E sound in Urdu
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn e sound in Urdu. Learn about different e sounds and the words where e is silent. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
انگلش میں e سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انگلش لکھنے اور بولنے میں 13% سے 14% تک e لیٹر استعمال ہوتا ہے جب کہ انگلش میں کل 26 لیٹرز ہیں اور اوسطاً اس کا حصہ تقریباً 4% بنتا ہے۔ e انگلش کے 5 واویلز میں a کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے کے ساتھ e سے بہت سی ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ اس مضمون میں ہم e سے نکلنے والی ساؤنڈز کا جائزہ لیں گے۔ اس مضمون میں e سے نکلنے والی زیادہ تر اور عام ساؤنڈز کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس مضمون کو دیکھنے اور سمجھنے سے آپکے تلفظ (pronunciation) میں بہتری آۓ گی جو کہ انگلش بولنے میں بہت اہم عنصر ہے۔
انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے اس صفحے کے آخر میں موجود دیڈیو دیکھئیے۔
Sounds from English letter “e”
انگلش لیٹر “e” سے بہت سی ساؤنڈز نکلتی ہیں۔ جیسے ایی، ای، اے، اے، حتیٰ کہ اَ کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے۔ کبھی اس کے بعد میں آنے والے word سے بھی “e” کی ساؤنڈ میں فرق پڑتا ہے، جیسے the کو کبھی دی بولا جاتا ہے اور کبھی دا بولا جاتا ہے ۔ کچھ words میں e سے تو کوئی ساؤنڈ نہیں نکلتی لیکن اس کے اضافے سے لفظ کی ساؤنڈ تبدیل ہو جاتی ہے۔ اور بہت سے انگلش الفاظ میں “e” سائلینٹ ہوتا ہے یعنی اس کی کوئی ساؤنڈ ہوتی ہی نہیں ہے۔ انگلش میں letters سے نکلنے والی ساؤنڈز کےکوئی مسلمہ اُصول نہیں ہیں۔ لیکن اکثر مقامات پر ایک جیسی آواز نکلنے کی بنیاد پر کچھ اُصول مرتب کئیے جا سکتے ہیں اور ان سے استثنأ بھی موجود ہیں۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کنفیوژن کی صورت میں ڈکشنری سے رہنمائی حاصل کریں۔
Sound No.1: ee
- سب سے پہلے ایسے الفاظ پر نظر ڈالتے ہیں جن سے ایسی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسی اس letter کو بولنے سے نکلتی ہےیعنی ’’ای‘‘۔ ایسے چھوٹے انگلش الفاظ جو دو یا تین letters پر مشتمل ہوتے ہیں، ان کے آخر میں “e” لگانے سے ’’ای‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:۔
he, she, we, me, be
- کچھ ایسی قومیتوں جن کے آخر میں se آتا ہے جیسے:
Chinese, Burmese, Japanese, Vietnamese
تو آخر میں آنے والے se سے پہلے آنے والے “e” کی ساؤنڈ ’’ای‘‘ نکلتی ہے۔
- ایسے الفاظ جن کے آخر میں is آتا ہے اور ان کے plural بنانے کے لئیے is کو es سے تبدیل کر دیا جاتا ہے تو اس e کی ساؤنڈ ’’ای‘‘ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
plural | Urdu meaning | singular |
oases | نخلستان | oasis |
crises | بحران | crisis |
theses | مقالہ | thesis |
- جن الفاظ کے درمیان e کے ساتھ a آۓ یعنی ea آۓ تو اس e کی ساؤنڈ ’’ای‘‘ نکلتی ہے۔ یہ کوئی لازمی فارمولہ نہیں ہے، اس سے استثنأ بھی موجود ہیں، لیکن زیادہ تر ایسا ہوتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
teach, reach, beach, meat, seat, wheat, beat, peach, clean, grease
- جن الفاظ کے درمیان ei یا ie آۓ تو اس e کی ساؤنڈ ’’ای‘‘ نکلتی ہے۔ یہ بھی کوئی لازمی فارمولہ نہیں ہے، لیکن زیادہ تر ایسا ہوتا ہے۔یہ الفاظ دیکھیں:ـ
receive, protein, ceiling, forfeit, seize, deceive, surveillance, heinous, believe, piece, copies, abilities, bodies, brief, chief, field, aggrieve, hurried
- جن الفاظ کے شروع، درمیان یا آخر میں ee آۓ تو اس سے ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
eel, keep, weep, teen, seventeen, been, feel, reel, wheel, free, agree, bee, see
- ey پر ختم ہونے والے الفاظ میں ey سے ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:ـ
key, honey, monkey, donkey, journey, attorney, chocolatey
Sound No.2: ay
- کچھ الفاظ میں e سے ہلکے سے ’اے‘ کی آواز نکلتی ہے۔ اس کے مختلف انداز ہیں۔ ان میں سے ایک انداز تو یہ ہے کہ ایسے الفاظ جن کا اختتام کسی consonant پر ہو اور اس سے پہلے e آۓ تو e سے ہلکے سے ’اے‘ کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں، ان کے آخر میں consonant آیا ہے جسے نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے:ـ
set, bet, met, get, wet
- ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ جن الفاظ کے درمیان ea آۓ تو اس سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے teach, reach, beach وغیرہ لیکن کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جن کے درمیان ea آتا ہے تو ان سے ہلکے سے ’اے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ dead, bread, head, breakfast, past tense of read: read
- ایسے الفاظ جن میں th سے پہلے e آتا ہے تو اس e سے ہلکے سے ’اے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
whether, together, ethnic, ethic, method, tether
Learn e sound in Urdu
Sound No.3: ə
- اگر کسی لفظ میں er ایک ساتھ آئیں تو e سے ہلکے سے زبر کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے اَ ۔یہ الفاظ دیکھیں:ـ
person, verb, her, per, refer, were, prefer, never, ever, saver, river
- ویسے تو ear کسی لفظ کے درمیان میں آئیں تو اس سے اِئیر کی آواز نکلتی ہے مگر استثنأ کے طور پرکچھ جگہوں پر کسی لفظ میں ear ایک ساتھ آئیں تو e سے ہلکے سے زبر کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے اَ۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
earn, early, search, earth
Learn e sound in Urdu
Sound No.4: iə
- کچھ جگہوں پر e کے ساتھ a یا پھر ایک اور e ملانے سے ’’ای یا‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ ea ایک ساتھ آنے سے ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے teach, reach, beach وغیرہ ، اور ایک اور جگہ ہم نے دیکھا تھا کہ ea کے ایک ساتھ آنے سے ہلکے سے ’اے‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے dead, bread, head وغیرہ، تو کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جہاں ea سے ’’ای یا‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، خاص طور پر اگر ea کے بعد میں r آ جاۓ۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
ear, hear, near, fear, year, idea, ideal, rear, tear, dear
- کچھ دیر پہلے ہم نے جانا تھا کہ اگر ee ایک ساتھ آجائیں تو ان سے ’’ای‘‘ کی آواز نکلتی ہے، جیسے free, agree, bee وغیرہ، لیکن کچھ جگہوں پر ee ایک ساتھ آنے سے ’’ای یا‘‘ کی آواز نکلتی ہے، جیسے:ـ
engineer, cheers, career, beer
- اور ایسے الفاظ جن کا اختتام re پر ہوتا ہے تو ان سے پہلے آنے والی e کی آواز بھی ’’ای یا‘‘ نکلتی ہے، جیسے:ـ
severe, here, atmosphere
Learn e sound in Urdu
Sound No.5: I
- کچھ جگہوں پر اگر لفظ کے شروع میں e آۓ اور اس کے بعد m یا n آۓ تو اس سے I کی آواز جیسے ہلکا سا ’’ای‘‘ بولا جاتا ہے، نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
emotion, embrace, embroidery, enough, English, enlarge, enable
- r یا d سے شروع ہونے والے الفاظ جن کے بعد e اور پھر کوئی consonant آتا ہے تو پھر اس e سے ہلکے سے ’’ای‘‘ کی آواز نکلتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
receive, relieve, repeat, respect, result, deceive, defend, devolve
ایسے verbs جن کا اختتام t یا d پر ہوتا ہے اور ان کا past tense بنانے کے لئیے ed کا اضافہ کیا جاتا ہے تو اس ed کے e کی ساؤنڈ ہلکے سے ’’ای‘‘ کی ہوتی ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
needed, wanted, interested, branded acted
Sound No.5: aay
- اگر کسی لفظ میں e کے بعد ig آۓتو اس سے تھوڑے سے لمبے ’’اے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:ـ
eight, weight, freight, foreign, neighbor
- زیادہ تر تو اگر e کے بعد y آۓ تو ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے مگر کچھ جگہوں پر اگر e کے بعد y آۓتو اس سے تھوڑے سے لمبے ’’اے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے، جیسے:ـ
obey, survey, prey, grey, hey, they, convey
Sound No.6: a
انگلش میں ایک ایسا لفظ بھی ہے جس میں e سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے اور وہ لفظ ہے: sergeant – سارجینٹ
اس word میں s کے بعد میں آنے والے e سے ’’ اَ ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
the کو کیسے بولا جاۓ
Words with silent e
انگلش میں ایسے بے شمار الفاظ ہیں جن میں e لکھا تو جاتا ہے مگر بولا نہیں جاتا یعنی e خاموش ہوتا ہے۔
- شروع میں بتاۓ گۓ چھوٹے الفاظ جیسے be, me, we, she, he اور انگلش میں دوسری زبانوں سے لاۓ گۓ الفاظ کے علاوہ تقریباً تمام ایسے الفاظ جن کے آخر میں e آتا ہے، e خاموش ہوتا ہے۔ ایسے الفاظ جو ایک syllable پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی انہیں بغیر اٹکے ایک دفعہ میں بولا جا سکتا ہےاور ان کے آخر میں e آتا ہے تو وہ خاموش ہوتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
make, debate, desire, age, like, rate, phase, size
- ایسے verbs جن کے آخر میں t یا d نہ ہو تو ان کا past tense بنانے کے لئیے جو ed لگایا جاتا ہے تو اس کا e خاموش ہوتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
asked | ask |
played | play |
stopped | stop |
walked | walk |
cleaned | clean |
- جن الفاظ کا اختتام ان suffixes پرہوتاہے ly, ful, ment :تو ان suffixes سےپہلے آنے والا e خاموش ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ کچھ اور suffixes بھی ہو سکتے ہیں جن سے پہلے کے e خاموش ہوں۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
movement, improvement, management, replacement, advertisement, enforcement, statement, forceful, forcefully, hopeful, hopefully, gracefully, purposeful
- جن الفاظ میں some ایک prefix کے طور پر لگتا ہے تو some میں آنے والا e خاموش ہوتا ہے۔ some کے علاوہ کچھ اور prefixes بھی ہو سکتے ہیں جن میں آنے والا e خاموش ہو۔ یہ الفاظ دیکھیں:ـ
somehow, someone, somewhere, something
Learn e sound in Urdu
واویل (e) سے نکلنے والی مختلف ساؤنڈز پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔