how meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, how meaning in Urdu, its use in English sentences with Urdu translation, pronunciation explained in Urdu, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here. 

how meaning in Urdu

how definition in Urdu

how  ایک سوال پوچھنے والا لفظ ہے۔   اس کے معنی ہیں:  کیسا،   کیسے،کس طرح، کتنا۔   زیادہ تر یہ adverb   کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔   کیونکہ یہ سوالیہ جملوں میں استعمال ہوتا ہے تو یہ عام طور پر جملے کے شروع میں لگتا ہے اور جملے کے آخر میں سوالیہ علامت (?)  لگائی جاتی ہے۔   how  کو  conjunction  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  اِس صورت میں بننے والے جملے سوالیہ نہیں ہوتے ہیں اور اِن کے آخر میں سوالیہ علامت بھی نہیں لگائی جاتی ہے۔  سوالیہ علامت کے بجاۓ  full stop (.)  یا  exclamation  کی علامت (!)  لگائی جاتی ہے۔  تو سب سے پہلے  how کا بطور  adverb  جملوں میں استعمال  دیکھیں:۔

Examples - Use of concern in sentences as adverb

ان کا کیسے  انتقال ہوا؟

How did he die?

آپ کو یہ کیسے  پتہ چلا؟

How do you know that?

تم دونوں ایک دوسرے سے کیسے ملے؟

How did you two meet each other?

مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ وہ مان گئے ہیں یا نہیں؟

How would I know if they have agreed or not?

مجھے اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟

How much longer do I have to wait?

آپ یہاں کیسے پنہچے؟

How did you reach here?

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

How does it work?

آپ کی چھٹیاں کیسی رہیں؟

How were your holidays?

آپ کتنے سال کے ہیں؟

How old are you?

آپ اس سے کیسے اور کہاں ملے؟

How and where did you meet him?

اب   how  کا بطور  conjunction  جملوں میں استعمال دیکھیں۔

how” used in sentences as conjunction"

پرانے فوجیوں کو یاد ہے کہ انہوں نے آخری جنگ کیسے لڑی تھی۔

The old soldiers remember how they fought the last war.

میں نے اس سے پوچھا کہ میں اس کی مدد کیسے کرسکتا ہوں۔

I asked him how I could help him.

محتاط رہیں کہ آپ کیسے برتاؤ کرتے ہیں؛ آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے.

Be careful how you behave; you could get fired.

یہ  حقائق ہیں کہ کمپنی کی بنیاد کیسے رکھی گئی ۔

These are the facts of how the company was founded.

میں جیسا چاہوں گا کروں گا۔

I will do how I like.

میرے پڑوسی مظفر نے بتایا کہ وہ یہاں رہنے کیسے آیا۔

My neighbor Muzaffar explained how he came to live here.

آپ نے غور کیا ہوگا کہ ان جملوں کے آخر میں سوالیہ علامت کے بجاۓ  full stop  کی علامت لگائی گئی ہے  کیونکہ یہ سوالیہ جملے نہیں ہیں۔

how meaning in Urdu

"Synonyms of "how

وضاحت کرنا،  متعلق کہنا

describe

بیان کرنا،  اظہار کرنا

express

سکھانا

teach

پکا کرنا،  مستحکم کرنا

confirm

کس کے مطابق

according to what

کے ذریعے

by means of

کس طریقے سے

by what method

کس ذریعے سے

whereby

کس جگہ سے

whence

کس کی مدد سے

by whose help

 

how meaning in Urdu

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

how meaning in Urdu

ہماری ویب سائیٹ پر موجود کسی ورڈ کے معنی اور دیگر تفصیل جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں وہ ورڈ لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors