جاۓ گی، مثالوں کی مدد سے۔   اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Compound Words کیا ہوتے ہیں؟

2  یا 2   سے زیادہ  words   کوجوڑ کر جو  ایک نیا   word   بنا یا جاتا ہے،  اسے  Compound Word   کہا جاتا ہے۔  اس  طرح بناۓ گئے  compound word کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔  عام طور پر یہ  2  الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔  کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں   جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔  دو الفاظ کو جوڑ کر آپ کسی چیز کے بارے میں بہت سی معلومات دے سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر دو  words   ہیں  sun   اور  flower ۔   Sun   کے معنی ہیں سورج اور flower  کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو  یہ  sunflower   بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا  پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ  اپنے  مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا  ہے۔

ایک اور مثال  دیکھیں foot    اور  ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  foot   کے معنی  پاؤں ہیں اور  ball   کے معنی   گیند ہیں۔  جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ  football   بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔  ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔  فٹبال ایک مخصوص کھیل  ہے جس کے کھیلنے کے  اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔

ایک تیسری مثال ہے  brainstorm  جو دو الفاظ  brain   اور  storm   کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  brain   کے معنی ہیں دماغ اور  storm  کے معنی ہیں   طوفان۔  لیکن  brainstorm   کے معنی دماغی طوفان  نہیں ہیں۔  اس کے معنی ہیں کسی چیز پر  زیادہ  سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔

Compound words  میں شامل الفاظ کا تعلق  nouns, verbs, adjectives, adverbs  حتیٰ کہ  prepositions سے ہو سکتا ہے۔

Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے

Compound Words    کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی  جاتی ہیں:ـ

  • Closed Form     ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
  •  
  • Open Form      ـ  دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان   اسپیس دی جاتی ہے۔
  •  
  • Hyphenated       ـ  دو الفاظ کے درمیان  hyphen   لگایا جاتا ہے۔

Hyphented Compound Words

ان   compound words   کو  لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ  hyphen لگائی جاتی ہے یعنی  ڈیش جیسی لکیر۔  ان  کو ملا کر لکھنا   یا  hyphen کے بغیر علیحدہ علیحدہ لکھنا  غلط ہے۔    ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں  ۔ یہ مکمل لسٹ نہیں ہے۔  ان کے علاوہ بھی  compound words  ہیں جنہیں  hyphen  کے ساتھ لکھا جاتا ہے:ـ

جُز وقتی، مکمل وقت سے کم

part-time

لمبے بالوں والا، لمبے بالوں والی

long-haired

تیز رفتار

high-speed

اعلیٰ ٹیکنولوجی والا

high-tech

بہت گہرا

in-depth

مکمل لمبائی

full-length

گہرے تیل میں تلا ہوا

deep-fried

بڑے پیمانے پر پیداوار

mass-production 

سورج  کی نیچے سوکھی ہوئی

sun-dried

خالی ہاتھ

empty-handed

Learn about hyphenated compound words in Urdu

hyphenated compound words with Urdu translation

Learn about hyphenated compound words in Urdu

  • بہت  بڑا سائز

    king-size

    خفیہ معلومات، خفیہ اشارہ

    tip-off

    چینی کے بغیر

    sugar-free

    بہت اونچی

    high-rise

    میل ملاپ کا اجتماع

    get-together

    اگلا دروازہ، ملحقہ

    next-door

    بے رحمانہ، سرد خون والا

    cold-blooded

    دور دراز

    far-flung

    برف کی طرح ٹھنڈا

    ice-cold

    دوسرے نمبر پر

    runner-up

    جلد غصے میں آنے والا،  مشتعل مزاج

    short-tempered

    خوشحالی

    well-being

    یک طرفہ

    one-sided

کمپاؤنڈ ورڈز اردو میں سمجھئیے

دو تہہ والا

two-fold

کئی تہوں والا

many-fold

سب کے لئیے

free-for-all

معلومات،  مہارت،  خصوصی تجزئیہ

know-how

دور دراز علاقے سے متعلق

long-distance

دماغ ہلا دینے والی،  نا قابل یقین

mind-blowing

روح،  ماحصل،  مرکزی نقطہ

nitty-gritty

منہ  کا لفظ،   گفتگو کے ذریعے

word-of-mouth

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا

left-handed

دائیں ہاتھ سے کام کرنے والا

right-handed

سانس روکنے والا،   نہایت دلفریب،  حیرت انگیز

breath-taking

خوشحال،   اچھی حالت میں،  امیر کبیر

well-off

جانا پہچانا،  مشہور

well-known

کمپاؤنڈ ورڈز اردو میں سمجھئیے

گھٹنے تک کا

knee-length

چوری کی روک تھام کا

anti-theft

بڑے پیمانے پر

large-scale

ساتھی کام کرنے والا

co-worker

دونوں اطراف   کو ان کا آدمی ظاہر کرنا،  دھوکہ دینا

double-cross

کم درجہ کا

low-grade

درمیانی عمر کا

middle-aged

اپنی بات کا بھرم رکھنے  کو کوشش

face-saving

شروع سے ہی ناکام

non-starter

تین سمتی

three-dimensional

کم اہم،  دھیمے انداز میں

low-key

پرانے فیشن کا

old-fashioned

Learn about hyphenated compound words in Urdu

کیسے لکھنا ہے؟ کیسے پتہ چلے؟

  • Compound Words  کو ملا کر لکھنا ہے،  علیحدہ لکھنا ہے،  یا  hyphen   کے ساتھ لکھنا ہے،  کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ انہیں کس طرح لکھنا ہے،  جاننے کے لئیے آپ کو انہیں زبانی یاد رکھنا ہوگا ،  یا،  ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔   بہت سے ایسے  compound words   ہیں جنہیں تینوں طریقوں یا دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے،  مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ درست طریقہ جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری کی مدد لینا ہو گی۔ ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔

Learn about hyphenated compound words in Urdu

Learn about hyphenated compound words in Urdu