Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

English Tenses in Urdu

Learn English tenses in Urdu. Tenses are explained with examples in Urdu. 12 tenses with definition, rules, and example sentences. Types of tenses are explained in Urdu with definitions and example sentences with Urdu translation. See tense meaning in Urdu. Terms like English tenses, verb tenses, tenses rules, explained in Urdu. We know that there cannot be a sentence in English without a tense. This shows the importance of tenses in English. This lesson has been prepared in easy Urdu so that Urdu-speaking persons trying to improve their English skills understand how tenses are formed, what are their types and aspects.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

اس مضمون پر ہماری یہ  ویڈیو بھی دیکھیں۔

Tense سے کیا مراد ہے؟

انگلش  لفظ  tense کے کئی معنی ہیں۔ اس سے مراد ۔ پریشان ہونا ۔ بھی ہوتا ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں ۔ وہ  ٹینس لگ رہا تھا یعنی پریشان لگ رہا تھا۔ اس سے مراد کشیدہ صورتحال بھی ہے، جیسا کے ہم سنتے ہیں؛ بارڈر پر صورتحال ٹینس ہے  یعنی صورتحال کشیدہ ہے۔ انگلش گرامر کے لحاظ سے   tense  سے مراد زمانہ یعنی وقت ہوتا ہے۔ہم جب بھی کوئی بات کرتے ہیں تو اسکا تعلق کسی نہ کسی زمانے سے ضرور  ہوتا ہے۔ مثلاً اگر میں کہوں:

میں بول رہا ہوں۔           تو میں زمانہ حال کی بات کر رہا ہوں

اگر میں کہوں:              میں بولا رہا تھا ۔              تو میں زمانہ ماضی کی بات کر رہاہوں

اور اگر میں کہوں:           میں بول رہا ہوں گا۔          تو میں زمانہ مستقبل کی بات کر رہا ہوں

اس کا مطلب ہے کہ ہم جو بھی گفتگو کرلیں، کچھ بھی لکھ لیں زمانے کا اظہار لازمی ہے۔زمانے کے اظہار کے بغیر جملے نہیں بن سکتے۔ ہر زبان میں یہی کچھ ہوتا ہے۔ انگلش  میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔  

کیا tense کے بغیر انگلش میں کوئی جملہ بن سکتا ہے؟

انگلش میں بغیر tense  کے یہ جملے دیکھیں:

I the team shortly.

He cricket on holidays.

She him on his face.

ان جملوں کے کیا معنی ہیں؟  آپ ان جملوں کا مطلب نہیں نکال سکتے۔ بہت کوشش کرلیں تو کچھ الٹا  سیدھا مطلب اخذ کر سکتے ہیں مگر درست مطلب ہر گز نہیں جان سکتے کیونکہ ان جملوں میں  verb  نہیں ہیں۔  Verb  دو کام کرتے ہیں

 ایک تو ایکشن کی تفصیل بتاتے ہیں

دوسرے ایکشن کا زمانہ بتاتے ہیں۔

اب ان ہی جملوں میں  verb  ڈال کر دوبارہ پڑہتے ہیں:

I will join the team shortly.

اس  sentence  میں  ورب  will join  شامل کیا گیا۔ اب یہ ایک با معنی جملہ بن گیا ہے جس کے معنی ہیں: میں جلد ہی ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا۔اب یہ  معلوم ہو رہا ہے کہ زمانہ مستقبل کی بات ہو رہی ہے۔

He plays cricket on holidays.

اس  sentence  میں  ورب  plays  شامل کیا گیا۔ اب  اس جملے کے  معنی ہیں: وہ اتوار کے دن کرکٹ کھیلتا ہے۔ معلوم ہو رہا ہے کہ زمانہ حال کی بات ہو رہی ہے۔

 

She slapped him on his face.

اس  sentence  میں  ورب  slapped  شامل کیا گیا اور اس جملے کے معنی ہیں: اس نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا۔ یہ  زمانہ ماضی کی بات ہو رہی ہے۔

آپ نے دیکھا کہ ان جملوں میں  verb  ڈالتے ہے یہ جملے درست معنی دینے لگ گۓ۔ ایک تو ایکشن واضح ہو گیا، دوسرے  Tense  بھی ظاہر ہو گیا۔ یعنی  tense کے بغیر یہ جملے نہیں بن سکتے تھے۔ اس ہی لیے کہا جاتا ہے کہ انگلش میں کوئی جملہ  tense  کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔

Learn English Tenses in Urdu

Tense اور Verb کا ایک دوسرے سے تعلق

Tense اور  Verb  لازم و ملزوم ہیں۔ کوئی  tense  ایسا نہیں ہے جس کا اظہار  verb کے بغیر کیا جا سکے اور کوئی  verb  ایسا نہیں ہے جو  tense  ظاہر نہ کرے۔ جب ہم کسی  sentence  میں  verb  شامل کرتے ہیں تو خود بخود  tense  بھی شامل ہو جاتا ہے۔ اس لیے  verb  کا انتخاب یہ سوچ اور سمجھ کر کیا جاتا ہے کہ یہ کسی نہ کسی  tense  کا اظہار ضرور کرے گا۔ مطلوبہ tense   کے اظہار کے لیے ہمیں مخصوص  verb  کا استعمال کرنا ہو گا۔

انگلش میں کتنے tenses ہیں؟

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کل تین زمانے  :حال، ماضی اور مستقبل ہیں جنہیں انگلش میں  ان   تین  main tenses  کے طور پر جانا جاتا ہے:

Present Tense

Past Tense

 Future Tense

Present Tense   میں ہم موجودہ زمانے کا تذکرہ کرتے ہیں۔  Past Tense  میں ہم گزرے ہوۓ زمانے کی بات کرتے ہیں، اور Future    Tense  میں آنے والے وقت کا تذکرہ ہوتا ہے۔

Tense Aspects سے کیا مراد ہے؟

زمانوں کی بہتر تشریح کے لیے انہیں مزید چار چار  شاخوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر زمانے میں   اُس زمانے میں رہتے ہوےمختلف کیفیتوں کا اظہار ہوتا ہے جنہیں انگلش میں aspects کہا جاتا ہے۔ زمانہ حال کی مثال لیتے ہیں  اور یہ جملے دیکھتے ہیں:۔

I play table tennis.

I have played table tennis.

I am playing table tennis.

I have been playing table tennis for the last 3 years.

یہ چاروں جملے  Present Tense  میں ہیں لیکن ان چاروں جملوں میں   Present Tense کی مختلف کیفیتوں کا تذکرہ ہو رہا ہے۔

پہلے جملے   I play table tennis    میں  کہا گیا ہے کہ:  میں ٹیبل ٹینس کھیلتا ہوں۔ اس جملے میں  حال  میں ہونے والے ایکشن کی طرف اشارہ ہے کہ میں یہ کرتا ہوں۔ اس زمانے کو انگلش میں  Present Simple Tense  یا  Present Indefinite Tense  کہتے ہیں۔

دوسرے  جملے    I have played table tennis       میں کہا گیا ہے کہ: میں نے ٹیبل ٹینس کھیلی ہے۔ اس  میں ایک ایسے زمانہ حال کے ایکشن کا تذکرہ ہوا ہےجو ابھی ختم ہوا ہےیعنی ایکشن حال کا ہے مگر ختم ہو چکا ہے  یعنی  ماضی کی بھی ہلکی سی جھلک ہے۔ اس لیے ایسے  tenses  کو Present Perfect Tense  کہا جاتا ہے۔

تیسرا جملہ ہے  I am playing table tennis یعنی میں ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہوں۔  اس  sentence  میں ایسا حالیہ ایکشن ہے جو ابھی تک جاری ہے۔ ایسے  tenses  کو انگلش میں Present Continuous Tense  یا  Present Progressive Tense  کہتے ہیں۔

آخری  sentence ہے  I have been playing table tennis for the last 3 years  اس کے معنی ہیں:  میں گزشتہ تین سال سے ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہوں۔ یہ بھی زمانہ حال کا جملہ ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک ایکشن حال میں جاری ہے مگر ماضی سے جاری ہے یہاں بھی ماضی کی ایک ہلکی سی جھلک آ رہی ہے۔ اس لیے ایسے  tenses  کو انگلش میں Present Perfect Tense  کہا جاتا ہے۔ آپ نے دیکھا کہ ایک  tense  کے اندر رہتے ہوۓ مزید چار کیفیتوں کا اظہار ہوا ہے۔ انگلش کے ہر  main tense  میں ان چار کیفیتوں (aspects)   کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔

اس طرح انگلش کے تینوں  Main Tenses  کی یہ چار  aspects  ہوتی ہیں:

Simple or Indefinite Tense

Perfect Tense

Continuous or Progressive Tense

Perfect Continuous Tense

Learn English Tenses in Urdu

انگلش میں کل 12 tenses ہوتے ہیں

تینوں زمانوں کی چار چار  aspects کے حساب سے کل  12  زمانے یعنی  12  tenses  بنتے ہیں جنہیں نیچے بیان کیا گیا ہے:۔

Names of 12 English Tenses in Tenses Introduction in Urdu

Learn English Tenses in Urdu