Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Use of has have had explained in Urdu

Learn use of has have had in Urdu.  See explanation with examples in English and Urdu. This article is in easy Urdu to facilitate you to learn use of has have had in Urdu. This will also help you understand English Grammar in Urdu. Verb is the vital part of the eight parts of speech. There cannot be a grammatically correct sentence in English without Verb. Has have had are very important auxililiary verbs.

had, have, has کی اہمیت

کسی بھی زبان کی طرح انگلش میں بھی کوئی جملہ tense   کے بغیر نہیں بن سکتا  اور  tense  کا اظہار verb   کے ذریعے ہوتا ہے۔  انگلش میں  verb   کی یہ دو اقسام ہیں:

  • Primary Verbs
  • Helping or Auxiliary Verbs

 Primary Verbs  جملوں کے  action  یا  state of being or condition   یعنی کیفیت یا حالت یا   possession   یعنی ملکیت  کے اظہار کے لئیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ   Helping/Auxiliary Verbs   مختلف  tenses   بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ Has, Have, Had   بہت ہی اہم اور کثرت سے استعمال ہونے والے  verb  ہیں۔  انہیں  to have verbs  بھی کہا جاتا ہے۔  ان کا استعمال   primary verb   اور  helping/auxiliary verb  دونوں طرح سے ہوتا ہے۔    ان کا   Helping/Auxiliary Verb   کے طور پر زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

Use of has have had in Urdu

Has اور Have کا Present Perfect Tense میں استعمال

“has”  اور   “have”  کو   Present  Perfect  Tense  کے جملے بنانے میں   auxiliary verb  کے طور پر  subject  کے بعد  اور main verb   کی past participle form   سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ یہاں   have, has,  ایک مددگار  verb  کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ جملے میں لازمی طور پر ایک الگ  main verb   ضرور موجود ہوتا ہے۔   اگر جملے کا  subject   تھرڈ پرسن سنگیولر ہو جیسے it, she, he    یا کوئی نام  singular   ہو یعنی ایک ہوتو has   استعمال ہوتا ہے اور اگر   subject تھرڈ پرسن سنگیولر کے علاوہ ہو جیسے  you, we, I,  یا کوئی نام plural  میں ہو تو   have  استعمال ہوتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:۔

میں نے ایک نئی کار خریدی ہے۔

I have purchased a new car.

ہم نے ایک اور کمپنی جوائن کی ہے۔

We have joined another company.

تم نے نئی قمیض پہنی ہے۔

You have worn a new shirt.

انہوں نے  امتحان پاس کر لیا ہے۔

They have passed the examination.

وقار اور مظفر ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں۔

Waqar and Muzaffar have not yet reached here.

اس نے ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

He has won a gold medal.

وہ ایک  دوسری جگہ چلی گئی ہے۔

She has shifted to another location.

یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا ہے۔

It has not proved fruitful.

شازیہ نے تجویز مان لی ہے۔

Shazia has agreed to the proposal.

یہ تمام   جملے  Present Perfect Tense   میں ہیں۔  has   اور  have   کا زیادہ تر استعمال  present perfect tense   میں جملے بنانے میں ہوتا ہے۔

Has اور Have کا Present Perfect Continuous Tense میں استعمال

Has اورhave    کو   Present  Perfect Continuous Tense   بنانے کے لیے  auxiliary verb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  جس کے لیے  sentence  میں  subject  کے بعد  has   یا   have  اور اس کے بعد   been اور پھر main verb   کی  present   participle form   لگائی جاتی ہے۔   اگر جملے کا  subject   تھرڈ پرسن سنگیولر ہو جیسے it, she, he    یا کوئی نام  singular    ہو یعنی ایک ہوتو has   استعمال ہوتا ہے اور اگر   subject تھرڈ پرسن سنگیولر کے علاوہ ہو جیسے  you, we, I,  یا کوئی نام plural  میں ہو تو   have  استعمال ہوتا ہے۔   جیسا کہ ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:

میں ایک گھنٹے سے فلم دیکھ رہا ہوں۔

I have been watching a movie for one hour.

ہم شام 5 بجے سے کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

We have been reading books since 5 pm.

تم صبح سے چِلاّ  رہے ہو۔

You have been shouting since morning.

وہ گزشتہ دو سال سے عدالت میں حاضر ہو  رہے ہیں۔

They have been attending court for the last two years.

وقار اور مظفر کئی سالوں سے ریس جیت رہے ہیں۔

Waqar and Muzaffar have been winning races for many years.

وہ پانچ سالوں سے میری مدد کر رہا ہے۔

He has been helping me for five years.

وہ یکم جنوری 2018 سے یہاں کام کر رہی ہے۔

She has been working here since 1st January 2018.

اب یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہا ہے۔

It has not been proving fruitful anymore.

حفیظ کئی سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔

Hafeez has been playing for Pakistan for many years.

Learn use of has have had in Urdu

Has اور Have کا Future Perfect Tense میں استعمال

Have    کو  Fuure  Perfect Tense    بنانے کے لیے  auxiliary verb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔   یہاں پر  have  کے ساتھ   will کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ sentence  میں  subject  کے بعد  will have     اور اس کے بعد   been اور پھر main verb   کی  past   participle form   لگائی جاتی ہے۔   یاد رکھئیے گا کہ Future Perfect Tense   میں  has   بالکل استعمال نہیں ہوتا،  third person singular  کے ساتھ بھی نہیں۔   تمام  persons  کی حالتوں میں  have   ہی استعمال  ہوتا ہے۔  ان کی مثالیں دیکھیں:

میں اگلے پیر تک یورپ کے لیے پرواز کر چکا ہوں گا۔

I will have flown to Europe by next Monday.

ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو چکے ہوں گے۔

We will have enjoyed vacations in July.

وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے چکے ہوں گے۔

They will have attended court during next two years.

وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرچکا  ہو گا۔

He will have helped me for five years in 2023.

وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر چکی ہو گی۔

She will have worked here for three years on 1st January 2023.

Has اور Have کا Future Perfect Continuous Tense میں استعمال

Have  کو   Future  Perfect Continuous  Tense    بنانے کے لیے  auxiliary verb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  جس کے لیے  sentence  میں  subject  کے بعد  will have     اور اس کے بعد   been اور پھر main verb   کی  present   participle form   لگائی جاتی ہے۔   یاد رکھئیے گا کہ Future Perfect Continuous Tense   میں  has   بالکل استعمال نہیں ہوتا،  third person singular  کے ساتھ بھی نہیں۔   تمام  persons  کی حالتوں میں  have   ہی استعمال  ہوتا ہے۔  ان کی مثالیں دیکھیں:

میں اگلے پیر کو یورپ کے لیے پرواز کر رہا ہوں گا۔

I will have been flying to Europe next Monday.

ہم جولائی میں تعطیلات سے لطف اندوزہو رہے ہوں گے۔

We will have been enjoying vacations in July.

وہ اگلے دو سال کے دوران عدالت میں حاضری دے رہے ہوں گے۔

They will have been attending court during next two years.

وہ 2023 میں پانچ سال تک میری مدد کرتا رہا ہو گا۔

He will have been helping me for five years in 2023.

وہ یکم جنوری 2023 کو یہاں تین سال سے کام کر رہی ہو گی۔

She will have been working here for three years on 1st January 2023.

Learn use of has have had in Urdu

Had کا Past Perfect Tense میں استعمال

had  کو اس ہی طرح  past perfect tense  کے جملے بنانے  میں استعمال کیا جاتا ہے۔  یہاں   had  ایک مددگار  verb  کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ لازمی طور پر ایک الگ  main verb   ضرور موجود ہوتا ہے۔  Subject  کے بعد had  اور اس کے بعد  main verb  کو  past participle form   میں لگایا جاتا ہے۔   ان کے استعمال میں  person   کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔   تمام  persons  کی حالتوں میں  had   ہی استعمال  ہوتا ہے۔  ان کی مثالیں دیکھیں:

میں نے ایک نئی کار خریدی تھی۔

I had purchased a new car.

ہم نے ایک اور کمپنی جوائن کی تھی ۔

We had joined another company.

تم نے نئی قمیض پہنی تھی ۔

You had worn a new shirt.

انہوں نے  امتحان پاس کر لیا تھا۔

They had passed the examination.

وقار اور مظفر   نے ہماری پیشکش قبول نہیں کی تھی۔

Waqar and Muzaffar had not accepted our offer.

اس نے ایک گولڈ میڈل جیتا  تھا۔

He had won a gold medal.

وہ ایک  دوسری جگہ چلی گئی تھی ۔

She had shifted to another location.

یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا تھا۔

It had not proved fruitful.

شازیہ نے تجویز مان لی تھی ۔

Shazia had agreed to the proposal.

یہ تمام   جملے  Past Perfect Tense   میں ہیں۔  had      کا زیادہ تر استعمال  past perfect tense   میں جملے بنانے میں ہوتا ہے۔  آپ نے غور کیا ہوگا کہ تمام جملوں میں چاہے ان کا subject   فرسٹ پرسن ہو،  سیکنڈ پرسن ہو،  تھرڈ پرسن ہو،  سنگیو لر ہو یا پلورل ہو،  سب کے ساتھ  had   ہی لگا ہے۔

Had کا Past Perfect Continuous Tense میں استعمال

Had    کو Past Perfect Continuous Tense  بنانے کے لیے  auxiliary verb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  جس کے لیے  sentence  میں  subject  کے بعد  had     اور اس کے بعد   been اور پھر main verb   کی  present   participle form   لگائی جاتی ہے۔   ان کے استعمال میں  person   کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔   تمام  persons  کی حالتوں میں  had   ہی استعمال  ہوتا ہے۔  ان کی مثالیں دیکھیں:
میں ایک گھنٹے سے فلم دیکھ رہا تھا۔

I had been watching a movie for one hour.

ہم شام 5 بجے سے کتابیں پڑھ رہے تھے۔

We had been reading books since 5 pm.

تم صبح سے چِلاّ  رہے تھے۔

You had been shouting since morning.

وہ گزشتہ دو سال سے عدالت میں حاضر ہو  رہے تھے۔

They had been attending court for the last two years.

وقار اور مظفر کئی سالوں سے ریس جیت رہے  تھے۔

Waqar and Muzaffar had been winning races for many years.

وہ پانچ سالوں سے میری مدد کر رہا  تھا۔

He had been helping me for five years.

وہ یکم جنوری 2018 سے یہاں کام کر رہی  تھی۔

She had been working here since 1st January 2018.

اب یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہا تھا۔

It had not been proving fruitful anymore.

حفیظ کئی سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے  تھے۔

Hafeez had been playing for Pakistan for many years.

Learn use of has have had in Urdu

Has, have, had کا main verb کے طور پر استعمال

have, has, اور had    کو main verb کے طور پر  characteristics, possession,    اور  relationships  کے اظہار کے لیے بھی  استعمال کیا جاتا ہے۔  اس طرح کے استعمال میں    sentence  میں صرف ایک   verb آتا ہے  یعنی جملے میں  have, has,    یا  had   کے علاوہ کوئی دوسرا  verb  نہیں ہوتا۔  پچھلی تمام مثالوں میں   have, has,  اور  had   مددگار verb   کے طور پر استعمال ہوے ہیں اور جملوں میں ساتھ ساتھ دوسرے  verbs   کو  main verb   کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔   یاد رکھیے! اگر کسی  sentence  میں صرف ایک  verb  ہو تو وہ  main verb  سمجھا جاۓ گا۔ have, has,  اور had    کا اس طرح استعمال صرف تین  (3)   tenses  میں ہوتا ہے۔ Present Indefinite,    Past Indefinite,   اور  Future Indefinite        –       ملکیت یعنی  Possession دکھانے کی لئیے ان کی مثالیں   دیکھیں:
احمد کا ایک خوبصورت گھر ہے۔

Ahmed has a beautiful house.

میرے پاس ایک سرخ اسپورٹس  کار ہے۔

I have a red sports car.

کیا تمہارے پاس کچھ پیسے ہیں؟

Do you have some money?

بچوں کے پاس نفیس اسکول بیگ تھے۔

Children had nice school bags.

اس کے پاس جلد ہی اپنا اپارٹمینٹ ہوگا۔

She will soon have her own apartment.

Relationship یعنی  کوئی رشتہ یا تعلق دکھانے کی لئیے ان کی مثالیں دیکھیں:
منظور کا ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

Manzoor has a brother and two sisters.

میری کوئی بہن نہیں ہے۔

I have no sister.

ان کے کوئی بچے نہیں تھے۔

They had no children.

Characteristics   یعنی  خصوصیات دکھانے کی لئیے ان کی مثالیں دیکھیں:
رخسانہ کے لمبے بال ہیں۔

Rukhsana has long hair.

کچھ لوگوں کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں۔

Some people have blue eyes.

پرندوں کے پنکھ ہوتے ہیں۔

Birds have wings.

انسانوں کی دو ٹانگیں جبکہ جانوروں کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔

Humans have two legs but animals have four legs.

Learn use of has have had in Urdu

Have کا function verb کے طور پر استعمال

Have ایک  function verbکے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔   یہاں بھی  یہ  main verb  ہے۔ اس قسم کے جملوں میں has  استعمال نہیں ہوتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:
کچھ صبر کیجئیے۔

Have some patience.

گفتگو کیجئیے۔

Have a discussion.

ناشتہ کیجئیے۔

Have a breakfast.

غسل کر لیں۔

Have a bath.

ایک اچھی نیند لے لیں۔

Have a nice sleep.

رضوان نے حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیا تھا۔

Rizwan had recently a trip to America.

کیا آپ نے غسل کیا ہے؟

Did you have a bath?

Learn use of has have had in Urdu

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔