Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

English idioms with Urdu meanings

 In English, like other languages,  occasionally idioms are also used. For Urdu speaking persons who are trying to learn or improve English, understanding the use of idioms will improve their English speaking, reading and writing skills. This article contains 30 famous English idioms with Urdu meanings. Learn English,  and how English sentences are formed. 

اردو کی طرح انگلش میں بھی  محاورں جنہیں   idiom  کہا جاتا ہے، کا استعمال ہوتا ہے۔ اس مضمون میں   30  عام استعمال میں آنے والے انگلش محاوروں پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ان کے اردو معنی اور ان کا انگلش جملوں میں استعمال اردو ترجمے کے ساتھ دکھایا جاۓ گا۔ ان کو سمجھنے اور ان کے استعمال سے آپ کی انگلش لکھنے اور بولنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ضرور ہوگا۔ الفاظ کی درست  pronunciation   سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

Meaning of Idiom

انگلش میں محاوروں کو idioms    کہا جاتا ہے۔  محاورہ الفاظ کے ایسے مجموعے کو کہا جاتا ہے جس کے معنی ان الفاظ سے ہٹ کر ہوں جنہیں بولا یا لکھا جا رہا ہو۔  جیسے ایک انگلش محاورہ ہے “ A piece of cake” ۔ اس کے لفظی معنی ہیں ’’کیک کا ایک ٹکڑا‘‘۔ لیکن جب اسے کسی جملے میں محاورے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے معنی ہو جاتے ہیں ’’ بہت  آسان ‘‘،   جیسے انگلش کے جملے

The aptitude test  was a piece of cake

کے اردو معنی ہیں ’’ اہلیت کا امتحان  بہت آسان تھا‘‘۔

انگلش کے کچھ محاورے،   ان کے اردو معنی،   اور ان کا انگلش جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں۔

Learn English idioms with Urdu meanings

کبھی ایک دفعہ۔

Once in a blue moon

میں ملک سے باہر کبھی ایک دفعہ جاتا ہوں۔

I go out of the country once in a blue moon.

مکمل اتفاق کرنا۔

See eye to eye

انہوں نے کاروباری معاملے پر مکمل اتفاق کیا۔

They finally saw eye to eye on the business deal.

بہت آسان۔

A piece of cake

اہلیت کا امتحان  بہت آسان تھا۔

The aptitude test was a piece of cake.

Learn English idioms with Urdu meanings

English idioms with Urdu meanings
کسی معاملے پر کام بند کر دینا۔

Call it a day

آئیے اسے  ختم کرتے ہیں، ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

Let’s call it a day, we cannot do anything in this matter.

بغیر تکلیف کے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

No pain no gain

اس اسائنمنٹ کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی، کوئی تکلیف نہیں کوئی فائدہ نہیں۔

To complete this assignment in time we have to work hard, no pain no gain.

نا  گہانی آفت

Bolt from blue

اس کے والد کی موت اس کے لیے  ایک نا گہانی آفت تھی۔

His father’s death was a bolt from blue to him.

امن کی پیشکش

Olive branch

وہ  امن کی پیشکش کو اپنے دشمنوں کے سامنے رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

They were not prepared to hold out the olive branch to their enemies.

بات کا پکا،  اپنی بات پر ہر حال میں قائم رہنے والا۔

Man of words

قائداعظم   بات کے پکےّ تھے۔

Quaid-e-Azam was the man of words.

ایک تیر سے دو شکار کرنا۔

Kill two birds with one stone

کام پر سائیکل سے جانا   ایک  تیر سے دو  شکار کرنا ہے۔ یہ پیسے بچاتا ہے اور آپ کو کچھ ورزش دیتا ہے۔

Cycling to work kills two birds with one stone. It saves money and gives you some exercise.

زخم پر نمک چھڑکنا، یعنی  کسی صورتحال کو مزید خراب کرنا۔

To add insult to injury

اوّل تو ، وہ میچ ہار گئے، اور پھر،  زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف، ایک کھلاڑی کو دھوکہ دہی کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

First, they lost the match, and then, to add insult to injury, one of the players was suspended for cheating.

پھولوں کی سیج

Bed of roses

وزیر اعظم کے طور پر کام کرنا  پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

To work as Prime Minister is not a bed of roses.

کوئی بہت ہی نا گوار کام کرنا جسے اب  تک  نہ کیا گیا ہو۔

Bite the bullet

مظفر کو  ناگوار کام کو انجام دیناسیکھنا ہے اور اپنے اڑنے کے خوف کا سامنا کرنا ہے۔

Muzaffar has to learn to bite the bullet and face his fears of flying.

Learn English idioms with Urdu meanings

کسی مسئلے کو جڑ سے پکڑنا۔

Hit the nail on the head

امتحانات میں غیر قانونی طریقوں کو روکنے کے بارے میں آپ کی تجاویز  اس مسئلے کو جڑ سے پکڑنے کے برابر ہیں۔

Your suggestions on blocking illegal means in the exams hit the nail on the head.

بڑی شخصیت

Big gun

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی ایک بڑی شخصیت ہے۔

Donald Trump is a big gun of the United States.

احمقوں کی جنت، یعنی  کسی خوش فہمی میں رہنا

Fool’s paradise

لگتا ہے وجاہت احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے۔

Wajahat seems to be living in a fool’s paradise.

انگلش محاورے اردو ترجمے کے ساتھ

مگر مچھ کے آنسو، یعنی  کسی پریشانی یا تکلیف  کا جھوٹا موٹا  دکھاوا

Crocodile tears

وہ مزدوروں کی طرف سے مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ یعنی دکھاوے کے آنسو بہا رہا ہے۔

He has been shedding crocodile tears on behalf of the laborers.

آہنی عزم

Iron will

اگر آپ میں  آہنی عزم  ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

Nothing is impossible if you have an iron will.

کوئی مسئلہ جو سب کو نظر آرہا ہو مگر اس پر بات کوئی نہ کر رہا ہو۔

The elephant in the room

مقامی نکاسی آب  کا مسئلہ سب کو معلوم ہے لیکن کوئی  بھی اس سامنے نظر آنے والے مسئلے  پربات نہیں کر رہا ہے ۔

Everybody knows the local sewerage problem but nobody is talking about the elephant in the room.

نہایت قریب سے، صاف صاف

Point blank

گولی  نہایت قریب سے چلائی گئی۔

The bullet was fired from a point blank range.

اس نے مجھ سے صاف صاف پوچھا کہ کیا میں نے ٹیسٹ میں دھوکہ دیا تھا۔

He asked me point blank whether I had cheated on the test.

بے رحمانہ، سفاکانہ،  سرد مہر

Cold-blooded

غریب معصوم دیہاتی کو سرد مہری سے قتل کر دیا گیا۔

The poor innocent villager was killed cold-bloodedly.

وہ شخص یا چیز جس پر سب ہنسیں۔

The laughing stock

وہ عوام میں ٹھیک سے بول نہیں سکا اور جلد ہی ہنسی کا نشانہ بن گیا۔

He could not speak properly in the public and soon became the laughing stock.

چاۓ کی پیالی میں طوفان، یعنی کسی معمولی چیز کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا۔

A storm in a teacup

یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ معاملہ چائے کی پیالی میں ایک طوفان ہے۔یعنی اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

This is not an issue. This matter is a storm in a teacup.

ایک بڑا خوشی کا دن

Gala day

عید مسلمانوں کے لیے  ایک بڑا خوشی کا دن ہے اور عیسائیوں کے لیے کرسمس۔

Eid is a gala day for Muslims and Christmas for Christians.

کسی کو سزا کے بغیر جانے دینا

Let someone off the hook

پولیس نے ملزمان کو باآسانی  جانے  دیا۔

The police let the culprits off the hook easily.

آخری تنکہ۔ ایک چھوٹا اضافہ جو پہلے سے مشکل کام کو نا قابل برداشت بنا دے۔

The last straw or The final straw

یہ ایک مشکل کام تھا، اس لیے جب بجلی چلی گئی تو یہ آخری تنکا تھا۔

It had been a difficult task, so when the power went off, it was the last straw.

سرد مہری سے کندھا دینا ، یعنی کسی سے غیر دوستانہ انداز سے پیش آنا۔

Giving someone the cold shoulder

بہت جلد میں نے محسوس کیا کہ مظہر مجھ  سے سرد مہری سے پیش آ رہا ہے۔

Very soon I felt that Mazhar was giving me the cold shoulder.

کسی کی ٹانگ کھینچنا، یعنی کسی سے مذاق  میں کوئی غلط بات کرنا  ۔

Pull someone’s leg

میں گھبرا گیا جب اس نے کہا کہ میری موٹر سائیکل چوری ہو گئی ہے، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ وہ  مذاق کر  رہا ہے۔

I panicked when he said my bike was stolen, but then I realized he was just pulling my leg.

انگلش محاورے اردو ترجمے کے ساتھ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے