Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

what meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, what meaning in Urdu, and its use in sentences,  with Urdu translation, is presented here. 

what meaning in Urdu

what definition in Urdu

what کے معنی ہیں : ’’کیا، کون سا، وغیرہ‘‘۔  عام طور پر اس سے سوالیہ جملے بنتے ہیں  جن میں  ’’کیا‘‘   لفظ کا استعمال ہوتا ہے،  جیسے “what is the day today?” ،  یعنی ’’ آج کیا دن ہے؟‘‘،  یا  What is in the breakfast?”   ،  یعنی ’’ناشتے میں کیا ہے؟‘‘۔  عام طور پر تو یہ جملے کے شروع میں آتا ہےیعنی  subject  کے طور پر،  مگر یہ جملے کے درمیان یا آخر میں  بھی آتا ہے جب یہ object  یا  verb  کے  complement  کے طور پر  استعمال ہوتا ہے۔  what   کا غیر سوالیہ یعنی بیانیہ  جملوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔  اس صورت میں اس کے معنی ہوتے ہیں’’ جو، جون سا، وغیرہ وغیرہ‘‘۔  سوالیہ جملہ ہونے کی صورت میں جملے کے آخر میں  سوالیہ علامت(?)    کا استعمال ہوتا ہے اور غیر سوالیہ/ بیانیہ جملہ ہونے کی صورت میں سوالیہ علامت کے بجاۓ  full stop (.)  کی علامت یا  exclamation   کی علامت لگائی جاتی ہے۔     پہلے  what  کا  سوالیہ جملوں  میں استعمال  دیکھیں:۔  

what” used in sentences as interrogative"

وہ کیا ہے؟

What is that?

کیا ہوا؟

What happened?

وہ کیا کماتا ہے؟

What does he earn?

کیا یہ دلچسپ ہے،  یا  کیا؟

Is this exciting, or what?

آپ کا نام کیا ہے؟

What is your name?

آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟

What do you want to say?

کیا آپ سمجھ گئے میں نے کیا کہا؟

Did you understand what I said?

آج آپ کے ساتھ کیا   (مسئلہ) ہے؟

What is with you today?

ہم کون سی معدنیات برآمد کرتے ہیں؟

What minerals do we export?

یہ میں کیا سن رہا ہوں؟  آپ جارہےہیں؟

What‘s this I hear? You’re leaving?

مسئلہ کیا ہے؟

What is the problem?

تو کیا ہوگا اگر وہ اسے پسند نہیں کرتا؟

So what if he doesn’t like it?

اب  what  کا  غیر سوالیہ/ بیانیہ جملوں  میں استعمال  دیکھیں:۔

what” used in sentences as non-interrogative"

مجھے پرواہ نہیں ہے کہ وہ کیا کہتا ہے۔

I don’t care what he says.

جس چیز نے مجھے غصہ دلایا وہ اس کا لہجہ تھا۔

What angered me was his tone of talking.

کتنا خوبصورت غروب آفتاب ہے!

What a beautiful sunset!

سنو جو میں تمہیں بتاتا ہوں۔

Listen to what I tell you.

چاہے جو ہو جاۓ میں تمہیں اس کا نام نہیں بتاؤں گا۔

Come what may I will not tell you her name.

مجھے یاد ہے جو اس نے  کہا تھا۔

I remember what he said?

یہ غریب ہی ہے جس پر الزام لگتا ہے۔

It is the poor what gets the blame.

کیا   (زبردست) تجویز ہے!

What a suggestion!

کتنا دلکش بچہ ہے!

What a charming baby!

سیاستدان نے سامعین کو جو کچھ کہا وہ وہی پرانے وعدے تھے۔

What the politician told the audience were the same old promises.

جو چیز مجھے پاگل  بناتی ہے وہ ہیں اس کےبار بار کے طنز۔

What drives me crazy is her frequent tantrums.

میں آپ کو بھیج دوں  گا جس کا میں نے وعدہ کیا  تھا۔

I will send you what was promised by me.

اس کا جواب وہی تھا جس کی میں توقع کر رہا تھا۔

His response was just what I was expecting.

what meaning in Urdu

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English