Synonym meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, synonym meaning in Urdu, its examples, its pronunciation, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here.
ہر زبان کی طرح انگلش لفظ کے بھی اکثر ایک سے زیا دہ معنی ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک انگلش ورڈ ہے express ۔ اس کے معنی ہیں: اظہار کرنا، بیان کرنا، ظاہر کرنا، ادا کرنا، اطلاع کرنا، ترجمانی کرنا، دبانا، تیزی سے بھیجنا، وغیرہ وغیرہ۔ ہر لفظ کے درست معنی اس کے جملے میں استعمال سے پتہ چلتے ہیں۔
بالکل اس ہی طرح کسی بھی چیز کو ایک سے زیادہ الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ اس ہی لفظ express کو لے لیں جس کے مختلف معنی ابھی بیان کیے گۓ۔ اس کے ایک معنی ’’اظہار کرنا‘‘ ہیں ۔ یہی معنی کچھ دوسرے انگلش الفاظ کے استعمال سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، جیسے:۔
communicate, convey, demonstrate, reveal, manifest, exhibit
یہ تمام ورڈز express کے synonyms کہلائیں گے۔
نیچے دی ہوئی ٹیبل میں کچھ اور synonyms دیکھیں:ـ
Synonyms | Urdu meaning | Word |
discover, detect, notice, learn, locate, realize | ڈھونڈنا، تلاش کرنا | find |
beat, flog, lash, whip, rough up, teach a lesson | سزا دینا | punish |
get, take, obtain, catch, grab, acquire, draw | وصول کرنا، حاصل کرنا | receive |
symbol, spot, scar, point, line, impression | نشان، نشان لگانا | mark |
inspect, explore, check, audit, probe, research | امتحان لینا، پڑتال کرنا | examine |
اب آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ ایسے الفاظ جو کسی لفظ کے وہی معنی دیں یا اس سے ملتے جلتے معنی دیں تو انگلش میں ان الفاظ کو synonym کہا جاتا ہے۔
Synonym meaning in Urdu
"Synonyms of the word "synonym
اردو معنی | Synonyms |
نقل، نقش ثانی | copy |
نقل، کاپی | duplicate |
ایک جیسا ہونا، مطابقت | analog |
ہو بہو نقل، بالکل ہی ویسی چیز | replica |
کاربن نقل، ویسا ہی عکس | carbon copy |
جوڑ، مماثل، نقل | counterpart |
انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ کے اس سیکشن کو وزٹ کریں
دیگر اہم انگلش الفاظ کے اردو معنی اور جملوں میں استعمال ہماری videos اس پلے لسٹ میں دیکھیں:ـ
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ