I know it" meaning in Urdu"
"I know it” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
I know it” explanation in Urdu"
کوئی شخص اگر آپ کو کچھ بتانا چاہ رہا ہو اور آپ کو وہ پہلے سے معلوم ہو تو آپ کہیں گے ’’میں یہ جانتا ہوں، یا مجھے یہ معلوم ہے، یا مجھے یہ پتا ہے‘‘ ۔ اِس کی انگلش ہے “I know it” ۔ یہ الفاظ کسی بات کی تصدیق کے لئیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً اگر کوئی اپنے دوست سے کہے کہ کیا تمہیں معلوم ہے ہمارے دوست اسلم کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ اگر اسے معلوم ہوگا تو وہ انگلش میں کہے گا”Yes, I know it” ۔ کسی کو کوئی بات معلوم نہ ہو جب کہ وہاں موجود کسی شخص کو وہ بات معلوم ہو تو اس وقت بھی یہ جملہ استعمال ہوتا ہے۔ فرض کریں دو دوست آپس میں بات کر رہے ہوں اور ان میں سے ایک کہے کہ پتا نہیں محمود کب واپس لوٹے گا۔ دوسرا دوست جانتا ہے کہ محمود کب واپس لوٹے گا۔ اِس لئیے وہ کہے گا”I know it” یعنی ’’میں یہ جانتا ہوں‘‘۔
I know it کا کچھ جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
I know it” used in sentences"
میں یہ جانتا ہوں۔ باس پیر کو واپس آ رہے ہیں۔ | I know it. The boss is returning back on Monday. |
اظہر بہت بیمار ہے۔ میں یہ جانتا ہوں۔ | Azhar is very sick. I know it. |
اگلا چیئرمین کون ہوگا؟ میں اسے جانتا ہوں۔ | Who will be the next chairman? I know it. |
آنے والے ہفتے میں موسم انتہائی خراب رہے گا۔ میں اسے میڈیا کے ذریعے جانتا ہوں۔ | The weather will be very rough in the coming week. I know it through the media. |
وزارت عظمہ کون جیتے گا؟ میں اسے جانتا ہوں۔ تحریر دیوار پر ہے۔ | Who will win the premiership? I know it. The writing is on the wall. |
وہ امتحان پاس نہیں کر سکتا۔ میں اسے اس کے پچھلے نتائج سے جانتا ہوں۔ | He cannot pass the examination. I know it from his previous results. |
میں اسے جانتا ہوں۔ زاہد اس معاملے کو نہیں سنبھال سکتا۔ | I know it. Zahid cannot handle this issue. |
فلائٹ وقت پر پہنچ رہی ہے۔ مجھے یہ معلوم ہے۔ | The flight is arriving on time. I know it. |
اسے ترقی نہیں دی جائے گی۔ میں اسے جانتا ہوں۔ وہ اس کا مستحق نہیں ہے۔ | He will not be promoted. I know it. He doesn’t deserve it. |
تم یہ نہیں کر سکتے. میں اسے جانتا ہوں۔ میں تمہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ | You cannot do it. I know it. I know you very well. |
I know it meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔