For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, have meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
have definition in Urdu
have کے اردو معنی ہیں ’’ ہے، ہیں، پاسہونا، رکھنا، ملکیت ہونا ‘‘۔ یہ verb ہے۔ انگلش میں اس کے دو (2) استعمال ہیں۔ ایک تو یہ auxiliary verb یعنی helping verb کے طور پر مختلف زمانے (tenses) بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ دوسرے، main verb کے طور پر ’’پاس ہونا، رکھنا، ملکیت ہونا، تعلق یا رشتہ ہونا، کسی خصوصیت کے ہونے کو ظاہر کرنے کے لئیے‘‘ استعمال کیا جاتا ہے۔have کو جملوں میں you, we, I اور third person plural (جیسے ایک سے زیادہ اشخاص یا چیزوں) کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے have کا auxiliary verb کے طور پر استعمال دیکھتے ہیں:۔
have کو ان tenses میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے:
Present Perfect Tense
Present Perfect Continuous Tense
Future Perfect Tense
Future Perfect Continuous Tense
have کا present perfect tense میں استعمال اِن مثالوں میں دیکھیں:۔
have used to make sentences in present perfect tense
میں نے ایک نئی کار خریدی ہے۔
I have purchased a new car.
ہم ایک اور کمپنی میں شامل ہو گۓ ہیں۔
We have joined another company.
تم نے نئی قمیض پہنی ہے۔
You have worn a new shirt.
انہوں نے امتحان پاس کر لیا ہے۔
They have passed the examination.
وقار اور مظفر ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں۔
Waqar and Muzaffar have not yet reached here.
Had کو Perfect Continuous Tense Past بنانے کے لیے auxiliary verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
have used to make sentences in present perfect continuous tense
میں ایک گھنٹے سے فلم دیکھ رہا ہوں۔
I have been watching a movie for one hour.
ہم شام 5 بجے سے کتابیں پڑھ رہے ہیں۔
We have been reading books since 5 pm.
تم صبح سے چِلاّ رہے ہو۔
You have been shouting since morning.
وہ گزشتہ دو سال سے عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں۔
They have been attending court for the last two years.
وقار اور مظفر کئی سالوں سے ریس جیت رہے ہیں۔
Waqar and Muzaffar have been winning races for many years.
have meaning in Urdu
have کا future perfect tense میں استعمال اِن مثالوں میں دیکھیں:۔
Use of have in future perfect tense sentences
میں اگلے پیر تک یورپ کے لیے پرواز کر چکا ہوں گا۔
I will have flown to Europe by next Monday.
ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو چکے ہوں گے۔
We willhave enjoyed vacations in July.
وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے چکے ہوں گے۔
They willhave attended court during next two years.
وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرچکا ہو گا۔
He will have helped me for five years in 2023.
وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر چکی ہو گی۔
She will have worked here for three years on 1st January 2023.
have کا future perfect continuous tense میں استعمال اِن مثالوں میں دیکھیں:۔
Use of have in future perfect continuous tense sentences
میں اگلے پیر کو یورپ کے لیے پرواز کر رہا ہوں گا۔
I will have been flying to Europe next Monday.
ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو رہے ہوں گے۔
We will have been enjoying vacations in July.
وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے رہے ہوں گے۔
They will have been attending court during next two years.
وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرتا رہا ہو گا۔
He will have been helping me for five years in 2023.
وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر رہی ہو گی۔
She will have been working here for three years on 1st January 2023.
have meaning in Urdu
have کو main verb کے طور پر characteristics, possession اور relationships کے اظہار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ملکیت دکھانے کی لئیے یہ مثالیں دیکھیں:
have” used to show possession"
میرے پاس ایک سرخ اسپورٹس کار ہے۔
I have a red sports car.
کیا تمہارے پاس کچھ پیسے ہیں؟
Do you have some money?
بچوں کے پاس نفیس اسکول بیگ ہیں۔
Children have nice school bags.
اس کے پاس جلد ہی اپنا اپارٹمینٹ ہوگا۔
She will soon have her own apartment.
کوئی رشتہ یا تعلق دکھانے کی لئیے یہ مثالیں دیکھیں:
have” used to show relationship"
ہمارے پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات ہیں۔
We have cordial relations with our neighbors.
میری کوئی بہن نہیں ہے۔
I have no sister.
ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔
They have no children.
کوئی خصوصیات دکھانے کی لئیے یہ مثالیں دیکھیں:
have” used to show characteristics"
کچھ لوگوں کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں۔
Some people have blue eyes.
پرندوں کے پنکھ ہوتے ہیں۔
Birds have wings.
انسانوں کی دو ٹانگیں جبکہ جانوروں کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔
Humans have two legs but animals have four legs.
have meaning in Urdu
Have کا function verb کے طور پر استعمال
have ایک function verbکے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہاں بھی یہ main verb ہے۔ اس قسم کے جملوں میں has استعمال نہیں ہوتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:
کچھ صبر کیجئیے۔
Have some patience.
گفتگو کیجئیے۔
Have a discussion.
ناشتہ کیجئیے۔
Have a breakfast.
غسل کر لیں۔
Have a bath.
ایک اچھی نیند لے لیں۔
Have a nice sleep.
کیا آپ نے غسل کیا ہے؟
Did you have a bath?
has, have اور had کے استعمال پر ہمارا تفصیلی آرٹیکل دیکھنے کے لئیے ہماری parts of speech والی playlist وزٹ کریں یا یہاں کلک کریں۔
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ