Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Subject Verb Agreement

Subject verb agreement in Urdu with meaning, definition, rules and examples. This article explains, what is subject verb agreement. Subject and verb defined. See subject verb agreement definition, subject verb agreement rules and subject verb agreement examples. Subject Verb Agreement rules and basics described. Subject Verb Agreement meaning in Urdu will help you understand English parts of speech and English grammar.

A lesson on subject-verb agreement in Urdu is being presented here for Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu and are learning English Grammar in Urdu.  We have prepared this lesson in easy Urdu so that readers can understand Verbs in Urdu, especially subject-verb agreement.

subject verb agreement سے کیا مراد ہے؟

انگلش کے جملوں میں  verb  کا  جملے کے subject  سے میچ ہونا لازمی ہے۔اگر  subject  سنگیولر ہے یعنی ایک چیز کے بارے میں ہے تو  verb بھی ایسا لگے گا جو ایک چیز کے لیے استعمال ہوتا ہو، اور اگر  subject  پلورل ہے یعنی ایک سے زیادہ چیزوں کے بارے میں ہے تو  verb  بھی ایسا استعمال ہو گا جو ایک سے زیادہ چیزوں کے لیا استعمال ہوتا ہے۔یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ    جملے کا  subject کیا ہوتا ہے۔ کسی بھی جملے میں ایکشن کرنے  والا   ورڈ  یعنی وہ لفظ جس کی وجہ سے جملہ ہو،   subject کہلاتا ہے جو  noun  یا   pronoun  ہوتا ہے اور عام طور پر یہ جملے کے شروع میں آتا ہے۔ ان جملوں کو دیکھیں:

اس  sentence  میں  I    ایک  subject  ہے۔ I  کے ساتھ ہمیشہ  am کو  verb کے طور پر لگایا جاتا ہے۔ اگر اس کی جگہ  اگر  is  یا are  لگا دیا جاۓ تو جملہ گرامر کے لحاظ سے غلط ہو جاۓ گا۔

I am playing.

اس  sentence  میں  Atif    ایک  subject  ہے جو ایک شخص ہے، اس لیے  singular verb جو  is ہے، لگایا گیا ہے۔

Atif is singing.

اس  sentence  میں  She    ایک  subject  ہےجو  ایک شخص ہے، اس لیے  singular verb جو  is ہے، لگایا گیا ہے۔

She is washing clothes.

اس  sentence  میں  They    ایک  subject  ہے جو ایک سے زیادہ لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے یہاں  plural verb  لگایا گیا ہے۔

They are doing their homework.

اگر  verb  سبجیکٹ    سے میچ نہیں کرے گا تو گرامر کے لحاظ سے وہ جملہ غلط ہو گا۔ یہ مثالیں جو آپ نے ابھی دیکھیں یہ بہت سادہ مثالیں تھیں۔ انگلش میں ایسے بے شمار جملے ہوتے ہیں جن میں ایک سے زیادہ  subject  ہوتے ہیں ، ان میں سے کچھ سنگل اور کچھ پلورل بھی ہوتے ہیں۔ وہاں verb  کو  subject  سے میچ کرنا خاصہ پیچیدہ ہوتا ہے۔ ایسے جملے بھی ہوتے ہیں جن میں subject جملے کے شروع کے بجاۓ کسی اور جگہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ اصول وضع کیے گۓ ہیں کہ  verb  کو  subject  سے کیسے میچ  کیا جاۓ۔ تو آئیے ان اصولوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

Subject-Verb  Agreement پر ہماری   یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

اصول نمبر 1:

Subject اگر  singular  ہوگا تو  verb  بھی  singular  ہوگا اور  subject  اگر  plural  ہوگا تو  verb  بھی  plural  ہو گا۔ ان کے جملے دیکھیں:۔

subject verb agreement explained in Urdu - single subject single verb

Learn Subject Verb Agreement

اصول نمبر 2:

Subject اگر  collective noun  ہوگا یعنی کسی گروپ کو ظاہر کرے گا تو  verb  سنگیولر والا لگے گا۔ البتہ اگر  collective noun  پلورل میں ہو تو پھر  verb  پلورل والا لگے گا۔ ان کی مثالیں دیکھیں:۔

subject verb agreement explained in Urdu - use of collective nouns

اصول نمبر 3:

Subject میں اگر ایسے الفاظ استعمال ہوں جو  singular  ہونے کا  sense  دے رہے ہوں، جیسے :

any, someone, everyone, either, neither, each, each one, everybody, anybody, nobody, somebody, no one, none,

تو انکے ساتھ  singular verb  لگتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:

Everybody has left for home.

Each of you is responsible for this loss.

Each one has to take part in elections.

Somebody was at the door.

No one is claiming responsibility.

None of you is going abroad.

Is there any person at home?

Neither of you is allowed to leave before time.

Nobody is a sacred cow here.

ریڈ کلر میں بیان کیے گۓ تمام  verbs  سنگیولر ہیں، کیونکہ ان کے  subject  سنگیولر ہونے کا  sense  دے رہے ہیں۔

Learn Subject Verb Agreement

اصول نمبر 4:

Subject میں  اگر ایسے  indefinite pronouns  استعمال ہوں  جیسے few, many, several, all, both, some, جو ایک سے زیادہ چیزوں کا  sense  دے رہے ہوں تو  plural verb  استعمال ہو گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

Few were left alive after the earthquake.

All of you are requested to participate in the event.

Many were returned empty-handed.

Several mistakes were pointed out in the text.

Both have been expelled from the class.

آپ دیکھیے ان تمام  sentences  میں  plural verb  استعمال ہوۓ ہیں کیونکہ ان کے  subject پلورل کا  sense دے رہے ہیں۔

اصول نمبر 5:

Subject میں اگر  gerund  استعمال ہو تو  verb  سنگیولر میں استعمال ہوتا ہے،   لیکن اگر  subject  میں  دو یا دو سے زیادہ  gerunds استعمال ہوے ہوں اور انہیں  “and”  سے جوڑا گیا ہو تو  plural verb  استعمال ہو گا، جیسا ان مثالوں میں کیا گیا ہے:

Walking in the morning is good for health.

Swimming is a good exercise.

Playing for the country is always an honor.

Walking, running, and swimming are good exercises.

آخری  sentence  میں  subject  میں دو سے زیادہ  gerunds  کو استعمال کیا گیا ہے، اس لیے  plural  ورب  “are”  استعمال کیا گیا ہے۔

Learn Subject Verb Agreement

اصول نمبر 6:

Subject میں پیمائش کے یونٹ استعمال ہوں تو  singular verb  استعمال ہوگا۔ مثالیں دیکھیں:

15 minutes is enough time to reach the market.

Two liters of milk is sufficient for today.

Ten miles is a long distance to walk on foot.

Three quarts of engine oil was required to get the car running.

Learn Subject Verb Agreement

اصول نمبر 7:

Subject میں اگر کرنسی کا تذکرہ ہو تو یہ دیکھنا ہو گا کہ اس کا استعمال رقم کے طور پر ہوا ہے یا نوٹ اور سکّوں کے طور پر۔ اگر رقم کے طور پر ہوا ہے تو    singular verb  استعمال ہو گا  اور  اگر  نوٹ  یا  سکّوں کے طور پر ہوا ہے تو  plural verb  ہوگا۔ مثالیں دیکھیں:۔

Rupees 500 is a high price for this item.

A fund of $ 5 million was arranged for the project.

An amount of Rs.50 lacs has been spent on constructing this house.

ان تینوں جملوں میں کرنسی کو رقم کے طور پر استعمال کیا گیا ہے  اس لیے یہاں  singular verb  استعمال ہوا ہے۔

Rupees 1000 were stolen from my purse.

اس جملے میں کرنسی کو نوٹ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں  plural verb  استعمال ہوا ہے۔

20 dollars have been found in the street.

اس جملے میں بھی  کرنسی کو نوٹ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں بھی  plural verb  استعمال ہوا ہے۔

اصول نمبر 8:

Subject میں اگر ایک سے زیادہ   noun  یا   pronoun  ہوں اور ان کے درمیان  “and”  لگا ہو تو  plural verb  استعمال ہو گا جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:۔

Ahmed and Salma were going to Lahore.

Karachi and Lahore are the big cities of Pakistan.

You and I have been selected for the final team.

ان مثالوں میں  subject  میں دو  noun  یا  pronoun  استعمال ہوے ہیں،اور ان کے درمیان  and لگا ہے۔  اس لیے  verbs  بھی  plural  والے  استعمال ہوۓ ہیں۔

اصول نمبر 9:

Subject میں اگر ایک سے زیادہ   noun  یا   pronoun  ہوں اور  دونوں  singular  ہوں اور  ان کے درمیان “nor” “or”  ، “neither/nor”،  “either/or”  یا    “not only/but also” لگا ہو تو  singular verb  استعمال ہو گا جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:۔

Either Junaid or Ubaid is part of the team.

A coat or sweater is essential for winter.

Neither Aslam nor Riaz was participating in the event.

Iron nor stone is edible.

Not only dog but also cat was on display in the animal show.

ان تمام مثالوں میں  subject  میں دو  singular noun  استعمال ہوۓ ہیں اور ان کے درمیان   “or”, “nor”  یا  “neither/nor, “either/or”  یا  “not only/but also” جیسے  words  استعمال ہوۓ ہیں۔ اس لیے  verb  بھی singular  استعمال ہوۓ ہیں۔

Subject میں اگر ایک سے زیادہ   noun  یا   pronoun  ہوں اور  دونوں  plural  ہوں اور  ان کے درمیان “nor” “or”  ، “neither/nor”،  “either/or”  یا    “not only/but also” لگا ہو تو  plural verb  استعمال ہو گا جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:۔

Either cold drinks or hot drinks are being served at the dinner.

Coats or sweaters are essential for winter.

Neither bikes nor cars were allowed in the street.

You nor we are eligible to participate in today’s events.

Not only pet animals but also birds were on display in the animal show.

ان تمام مثالوں میں  subject  میں دو  plural noun  یا  دو  plural pronouns  استعمال ہوۓ ہیں اور ان کے درمیان   “or”, “nor”  یا  “neither/nor, “either/or”  یا  “not only/but also” جیسے  words  استعمال ہوۓ ہیں۔ اس لیے  verb  بھی plural   استعمال ہوۓ ہیں۔

اصول نمبر 10:

اگر subject    میں دو یا دوسے زیادہ  noun یا pronoun  ہوں اور  ان   میں  سے  ایک singular  اور ایک  plural ہو  اور  وہ or/nor کے  ذریعے  connected  ہوں  تو  verb  آخر میں آنے والے noun/pronoun کے ساتھ میچ  کرے  گا  یعنی  اگر  آخر  والا  noun  یا  pronoun  اگر  singular  ہوگا   تو  verb  بھی    singular ہو گا  اور  اگر  وہ  plural  ہو گا  تو  verb  بھی  plural  ہو گا۔ آئیے ان کی مثالیں دیکھتے ہیں:۔

Either my brother or my parents are coming to pick me up.

اس  sentence  میں  subject  کا آخری  noun   جو  parents ہے کیونکہ  plural  ہے اس لیے   پلورل ورب “are”     استعمال ہوا ہے۔

Neither the lions nor the bear has escaped from the zoo.

اس  sentence  میں  subject  کا آخری  noun   جو  bear ہے کیونکہ  singular  ہے اس لیے   سنگیولر  ورب “has”     استعمال ہوا ہے۔

اصول نمبر 11:

اگر  subject اور  verb  کے درمیان  ایسا phrase  آ جاۓ  جیسے:

along with, accompanied by, including,  in addition to, as well as, combined with, coupled with,

جو   plural  کا  تائثر  دے  تو   subject  اگر  singular ہے تو   verb  بھی  singular  ہو گا۔  جملے دیکھیں:۔

Mushtaq, along with 3 friends, is arriving today.

Karachiin addition to Peshawar and Quetta, was hit by terrorism.

Indiaas well as Pakistan, is a cricket-playing nation.

ان جملوں میں ایسا لگ رہا ہے جیسے  subject  ایک سے زیادہ  nouns  پر مشتمل ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ گرین کلر میں دیے گۓ  phrases  اگرچہ  plural  کا تائثر دے رہے ہیں مگر ان جملوں کے subject سنگیولر ہیں۔ آپ ایسے  phrases  سے با خبر رہیں۔

کچھ جملوں میں  subject  ورب کے بعد میں آتا ہے۔ اس صورت میں بھی  verb کا subject  سے میچ ہونا لازمی ہے۔ مثالیں دیکھیں:

There is a problem with the balance sheet.

Here are the papers you requested.

Where are the pieces of this puzzle?

Where is the key I left on the desk?

ان   جملوں میں  verb  پہلے آیا ہے اور subject  بعد میں۔ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ آپ  subject  کو پہچانیں اور اس کے مطابق  verb  کو استعمال کریں۔

انگلش میں کچھ الفاظ   “s”   پر ختم ہوتے ہیں جن  سے ان کے plural  ہونے کا تائثر ملتا ہے ، جیسے

  وغیرہ وغیرہ ۔ mathematics, news, physics, mumps, civics, measles     

ایسے الفاظ سے باخبر رہیں۔ ان کے ساتھ  singular verb  ہی لگے گا:۔

Mathematics is a difficult subject.

The latest news is due any moment.

Mumps is a viral disease.

ان جملوں میں ایسا لگ رہا ہے جیسے  subject  پلورل ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔آخر میں “s”   آنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ word  پلورل ہے۔اگر کسی لفظ پر آپ کو شک ہو تو فوراً ڈکشنری میں دیکھیں یا  net  پر چیک کر لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے