window shopping meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the window shopping meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
window shopping definition in Urdu
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ مارکیٹوں کا رخ کرتے ہیں اور صرف دکانوں میں رکھی ہوئی اشیأ پر نظر ڈالتے ہیں، قیمتیں پوچھ لیتے ہیں لیکن کچھ خریدتے نہیں ہیں۔ اس عمل یا سرگرمی کو انگلش میں window shopping کہتے ہیں یعنی آپ نے دکان کی کھڑکیوں میں رکھی ہوئی چیزوں پر تو نظر ڈالی مگر خریدہ کچھ بھی نہیں۔
ونڈو شاپنگ کی یہ تین وجوہات ہو سکتی ہیں:۔
- کچھ لوگ خریداری سے پہلے قیمتوں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس چیز کے مارکیٹ میں کتنے برانڈز موجود ہیں، ان کی کیا قیمتیں ہیں۔ ان چیزوں کا آپس میں موازنہ کرتے ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے کہ خریداری سے پہلے خریدنے والی اشیأ کے بارے میں ، خاص طور پر قیمتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جائیں اور پھر دانشمندی سے کوئی فیصلہ کیا جاۓ۔ اس طرح window shopping کے ذریعے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرتے ہیں، خریدتے کچھ نہیں ہیں۔
- ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ گھر سے تو خریدنے کا ارادہ کر کے نکلتے ہیں، لیکن قیمتیں سن کے اردہ بدل لیتے ہیں کیونکہ وہ اشیأ مہنگی ہوتی ہیں اور ان کی قوت خرید نہیں ہوتی ہے۔ اس طرح صرف اشیأ کو دیکھ کر بغیر خریدے واپس آ جاتے ہیں۔
- ایک تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ کچھ لوگ صرف تفریح کی غرض سے مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔ گھر سے نکلتے وقت ان کا کچھ خریدنے کا ارادہ ہی نہیں ہوتا۔ بس اشیأ پر نظر ڈالتے ہیں، کبھی کبھار کسی چیز کی قیمت پوچھ لیتے ہیں، مگر خریدتے کچھ نہیں ہیں۔ مارکیٹ میں کچھ کھا پی لیتے ہیں، ہنسی مذاق کر لیتے ہیں اور کچھ خریدے بغیر گھر واپس آ جاتے ہیں۔
"Synonyms of “window shopping
ٹٹولنا، تلاش کرنا |
browsing |
موازنہ خریداری |
comparison shopping |
چرَانا |
grazing |
صرف دیکھنا |
Just looking |
بغیر خریداری کے شاپنگ |
shopping without purchasing |
window shopping meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
window shopping meaning in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔