g sounds explained in Urdu
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page on g sounds in Urdu to help them learn how to pronounce English consonant g.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
” g ” کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش لیٹر g سےنکلنے والی ساؤنڈز پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر g کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ اِس مضمون میں consonants کا تذکرہ ہوگا تو سب سے پہلے consonants اور vowels کی وضاحت ہو جاۓ:۔
Vowels and Consonants
انگلش میں a سے لے کر z تک کل 26 حروف تہجی ہیں۔ اِن میں سے پانچ حروف a, e, i, o, u واویل کہلاتے ہیں۔ اِن پانچ حروف کے علاوہ باقی 21 حروف consonant کہلاتے ہیں۔ انگلش میں کوئی بھی ورڈ کم سے کم ایک vowel کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔
(Vowels اور consonants پر ہمارا ایک تفصیلی مضمون ہماری اس ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ جو حضرات Vowels اور consonants کے اس مضمون کو پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لنک پر اس کو دیکھا جا سکتا ہے۔)
g سے نکلنے والی ساؤنڈز
g sounds
g انگلش حروف تہجی کا ساتواں (7th) حرف ہے اور یہ consonant ہے۔ انگلش لیٹر g سے دو بنیادی ساؤنڈز نکلتی ہیں:
hard g sound
soft g sound
گے - hard g sound
g سے ایک عام ساؤنڈ ’گ‘ کی نکلتی ہے جیسے انگلش ورڈ gate میں g سے نکلتی ہے۔ اسے hard g sound بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اگر g کے بعد o, a یا u آۓ تو اس سے گاف یعنی ’’گے‘‘ کی sound نکلتی ہے۔
hard g sounds words examples
g سے ’’گاف‘‘ یعنی ’’گے‘‘ کی ساؤنڈ نکالنے والے یہ کچھ الفاظ دیکھیں جہاں g کے بعد o, a یا u آیا ہے:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
بڑا دروازہ، پھاٹک | گیٹ | gate |
کھیل | گیم | game |
گول | گول | goal |
بندوق | گَن | gun |
بکری | گوٹ | goat |
اِن تمام الفاظ میں g کے بعد o, a یا u آیا ہے اور اِس g سے ’’گے‘‘ کی آواز نکل رہی ہے۔
Learn g sounds in Urdu
اب کچھ ایسے الفاظ دیکھیں جن میں g کے بعد کوئی اور consonant آیا ہے اور اس کے بعد o, a یا u آ یا ہے اور اِس g سے ’’گے‘‘ کی آواز نکل رہی ہے۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
بھوت | گھوسٹ | ghost |
خوش ہونا | گلیڈ | glad |
چرنا | گریز | graze |
اداسی | گلوم | gloom |
گوند | گلو | glue |
ایسے الفاظ جن کے آخر میں g آتا ہے، تو ایسے g سے ’’گے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
بڑا | بِگ | big |
لانا | برِنگ | bring |
انڈا | ایگ | egg |
ویب سائیٹ پر لکھا جانے والا آرٹیکل | بلاگ | blog |
مگا | مگ | mug |
ٹانگ | لیگ | leg |
عیاری یا مکاری کرنا | رِگ | rig |
Learn g sounds in Urdu
gg sounds
جن الفاظ میں دو (2) دفعہ g ایک ساتھ آتا ہے تو ایسے gg سے ’’گے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
شعبدہ بازی کرنا | جگل | juggle |
آہستہ آہستہ دوڑنے والا | جاگر | jogger |
جھٹکا دینا، دھکا دینا | جاگل | joggle |
انڈا | ایگ | egg |
کھلکھلا کے ہنسنا | گگل | giggle |
اس اصول سے استثنأ بھی ہیں یعنی کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جہاں دو دفعہ ایک ساتھ g آنے سے ’’گے‘‘ کی بجائے ’’جے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
مبالغہ کرنا | ایگزیجریٹ | exaggerate |
تجویز کرنا | سجیسٹ | suggest |
جے - soft g sound
g سے ایک ساؤنڈ ’جے‘ کی نکلتی ہے جیسے انگلش ورڈ age میں g سے نکلتی ہے۔ اسے soft g sound بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اگر g کے بعد i, e یا y آۓ تو اس سے ’’جے‘‘ کی sound نکلتی ہے۔ یہ ایک اصول ہے جس پر زیادہ تر عمل کیا جاتا ہے لیکن ہر جگہ نہیں۔ اِس سے کچھ استثنأ (exceptions) بھی ہیں جن کے بارے میں بھی آپ کو بتایا جاۓ گا۔
soft g sounds words examples
Learn g sounds in Urdu
استثنأ - Exceptions
ابھی بتاۓ گۓ g سے ’’جے‘‘ کی ساؤنڈ نکلنے کے اُصول پر زیادہ تر تو عمل ہوتا ہے مگر کچھ جگہوں پر اس اُصول سے استثنأ بھی ہے
یعنی اس اُصول پر عمل نہیں ہوتا ہے، جیسے یہ الفاظ ہیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
حاصل کرنا | گیٹ | get |
تحفہ | گفٹ | gift |
غصہ | اینگر | anger |
ماہر امراضِ نسواں | گائنا کولو جسٹ | gynecologist |
Learn g sounds in Urdu
gh sounds
- کچھ الفاظ میں g کے بعد اگر h آۓ اور ان دونوں سے پہلے u ہو تو ایسے gh سے ’’فے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
ہنسنا | لاف | laugh |
کھانسنا | کف | cough |
سخت، کڑا | ٹف | tough |
کافی | اے نف | enough |
غیر ہموار | رف | rough |
- لیکن کچھ الفاظ میں gh ایک ساتھ ہوں اور ان سے پہلے u ہو تو ایسا gh خاموش (silent) ہوتا ہے۔
یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
خشک سالی | ڈراؤٹ | drought |
دھاوا | آن سلاٹ | onslaught |
خریدا ہوا | باٹ | bought |
مکمل | تھارو | thorough |
اگرچہ | آل دو | although |
- ہمارے خطے میں gh کو ’غ ‘ کی sound کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انگلش میں ’غ ‘ کی sound کے لئیے کوئی letter نہیں ہے۔ اردو کے مختلف ناموں کو جن میں ’غ ‘ آتا ہے کو انگریزی میں لکھنا ہو تو gh استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی اردو لفظ کو جس میں ’’غ‘‘ آ تا ہو، کو انگلش فونٹ میں لکھنا ہو تو ’’غ‘‘ کے لئیے gh استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Ghulam Muhammad, Gharibabad, Ghausia, Agha, Afghan, Ghaziabad
baghwat (بغاوت), bagh (باغ), maghaz (مغز), raghbat (رغبت)
Learn g sounds in Urdu
خاموش - g silent
انگلش میں کچھ ورڈز میں g خاموش ہوتا ہے یعنی اس سے کوئی بھی آواز نہیں نکلتی ہے۔
- کسی لفظ میں اگر g کے بعد n آۓ تو ایسا g خاموش ہوتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
ایک لائین میں لانا | الائین | align |
علامت، دستخط کرنا | سائین | sign |
نقش، نمونہ | ڈیزائین | design |
غرانا | نارل | gnarl |
عرفان، باطنی علم | نوسز | gnosis |
- کسی لفظ میں اگر g کے بعد h آۓ یعنی gh آۓ اور gh سے پہلے i ہو تو ایسا g خاموش ہوتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | Pronunciation تلفظ | English Word | معنی | Pronunciation تلفظ | English Word |
آہ بھرنا | سائی | sigh | دایاں، درست | رائیٹ | right |
طاقت | مائیٹ | might | روشنی | لائیٹ | light |
وزن کرنا | وے | weigh | اونچا | ہائی | high |
رات | نائیٹ | night | لڑائی | فائیٹ | fight |
پڑوسی | نیبر | neighbor | آٹھ | ایٹ | eight |
- جیسا کہ ابھی کچھ دیر پہلے بتایا گیا کہ کچھ الفاظ میں gh ایک ساتھ ہوں اور ان سے پہلے u ہو تو ایسا g خاموش (silent) ہوتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔
معنی | تلفظ – Pronunciation | English Word |
ذبح کرنا | سلاٹر | slaughter |
حالانکہ | دو | though |
بیٹی | ڈاٹر | daughter |
محنت سے بنایا ہوا | راٹ | wrought |
گندھا ہوا آٹا | ڈو | dough |
Learn g sounds in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔