Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Consonants and Vowels explained in Urdu

There cannot be an English word without a Vowel. Consonants and vowels explained in Urdu with examples and sounds.  Learn about the difference between consonants and vowels. See the list of 14 words having y as the only vowel. 

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

انگلش کے حروف تہجّی  A سے لے کر  Z تک سے تو سب ہی واقف ہیں۔ ان کی کل تعداد 26  ہے۔ان میں  یہ  پانچ   vowel ہیں:۔

A, E, I, O, U

اور  Y کبھی کبھار  vowel  کا کام کرتا ہے، ورنہ یہ  consonant  ہے۔

باقی   20  کو  consonant  کہا جاتا ہے جو یہ ہیں:۔

B C D F G H J K L M N P Q R S T V W X Z

Consonants and Vowels explained in Urdu

consonant اور vowel کیا ہوتے ہیں؟

انگلش میں حروف کو  alphabet  یا  letter  کہا جاتا ہے۔ A سے لے کر Z  تک کے حروف alphabet   یا  letter کہلاتے ہیں۔

 consonant   وہ  letters ہوتے ہیں جو بنیادی آوازیں یعنی  sounds  پیدا کرتے ہیں،جبکہ Vowels کے طور پر استعمال ہونے والے  letters  وہ مخصوص آوازیں پیدا کرتے ہیں جو consonants  کو جوڑ کرword   بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ اردو میں جس طرح زیر ،  زبر ،  پیش   اور  مد  استعمال ہوتے ہیں، انگلش میں یہی کردار   vowels ادا   کرتے ہیں۔ 

Consonants  یہ  sounds پیدا کرتے ہیں

B

سے (ب) کی آواز نکلتی ہے

C

کے بعد اگر   a ،o  یا  u  لگا ہو تو     (ک)  کی آواز نکلتی ہے اور اگر e ، i  یا  y  لگا ہو تو   (س)  کی آواز نکلتی ہے۔

D

سے (ڈ)کی آواز نکلتی ہے

F

سے (ف) کی آواز نکلتی ہے

G

سے(گ)کی آواز نکلتی ہے، اور اگر اس کے ساتھ h   لگا ہو یعنی  gh  ہو تو  (غ) کی آواز نکلتی ہے

H

سے  (ح) یا     (ہ) کی آواز نکلتی ہے

J

سے  (ج) کی آواز نکلتی ہے

K

سے (ک)کی آواز نکلتی ہے، اور اگر  اس کے بعد  h  لگا ہو  یعنی  kh  ہو تو  (خ) کی آواز نکلتی ہے

L

سے (ل)کی آواز نکلتی ہے

M

سے (م)کی آواز نکلتی ہے

N

سے (ن) کی آواز نکلتی ہے۔       

P

سے (پ) کی آواز نکلتی ہے

Q

سے  (کو) کی آواز نکلتی ہے، جیسے کوئین(quine)، کوائیٹ (quite) کوٹ (quite)وغیرہ۔ اردو  کے   حرف  (ق)   کےلیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

R

سے (ر) کی آواز نکلتی ہے۔ اردو کے حرف (ڑ) کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے

S

سے (س) کی آواز نکلتی ہے

T

سے (ٹ) کی آواز نکلتی ہے، اور اگر اس کے ساتھ  h  لگا ہو یعنی  th  ہو تو  (د) کی آواز نکلتی ہے

V

سے  (و) کی آواز نکلتی ہے

W

سے  (و) کی آواز نکلتی ہے

X

سے (ایکس)   یا   (ز)  یا  (ذ) کی آواز نکلتی ہے

Z

سے  (ز)  یا  (ذ)  کی آواز نکلتی ہے

Consonants and Vowels explained in Urdu

Vowels  یہ  sounds پیدا کرتے ہیں

A

Word کے شروع میں آۓ تو زبر  کی آواز پیدا ہوتی ہے جیسےabove، about،arise، درمیان میں آۓ تو کبھی   دو  زبر  یا  الف کی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے   call ، mall، past، vast اور کبھی ایک زبر کی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے  merchant، vacant ، waste  وغیرہ

E

سےکبھی  (اے) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے empty ، elastic،  planet، poet، کبھی (ای) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے  easy، east،

I

سے (آئی) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے  cite، white، fight وغیرہ اور کبھی (ای) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے city، pity،inter،ignite   اور کبھی  زبر کی آواز بھی پیدا ہوتی ہے جیسے ،sir ، girl  وغیرہ

O

سے اے اور او کی درمیانی آواز  پیدا ہوتی ہے جیسے   opposite،  order  وغیرہ۔ درمیان میں ہو تو (آ) کی آواز بھی پیدا ہوتی ہے جیسے cross, frost, brother وغیرہ  اور کبھی او جیسی sound  پیدا ہوتی ہے جیسے  oval, over,  وغیرہ

U

کہیں زبر کی  sound  دیتا ہے جیسے  but, burden, up, brush, under وغیرہ، اور کہیں (پیش ) کی ساؤنڈ دیتا ہے جیسے  put, , ,  blue, bruise, brutalوغیرہ

Y

کہیں (ای) کی ساؤنڈ دیتا ہے جیسے city, pity, cylinder, وغیرہ اور کہیں (آئی یا آۓ) کی ساؤنڈ پیدا ہوتی ہے جیسے cry, try, why وغیرہ

انگلش میں ایک ہی  vowel  مختلف آوازیں پیدا کرسکتاہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ  but  کو  بَٹ  بولا جاتا ہے   اور put   کو  پُ ٹ  بولا جاتا ہے۔

 but میں u   زبر کی آواز پیدا کرتا ہے اور  put  میں  u  پیش  کی آواز پیدا کرتا ہے۔ایسا کیوں ہے، اس کا کوئی اُصول نہیں ہے، اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ یہ اہلِ زبان کا مسئلہ ہے، وہ جانیں۔

کیا انگلش میں واویل کے بغیر کوئی لفظ بن سکتا ہے؟

انگلش کے یہ کچھ  words ہیں:

consider, dirty, proper, define, bridge

ان  words  سے  vowel  نکال دیتے ہیں اور انہیں بولنے کی کوشش کرتے ہیں:

cnsdr,  drty,  prpr,  dfn,  brdg

بڑا مشکل ہے انہیں بولنا ،   بلکہ نا ممکن ہے۔ کوئی نہ کوئی  vowel  تو  بیچ  میں ڈالنا  ہی پڑے گا۔ اس ہی لیے کہا جاتا ہے کہ انگلش میں بغیر  vowel  کوئی  word  نہیں بن سکتا ہے۔

Consonants and Vowels explained in Urdu

y کیا ہے؟ Vowel یا Consonant؟

Y کے بارے میں سوال اٹھتا ہے کہ یہ  vowel  ہے یا  consonant  ہے؟  Y  کو بنیادی طور پر  consonant  میں شمار کیا جاتا ہے مگر کبھی کبھار   vowel کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ کم سے کم  14  ایسے انگلش  words  ہیں جن میں  y کے  علاوہ کوئی دوسرا  vowel  نہیں ہے اور یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کوئی  word  بغیر  vowel  کے نہیں بن سکتا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ  y  بھی  vowel کےطور استعمال ہوتا ہے۔یہ ہیں وہ 14  انگلش الفاظ جن میں صرف y  واویل کے طور پر استعمال ہوا ہے:۔

English words with y as only vowel in the word in consonants and vowels explained in Urdu

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے