Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

English compound words explained in Urdu

Learn how to write compound words, types of compound words in Urdu, Compound words definition in Urdu and list of compound words with examples. See meaning of compound words and types of compound words in Urdu. What is a compound word, closed compound word, open form compound word and hyphenated compound word? explained in Urdu. See closed compound words examples, open compound words examples and hyphenated compound words examples in English with Urdu translation. Learn English with grammar and then various other aspects of English learning. 

انگلش میں  کمپاؤنڈ ورڈز  کو لکھنے کے  کچھ اصول ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں  تو  کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ کمپاؤنڈ ورڈز کے علم اور ان کے صحیح استعمال سے آپ کی لکھائی میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔ الفاظ کو جوڑ کر نئیے الفاظ بنانے سے آپ کے پاس مزید الفاظ آ جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنی بات زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں  سمجھا سکیں گے۔

Compound Words کیا ہوتے ہیں؟

2  یا 2   سے زیادہ  words   کوجوڑ کر جو  ایک نیا   word   بنا یا جاتا ہے،  اسے  Compound Word   کہا جاتا ہے۔  اس  طرح بناۓ گئے  compound word کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔  عام طور پر یہ  2  الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔  کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں   جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔

مثال کے طور پر دو  words   ہیں  sun   اور  flower ۔   Sun   کے معنی ہیں سورج اور flower  کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو  یہ  sunflower   بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا  پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ  اپنے  مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا  ہے۔

ایک اور مثال  دیکھیں foot    اور  ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  foot   کے معنی  پاؤں ہیں اور  ball   کے معنی   گیند ہیں۔  جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ  football   بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔  ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔  فٹبال ایک مخصوص کھیل  ہے جس کے اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔

ایک تیسری مثال ہے  brainstorm  جو دو الفاظ  brain   اور  storm   کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ  brain   کے معنی ہیں دماغ اور  storm  کے معنی ہیں   طوفان۔  لیکن  brainstorm   کے معنی دماغی طوفان  نہیں ہیں۔  اس کے معنی ہیں کسی چیز پر  زیادہ  سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔

Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے

                     Compound Words     کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی  جاتی ہیں:ـ

  • Closed Form  ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
  • Open Form   ـ  دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان   اسپیس دی جاتی ہے۔
  • Hyphenated    ـ  دو الفاظ کے درمیان  hyphen   لگایا جاتا ہے۔
Closed form compound words in Urdu

Learn in Urdu how to write closed, open and hyphenated compound words

چاند کی روشنی

Moonlight

ڈاک کا ڈبہ

Mailbox

شائد

Maybe

ہر شخص

Everybody

دادی، دادی اماں

Grandmother

کھیل کا میدان

Playground

پاؤں کی چھاپ، قدم کا نشان

Footprint

نشانی

Bookmark

مکئی بھوننا

Popcorn

باسکٹ بال

basketball

کمپیوٹر کا  ٹائیپنگ بورڈ

Keyboard

نوٹ کرنے کا پیڈ

notepad

فٹبال کا کھیل

football

Learn in Urdu how to write closed, open and hyphenated compound words

فوق البشر، ایک تخیلاتی شخص

Superman

واسکٹ، صدری

Waistcoat

کتابوں کی دکان

Bookstore

آگ بجھانے والا آدمی

Fireman

دنیا بھر میں

Worldwide

شمال مشرق

Northeast

جھاڑیوں  کی آگ

Bushfire

پیدائش کا دن

Birthday

تختہ سیاہ

Blackboard

کلاس کا ساتھی

Classmate

طلوع آفتاب

Sunrise

سورج کی چمک

Sunshine

بغیر کسی سے منسلک ہوۓ کام کرنا

freelance

آنکھ کی پتلی

Eyeball

آنکھ کی بھوں

Eyebrow

آنکھ کی پلک

Eyelash

بغل

Armpit

جماعتی کام

Teamwork

قوس و قزخ

Rainbow

سونے کا کمرہ

Bedroom

روشنی کا مینار

Lighthouse

دائرہ نور، کسی مخصوص جگہ پر روشنی ڈالنا

Spotlight

دماغ سے ہٹا دینا

Brainwash

غلطی ڈھونڈنے کے لئیے پڑہنا

Proofread

نمایاں کرنا، روشنی ڈالنا

Highlight

سنوارنا، سنگھارنا

makeup

Open Form Compound Words

ان   compound words   کو  لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ اسپیس دی جاتی ہے یعنی انہیں ایک دوسرے کے قریب تو لکھا جاتا ہے مگر علیحدہ لکھا جاتا ہے۔  ان  کو ملا کر لکھنا   یا  hyphen   لگانا غلط ہے۔    ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں:ـ

ہائی اسکول

High school

ابتدائی امداد

First aid

آئس کریم

Ice cream

رہنے والا  کمرہ

Living room

جائداد، پلاٹوں اور عمارتوں کا کام

Real estate

پورا چاند

Full moon

آواز کی ڈاک

Voice mail

ویب کا صفحہ

Web page

میز پوش

Table cloth

آگ  سے بچاؤ کی مشق

Fire drill

کھانے کی میز

Dining table

کافی کا مگ

Coffee mug

آئس کیوب، برف کے چوکور ٹکڑے

Ice cube

آگ لگنے کی صورت میں  باہر نکلنے کا راستہ

Fire exit

چاۓ کا کپ

Tea cup

کاروں کا مجموعہ

Car pool

ڈاک خانہ

Post office

گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ

Parking area

نائب صدر

Vice president

سائنسی افسانہ

Science fiction

کرسمس کا درخت

Christmas tree

کافی  پینے کی دکان

Coffee shop

رپورٹ کارڈ

Report card

کریڈٹ کارڈ

Credit card

بس رکنے کی جگہ

Bus stop

تیرنے کا تالاب

Swimming pool

ربڑ بینڈ

Rubber band

علیحدگی

Break up

اٹھا لینا، گھر لیجانے والی  کھانے کی اشیأ

Take away

گرمی کی لہر

Hot wave

اوپر

Up on

فون کال

phone call

تلافی کرنا

Make up

برف پر کھیلی جانے والی ہاکی

Ice hockey

ریڈیو کی لہریں

Radio wave

پُتلی، بچوں کا کھلونا

Jumping jack

Learn in Urdu how to write closed, open and hyphenated compound words

Hyphented Compound Words

ان   compound words   کو  لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ  hyphen   لگائی جاتی ہے یعنی  ڈیش جیسی لکیر۔  ان  کو ملا کر لکھنا   یا  hyphen کے بغیر علیحدہ علیحدہ لکھنا  غلط ہے۔    ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں:ـ

جُز وقتی، مکمل وقت سے کم

Part-time

لمبے بالوں والا، لمبے بالوں والی

Long-haired

تیز رفتار

High-speed

اعلیٰ ٹیکنولوجی والا

High-tech

بہت گہرا

In-depth

مکمل لمبائی

Full-length

گہرے تیل میں تلا ہوا

Deep-fried

بڑے پیمانے پر پیداوار

Mass-production 

سورج  کی نیچے سوکھی ہوئی

Sun-dried

خالی ہاتھ

Empty-handed

سالار اعلیٰ

Commander-in-Chief

فوجی عملے کا سربراہ

Chief-of-Staff

ساس

Mother-in-law

سُسر

Father-in-law

داماد

Son-in-law

بہو

Daughter-in-law

پارلیمینٹ میں امن و امان  قائم  کرنے والا

Sergeant-at-arms

مدیر اعلیٰ

Editor-in-Chief

کاؤنٹر پر بکنے والی

Over-the-counter

تازہ ترین

Up-to-date

فنی نمونہ، جدید ترین

State-of-the-art

طویل مدتی

Long-term

قلیل مدتی

Short-term

سب سے بڑا سائز

King-size

خفیہ معلومات، خفیہ اشارہ

Tip-off

چینی کے بغیر

Sugar-free

بہت اونچی

High-rise

میل ملاپ کا اجتماع

Get-together

اگلا دروازہ، ملحقہ

Next-door

بے رحمانہ، سرد خون والا

Cold-blooded

دور دراز

Far-flung

برف کی طرح ٹھنڈا

Ice-cold

دوسرے نمبر پر

Runner-up

جلد غصے میں آنے والا،  مشتعل مزاج

Short-tempered

خوشحالی

Well-being

یک طرفہ

One-sided

کیسے لکھنا ہے؟ کیسے پتہ چلے؟

Compound Words  کو ملا کر لکھنا ہے، علیحدہ لکھنا ہے، یا  hyphen   کے ساتھ لکھنا ہے، کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ انہیں کس طرح لکھنا ہے، جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔  بہت سے ایسے  compound words  ہیں جنہیں تینوں طریقوں یا دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے، مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔