For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, I meaning in Urdu, and its use in sentences with Urdu meanings, are presented here.
I definition in Urdu
I انگلش حروف تہجی کا نواں حرف ہے۔ انگلش میں I کے دو استعمال ہیں، ایک حرف کے طور پر اور دوسرے لفظ (word) کے طور پر۔ i کو دوسرے حروف سے ملا کر ہزاروں الفاظ بنتے ہیں ، جیسے: is, sit, crime, medium, وغیرہ وغیرہ۔ جب کہ اس کو ایک لفظ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے معنی ہیں ’’میں‘‘۔ انگلش میں ایک حرف والے صرف دو الفاظ ہیں – a اور I۔ یہ pronoun ہے۔
یاد رکھیں، جب I لفظ کے طور پر استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ہیں ’’میں‘‘ تو اسے ہمیشہ بڑے حرف (capital) میں لکھا جاتا ہے، چاہے یہ جملے کے شروع میں آۓ ، درمیان میں آۓ، یا آخر میں آۓ۔ جب کہ اگر اس کا استعمال بطور حرف ہو تو اگر یہ جملے کے پہلے حرف کے شروع میں آۓ تو capital میں لکھا جاتا ہے لیکن دیگر تمام مقامات پر آنے پر چھوٹے (small) حرف میں لکھا جاتا ہے۔
I کے ساتھ زمانہ حال میں ایک منفرد verb کا استعمال ہوتا ہے، وہ ہے “am” ۔ am کا I کے علاوہ کسی اور لفظ کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا ہے۔ زمانہ ماضی میں I کے ساتھ was استعمال ہوتا ہے۔ has اور have میں سے اس کے ساتھ have استعمال ہوتا ہے، has اس کے ساتھ کبھی استعمال نہیں ہوتا ہے۔
I کا بطور لفظ جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
Learn I meaning in Urdu
Examples - Use of "I" in sentences
مجھے مستقبل کے بارے میں سوچنا پسند ہے۔
I love thinking about the future.
کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟
May I come in?
میں پانچ سال پہلے وہاں رہتا تھا۔
I used to live there five years ago.
کاش تم نے مجھے بلایا ہوتا۔
I wish you had called me.
میرے خیال میں یہی صحیح جواب تھا۔
That is what I thought was the correct answer.
ابھی میں آپ کو کوئی واضح فیصلہ نہیں دے سکتا۔
Right now I cannot give you a clear decision.
کیا تم مجھے احمق سمجھتے ہو؟
Do you think I am a fool?
میں آپ کو بہت جلد ایک حیرت دوں گا۔
I will give you a surprise very soon.
اس پر بھروسہ نہ کرو، میں تمہیں مشورہ دیتا ہوں۔
Don’t trust him, I advise you.
مجھے یقین نہیں ہے۔
I am not sure.
Learn I meaning in Urdu
Synonyms of "I"
I کے کوئی ہم معنی مترادف انگلش الفاظ (synonyms) نہیں ہیں۔
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ