Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

English proverbs with Urdu meaning

Important English proverbs with Urdu meaning are presented in this article. Understanding, and practicing these English proverbs will improve your reading, writing, and speaking skills.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اردو کی طرح انگلش میں بھی کہاوتوں (proverbs)  کا استعمال ہوتا ہے ۔ آپ کی انگلش لکھائی اور بول چال میں ان کے استعمال سے نکھار اور روانی آۓ گی۔اس  مضمون  میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  proverb  کسے کہا جاتا ہے۔ Proverb اور  Idiom  میں کیا فرق ہے اور عام استعمال میں آنے والی proverbs  اردو ترجمے کے ساتھ بتائی جائیں گی۔ ان کا صحیح انگلش تلفظ (pronunciation)  سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھئیے۔

Proverb کسے کہتے ہیں؟

Proverb کے اردو معنی ہیں    ’’کہاوت، ضرب المثل،   کوئی مختصر پر مغز بات‘‘۔   آ پ نے اردو میں سنا ہوگا    ’’ چور کی داڑھی میں تنکا،   بندر کیا جانے ادرک کا سواد،   جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘   وغیرہ وغیرہ۔  بالکل ایسی ہی،  یا  ان سے ملتی جلتی کہاوتیں انگلش میں بھی ہوتی ہیں جنہیں   proverb  کہا جاتا ہے، جیسے:ـ

As you sow, so shall you reap.

No use crying over spilt milk.

Beggars can’t be choosers.

Learn English proverbs with Urdu meaning

Proverb اور Idiom میں کیا فرق ہے؟

Proverb کے معنی تو آپ سمجھ گئیے کہ اس کا مطلب کہاوت یا ضرب المثل ہے، جب کہ  idiom  کے معنی ہیں ’’محاورا‘‘۔  محاورہ الفاظ کے ایسے مجموعے کو کہا جاتا ہے جس کے معنی ان الفاظ سے ہٹ کر ہوں جنہیں بولا یا لکھا جا رہا ہو۔  جیسے ایک انگلش محاورہ ہے “once in a blue moon” جس کا اردو میں مطلب ہے ’’ کبھی ایک دفعہ‘‘ یا   “man of words”  جس کے معنی ہیں ’’بات کا پکا‘‘

تو  proverb  اور idiom    کا فرق واضح ہے۔  proverb  الفاظ کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے جس کے معنی   proverb کے الفاظ سے عیاں ہوتے ہیں۔ ان میں سچائی اور مشورہ ہوتا ہے جب کہ  idioms  الفاظ کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے جس کے معنی  idiom  کے الفاظ سے ہٹ کر ہوتے ہیں اور یہ ایک  خیال  یا  سوچ  کا اظہار کرتے ہیں۔

آئییے اب کچھ عام استعمال میں آنے والی انگلش  proverbs  اردو ترجمے کے ساتھ دیکھتے ہیں:ـ

English proverbs with Urdu meaning

پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

Prevention is better than cure

یہ ضروری نہیں ہے کہ  اگر مسئلہ ہوا تو دیکھ لیں گے۔ یہ زیادہ بہتر ہے کہ احتیا طی تدبیر اختیار کریں اور مسئلہ ہونے ہی نہ دیں۔

پہلے تولو پھر بولو۔

Think before you leap

الٹا سیدھا جو منہ میں آۓ بولنے سے اکثر نقصان ہوتا ہے۔ اس لئیے کہا جاتا ہے کہ پہلے اچھی طرح سوچ لو کہ کیا بولنا ہے، پھر بولو۔

عشق اندھا ہوتا ہے۔

Love is blind

کسی سے گہری محبت ہو جاۓ تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ دوسرا کتنا خوبصورت ہے،  دولتمند ہے یا نہیں، حیثیت والا ہے یا نہیں، کوئی جسمانی  کمی ہے یا نہیں۔

انصاف اندھا ہوتا ہے۔

Justice is blind

عدالتیں انصاف  قانون کے مطابق دیتی ہیں، یہ نہیں دیکھتیں کہ اس فیصلے سے مزید کتنا نقصان ہوگا۔ فرض کریں کوئی شخص اپنی بیوی کو مار ڈالے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں۔ قانون قاتل کو سزاۓ موت ہی دے گا۔ وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ بچے باپ کی شفقت سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔

A man is known by the company he keeps

آدمی کا اٹھنا بیٹھنا کس قسم کے لوگوں میں ہے، بتا دیتا ہے کہ وہ کس قسم کا آدمی ہے۔

بھکاری  اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہوتے۔

Beggars can’t be choosers

جو لوگ اپنی ضرورتیں دوسروں سے مانگ کر پوری کرتے ہیں تو فیصلے بھی ان ہی کی مرضی سے کرتے ہیں۔

خیالی پلاؤ پکانا۔

To build castles in the air

تصور ہی تصور میں کوئی بڑا کام کر دینا جو حقیقتاً  نہ ہوا ہو۔

تندرستی ہزار نعمت ہے۔

Health is wealth

اگر انسان تندرست ہو تو وہ بڑی سے بڑی مشکل سے نکل کر دہ بارہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ بیمار ہو تو کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

جس کی لاٹھی اسکی بھینس۔

Might is right

کچھ مواقع پر یا جہاں انصاف نہ ہو صرف  طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے۔ وہ طاقت کے بل پر جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔

A picture is worth a thousand words

ایک تصویر  اتنی چیزوں کا اظہار کر دیتی ہے کہ اس کا  صرف الفاظ میں اظہار کے لئیے ایک ہزار الفاظ درکار ہوتے ہیں۔

Learn English proverbs with Urdu meaning

پوری نہ سہی،  آدھی سہی۔

Half a loaf is better than nothing

کبھی کچھ کم مل رہا ہو تو یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ پورا ملے گا تو لوں گا۔سوچنا یہ چاہئیے کہ نہ ہونے سے تو  بہتر ہے، کچھ تو ملا ہے۔

انگور کھٹے ہیں۔

Grapes are sour

جب کوئی چیز حاصل نہ کی جاسکے تو اس میں خامیاں نکالی جاتی ہیں جیسے کوئی انگور نہ لے سکتا ہو تو وہ کہہ دے گا کہ انگور کھٹے ہیں۔

روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔

An apple a day keeps the doctor away

اگر آپ   روزانہ پھل کھائیں گے تو امراض سے دور رہیں گے۔

ایک چپ سو سکھ۔

Silence is gold

ہر موقع پر بولنا مناسب نہیں ہے۔ کچھ موقعوں پر  جواب نہ دینا، یا صبر کر لینا، یا  نا معقول جواب دینے سے بہتر خاموش رہنا ہے۔

روم ایک دن میں نہیں بن گیا تھا۔

Rome wasn’t built in a day

کسی کام میں بہت جلدی نہیں کرنی چاہئیے۔  کام کو صحیح انداز میں آگے بڑہنے کے لئیے مناسب وقت ضرور دینا چاہئیے۔

قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

The pen is mightier than the sword

تلوار کے زور پر کراۓ گۓ عمل یا فیصلے  اتنے دیرپا نہیں ہوتے جتنے قلم یعنی تعلیم کی بنیاد اور سمجھانے بجھانے کے عمل یا  فیصلے سے ہوتے ہیں۔

جو گرجتے ہیں، وہ برستے نہیں۔

Barking dogs seldom bite

کچھ لوگ چیختے اور چلاتے بہت ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں، دکھاوے کے لئیے بڑی بڑی شیخیاں بگھارتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں کر تے۔

محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔

Everything is fair in love and war

کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں ہر حربہ  استعمال کیا جاتا ہے۔ ان موقعوں پر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ قانون اور اخلاق کے لحاظ سے کیا درست ہے اور کیا نہیں۔

انسان غلطی کا پتلا ہے۔

To err is human

یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی شخص کبھی بھی کوئی غلطی نہ کرے۔  عقلمند سے عقلمند انسان  بھی احتیاط کے باوجود  کبھی بھی غلطی کر سکتا ہے۔

ادلے کا بدلہ

Tit for tat

جو جیسا کرے اگر اس کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا جاۓ تو اسے کہتے ہیں ادلے کا بدلہ۔

Learn English proverbs with Urdu meaning

جلدی کا کام شیطان کا۔

Haste makes waste

کسی کام کو  بغیر سوچے سمجھے عجلت میں کرنے سے ، صحیح ہونے کے بجاۓ کام خراب ہو جاتا ہے۔ 

دو غلطیاں ایک درست کے برابر  نہیں ہو سکتیں۔

Two wrongs don’t make a right

ریاضی میں نیگیٹو کو نیگیٹو سے ضرب دیں تو پازیٹیو ہوجاتا ہے۔  یہ اس ہی سے تشبیہ دی گئی ہے کہ حقیقت میں دو غلطیاں ایک درست کے برابر نہیں ہوتیں۔

آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل

Out of sight out of mind

جو چیز ہمارے سامنے ہوتی ہے ہمارے ذہن میں رہتی ہے۔ جو چیز ہماری آنکھوں کے سامنے نہیں ہوتی ہمارے ذہن میں نہیں آتی۔

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات

A nine days wonder

کوئی کامیابی جو تھوڑے عرصے تک رہ سکے۔

تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

It takes two to make a quarrel

کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو ایک شخص نہیں کرسکتا۔ یعنی  کسی دوسرے کا اس کام میں حصہ لینا لازمی ہے۔

Learn English proverbs with Urdu meaning

جہاں پھول وہاں کانٹا۔

There is no rose without a thorn

کسی بھی کامیابی کے ملنے سے پہلے مشکلات ضرور آتی ہیں۔

ایک سے زیادہ   منتظم کام خراب کر دیتے ہیں۔

Too many cooks spoil the broth

اگر  کسی کام کو  ایک سے زیادہ افراد کرانے کی کوشش کریں گے تو بجاۓ کام سنورنے کے بگڑ جاۓ گا کیونکہ  ان کا کام کرانے کا طریقہ مختلف ہوگا۔

انت بھلا، سب بھلا۔

All is well that ends well

اگر کسی چیز کا اختتام   صحیح طرح ہو جاۓ تو  درمیان میں آنے والی خامیاں بھلا دی جاتی ہیں۔

اونٹ کے منہ میں زیرہ۔

A drop in the ocean

اگر کسی بہت بڑی چیز کا کسی بہت ہی چھوٹی چیز سے موانہ کیا جاۓ تو کہا جاتا ہے کہ ’’اونٹ کے منہ میں زیرے‘‘ جیسا۔

دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

When there’s smoke, there’s fire

اگر  کسی چیز کے بارے میں کچھ افواہیں یا چہ مے گویاں ہوں تو کچھ نہ کچھ مسئلہ ضرور ہوتا ہے۔

ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔

A drowning man will clutch a straw

اگر کوئی شخص کسی بہت ہی بڑی مشکل میں ہو تو معمولی سہارا  بھی غنیمت ہوتا ہے۔

خالی ذہن شیطان کی آماجگاہ ہوتا ہے۔

An idle brain is devil’s workshop

ایک بیکار آدمی کے ذہن میں ہمیشہ الٹے سیدھے خیالات آتے رہتے ہیں۔انسان کو ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہنا چاہئیے۔اگر وہ بیکار ہوگا تو  اس کے ذہن میں الٹے سیدھے خیالات آتے رہیں گے جو کبھی کبھی بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔

قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔

A journey of a thousand miles begins with a single step

کسی بڑے کام کے آغاز  میں یہ سوچ کر نہیں ڈرنا  چاہئے کہ یہ تو بہت ہی بڑا کام ہے، نہیں ہو سکتا۔  کتنا ہی بڑا کام ہو، وہ  چھوٹے چھوٹے کاموں کا مجموعہ ہوتا ہے۔

آگے کنواں پیچھے کھائی

Between the devil and the deep sea

کبھی کبھی ہم دو بڑی مشکلوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔  اگر  ایک فیصلہ کریں تو  مشکل اور اگر دوسرا فیصلہ کریں تو مشکل۔

جہاں چاہ وہاں راہ

Where there is a will there is a way

جب کسی کام کو کرنے کی ٹھان لی جاۓ تو راستہ بھی نکل آتا ہے۔  یعنی جب بھی کوئی کام کیا جاۓ تو مصمم ارادے سے کیا جاۓ کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آتا ہے۔

نیم حکیم خطرہِ جان، نیم ملا خطرہِ ایمان

A jack of all trades is master of none

مختلف شعبوں میں تھوڑی تھوڑی معلومات کسی ایک شعبے میں ماہر نہیں بنا تیں۔ بلکہ اس سے الٹا نقصان ہو سکتا ہے۔

لوہا لوہے کو کاٹتا ہے۔

Diamond cuts diamond

کسی کام کو کرنے کے لئیے اس کا ہم پلہ  ایکشن لینا چا ہئیے یعنی  بڑی مشکل تو بڑا حل، چھوٹی مشکل تو چھوٹا حل۔

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑہا

A bad workman always quarrels with his tools

ایک خراب کام کرنے والا خراب کام کا الزام دوسری چیزوں پر ڈالتا ہے۔

دھوبی کا کتا ، نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔           تھالی کا بینگن۔

A rolling stone gathers no moss

ایک شخص جو کسی ایک جگہ ٹکِ کر کام نہیں کرتا، جگہیں تبدیل کرتا رہتا ہے، کسی بھی چیز میں مہارت حاصل نہیں کر سکتا۔

وقت اور موت کسی کا انتظار نہیں کرتے۔

Time and tide wait for none

مناسب وقت پر فیصلے کر لینے چاہئیں۔وقت کسی کے انتظار میں رکتا نہیں ہے۔ یہ چلتا رہتا ہے۔ وقت پر فیصلہ نہ کرنے سے موقع ضائع ہو جاتا ہے۔

ہمت مرداں مدد خدا

God helps those who help themselves

جو لوگ ہمت کر کے کسی کام کا آغاز کرتے ہیں، اللہ ان کی مدد کرتا ہے، یعنی انسان کوشش تو کرے، اگر کوشش کرے گا تو کامیابی بھی ملے گی۔

کچھوے کی چال خرگوش کی چھلانگوں سے بہتر ہوتی ہے۔

Slow and steady wins the race

کسی بھی کام کو سوچ سمجھ کر آہستہ آہستہ کرنا چاہئیے۔ کامیابی ضرور ملے گے۔  نہ کہ اس خرگوش کی طرح جو چند چھالانگیں مار کر سو گیا اور کچھوا آہستہ آہستہ چلتا ہوا ریس جیت گیا۔

اب پچھتاۓ کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔

Better safe than sorry

کسی نقصان کے ہونے کے بعد افسوس  کرنے سے بہتر ہے کہ پہلے سے احتیاطی تدبیر کر لی جاۓ۔

وقت کا ایک ٹانکہ بے وقت کے سو ٹانکوں سے بچاتا ہے۔

A stitch in time saves nine

وقت پر کیا ہوا فیصلہ ہزاروں جھنجھٹوں سے بچا لیتا ہے۔اگر کوئی فیصلہ وقت پر نہ کیا جاۓ تو  بعد میں بہت سے مسائل  کا سامنا  کرنا پڑتا ہے۔

اندھوں میں کانا راجہ

A figure among ciphers

ایک کم نا اہل شخص مکمل نا اہل شخصیات میں اہمیت اختیار کر لیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے