Vowel u sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn vowel u sounds. Learn about 3 u sounds and about the words with silent u. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اس مضمون میں ہم انگلش لیٹر اور وایل یو کے تلفظ پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر یو کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
u سے نکلنے والی ساؤنڈز
اب یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ مختلف ساؤنڈز u کی words میں کن پوزیشنز میں نکلتی ہیں۔ اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔ لیکن اکثر جگہوں پر u کی word میں مخصوص پوزیشنز پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ patterns کو ضرور فالو کیا جا تاہے ۔ اِن patterns سے کچھ استثنأ یعنی exceptions بھی ہیں۔ یہ ذہن میں رکھئیے گا کہ یہ patterns مشاہدے کی بنیاد پر قائم کئیے گۓ ہیں۔ اِس سلسلے میں کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔
“u” سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ
1: ایسے انگلش الفاظ جن میں u کے علاوہ کوئی اور vowel نہ ہو تو عام طور پر u سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں۔
bun, suck, hut, but, run, bug, jug, cup, mug, crush, brush, blunt, bluff, crust, drunk, crunch, grunt, dusk, pluck, plug, jump, lunch, luck, shrug, sun, bus,
لیکن کچھ ایسے انگلش الفاظ بھی ہیں، اگرچہ بہت کم ہیں ، جن میں u کے علاوہ کوئی اور vowel نہیں ہے ، مگر ان سے ’’ اُ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
put, bush, push, full, bull
2: ایسے انگلش الفاظ جو u سے شروع ہوتے ہیں تو عام طور پر اس u سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
us, un, up, urge, ugly, under, urban, upon, umbrella, undermine
3: ایسے انگلش الفاظ جو up, un اور ultra جیسے prefixes سے شروع ہوتے ہیں تو شروع میں آنے والے u سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
unload, unfold, unknown, unreliable, uncertain, unacceptable
upfront, upset, uplift, upward, uphold, upside, uproar, uproot
ultramodern, ultrasmart, ultrahot, ultrasound, ultramicro
“u” سے ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ
1: ایسے انگلش ورڈز جن میں u کے بعد کوئی consonant آۓ اور پھر e آۓ یعنی (u + consonant + e) تو u سے ’’ یو‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
huge, tune, tube, pure, cure, lure, acute, abuse, amuse, azure, assure, assume, volume, minute, mute, cute, use, mule, fume
2: ایسے انگلش ورڈز جن میں u کے بعد e آۓ یعنی (u + e) تو u سے ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
due, argue, tissue, cue, hue
3: کچھ انگلش ورڈز میں اگر u سے پہلے e آۓ یعنی (e + u) تو u سے ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
Euro, Europe, feud, eulogy, euphoria, queue, deuce, neutral
4: پچھلے ایک سیکشن میں ہم نے جانا تھا کہ عام طور پر u سے شروع ہونے والے ورڈز میں u سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے لیکن کچھ ایسے انگلش الفاظ بھی ہیں، اگرچہ بہت کم ہیں ، جو u سے شروع ہوتے ہیں مگر اُن سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ کے بجاۓ ’’ یو ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے یہ الفاظ ہیں:ـ
use, unite, universe, university, unity, union, uranium, utilize
Learn vowel u sounds
“u” سے ’’ اوُ ‘‘ کی ساؤنڈ
1: کچھ ایسے انگلش ورڈز بھی ہیں جن میں u کے بعد کوئی consonant آۓ اور پھر e آۓ یعنی (u + consonant + e) تو u سے ’’ اوُ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
June, rude, flute, rule, include, exclude, prune, student, fluke
پچھلے سیکشن میں ہم نے جانا تھا کہ u + consonant + e میں u سے ’’ یو‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے لیکن یہ کچھ استثنأ بھی ہیں۔
2: ایسے انگلش ورڈز جن میں u کے بعد e آۓ یعنی (u + e) تو u سے ’’ اوُ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
glue, clue, blue, sue, rescue, true, duel, pursue
کچھ جگہوں پر u کے بعد میں e آنے سےu سے ’’یو‘‘ کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے جس کا ذکر پچھلے سیکشن میں کیا گیا ہے۔
3: کچھ انگلش ورڈز میں u کے بعد i آۓ یعنی (u + i) تو u سے ’’ اوُ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ سے:ـ
fruit, cruise, juice, suit, bruise, recruit
Learn vowel u sounds
where "u" is silent
کچھ جگہوں پر “u” خاموش رہتا ہے
1: اگر کسی ورڈ میں u سے پہلے q آۓ اور بعد میں e آۓ یعنی que آۓ تو یہاں پر u خاموش (silent) ہوتا ہے ۔ اسے بولا نہیں جاتا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
unique, cheque, plaque, opaque, mosque, oblique, boutique, antique
2: کچھ ورڈز میں u کے بعد i یا e آۓ تو ایسا u خاموش یعنی silent ہوتا ہے۔ یہ words دیکھیں:ـ
biscuit, building, guilt, guild, circuit, guitar, disguise
guess, guest, rogue, vogue, tongue
Learn vowel u sounds
u” Vowel” کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔