Common grammar mistakes explained in Urdu

Learn about common grammar mistakes in Urdu.  What is a grammar mistake and the types of grammatical errors, explained in Urdu with the help of examples. In order to improve  English,   learn its grammar and the common grammar mistakes committed by the persons learning the English language.

انگریزی  سیکھنے والوں سے اکثر  انگریزی لکھتے یا بولتے وقت  کچھ عام سی گرامر کی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ اس ویڈیو میں ان عام  گرامر کی غلطیوں پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ان غلطیوں کو سمجھنے  اور ان پر قابو پانے سے آپ کی انگلش میں ایک نکھار آۓ گا، آپ کی لکھنے کی صلاحیتوں میں بہتری آۓ گی اور آپ اپنے سننے والوں یا پڑہنے والوں تک اپنی بات مؤثر انداز میں پنہچا سکیں گے۔  تو سب سے پہلے جانتے ہیں کہ انگلش گرامر کی عام غلطیوں سے کیا مراد ہے۔ اس مضمون کا ایک ویڈیو ورژن بھی موجود ہے۔ ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔

?What is a grammar mistake

گرامر کی غلطی کیا ہوتی ہے؟

گرامر کی غلطی تحریر میں کسی لفظ یا  علامت کا غلط استعمال ہے۔  دوسرے لفظوں میں،  یہ قائم شدہ گرامر کے اصولوں سے انحراف ہے۔ گرامر کے اصول،  پڑھنے والوں کے لیے تحریر کو سمجھنے میں آسانی پیدا کرتے ہیں،   اس لیے جب کوئی رائیٹر عام گرامر کی غلطیوں میں سے کوئی  غلطی کرتا ہے،  تو وہ اپنے کام کو غلط سمجھے جانے کا خطرہ مول لیتا ہے۔گرامر کی سب سے عام غلطیوں کو سمجھنا،  ہم انہیں کیوں کرتے ہیں،  اور ان کو کیسے درست کیا جائے،  آپ کو اپنی تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ عام غلطیاں  ان مندرجہ ذیل  قسموں کی ہوتی ہیں:۔

جملے کے  subject  اور  verb  کی نا اتفاقی۔

Disagreement of subject and verb

tenses  کا  غلط استعمال۔

Wrong use of tenses

modifiers  کا غلط جگہ پر استعمال۔

Misplacing of modifiers

غیر مطابقت والے  pronoun  کا استعمال۔

Pronoun disagreement

علامات کا  غلط استعمال۔

Improper use of punctuation marks

ایک جیسے تلفظ والے کنفیوز کرنے والے الفاظ

Confusing similar sounding words

ایک جیسے  دکھائی دینے والے کنفیوز کرنے والے الفاظ

Confusing similar looking words

نا مکمل موازنوں کا استعمال

Using incomplete comparisons

infinitive, gerund, اور  verb  کی  base form  کے استعمال میں کنفیوز ہونا۔Confusing the infinitive, gerund, and base form of verb
 prepositions کے استعمال کی عام غلطیاں۔Common mistakes with prepositions
 apostrophe کے استعمال میں کنفیوژن۔Confusion in using sign of apostrophe
 who بمقابلہ thatWho vs that

Learn about common grammar mistakes in Urdu

اس مضمون میں ہم پہلی تین   (3)  عام غلطیوں پر رو شنی ڈالیں گے۔   دیگر غلطیوں پر  اس موضوع کے پارٹ  2  اور پارٹ 3   میں روشنی ڈالیں گے۔  تو آئیے سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ جملے کے  subject  اور  verb  کی نا اتفاقی کیا ہوتی ہے۔

Common grammar mistakes explained in Urdu

سنگیولر اور پلورل   subject-verb  کی مطابقت کی  یہ مثالیں دیکھیں:۔


 

Correct Sentences

Incorrect Sentences

پہلا  جملہ اس لیے غلط ہے کیونکہ اس جملے میں  subject  سنگل  ہے جبکہ  verb پلورل لگایا ہے جو غلط ہے۔

Atif is singing a song.

Atif are singing a song.

پہلےجملے میں بھی سنگل سبجیکٹ کے ساتھ پلورل ورب لگایا گیا ہےجو غلط ہے۔

She was washing clothes.

She were washing clothes.

پہلے جملے میں سبجیکٹ  پلورل ہے لیکن ورب سنگل والا لگا ہے جو غلط ہے۔

They are doing their homework.

They is doing their homework.

 

Learn about common grammar mistakes in Urdu

Subject کے person  اور  verb  کےموافق ہونے کی یہ مثالیں دیکھیں:۔

 

Correct Sentences

Incorrect Sentences

اگرچہ سنگیولر سبجیکٹ کے ساتھ سنگیولر ورب لگایا گیا ہے  لیکن  پہلا جملہ اس لیے غلط ہے  کہ ورب  سبجیکٹ کے پرسن سے میچ نہیں کر رہا ہے۔ فرسٹ پرسن  سنگیولرکے ساتھ   am لگتا ہےis   نہیں۔

I am playing football.

I is playing football.

پہلا  جملہ اس لیے غلط ہے کیونکہ   you   پرسن کے لحاظ سے سیکنڈ پرسن ہے یہ چاہے سنگیولر ہو یا پلورل ہو اس کے ساتھ ہمیشہ پلورل ورب لگتا ہے۔

You are not doing well.

You is not doing well.

تھرڈ پرسن سنگیولر کے ساتھ ہمیشہ سنگیولر ورب استعمال ہوتا ہے۔اس لئیے  he  کے ساتھ سنگیولر ورب was استعمال ہوگا۔

He was listening music.

He were listening music.

اس جملے میں سبجیکٹ تھرڈ پرسن پلورل  ہے ، اس لئیے  پلورل ورب لگایا جاۓ گا۔

Amjad and Muneer were good friends.

Amjad and Muneer was good friends.

یہاں پر بھی  سبجیکٹ   تھرڈ پرسن پلورل ہے اس لئیے پلورل ورب  are کا استعمال درست ہے۔

They are doing their homework.

They is doing their homework.

subject verb agreement پر ہمارا ایک تفصیلی مضمون اِس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Wrong use of tenses

زمانوں (tenses)   کے لحاظ سے انگلش میں تین (3)   زمانے ہیں۔ حال (present) ،  ماضی (past)   ، اور مستقبل  (future)   ،   اور ان تینوں زمانوں کی مزید چار چار شاخیں ہیں،  یعنی انگلش میں کل 12  زمانے  (tenses)  ہیں۔ Tenses  پر  ایک تفصیلی مضمون اِس لنک پر دیکھیں۔

لکھائی میں یا گفتگو میں ان  tenses  کا درست استعمال  ضروری ہے۔

مثال کے طور پر  اگر آپ کہنا چاہ رہے ہیں:   ’’اس وقت تیز بارش ہو رہی ہے۔‘‘  تو انگلش میں آپ کہیں گے:

“It is raining heavily at the moment.”

کیونکہ یہ جملہ  present continuous tense  میں ہے جو کسی کام کے زمانے حال میں جاری رہنے کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر ہم اس جملے کو اس طرح لکھیں یا بولیں تو یہ غلط ہوگا:

یہ گرامر کے لحاظ سے ایک  غلط جملہ ہے کیونکہ ایک طرف  at the moment    استعمال ہوا ہے   جو کسی کام کے اس وقت ہونے کو ظاہر کر رہا ہے  جب کہ  verb  میں  rains  استعمال ہوا ہے جو   present indefinite tense  میں استعمال ہوتا ہے  یعنی یہ  verb  بارش کو اس وقت جاری رہنے کا اظہار نہیں کر رہا ہے۔It rains outside heavily at the moment.
یہ جملہ  اس لئیےغلط ہے  کہ  ایک طرف  at the moment    استعمال ہوا ہے   جو کسی کام کے اس وقت ہونے کو ظاہر کر رہا ہے  جب کہ  verb  زمانہ ماضی کا  استعمال کیا گیا ہے۔It was raining heavily at the moment.
یہ جملہ  اس لئیےغلط ہے  کہ  ایک طرف  at the moment    استعمال ہوا ہے   جو کسی کام کے اس وقت ہونے کو ظاہر کر رہا ہے  جب کہ  ورب  past indefinite tense   کا  استعمال کیا گیا ہے۔It rained heavily at the moment.

ایک اور مثال دیکھیں۔   ایک جملہ ہے :  ’’میں کل لاہور گیا ۔ ’’جس کی انگلش ہے‘‘:

I went to Lahore yesterday.

یہ جملہ  past indefinite tense  میں ہے  جو  کسی ایسے کام کو ظاہر کرتا ہے جو کچھ عرصہ پہلے ماضی میں ہوا ہو۔

اب اس جملے کا گرامر کے لحاظ سے  غلط استعمال دیکھیں:

یہ گرامر کے لحاظ سے ایک  غلط جملہ ہے کیونکہ ایک طرف   yesterday   استعمال ہوا ہے   جو گزرے ہوۓ کل کے لئیے استعمال ہوتا ہے   اور ورب present indefinite tense   کا استعمال ہوا ہے  جو کسی کام کے زمانہ حال میں ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔I go to Lahore yesterday.
یہ جملہ  اس لئیےغلط ہے  کہ  یہ کسی کام  کے ماضی میں جاری رہنے کو ظاہر کر  رہا ہے جب  کہ کام کل ختم ہو چکا ہے۔I was going to Lahore yesterday.

تمام  12  زمانوں کی جانکاری کے لئیے ہمارا Tenses  پر مضمون دئیے گۓ لنک پر ضرور دیکھیں۔

Learn about common grammar mistakes in Urdu

Misplacing of modifiers

modifiers کا غلط جگہ پر استعمال

انگلش میں الفاظ کو مزید واضح کرنے کے  لئیے  modifiers  یعنی  بہتر کرنے والے یا  مزید معلومات دینے والے الفاظ کا استعمال کیا جاتا  ہے۔  مثال کے طور پر  سپاہی کو انگلش میں soldier   کہا جاتا ہے۔   ایک بہادر سپاہی کو   brave soldier   کہا جاتا ہے۔  یہاں پر  brave  ایک  modifier  کے طور پر استعمال ہوا ہے جو سپاہی کی بہادری کے بارے میں بتا رہا ہے یعنی  soldier  کے بارے میں مزید معلومات دے رہا ہے۔

ایک اور مثال دیکھیں۔  ایک لفظ ہے  evening  جس کے معنی ہیں ’’شام‘‘۔  اگر اس لفظ سے پہلے  beautiful   لگا دیا جاۓ جو کہ ایک  modifier ہے  تو  beautiful evening  سے ہمیں پتہ چلے گا کہ  ’’حسین شام‘‘  کی بات کی جا رہی ہے۔

تو مسئلہ کیا ہے؟   مسئلہ یہ ہے کہ  modifiers  کا  جملے میں غلط جگہ پر استعمال  جملے کا درست مفہوم نہیں دیتا ہے۔  modifiers  کو اس لفظ کے قریب ترین  لگایا جانا چاہئیے جس لفظ کی  تشریح کے لئیے اسے استعمال کیا جا رہا ہو۔  اگر  modifier  کو متعلقہ لفظ سے دور لگایا جاۓ گا  تو   معنی گڈ مڈ ہو سکتے ہیں حتیٰ کہ بالکل مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:

The patient was referred to the physician with stomach pains.

اس جملے میں  modifier  جو کہ سرخ رنگ میں  دکھایا گیا ہے “with stomach pains”  دراصل  patient  سے متعلق ہے،  غلط جگہ پر لگنے کی وجہ سے غلط معنی دے رہا ہے۔    اس جملے کے معنی نکل رہے ہیں:

مریض کو لے جایا گیا  طبیب کے پاس  جس کے پیٹ میں درد تھا

 دراصل مریض جس کے پیٹ میں درد تھا کو طبیب کے پاس لے جایا گیا۔  modifier  کیونکہ اپنے متعلقہ  لفظ سے دور لگایا گیا ہے اس لئیے غلط معنی دے رہا ہے۔   modifier  کے درست جگہ یعنی  patient  کے فوری بعد استعمال سے،  درست جملہ اس طرح ہوگا۔

The patient with stomach pains was referred to the physician.

ایک اور مثال دیکھیں:

Mushtaq wore a helmet when he rode a motorcycle that was larger than his head.

اس جملے کے معنی نکل رہے ہیں: ’’ مشتاق نے ایک ہیلمیٹ پہنا   جب وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوا  جو اس کے سر سے بڑی تھی‘‘ ۔   یہ ایک غلط  مفہوم ہے جو  modifier  کے غلط جگہ پر استعمال یعنی متعلقہ لفظ سے دور لگانے کی وجہ سے نکل رہا ہے۔  اب دیکھئیے  درست مفہوم دینے والا جملہ:

Mushtaq wore a helmet that was larger than his head when he rode a motorcycle.

اس جملے کے معنی ہیں ’’ مشتاق نے ایک ہیلمیٹ پہنا   جو اس کے سر سے بڑا تھا جب وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوا  ‘‘ ۔   اس جملے میں  modifier  صحیح جگہ یعنی متعلقہ لفظ helmet   کے فوری بعد  لگایا گیا ہے۔

آپ نے  دیکھا کہ  modifier  کے  غلط جگہ پر لگانے سے کس طرح مفہوم بدل جاتا ہے۔

Learn about common grammar mistakes in Urdu

Learn use of has to have to had to

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors