Consonants and Vowels explained in Urdu
There cannot be an English word without a Vowel. Consonants and vowels explained in Urdu with examples and sounds. Learn about the difference between consonants and vowels. See the list of 14 words having y as the only vowel.
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
انگلش کے حروف تہجّی A سے لے کر Z تک سے تو سب ہی واقف ہیں۔ ان کی کل تعداد 26 ہے۔ان میں یہ پانچ vowel ہیں:۔
A, E, I, O, U
اور Y کبھی کبھار vowel کا کام کرتا ہے، ورنہ یہ consonant ہے۔
باقی 20 کو consonant کہا جاتا ہے جو یہ ہیں:۔
B C D F G H J K L M N P Q R S T V W X Z
Consonants and Vowels explained in Urdu
consonant اور vowel کیا ہوتے ہیں؟
انگلش میں حروف کو alphabet یا letter کہا جاتا ہے۔ A سے لے کر Z تک کے حروف alphabet یا letter کہلاتے ہیں۔
consonant وہ letters ہوتے ہیں جو بنیادی آوازیں یعنی sounds پیدا کرتے ہیں،جبکہ Vowels کے طور پر استعمال ہونے والے letters وہ مخصوص آوازیں پیدا کرتے ہیں جو consonants کو جوڑ کرword بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ اردو میں جس طرح زیر ، زبر ، پیش اور مد استعمال ہوتے ہیں، انگلش میں یہی کردار vowels ادا کرتے ہیں۔
Consonants یہ sounds پیدا کرتے ہیں
B | سے (ب) کی آواز نکلتی ہے |
C | کے بعد اگر a ،o یا u لگا ہو تو (ک) کی آواز نکلتی ہے اور اگر e ، i یا y لگا ہو تو (س) کی آواز نکلتی ہے۔ |
D | سے (ڈ)کی آواز نکلتی ہے |
F | سے (ف) کی آواز نکلتی ہے |
G | سے(گ)کی آواز نکلتی ہے، اور اگر اس کے ساتھ h لگا ہو یعنی gh ہو تو (غ) کی آواز نکلتی ہے |
H | سے (ح) یا (ہ) کی آواز نکلتی ہے |
J | سے (ج) کی آواز نکلتی ہے |
K | سے (ک)کی آواز نکلتی ہے، اور اگر اس کے بعد h لگا ہو یعنی kh ہو تو (خ) کی آواز نکلتی ہے |
L | سے (ل)کی آواز نکلتی ہے |
M | سے (م)کی آواز نکلتی ہے |
N | سے (ن) کی آواز نکلتی ہے۔ |
P | سے (پ) کی آواز نکلتی ہے |
Q | سے (کو) کی آواز نکلتی ہے، جیسے کوئین(quine)، کوائیٹ (quite) کوٹ (quite)وغیرہ۔ اردو کے حرف (ق) کےلیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ |
R | سے (ر) کی آواز نکلتی ہے۔ اردو کے حرف (ڑ) کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے |
S | سے (س) کی آواز نکلتی ہے |
T | سے (ٹ) کی آواز نکلتی ہے، اور اگر اس کے ساتھ h لگا ہو یعنی th ہو تو (د) کی آواز نکلتی ہے |
V | سے (و) کی آواز نکلتی ہے |
W | سے (و) کی آواز نکلتی ہے |
X | سے (ایکس) یا (ز) یا (ذ) کی آواز نکلتی ہے |
Z | سے (ز) یا (ذ) کی آواز نکلتی ہے |
Consonants and Vowels explained in Urdu
Vowels یہ sounds پیدا کرتے ہیں
A | Word کے شروع میں آۓ تو زبر کی آواز پیدا ہوتی ہے جیسےabove، about،arise، درمیان میں آۓ تو کبھی دو زبر یا الف کی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے call ، mall، past، vast اور کبھی ایک زبر کی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے merchant، vacant ، waste وغیرہ |
E | سےکبھی (اے) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے empty ، elastic، planet، poet، کبھی (ای) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے easy، east، |
I | سے (آئی) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے cite، white، fight وغیرہ اور کبھی (ای) جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے city، pity،inter،ignite اور کبھی زبر کی آواز بھی پیدا ہوتی ہے جیسے ،sir ، girl وغیرہ |
O | سے اے اور او کی درمیانی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے opposite، order وغیرہ۔ درمیان میں ہو تو (آ) کی آواز بھی پیدا ہوتی ہے جیسے cross, frost, brother وغیرہ اور کبھی او جیسی sound پیدا ہوتی ہے جیسے oval, over, وغیرہ |
U | کہیں زبر کی sound دیتا ہے جیسے but, burden, up, brush, under وغیرہ، اور کہیں (پیش ) کی ساؤنڈ دیتا ہے جیسے put, , , blue, bruise, brutalوغیرہ |
Y | کہیں (ای) کی ساؤنڈ دیتا ہے جیسے city, pity, cylinder, وغیرہ اور کہیں (آئی یا آۓ) کی ساؤنڈ پیدا ہوتی ہے جیسے cry, try, why وغیرہ |
انگلش میں ایک ہی vowel مختلف آوازیں پیدا کرسکتاہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ but کو بَٹ بولا جاتا ہے اور put کو پُ ٹ بولا جاتا ہے۔
but میں u زبر کی آواز پیدا کرتا ہے اور put میں u پیش کی آواز پیدا کرتا ہے۔ایسا کیوں ہے، اس کا کوئی اُصول نہیں ہے، اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ یہ اہلِ زبان کا مسئلہ ہے، وہ جانیں۔
کیا انگلش میں واویل کے بغیر کوئی لفظ بن سکتا ہے؟
انگلش کے یہ کچھ words ہیں:
consider, dirty, proper, define, bridge
ان words سے vowel نکال دیتے ہیں اور انہیں بولنے کی کوشش کرتے ہیں:
cnsdr, drty, prpr, dfn, brdg
بڑا مشکل ہے انہیں بولنا ، بلکہ نا ممکن ہے۔ کوئی نہ کوئی vowel تو بیچ میں ڈالنا ہی پڑے گا۔ اس ہی لیے کہا جاتا ہے کہ انگلش میں بغیر vowel کوئی word نہیں بن سکتا ہے۔
Consonants and Vowels explained in Urdu
y کیا ہے؟ Vowel یا Consonant؟
Y کے بارے میں سوال اٹھتا ہے کہ یہ vowel ہے یا consonant ہے؟ Y کو بنیادی طور پر consonant میں شمار کیا جاتا ہے مگر کبھی کبھار vowel کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ کم سے کم 14 ایسے انگلش words ہیں جن میں y کے علاوہ کوئی دوسرا vowel نہیں ہے اور یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کوئی word بغیر vowel کے نہیں بن سکتا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ y بھی vowel کےطور استعمال ہوتا ہے۔یہ ہیں وہ 14 انگلش الفاظ جن میں صرف y واویل کے طور پر استعمال ہوا ہے:۔